Baaghi TV

Tag: تھرکول

  • تھر میں 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

    تھر میں 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت تھر کول انرجی بورڈ کا ستائیسواں اجلاس ہوا

    اجلاس میں وزیر پی اینڈ ڈی سید ناصر شاہ، وزیر تعلیم سید سردار شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، جام خان شورو، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف ، کرنی سنگھ نے شرکت کی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھر کا کوئلہ 9100 اسکوائر کلومیٹر رقبہ پر پھیلا ہوا ہے،تھر میں 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں، اس وقت 12 بلاک 1235 اسکوائر کلومیٹر پر بنائے ہیں،ہر بلاک میں دو ارب ٹن کوئلہ موجود ہے،ہر بلاک 4 ہزار سے 5 ہزار MW بجلی 30 سال تک بنا سکتا ہے،

    وزیر توانائی ناصر شاہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلاک 1 سائنو سندھ ریسورس کو دیا گیا ہے، اس بلاک پر کوئلہ فروری 2023 سے نکالا جارہا ہے،بلاک 2 سندھ اینگرو کے پاس ہے جس سے 660 میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے،تھر کول بورڈ نے بلاک 2 کے کوئلے کا ٹیرف 36.7 ڈالر فی ڈن مقرر کردیا ہے،ایس ای سی ایم سی نے 45.8 ڈالر فی ٹن کی ڈیمانڈ کی تھی، تھر بورڈ نے ایس ای سی ایم سی کو کوئلے کی کان کی توسیع 7.8 ایم ٹی پی اے سے بڑھاکر 11.2 ایم ٹی پی اے کرنے کی منظوری دے۔

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • تھرکول بلاک ون میں چوریوں کی بڑھتی وارداتیں، چینی کمپنی نے حکومت سندھ کو خط لکھ دیا

    تھرکول بلاک ون میں چوریوں کی بڑھتی وارداتیں، چینی کمپنی نے حکومت سندھ کو خط لکھ دیا

    تھر کول بلاک ون میں چوریوں کی بڑھتی وارداتوں پر چینی کمپنی نے حکومت سندھ کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی: چینی کمپنی کے چیئرمین مینگ ڈھونگ آئی نے چیف سیکرٹری سندھ کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ چیئرمین کیجانب سے کہا گیا ہے کہ چوری کی وارداتوں میں مقامی نوجوان ملوث ہیں –

    چینی کمپنی کے چیئرمین نےاپنے خط میں مزید لکھا کہ قیمتی اسٹیل، الیکٹرک کیبل اور دیگر آلات چوری کرنے والوں کو پولیس سے چھڑوا لیا جاتا ہے۔کچھ روز قبل بھی بجلی سپلائی کی ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچایا گیا۔

    خط میں چیئرمین کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ سے تھر کول بلاک ون کی باڑ سے دو کلو میٹر تک غیر متعلقہ افراد کی آمد ورفت پر پابندی عائدکرنےکی بھی گزارش کی گئی۔

    چینی کمپنی کے چیئرمین نے مزید لکھا کہ اگر چوریاں نہ رکیں تو مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔

  • ہم چاہتے ہیں شہبازاسپیڈ سے کام کریں، بلاول بھٹو کے جملے پر وزیراعظم مسکرا دیئے

    ہم چاہتے ہیں شہبازاسپیڈ سے کام کریں، بلاول بھٹو کے جملے پر وزیراعظم مسکرا دیئے

    وزیراعظم شہباز شریف نے تھر کول بلاک 2 سندھ اینگرو کول مائن کمپنی کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تھر کول بلاک2 سندھ اینگرو کول مائن کمپنی کے توسیع منصوبے کا افتتاح کر دیا،پاورپراجیکٹ میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھ کر2640 میگا واٹ ہوجائے گی آئندہ سال تک تھر کے کوئلے سے ملکی معیشت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا تھر میں ایک وقت تھا زندگی گزارنے کے آثار نہیں تھے،آج یہاں سے بجلی کی پیداوار ہوتی ہے،

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ تھے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو تھر کول منصوبے پر بریفنگ دی ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھر کے کوئلے سے صنعتی پہیے کو توانائی بخشنے کی بنیاد بینظیر بھٹو نے ڈالی ،تھر کول پاکستان کی معیشت کا گیم چینجر ہے، تھرکے کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے لیے وسیع تر روڈ نیٹ ورک ، برجز اورایئرپورٹ کی ضرورت تھی حکومت سندھ نے محنت کے بعد 750 ملین ڈالرز خرچ کرکے تھر کا انفرا اسٹرکچر تعمیر کیا وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے پاور پلانٹ کا افتتاح کر کے نئی تاریخ رقم کردی پاکستان کی جیالوجیکل سروے کے مطابق تھر میں 175 بلین ٹن کوئلہ موجود ہے، تھرکول کے کل 13 بلاکس ہیں، بلاک2ور بلاک ایک پر کام کررہے ہیں،حکومت سندھ اور اینگرو نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 2009 میں بلاک ٹو سے کوئلہ نکالا،سندھ اینگرو کول پراجیکٹ میں سندھ حکومت کے 55 فیصد شیئرز جبکہ45 فیصد شیئر زاینگرو کے ہیں،کوئلہ سے 660 میگا واٹ پاور پلانٹ پر کام شروع کیا گیا،روا ں سال کے آخر تک پاور پراجیکٹ میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھ کر2640 میگا واٹ ہوجائے گی،سی پیک کے تحت تھر میں 7.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے،تھر کول سے بجلی کی پیداواری قیمت 17 روپے کلو واٹ فی گھنٹہ بنتی ہے،ایل این جی سے بجلی کی پیداواری قیمت 24 روپے کلو واٹ فی گھنٹہ بنتی ہے،دسمبر تک تھر کول بلا ک ون سے 1320 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی، 1.2بلین ڈالر کا زرِ مبادلہ محفوظ ہوگا درآمدی کوئلے پر چلنے والے بجلی کے کارخانے جب تھر کے کوئلے سے چلیں گے تو 1.5 بلین ڈالر کا زرمبادلہ محفوظ ہوگا سیمنٹ کے کارخانے جب تھر کے کوئلے سے چلیں گے تو ملک کا 2 بلین ڈالر زرمبادلہ محفوظ رہے گا تھر کول سے کھاد کی پیداوار کے لیے جب سائن گیس تیار ہوگی تو 3 بلین ڈالر کا زرمبادلہ محفوظ ہو گا،تھر کا کوئلہ 70 میٹرک ٹن اگر فی سال برآمد کیا جائے تو زرمبادلہ کی مد میں 4 بلین ڈالر کا فائدہ ہوگا،تھر کول بلاک ٹو اپنے منافع کا 2 فیصد تھر کی سماجی ترقی پر خرچ کرتاہے،تھر کے کوئلہ پراجیکٹ پر 7 فیصد 3،303تھری ملازمت کرتے ہیں، تھری ملازمین کو ہنری تعلیم کے حوالے سے 75 ملین روپے کی اسکالرشپ دی جاتی ہے، تھرکوئلہ پراجیکٹ کے منافع سے 23 اسکولز قائم ہیں،4061 طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں، تھر میں 17 آر او پلانٹس لگائے گئے ہیں جو 13 دیہات کو پینے کا صاف پانی مہیا کرتے ہیں

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے تھر آنا مناسب نہیں سمجھا،2014میں 2جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف تھیں،آج دونو ں قومی مفاد کے لیے ایک ہیں،18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات تفویض کیے گئے میں ہمیشہ کہتا تھا کہ صوبے کے وسائل پر سب سے پہلے صوبے کا حق ہے سیلاب کی وجہ سے ہم نے منصوبے کے افتتاح میں تاخیرکی ہمیں صوبے کے لوگوں کے مسائل اور مشکلات کا احساس ہے،ہمارے پاس جو گیس ہے اس میں لوگوں کے لیے انسینٹوز ہیں، بہت پوٹینشل ہے ہمارے پاس، تھر کی کامیابی تھر کے لوگوں کی وجہ سے ہے، ہم نے حتی الامکان کوشش کی ہے کہ ان کا پورا خیال رکھا جائے بہت اچھے ٹاؤن بنائے ویلجز کی صورت میں،ہم نے اسکولز کا انتظام کیا ہے، حکومت سندھ کی انویسٹمنٹ ساڑھے سات سو ملین ہے، دوسرے اضلاع کے لوگ مٹھی اسپتال میں علاج کروانے آتے ہیں،پینے کے پانی کے سات سو سے زائد آر اوز پلانٹ لگوائے ہیں،ہم نے کہا تین فیصد لوکلز کو ایکویٹی دیں گے، لاکھ روپے فی خاندان کو منافع دے رہے ہیں ،اسلام کوٹ کی بجلی کی پیمنٹ حکومت سندھ دیتی ہے، انہیں بل نہیں آتا، تھر کے سیلائن پانی سے کاٹن پیدا کی ہے، اس طرح ہمیں آگے بڑھانا ہے،تھر اب بدل گیا ہے،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیت سے وقت نکال کر نئے مرحلے کا افتتاح کرنے پر شکرگزار ہوں، پورے پاکستان میں اسی ماڈل کو استعمال کرتے ہوئے کیسے فائدہ پہنچا سکتے ہیں، جب میں پاکستان آیا، ٹی وی پر تھر کے بارے میں بتایا جاتا تھا کہ یہاں بہت غربت ہے،جب سے تھر کول کا منصوبہ شروع ہوا،تب سے ہم نے مائننگ کا سلسلہ شروع کیا، یہاں کے لوگوں کو روزگار دیا اینگرو کے ساتھ پہلا پاورپلانٹ، آج دوسرا اور انشااللہ تیسرا پلانٹ شروع ہوگا،جب حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر مل کے کام کرتے ہیں تو آس پاس کے لوگوں کا فائدہ ہوتا ہے،ریگستان سے کوئلہ نکال رہے ہیں اور اسی سے بجلی فراہم کر رہے ہیں، صوبائی حکومت نے ذمہ داری پوری کی، وفاق نے ہمیں سپورٹ کیا،

    ہم چاہتے ہیں شہبازاسپیڈ سے کام کریں ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے جملے پروزیراعظم مسکرا دیئے ،وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ قدرتی آفت کا سامنا کیا، ہمیں معیشت کو بچانا ہے، ترقی کا نیا سلسلہ شروع کرنا پڑے گا، انفراسٹرکچرپرہمیں مزید خرچہ کرنا پڑے گا، سیلاب کی وجہ سے زرعی اورایری گیشن کے انفراسٹرکچر کو نقصان ہوا ہے، خواہش ہے پرائیویٹ اور پبلک پرائیویٹ سے کام کریں، شہبازشریف وزیراعلیٰ رہے اور اب وزیراعظم ہیں پتہ ہوگا بیورو کریسی کام میں کیسے رکاوٹ بنتی ہے، اگلی گندم کی فصل کے لیے وزیر اعلی ٰ مرادعلی شاہ کو ٹاسک دیا ہے،مجھے پورا یقین اوراعتماد ہے کہ ہم متاثرین سیلان کو گھر بھی بنا کردیں گے،

    قبل ازیں سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بجلی گھر تھر کول بلاک 2 پر سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور سندھ حکومت کی ملکیت ہے، تھر کول بلاک 2 سے پہلے مرحلے میں 3.8 میٹرک ٹن سالانہ کوئلے کی پیداوار حاصل کی گئی ، دوسرے مرحلے میں 30 ستمبر کو مزید 7.8 میٹرک ٹن سالانہ پیداوار کا ٹارگٹ حاصل کیا گیا، کوئلے کی پیداوار 2025 تک 15.2 سے 22 میٹرک ٹن سالانہ تک بڑھانے کی اسٹڈی مکمل کرلی، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اینڈ اینگرو پاور تھر لمیٹڈ نے اسٹڈی مکمل کی تھر بلاک 2 کے توسیعی منصوبے کے تحت لکی پاور کمپنی 330 میگاواٹ پلانٹ لگائے گی، تھر بلاک 2 کے توسیعی منصوبے کے تحت صدیق سنز انرجی لمیٹڈ 330 میگاواٹپلانٹ لگائے گی،بٹرا پاور کمپنی 660 میگاواٹ کے پاور پلانٹس لگائے گی

    سی پیک منصوبے، وزیراعظم نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر چین بھی حیران رہ جائے

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

  • تھر کول پلانٹ میں دھماکہ،5 افراد زخمی

    تھر کول پلانٹ میں دھماکہ،5 افراد زخمی

    تھر میں اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ (ای پی ٹی ایل) کے کول پاور پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینگرو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پلانٹ کے 330 میگاواٹ یونٹ 1 کے کول کنویئر یونٹ میں دھماکا شام 5 بجے ہوا جس میں 5 افراد متاثر ہوئے-


    کمپنی کی جانب سے زخمیوں کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دی گئیں تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے-

    بیان میں کہا گیا کہ ‘فوری طور پر ایمرجنسی اور سیفٹی ٹیموں کو متحرک کردیا گیا تھا، ایسے موقع پر ہماری اولین ترجیح ہمارے عملے کی سلامتی ہوتی ہے اور ہم انہیں تمام ضروری تعاون فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

    اینگرو نے اپنے بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا کنویئر بیلٹ سسٹم میں ہوا جو پاور پلانٹ میں کوئلہ فراہم کرتا ہےبیان کے مطابق یہ بتانا ضروری ہے کہ پاور پلانٹ شیڈول کے مطابق بند تھا جبکہ ایک ایک یونٹ پہلے ہی سے غیر فعال تھا اور ایک اور دورا یونٹ فعال تھا۔

    کمپنی نے کہا کہ وہ حفاظتی وجوہات کی بنا پر آپریشنل یونٹ کو بند کر رہی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں بیان میں کہا گیا کہ مزید تفصیلات اس وقت شیئر کی جائیں گی جب اضافی معلومات دستیاب ہوں گی۔
    https://twitter.com/Abuzariii_/status/1499101219687747593?s=20&t=vTLSc1h1auhRS-ilvXE1yQ
    پولیس ذرائع نے پلانٹ کی انتظامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ معمولی نوعیت کا واقعہ تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ واقعے کے بعد جائے وقوع پر پہنچی لیکن آگ پر وقت پر قابو لیا گیا تھا، پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    ملک کے پہلے 660 میگاواٹ کا پاورپلانٹ کی تعمیرپاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت اپریل 2016 میں شروع ہوئی تھی اور 660 میگاواٹ پاور پیدا کرنے کا آغاز دسمبر 2018 میں ہونا تھا تاہم کول پاور پلانٹ نے نیشنل گرڈ کے لیے مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار مارچ 2019 میں 330 میگاواٹ کے ساتھ شروع کی تھی۔

  • سپریم کورٹ نے تھرکول منصوبہ کرپشن کیس تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوا دیا

    سپریم کورٹ نے تھرکول منصوبہ کرپشن کیس تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوا دیا

    سپریم کورٹ نے تھرکول منصوبہ کرپشن کیس تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوا دیا

    عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین نیب آڈیٹر جنرل رپورٹ کا جائزہ لیکر ابتدائی رپورٹ 3 ماہ میں پیش کریں، نیب سرکاری فنڈز کی خوردبرد میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرے ،تھر کے لوگ بنیادی سہولیات اور پینے کے پانی کو ترس رہے ہیںٹھٹھہ، منوڑا اور سجاول کے حالات بھی اچھے نہیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی ٰسندھ سمیت کسی سرکاری عہدیدار کی معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں،سارا پیسہ ایک اکاونٹ سے نکل کر دوسرے میں چلا گیا اسی لیے دلچسپی نہیں،سپریم کورٹ نے تھرکول منصوبہ کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت3 ماہ کیلئے ملتوی کر دی

    دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں سندھ حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ چیئرمین نیب کو بجھوا دیتے ہیں، چیئرمین نیب رپورٹ کو دیکھیں کہ کیا کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس بنتا ہے، رپورٹ کے مطابق ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کے فنڈ کا استعمال شفاف انداز میں نہیں ہوا،آر او پلانٹ ضرورت کے مطابق قائم ہوئے نہ ہی پینے کا صاف پانی دستیاب ہے،واٹر فلٹریشن پلانٹ کیلئے سولر پاور جنریشن پلانٹ بھی قائم نہ ہوسکے،موبائل ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ کی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی،اسپیشل ترقیاتی پیکج کے فنڈ کا بھی غلط استعمال ہوا،سندھ حکومت نے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر کوئی ایکشن نہیں لیا،بظاہر ترقیاتی اور فلاحی فنڈز میں خورد برد اور بے ضابطگیاں اور غلط استعمال ہوا،سندھ حکومت کو سارے معاملے کی کوئی پرواہ نہیں،بظاہر ترقیاتی فلاحی منصوبے فعال نہیں ہوئے،

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    تھرکول پاور پراجیکٹ کو 27 سال بعد پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے۔ 1992ء میں جب شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں تھر کے علاقے سے 175 بلین ٹن کوئلے کے ذخائر دریافت ہوئے تو انہوں نے "تھرکول پاور پراجیکٹ” پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا، شروع شروع میں کوئی بھی کمپنی پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کرنے کے لیے سندھ حکومت کا ساتھ دینے کے لیے تیار نہیں تھی کیونکہ پرائیویٹ کمپنیوں کے مالکان کو مختلف ذرائع سے ڈرایا دھمکایا جاتا رہا کہ یہاں پر آپ اپنی انویسٹمنٹ تیار ہوئی کہ اس "پاور پراجیکٹ” میں سندھ حکومت خود بطور "انویسٹر” ہمارے ساتھ کام کرے۔ چنانچہ 2009ء میں سندھ حکومت اور اینگرو کمپنی کے درمیان پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت معاہدہ ہوا اور ایک کمپنی "اینگرو کول مائننگ” کے نام سے تشکیل پائی گئی جس نے 2016ء میں "تھرکول پاور پراجیکٹ” پر کام شروع کیا

    تھرکول پاور پراجیکٹ میں 51 فیصد شیئرز سندھ حکومت کے پاس ہیں اور سندھ حکومت نے یہ شیئرز تھر کے مقامی رہائشیوں کے نام کر دیے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سندھ حکومت میں مقامی لوگوں کو کسی بڑے میگا پراجیکٹ کا شیئر ہولڈر بنایا گیا ہے۔تھرکول پاور پراجیکٹ کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد کو سندھ حکومت نے نئے گھر، 70 فیصد تھرکول پاور پراجیکٹ میں نوکریاں اور سالانہ "ایک لاکھ روپے” بطور منافع مقامی لوگوں کو ادا کیا ہے۔ سندھ حکومت نے تھر میں "تھر فاؤنڈیشن” کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے جو تھرکول پاور پراجیکٹ سے حاصل ہونے والے منافع کو "تھر کی بہتری” کے لیے استعمال کرے گا۔ ماحولیاتی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے "تھرکول پاور پراجیکٹ” میں ایسا سسٹم تشکیل دیا گیا ہے جس سے 50 فیصد آلودگی کا مکمل طور پر خاتمہ ہو گیا ہے

    سی پیک منصوبے، وزیراعظم نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر چین بھی حیران رہ جائے

    @MumtaazAwan