Baaghi TV

Tag: تیاریاں

  • نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع۔ مریم کو ذمہ داری دے دی گئی

    نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع۔ مریم کو ذمہ داری دے دی گئی

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع ہو گئیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع ہو گئیں نواز شریف نے پاکستان واپسی کے حوالہ سے پارٹی کو آگاہ کر دیا ہے نواز شریف کی واپسی پر استقبال کی تیاریاں کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے نواز شریف کی واپسی پر انکا بھر پور استقبال کیا جائے گا اس ضمن میں مریم نواز کو ذمہ داری سونپی گئی ہے مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے استقبال کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں گی اور تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کریں گی

    سابق وزیراعظم نواز شریف بیمار ہوئے تھے تو علاج کے لیے لندن گئے تھے شہباز شریف نے نواز شریف کی واپسی کی ضمانت دی تھی نواز شریف کے لندن جانے کے بعد کرونا شروع ہو گیا جس کی وجہ سے انکا علاج نہ ہو سکا اب کرونا کی شرح کم ہونے کے بعد ہسپتال کھلے ۔

    نواز شریف کی اسلام آباد متوقع ہے اسلام آباد میں نواذ شریف کا پارٹی قائدین اور کارکنان استقبال کریں گے۔ بعد ازاں نواز شریف ایک کارواں کی صورت میں لاہور آئیں گے۔ نواز شریف کی واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی جلد ہو جائے گا ۔

    موجودہ سیاسی صورتحال میں عمران خان کا مقابلہ کرنے کے لئے ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ نواز شریف ہی مقابلہ کر سکتے ہیں اور انکو پاکستان میں پارٹی کی قیادت کرنی چاہئے ۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی کی مضبوطی کے لیے نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا

  • اتحادیوں اور کارکنوں کا مشکور ہوں،عمران خان،،پی ٹی آئی کا جشن،11 جماعتی اتحاد کو شکست دی،شاہ محمود

    اتحادیوں اور کارکنوں کا مشکور ہوں،عمران خان،،پی ٹی آئی کا جشن،11 جماعتی اتحاد کو شکست دی،شاہ محمود

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی وکٹری اسپیچ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔پی ٹی ائی کے رہنما حماد اظہر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کچھ دیر میں آپ سے خطاب کریں گے.


    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے اتحادیوں پی ایمایل کیو،ایم ڈبلیو ایم، اور سنی اتحاد کونسل کا شکریہ ادا کیا ،اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا میں سب سے پہلے اپنے ورکرز اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے نا صرف مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شکست دی بلکہ ریاستی مشینری اور خاص طورپر پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے اور جانبدار الیکشن کمشن کو بھی شکست دی،عمران خان نے اپنے ٹویتر پر پوستر بھی شیئر کیا جس پر لکھا تھا کہ بس نام رہے گا اللہ کا.

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سینئر رہنماؤں سے وکٹری اسپیچ پر مشاورت کی۔ عمران خان خطاب میں پنجاب کے لوگوں کا شکریہ ادا کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے، عمران خان ایک بار پھر حکومت سے عام انتخابات کا مطالبہ کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام نے 11 جماعتوں کے اتحاد کو شکست دی۔ پی پی 217 میں صاحبزادے زین قریشی کی فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف 11 جماعتوں کا اتحاد بنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں من پسند نتائج کے لیے چن چن کر افسران تعینات کیے گئے تھے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نتائج نے ثابت کردیا کہ عوام جب فیصلہ کرلیں تو کوئی طاقت ان کے سامنے نہیں ٹہر سکتی۔انہوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کی اور کہا کہ پی پی پہلے عوام کی طاقت کی قائل تھی لیکن اب اس نے نظریہ ضرورت اپنا لیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور اُن کے والد آصف علی زرداری نے اپنی سیاست کے لیے ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ دفن کردیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھیک مانگ رہی ہے جبکہ عمران خان ان سب کے لیے اکیلا ہی کافی ہے۔

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر ان کے بیٹے زین قریشی کی جیت کی خوشی میں کارکنوں نے جشن منایا۔اس موقع پر زین حسین قریشی کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کے بیانیہ کی جیت ہے، ٹرن آؤٹ بہت اچھا رہا جو تقریبا 42 فیصد تھا۔

    زین قریشی نے کہا کہ حکومت اور ان کے اہلکاروں نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائیں، علی حیدر گیلانی سیکیورٹی پروٹوکول میں پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرتے رہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ویڈیوثبوت کے ساتھ ریٹرننگ آفیسر کو کارروائی کے لیے درخواست دوں گا۔

  • جماعت اسلامی کا حکومتی نا اہلی کے خلاف آٹھواں جلسہ،  تیاریاں مکمل

    جماعت اسلامی کا حکومتی نا اہلی کے خلاف آٹھواں جلسہ، تیاریاں مکمل

    جماعت اسلامی آج کے روز مردان میں جلسہ عام کر رہی ہے- جماعت اسلامی کے مردان کے اس جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں- جماعت اسلامی کے ارکان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے – جماعت اسلامی وزیر اعظم کو مہنگائی کے خلاف یوٹرن لینے پر مجبور کرے گی -عالمی ادارے بھی کرپشن میں ترقی کی تصدیق کر رہے ہیں – مردان میں ہونے والا یہ جلسہ حکومت کی نا اہلی ، مہنگائی ، بے روزگاری ، کرپشن کے خلاف کیا جارہا ہے- حکومت کی نا اہلی کے خلاف جاری تحریک کا یہ آٹھواں جلسہ ہے –

    25 دسمبر کو گوجرانوالہ سے حکومت کے خلاف تحریک کے دوسرے فیز کا آغاز کیا گیا تھا – جلسے میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے- پنڈال کو جھنڈوں اور بینروں سے سجایا گیا ہے – امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سوپہر تین بجے کے بعد خصوصی خطاب کریں گے اور عوام کے سامنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے -امیر جماعت اسلامی کے پی سینیٹر مشتاق احمد خان اور دیگر قائدین بھی خطاب کریں گے-