Baaghi TV

Tag: ثانیہ سعید.

  • ہر شادی شدہ جوڑا بچوں کی ذمہ داری اٹھانے کے قابل نہیں ، ثانیہ سعید

    ہر شادی شدہ جوڑا بچوں کی ذمہ داری اٹھانے کے قابل نہیں ، ثانیہ سعید

    اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ والدین بننے کے لیے ذہنی اور جذباتی مضبوطی نہایت ضروری ہے، ہر جوڑا بچوں کا حق دار نہیں ہے اور وہ زندگی بھر اس ذمہ داری کو اٹھانے کے قابل نہیں ہوتے۔

    ثانیہ سعید نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اُن والدین کی ذہنی اور جذباتی صحت کے بارے میں بات کی جو بچے پیدا کرنے کی حالت میں نہیں ہیں،اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں زیادہ تر شادی شدہ جوڑے بچوں کی پرورش اور والدین بننے کے قابل نہیں ہوتے، ہر جوڑا بچوں کا حق دار نہیں ہے اور وہ زندگی بھر اس ذمہ داری کو اٹھانے کے قابل نہیں ہوتے،ہمیں کسی بھی جوڑے پر زور زبردستی نہیں کرنی چاہیے بلکہ یہ دیکھنا چاہیے کہ آیا جوڑا بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ذہنی اور ہر لحاظ سے تیار بھی ہے یا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اگر کوئی شادی شدہ جوڑا خوش نہیں ہوتا تو ہم کہتے ہیں کہ اگر ان کا بچہ ہوجائے گا تو سارے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، ہم ایسا اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ہم لوگوں کو زبردستی ذمہ داریوں میں باندھنا چاہتے ہیں، حالانکہ یہ ایک احساس ہے اور اسے وہی لوگ اٹھا سکتے ہیں جو ذہنی طور پر نارمل ہوں اور اس ذمہ داری کو اٹھانا چاہیں،دو یا ڈھائی سال کے بچے کی پرورش کرنا آسان نہیں ہوتا، وہ کسی کو بھی پریشان کرسکتا ہے، والدین کے اپنے بھی ذہنی یا ماضی کے مسائل ہوتے ہیں اور ایسے میں وہ بچوں کی وجہ سے مزید متاثر ہوجاتے ہیں۔

    ٹک ٹاکرز اور اداکار اپنا کام چھوڑ دیں، سیاستدان یہ کام ہم سے بہت اچھا کررہے ہیں، مومنہ اقبال کا طنز

    ثانیہ سعید کے مطابق شادی شدہ تعلق میں دو مختلف نظریوں اور ماحول میں پروان چڑھنے والے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ جڑتے ہیں، رشتہ اسی وقت کامیاب ہوتا ہے جب وہ ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں، اپنے درمیان اچھا تعلق بناتے ہیں اور بات چیت کے ذریعے ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں، اگر ایسا ہو تو ہی وہ لوگ بچے کی ذمہ داری اٹھاسکتے ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان کی چینی پریمئیر سے ملاقات

  • شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی دی مبارکباد ، مداح طلاق کی خبروں پر حیران

    شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی دی مبارکباد ، مداح طلاق کی خبروں پر حیران

    معروف کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس پلئیر ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں گزشتہ چند دنوں‌سے گردش کررہی ہیں تاہم ان دونوں‌کی جانب سے نہ تردید سامنے آئی ہے اور نہ ہی ایسی خبروں کی تصدیق کی گئی ہے. ان دونوں کے مداح اس وقت ہیں بہت ہی حیران اور پریشان کیونکہ شعیب ملک نے چند گھنٹے قبل ثانیہ مرزا کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر لگا انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے اور انہیں ایک اچھی زندگی کی دعا بھی دی ہے. اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے کئے جا رہے ہیں. ثانیہ اور شعیب ملک کی طلاق اور علیحدگی کی خبروں نے اس وقت زور پکڑا جب ان دونوں کے بیٹے کی سالگرہ کی تصویر ثانیہ نے اپنے انسٹاگرام پر لگائی اور کیپشن اس قسم کا دیا کہ اس سے گمان ہوا

    کہ شاید ان دونوں‌کی علیحدگی ہو چکی ہے. کہا جا رہا ہے کہ دونوں کے ایک قریبی دوست نے اس بات کی تصدیق بھی کر دی ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے. دوسری طرف یہ دونوں دا مرزا ملک شو بھی ایک ساتھ کرنے جا رہے ہیں اس حوالے سے بھی کہا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ علیحدگی کی خبریں اس شو کو ہٹ کروانے کے لئے اسٹنٹ کے طور پر استعمال کی جا رہی ہیں ، جبکہ ایک طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ان دونوں کی طلاق ہو چکی ہے تاہم علیحدگی کا اعلان اس شو کے بعد کیا جائیگا .

  • پاکستانی ڈراموں کا بھارت کیا کوئی بھی ملک مقابلہ نہیں کر سکتا ثانیہ سعید

    پاکستانی ڈراموں کا بھارت کیا کوئی بھی ملک مقابلہ نہیں کر سکتا ثانیہ سعید

    سئنیر اداکارہ ثانیہ سعید نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں‌ہمیشہ سے ہی بہترین ڈرامہ بنتا آرہا ہے. ہمارے ڈرامے کو آج بھی ہمسایہ ملک بھارت میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے. انہوں‌نے کہا کہ انڈیا کیا کوئی بھی دوسرا ملک پاکستانی ڈرامے کا مقابلہ نہیں‌ کر سکتا. ہمارے ہاں موضوع کے اعتبار سے بہترین ڈرامے بن رہے ہیں . ہم نے ہمیشہ اپنے کلچر کو ڈاموں میں دکھایا .ثانیہ سعید اگر کریں کسی نئے یا پرانے فنکار کے کام کی تعریف تو یقینا یہ کوئی معمولی بات نہیں سمجھی جاتی. نہایت ہی منجھی ہوئی اداکارہ ثانیہ سعید نے حال ہی اپنے ایک انٹرویومیں کی نئے فنکاروں کے کام کی بھی تعریف. انہوں نے کھل کر نئے آنے والوں کے کام کو سراہا ہے جس

    کے بعد ان کی اس تعریف کو بڑے پن سے تشبیہ دی جا رہی ہے. ان کا کہنا ہے نئے فنکار کمال کا کام کررہے ہیں. یاد رہے کہ ثانی سعید کا شمار پاکستان کی بہترین اداکارائوں میں‌ہوتا ہے ثانیہ کردار کو خود پر اس طرح سے طاری کر لیتی ہیں کہ حقیقت کا گمان ہونے لگتا ہے. ثانیہ سعید کی رواں برس فلم کملی ریلیز ہوئی اس میں انہوں‌نے ایک اندھی خاتون کا کردار ادا کیا ، ان کے اس کردار کو دیکھ کر دیکھنے والوں کے رونگھٹے کھڑے ہوگئے، ثانیہ سعید نے ماضی قریب میں بھی ایک ڈرامہ کیا جس کا نام تھا رقیب سے. اس میں بھی انکی اداکاری کو بے حد سراہا گیا.

  • فلم کملی نے پانچ کروڑ کا بزنس کر لیا

    فلم کملی نے پانچ کروڑ کا بزنس کر لیا

    سرمد سلطان کھوسٹ کی ڈائریکشن میں تیار کردہ فلم کملی نے پانچ کروڑ کا بزنس کر لیا ہے. فلم تین جون کو سینما گھروں میں لگی تھی تب سے اب تک فلم کا بزنس پانچ کروڑ ہو گیا ہے. اور یہ بزنس کوئی معمولی بزنس نہیں ہے کیونکہ کورونا کے بعد ابھی تک جتنی بھی فلمیں نمائش پذیر ہوئی ہیں ان میں سے کملی کا بزنس سب سے زیادہ ہے. فلم کو ابھی بھی لوگ جا کر دیکھ رہے ہیں. فلم کو نوجوان نسل کے ساتھ ہر عمر کے لوگ پسند کررہے ہیں. فلم میں کوئی آئٹم نمبر نہیں ہے نہ ہی دھوم

    دھڑکے والا میوزک ہے اس کے باوجود فلم کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے.فلم میں صبا قمر کی اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے .کہا جا رہا کہ شاید یہ صبا قمر کی زندگی کا یادگار اور بہترین کردار ہے جو انہوں نے اس انداز سے نبھایا ہے کہ دیکھنے والوں‌کو رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں. فلم میں جس سماجی ایشو کو اٹھایا گیا ہے اس پر لوگ عموما بات کرنا پسند نہیں کرتے.فلم کسی بہت بڑے ہیرو کو لیکر نہیں بنائی گئی بلکہ اس میں ایک نئے لڑکے کو متعارف کروایا گیا ہے.اس کے علاوہ جو میوزک اور گانے ہیں ان پر کوئی ڈانس نہیں‌دکھایا گیا لیکن اس کے باوجود فلم شائقین نے بہت زیادہ پسند کی ہے . اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر کسی بھی ایشو کو فلم کے زریعے طریقے سے ہائی لائٹ کیا جائے تو لوگ ضرور دیکھتے ہیں.

  • سرمد کے ساتھ کام کرنے کو کوئی فیورٹیزم کہتا ہے تو  کہتا رہے:ثانیہ سعید

    سرمد کے ساتھ کام کرنے کو کوئی فیورٹیزم کہتا ہے تو کہتا رہے:ثانیہ سعید

    بہت ہی باصلاحیت داکارہ ثانیہ سعید جنہوں نے کملی میں اندھی کا کردار ادا کیا ہے وہ کہتی ہیں کہ جب یہ سکرپٹ میرے پاس آیا تو میں نے فورا ہاں کی۔ایسے سکرپٹس تو کبھی کبھی ملتے ہیں اور ان کو پڑھ کر جو پہلی سوچ آتی ہے وہ یہ ہے کہ پتہ نہیں ہم کر پائیں گے یا نہیں یعنی ایسے سکرپٹ اتنے مضبوط ہوتے ہیں کہ آرٹسٹ کو شک میں ڈال دیتے ہیں کہ پتہ نہیں ہم کر سکیں گے یا نہیں۔ کملی میں جواندھی کا کردار کیا اس کے پیچھے کیا مشکلات تھیں وہ میری اپنی ہیں اس لئے پرستاروں کے ساتھ شئیر نہیں کروں گی وہ میرے کردار کو دیکھیں پسند کریں میرے لئے یہی سب سے بڑی بات ہے ۔کوئی بھی کردار نبھانا اتنا آسان نہیں ہوتا بہت ساری مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔

    میرے ساتھ جتنے بھی فنکاروں نے کام کیا وہ بہت ہی ذہین ہیں وہ جس طرح کام کرتے ہیں کیا ہی تعریف کی جائے۔ کوئی بھی اکیلا فنکار یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ اس کی وجہ سے فلم یا ڈرامہ ہٹ ہوا، ٹیم ورک سے ہی کسی بھی پراجیکٹ کو کامیابی ملتی ہے جب ساری ٹیم اکٹھی ہو کر دل لگا کر کام کرتی ہے تو نتائج اچھے ہی برآمد ہوتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ثانیہ سعید نے کہا کہ کملی فلم دیکھنے کے بعد آپ کو اندازہ ہو گا کہ اس فلم کو کرنے کے لئے انکار کیا ہی نہیں جا سکتا تھا۔ جب ان سے سوال ہوا کہ سرمد کے ہر دوسرے پراجیکٹ میں آپ کام کرتی ہیں کیا یہ فیورٹیزم ہے تو مسکرا کر بولیں ایسا ہی سمجھ لیں.

  • فلم ”کملی” کو وفاق،سندھ اور پنجاب سنسر بورڈ کی جانب سے ہوا سنسرسرٹیفیکیٹ جاری

    فلم ”کملی” کو وفاق،سندھ اور پنجاب سنسر بورڈ کی جانب سے ہوا سنسرسرٹیفیکیٹ جاری

    اداکار و ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ جن کی پچھلی فلم ” زندگی تماشا” تنازعات کا شکار ہونے کے باعث نمائش سے روک دی گئی تھی لیکن ان کی حالیہ فلم کملی کو وفاق،سندھ اور پنجاب سنسر بورڈز کی جانب سے نمائش کے لئے سنسر سرٹیفیکیٹ جا ری کر دیا گیا ہے.تین جو کو سینما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم میں نمرہ بُچہ،ثانیہ سعید ، خواجہ حمزہ، عمیر رانا اور صبا قمر اہم کرداروں میں نظر آئیں گے. فلم کا بہشتر حصہ چکوال کی سائیڈ پر شوٹ ہوا ہے کہانی جیسی لکھی گئی اس کے لئے پہاڑوں اورندیوں کی لوکیشن درکار تھی ، فلم میں چھ گانے ہیں جو عاطف اسلم ،زیب بنگش ریشماں ،سہیل شہزاد ،آمنہ راہی ،زینب فاطمہ سلطان اور نمرہ گیلانی نے گائے ہیں.صبا قمر کا دعوی ہے کہ انہوں نے پہلی بار ایسا کردار کیا ہے.صبا بتاتی ہیں کہ انہیں ایک شوٹ پانی اندر ایک منٹ‌تک رہ کر کرنا تھا جیسے ہی وہ پانی میں گئیں تو ان کے گھٹنے کو لوہے کا سریا لگ گیا اور وہ شدید تکلیف میں آگئیں لیکن انہوں نے پانی اندر ہی وہ سریا پکڑے رکھا تاکہ ان کا سین مکمل ہوجائے لیکن سین اوکے ہونے کے بعد جب وہ باہر آئیں تو تب تک ان کی حالت بہت زیادہ خراب ہوچکی تھی.اسی طرح‌سے سے عمیر رانا بھی کہتے ہیں ان کا کردار ایسا ہے کہ جو گائوں سے شہر پڑھنے لکھنے کو جاتا ہے اور پڑھ لکھ کر گائوں کی واپسی کر لیتا ہے.سرمد کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کام کی وضاحت کرنی نہیں آتی کہ انہوں نے کیسا کام کیا ہے.