Baaghi TV

Tag: تھیٹر کو کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے فنکار عزت کی روٹی کما سکیں نسیم وکی کا حکومت ست مطالبہ

  • فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کی جانب سے دی گئی دعوت میں مدعو شوبز ستاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کی جانب سے دی گئی دعوت میں مدعو شوبز ستاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکاروں کو معروف فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کی جانب سے کی گئی دعوت کے دوران لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے رواں مارچ کئے جانے والے لاک ڈاؤن میں حکومت کی جانب سے نرمی کی وجہ سے جہاں پاکستانی عوام کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوتوں کا سلسہ جاری ہے وہیں پاکستانی فنکاربھی لاک ڈاؤن میں نرمی پر پر نہایت خوش نظر آ رہے ہیں اور اسی خوشی کے سلسلے میں دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے-

    گزشتہ رات پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کی جانب سے دعوت کی گئی جسکی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، عاصم جوفا کی دعوت میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار عدنان صدیقی، یاسر حسین، ہمایوں سعید، اعجاز اسلم، اقرا عزیز، میزبان اقرارالحسن اور وسیم بادامی، گلوکار فخر عالم نظر آ رہے ہیں-

    مذکورہ دعوت میں سب فنکاروں کی جانب سے موسیقی بھی کی گئی اور سب ہی نے اپنی آواز کا جادو جگا کر محفل کو چار چاند لگا دیئے ۔

    عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے گانا گاتے نظر آ رہے ہیں ۔

    عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں وہ اپنے دوستوں سے چھے مہینے بعد ملے ہیں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گلے ملے ہیں اور ساتھ میں گانا گایا ہے جیسا کہ وہ چاہتے تھے۔
    https://www.instagram.com/p/CD9KM1gHRTb/?igshid=13qri0pfzgkcg
    عدنان صدیقی نے لکھا کہ معمول کے آغاز کا جشن منایا اور جلد ہی وہ وقت آجائے گا جب ہم اپنے پیاروں کو دوبارہ گلے لگائیں گے-

    عدنان صدیقی نے لکھا کہ دعوت میں گائے گئے گانے کی یہ لائن میرے تمام دوستوں اور مداحوں کے لئے ہیں گانا ،ہمیں تم سے پیار کتنا یہ ہم نہیں جانتے مگر جی نہیں سکتے تمہارے بنا –
    https://www.instagram.com/p/CD9LSEypYjV/?igshid=1k4aflayx129j
    اعجاز اسلم نے بھی دعوت کی ی گئیں تصاویر شئیر کیں اور عاصم جوفا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس اچھے ویک اینڈ کے لئے آپ کا بہت شکریہ آ خر کار اتنے عرصے بعد دوستوں سے ملا ہوں اور ان کے ساتھ تصاویر لی ہیں –

    دوسری جانب اس دعوت کی تصاویر یاسر حسین کی جانب سے بھی شیئر کی گئیں ہیں، یاسر نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے عاصم جوفا کا دعوت پر مدعو کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گزشتہ رات وہ موسیقی، کھانے اور مہمان نوازی سے بہت لطف اندوز ہوئے-
    https://www.instagram.com/p/CD8k77uj-xM/?igshid=1spkhby3h10g

    کوروناوائرس :اے ایم سی کی تھیٹرز کھولنے کے اعلان کے ساتھ شائقین کو پرکشش پیشکش

    لاہورتھیٹرز میں 5 ماہ بعد رونقیں بحال،تماثیل تھیٹر میں گو کورونا گو کے نام سے اسٹیج ڈرامہ پیش

    تھیٹر کو کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے فنکار عزت کی روٹی کما سکیں نسیم وکی کا حکومت سے مطالبہ

    کورونا وائرس:علی ظفر کی سوشل میڈیا صارفین سے مالی مشکلات کا شکار فنکاروں اور دیگر عملے کے لئے مدد کی اپیل

  • تھیٹر کو کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے فنکار عزت کی روٹی کما سکیں  نسیم وکی کا حکومت سے مطالبہ

    تھیٹر کو کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے فنکار عزت کی روٹی کما سکیں نسیم وکی کا حکومت سے مطالبہ

    چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں بھی رواں ماہ مارچ سے ثقافتی ، تعلیمی سرگرمیوں سمیت شادی ہالز، تفریحی مراکز شوبز سرگرمیاں جیسے تھیٹرسینما ہالز اور متعدد شعبہ جات تاحال بند ہیں جب کہ ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ بھی منسوخ کردی گئی ہے اور حکومت مزید چند ہفتوں تک ان تمام شعبوں کو بند رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    باغی ٹی وی : تھیٹر بند ہونے کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں اسٹیج ڈرامے اور تھیٹرز نہیں ہو رہے جس کے باعث مذکورہ شعبے سے وابستہ فنکار اور دیگر عملہ بے روزگار ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہے۔

    اسی حوالے سے معروف تھیٹر اداکار 43 سالہ نسیم وکی نے اردو نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں کورونا کے باعث گزشتہ 5 ماہ سے تھیٹر بند ہے، جس کے باعث فنکار فاقہ کشی مجبور ہوگئے ہیں۔

    اداکار نسیم وکی نے انٹرویو میں بتایا کہ تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے معروف اداکارہ عالیہ چوہدری بھی جھگیوں میں رہنے پر مجبور ہوگئیں جب کہ دیگر کئی فنکار فاقہ کشی کا سامنا کر رہے ہیں-

    نسین وکی کا اردو نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’میں، جس نے اتنا پیسہ سنبھال کر رکھا ہے وہ پریشان ہو گیا ہے تو سوچیں باقیوں کا کیا حال ہوگا؟ بہت سارے لوگ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں کہ ہم ان کی مدد کریں لیکن اب کام نہ ہونے کی وجہ سے ہم ان کی مدد نہیں کر پا رہے پہلے ان کی مدد کر رہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھوک گھر میں آتی ہے۔ لوگ پریشانی میں ایسی بات بھی کر دیتے ہیں کہ جو گناہ کے زمرے میں چلی جاتی ہے ایسی نوبت نہیں آنی چاہیے۔

    نسیم وکی کے مطابق تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے ہی فنکار حکومت کے خلاف تھوڑا بہت احتجاج بھی کر رہے ہیں، جس سے یہ تاثر لیا جا رہا ہے کہ فنکار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے خلاف ہیں۔

    نسیم وکی نے مزید بتایا کہ نواز شریف کے حوالے سے جو بات ایک ٹی وی سے انٹرویو کے دوران کرتے ہوئے کی وہ صرف مثال دینے کے لیے تھی جسے پی ٹی آئی کے مخالفین نے بڑھا چڑھا کر بیان کیا-

    انہوں نے کہا کہ بات کو بتانے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ میں نوازشریف کی تعریفیں کر رہا ہوں میں تو موجودہ حکومت سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ عمران خان صاحب آپ کی کابینہ بھی ہمارے ساتھ مناسب رویہ رکھے، ہماری بات، ہمارا دکھ سنیں۔ جیسےسابقہ حکومت فنکاروں کے ساتھ تعاون کرتی تھی۔

    انٹرویو میں نسیم وکی کا کہنا تھا کہ تھیٹر کھلوانے کے لیے انہوں نے گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کی تھی اور انہوں نے انہیں یقین دہانی بھی کروائی تھی کہ ان کے مسائل حل کیے جائیں گے لیکن آج تک کچھ نہیں ہوا۔

    انہوں نے انٹرویو میں تھیٹر اور پاکستانی ڈرامے میں موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ تھیٹر پر بے بنیاد تنقید کی جارہی ہے کیوں کہ اس وقت پاکستان کا کوئی بھی شعبہ پہلے جیسا نہیں رہا ان کا کہنا تھا کہ ڈراموں کی کہانیاں ہی دیکھ لیں لڑکی پر سسر، بہنوئی اور دیور سب آنکھ رکھے ہوئے ہیں کیا ان کہانیوں کو ہم فیملی کے ساتھی بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں؟ تو پھر صرف تھیٹر ہی تنقید کی زد میں کیوں؟ تھیٹر ہی کی عورتوں پر کیوں جملے کہے جاتے ہیں وہ یہ کام اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لئے کر رہی ہیں-

    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تھیٹر کو کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے فنکار عزت کی روٹی کما سکیں۔