Baaghi TV

Tag: تیجسوی پرکاش

  • کانگریسی رہنما  پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے پر بھارتی میڈیا پر برس پڑیں

    کانگریسی رہنما پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے پر بھارتی میڈیا پر برس پڑیں

    پہلگام میں قتل عام کرنے والے مشتبہ افراد کو تلاش نہ کر پانے پر بھارتی حکومت کو تنقید کا سامنا ہے،کانگریسی رہنما تیجسوی پرکاش پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے پر بھارتی میڈیا پر برس پڑیں،انہوں نے گودی میڈیا کو سرکس قرار دیا-

    سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے پانے بیان میں کہاکہ پہلگام واقعے کو تقریباً تین ماہ گزر چکے ہیں، اور اس واقعے کے مرتکب ابھی تک نامعلوم ہیں،بی جے پی کے زیر اہتمام سوشل میڈیا کا یہ سرکس کافی ہے، "رپورٹس” اور "اطلاعات کے مطابق” جیسے مبہم الفاظ کے پیچھے چھپا ہوا ہےیہ صحافت نہیں ہے یہ ایک خلفشار ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہم واضح جوابات، احتساب اور شفافیت کا مطالبہ کرتے ہیں، نہ کہ ایسے بیانیے جو اقتدار میں رہنے والوں کو الجھانے اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہوں،مزید خاموشی نہیں،مزید کور اپس نہیں۔

    واضح رہے کہ 22 اپریل 2025ء کو، بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پہلگام کے قریب بیسارن گھاس کے میدان میں ایک دہشت گرد حملے میں کم از کم 28 سیاح ہلاک اور 20 سے لوگ زیادہ زخمی ہوئے۔ یہ حملہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد خطے میں سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے، اِس حملے میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا انڈیا کی جانب سے پاکستان کو بالواسطہ طور پر اس کا ذمہ دار ٹھہرا کر معاہدوں کی معطلی، سرحد کی بندش، ویزوں کی منسوخی اور سفارتی عملے کی بے دخلی جیسے اقدامات کیے گئے۔

    پاکستان کی جانب سے بھی انڈین اقدامات کے جواب میں ویسے ہی اقدامات سامنے آئے اور ساتھ ہی ساتھ پاکستان نے پہلگام حملے کو ایک ’فالس فلیگ‘ آپریشن قرار دے دیا۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ اس حملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں اور یہ کہ پاکستان اس سلسلے میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

    بھارتی دفاعی تجزیہ کاروں نے بھی پہلگام حملے کو سکیورٹی کی ناکامی قرار دیا، بھارتی عوام نے بھی پہلگام واقعہ میں سکیورٹی کی ناکامی کو مورد الزام ٹھہرایابھارتی اپوزیشن کے سیاست دانوں نے بھی سوال پوچھے کہ وہاں پر سکیورٹی کیوں نہ تھی؟ پہلگام حملے سے پہلے سکیورٹی کیوں ہٹائی گئی؟ کیا یہ ایجنسیوں کی ناکامی نہیں ہے؟

    پہلگام حملے میں مارے جانے والے شخص کے معصوم بچے نے بھی بھارتی حکومت پر الزام عائد کیا، بھارت کے مذہبی پنڈتوں نے بھی کہا کہ سب سے پہلے تو چوکیدار کو پکڑیں اور پوچھیں تم کہاں تھے؟بھارتی فوج کے سابق اہلکاروں نے بھی پہلگام حملے پر سوالات اٹھائے، بھارتی عوام نے سوال کیا کہ پہلگام پاکستان بارڈر سے 200 کلومیٹر دور ہے کیسے گھس آئے اتنی دور تک حملہ آور؟-

  • اداکارہ تیجسوی پرکاش نے بگ باس 15 کا ٹائٹل جیت لیا

    اداکارہ تیجسوی پرکاش نے بگ باس 15 کا ٹائٹل جیت لیا

    ممبئی: بھارتی ٹی وی اسٹارتیجسوی پرکاش نے رئیلٹی شوبگ باس کے سیزن15 کا ٹائٹل جیت لیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تیجسوی پرکاش نے سب کوپیچھے چھوڑتے ہوئے4 ماہ تک جاری رہنے والے بگ باس سیزن15 کاٹائٹل اپنے نام کیا پراتک سہجپال اورکرن کندرا دوسرے اورتیسرے رنر اپ قرار پائے۔

    روینہ ٹنڈن سابق وزیراعظم نواز شریف کی پسندیدہ اداکارہ تھیں؟

    بگ باس 15 کے فائنل میں تیجوسی پرکاش اوربالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا شیٹھی سمیت 5امیدوارپہنچے تھے ووٹوں کی گنتی میں ماڈل پراتیک سہجپال اور تیجسوی پرکاش باقی رہے۔ تیجوسی پرکاش سب سے زیادہ ووٹ لے کربگ باس سیزن 15 کی فاتح قرارپائیں۔

    ٹائیٹل جیتنے کے بعد ٹوئٹرپراپنے پیغام میں تیجسوی پرکاش نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 4ماہ کے سخت اورمشکل سفرکے بعد ٹرافی گھرآگئی۔ یہ خواب کی تعبیرہے۔

    بگ باس کے سابق فاتح گوتم گلاٹی، روبینہ دلائک، شویتا تیواری، اروشی ڈھولکیا اور گوہر خان نے سیزن 15 کے فائنل میں پرفارم کیا۔

    حریم شاہ نے اپنے ہونٹوں کی ادھوری سرجری کا ذمہ دار ایف آئی اے کو قرار دے دیا

    دوران شو سلمان خان اور اداکارہ شہناز گِل آنجہانی اداکار سدھارتھ شُکلا کی یاد میں گلے لگ کر رو پڑے سلمان خان کے بلانے پر ماڈل واداکارہ شہناز اسٹیج پر آئیں، سلمان خان کے سوال پر شہناز گل نے بتایا کہ وہ دبنگ خان کو دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہورہی ہیں بعد ازاں اسٹیج پر ہی سدھارتھ کی یاد میں شہناز گل کی آنکھوں میں آنسو آگئے جس پر سلمان خان نے دلاسے کے لیے انہیں گلے لگایا اور پھر وہ بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے شہناز گل بگ باس 13 کے فاتح آنجہانی اداکار سدھارتھ کو بگ باس 15 کے فائنل میں خراج تحسین پیش کیااس سبب انہیں گرینڈ فنالے میں خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی گزشتہ سال دو ستمبر کو سدھارتھ شکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے۔

    ہانیہ عامر اورفرحان سعید بھی پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے

    گرینڈ فینالے میں بگ باس کے اسٹیج پر شہناز گِل نے کہا میں پہلے پنجاب کی کترینہ ہوا کرتی تھی اور اب بھارت کی شہناز گل بن چکی ہوں جبکہ انڈیا کی کترینہ کیف اب پنجاب کی کترینہ بن چکی ہیں کیوں کہ ان کی شادی جو ہوگئی اس دوران سلمان خان کا کہنا تھا کہ اس کی شادی وکی کوشل سے ہوئی اور وہ خوش ہیں جس پر شہناز نے مذاق میں کہا ‘سر آپ خوش رہو بس’ یہ سن کر وہاں موجود تمام ہی لوگ ہنس پڑے۔
    https://twitter.com/ColorsTV/status/1487703623111163904?s=20&t=SbDqZs2ChfeWwEOT7A8ecA
    اداکارہ نے مزید کہا سر آپ ‘سِنگل’ زیادہ اچھے لگتے ہیں جس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ جب سنگل ہوجاؤں گا تو زیادہ اچھا لگوں گا یہ سن کر شہناز گل چونک اٹھیں اور سوالیہ انداز میں کہا کیا آپ کامیٹڈ ہو؟۔ ان کا پوچھنے کا مطلب تھا کہ کیا کوئی گرل فرینڈ ہے-

    پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا