Baaghi TV

Tag: تھیلسیمیا

  • سینکڑوں لوگوں نے خون عطیہ کیا،تحصیل بار نے بھی اعلان کر دیا

    سینکڑوں لوگوں نے خون عطیہ کیا،تحصیل بار نے بھی اعلان کر دیا

    قصور
    تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور کے زیر اہتمام کل 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ میں سینکڑوں لوگوں نے خون عطیہ کیا ،چونیاں بار ایسوسی ایشن نے اگلا بلڈ کمیپ بار ایسوسی ایشن میں لگا کر وکلاء برادری سے خون عطیہ کرنے کی پیشکش کر دی
    تفصیلات کے مطابق کل 5 فروری کو چونیاں کے علاقے کنگن پور میں تھیلسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کی طرف سے اعجاز سکندر میموریل ہسپتال کنگن پور میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور سے ام نصرت فاؤنڈیشن لاہور نے شرکت کر کے لوگوں کی کراس میچنگ کی اور خون عطیہ کرنے والوں کا خون لیا
    اس کیمپ میں چونیاں،پتوکی،الہ آباد،کنگن پور و گردونواح کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور خون عطیہ کیا جبکہ چونیاں بار ایسوسی ایشن کے صدر نے اپنے ساتھیوں سمیت شرکت کرکے خون عطیہ کیا اور اعلان کیا کہ جلد ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ چونیاں بار ایسوسی ایشن میں لگایا جائے گا جہان وکلاء برادری سے خون عطیہ کرکے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے دیا جائیگا
    اس کے علاوہ سردار وقاص ڈوگر سابق ایم پی اے مسلم لیگ ق ،پروفیسر زاہد لکھوی راہنما پی ٹی آئی ،صحافی برادری ،تاجر برادری و دیگر شعبہ زندگی کے لوگوں نے شرکت کی اور تھیلسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی
    تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور کے صدر پروفیسر عبدالستار نے اہلیان علاقہ و شرکاء کو خراج تحسین پیش کیا
    نیز خون عطیہ کرنے والے والوں و دیگر شرکاء کی تازہ جوس مسمی ،گاجر و مالٹا سے تواضع کی گئی
    پروفیسر عبدالستار و اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں تھیلسیمیا سپیشلسٹ کی خالی اسامی کو جلد سے جلد پر کیا جائے تاکہ ان بچوں کا علاج قصور میں ہی ہو ان کو لاہور نا لیجانے کی زحمت اٹھانی پڑے
    واضع رہے کہ 70 سے زائد بچوں کو تھیلسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کنگن پور کی ایمبولینس کے ذریعے مرحلہ وار ہر ہفتے لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں لیجایا جاتا ہے جہاں ان کا انتقال خون کروایا جاتا ہے
    یہ سارے بچے غریب گھرانوں کے ہیں ان کے علاج کے علاوہ ان کی تعلیم و تربیت کا زیادہ تر ذمہ تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن کے ہی زیر انتظام ہے

  • 5 فروری کو بلڈ ڈونشین کیمپ کا انعقاد،خون عطیہ کرنے کی اپیل

    5 فروری کو بلڈ ڈونشین کیمپ کا انعقاد،خون عطیہ کرنے کی اپیل

    قصور
    تھیلیسیمیا کیئر فاؤنڈیشن کنگن پور کے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اعجاز میموریل ہسپتال میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد،نوجوانوں کو خون عطیہ کرنے کی اپیل
    تفصیلات کے مطابق تھیلیسیمیا کیئر فاؤنڈیشن کنگن پور کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے خون عطیہ کرنے کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اعجاز میموریل ہسپتال کنگن پور میں انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں کنگن پور و گردونواح کے نوجوانوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے کیونکہ تھلیسمیا کے مریض بچوں کو ہر ہفتے 1 بوتل خون کی ضرورت ہوتی ہے اور اس وقت کنگن پور تھیلیسیمیا کئیر فاؤنڈیشن 70 سے زائد مریض بچوں ،بچیوں کو اپنے ذاتی خرچ سے انتقال خون و دیگر علاج معالجہ کروا رہا ہے
    بلڈ ڈونیشن کیمپ میں کراس میچنگ کی جائے گی اور خون عطیہ کرنے والوں سے خون کا عطیہ لیا جائے گا کیمپ صبح 9 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا
    اس سے قبل اہلیان کنگن پور و گردونواح کے مخیر حضرات نے تعاون کرکے بچوں کیلئے ایمبولینس کا انتظام کیا ہے کیونکہ ان بچوں کو لاہور لیجایا جاتا ہے کیونکہ قصور میں ان کے علاج کی سہولت میسر نہیں
    ان مخیر حضرات و خون عطیہ کرنے والے لوگوں کو مریض بچے بچیاں دن رات دعائیں دیتے ہیں
    واضع رہے کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچے زیادہ سے زیادہ 20,22 سال کی عمر تک فوت ہو جاتے ہیں زیادہ تر اس سے بھی کم عمر میں فوت ہو جاتے ہیں
    ان مہمان بچوں کو خون و دیگر سہولیات علاج مہیا کرنا ہم سب پر فرض ہے
    لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب ،ڈی سی قصور و کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بچوں کیلئے قصور میں علاج و انتقال خون کی سہولت مہیا کی جائے