Baaghi TV

Tag: تہوار

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں۔

    مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں جس کیلئے گر جا گھروں میں دعا ئیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر داخلہ محسن نقویقد نے بھی مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کی ہیں۔

    صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن ہمدردی، امید، تجدید، نجات اور اچھائی کی برائی پر فتح کا واضح پیغام دیتا ہے، مسیحی مرد و خواتین ہمارے اسکولوں، اسپتالوں، سرکاری اداروں اور مسلح افواج میں خدمات انجام دے رہے ہیں، پاکستان میں مسیحی برادری کو قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے-

    وزیراعظم نے کہاکہ دعاگو ہیں کہ خوشیوں کا یہ دن مسیحی برادری، ہمارے ملک اور دنیا بھر کے لیے امن و استحکام اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے، موجودہ کشیدہ حالات میں تمام مذاہب کی امن کی تعلیم و ترغیب اور بھی اہمیت اختیار کر گئی ہے، تمام شہریوں بالخصوص اقلیتوں کے مذہبی، معاشی، تعلیمی حقوق کا یقینی تخفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    کیا ٹرمپ کاپاگل پن روکنےکے لیےکچھ نہیں کیاجاسکتا؟سابق سربراہ آئی اے ای اے کا عالمی برادری سے سوال

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں ہم برابر کے شریک ہیں اور پاکستان میں بسنے والی یہ برادری امن پسند اور قابل احترام ہےمسیحی برادری نے نہ صرف تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا بلکہ آج بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں بھرپور حصہ ڈال رہی ہے۔

    انہوں نے محمد علی جناح کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے تمام اقلیتوں کے لیے بلا تفریق مساوات کی تعلیم دی، جس پر عمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے پنجاب میں اقلیتی برادریوں کے لیے گرانٹس اور ڈویلپمنٹ فنڈز میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پہلی بار مینارٹی کارڈ متعارف کرا کے ایک لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو سہ ماہی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

    امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے، خوزستان میں پیٹروکیمیکل تنصیبات تباہ

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسٹر امید، محبت، قربانی اور نئے آغاز کی علامت ہے یہ دن ہمیں رواداری، برداشت اور امن کا درس دیتا ہے اور سب کو چاہیے کہ اس موقع پر بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دیں محسن نقوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور یہی اتحاد ملک کی اصل طاقت ہے۔

  • ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی انتہائی جوش و جذبے کیساتھ منایا:

    ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی انتہائی جوش و جذبے کیساتھ منایا:

    حیدرآباد:ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی انتہائی جوش و جذبے کیساتھ منایا:،اطلاعات کے مطابق حسب سابق اس مرتبہ بھی پولیس ملازمین میں دیوالی کے موقع پر مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کیے گئے،پاکستان بھر میں ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی انتہائی جوش و جذبے کیساتھ مناتی ہے

    ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے تمام ملازمین بھی اپنا مذہبی تہوار دیوالی روایتی طور طریقے سے مناتے ہیں

    ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے تمام ملازمین کے مذہبی تہوار دیوالی کی خوشیوں کو مزید بڑھانے کیلئے ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹر انیل حیدرآباد منہاس صاحب اور تمام پولیس افسران نے ہندو برادری سے منسلک تمام ملازمین کو انکے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر دیوالی کی مبارکباد پیش کی اور انہیں مٹھائیاں، تحفے و تحائف بھی دیے گئے

    اس سب کا مقصد ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تمام پولیس ملازمین کو یہ احساس دلانا کہ ہم سب مسلمان اور ہندو یا دیگر تمام مذاہبِ سے تعلق رکھنے والے سب یکساں، متحد اور پاکستانی ہیں اور اہم ایک دوسرے کی خوشی و غم میں برابر کے شریک ہیں

    ادھروزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، اقلیتوں سے بہتر سلوک اور احترام دین اسلام کا خاصہ ہے۔

    بھارت نوازایمپائرنگ:بھارت کیخلاف آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع ہوگئی، سابق…

    دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چودھری پرویز الٰہی مہمان خصوصی تھے نے ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد دی جبکہ ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اجرک کا تحفہ دیا گیا۔

    ’‘ ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی "آنکھ کا دھوکہ:یعنی مصنوعی ہوگی’’:ماہرین…

    اس موقع پر وزیر وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیوالی پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں، اقلیتی برادری کے طلباء کو سرکاری تعلیمی اداروں میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک سکالر شپ دیئے جا رہے ہیں، اقلیتی برادری کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 2 فیصد کوٹہ مقرر کیا ہے، ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں، اقلیتی طلباء کیلئے ایجوکیشنل سکالر شپ سکیم میں 50 فیصد سنٹرل پنجاب، 35 فیصد، جنوبی پنجاب شمالی پنجاب کے طلباء کو 15 فیصد دیئے جا رہے ہیں، میٹرک سے اعلیٰ تعلیم تک 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے ا قلیتی طلباء کو 50 ہزار روپے تک سکالر شپ دے رہے ہیں۔

    فیض آباد:پولیس تشدد، پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست پرمقدمہ درج نہ ہوسکا:رکاوٹ…

    ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے رواداری اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے، اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کو تعلیم کیلئے مساوی مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔