Baaghi TV

Tag: ثانیہ مرزا

  • ثانیہ نے شعیب کا نام گھر سے ہٹاکر کس کا نام لکھوایا؟

    ثانیہ نے شعیب کا نام گھر سے ہٹاکر کس کا نام لکھوایا؟

    دبئی: سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے دبئی کے اپنے نئے گھر سے شوہر کا نام ہٹادیا۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے وِلا کا کام مکمل ہوگیا جبکہ فنشنگ کی جارہی ہے جس کے بعد وہ اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ گھر میں منتقل ہوجائیں گی، ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں۔

    قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات کے بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے درمیان ممکنہ تعلقات قائم ہوئے ہیں تاہم تصدیق نہیں ہوسکی، عدیل ساجن دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار کے وِلا کو ڈیزائن کررہے تھے۔

    بلوچستان پر دشمنوں کا پھربزدلانہ وار، تحریر: جان محمد رمضان

    ادھر گھر پر لکھی گئی نام کی پلیٹ سے ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو ہٹادیا ہے اور اب ان کی جگہ اپنے بیٹے اذہان کا نام لکھا ہے، ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی کی پہلی ترجیح اب ان کا بیٹا اذہان ہے، جو ان کا بہترین دوست ہے۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم 14 سال بعد 2024 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوئی، انکا بیٹا اذہان 2017 میں پیدا ہوا تھا، ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر سے شادی کے بعد دبئی آگئیں تھی اور وہیں سے اپنی اکیڈمی چلارہی ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2023 میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی اور 6 گرینڈ سلیم ٹائٹلز اپنے نام کیے تھے۔

    پاکستان کیلئےمستقبل میں اچھے دن آرہے ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی

  • محمد شامی ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات پر بول پڑے

    محمد شامی ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات پر بول پڑے

    بھارتی کرکٹر محمد شامی کی جانب سے ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات اور شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شامی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے اور ثانیہ مرزا سمیت مختلف سوالوں کے جواب دیے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری اور ثانیہ مرزا کی اے آئی تصاویر شیئر کر کے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی اور شادی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔ مجھے حیرت اس بات پر ہے کہ میڈیا اداروں نے بھی اے آئی تصاویر کی تصدیق نہیں کی اور خبریں بنا دیں جس سے نہ صرف کردار کشی ہوئی بلکہ میری ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔ اے آئی کے ذریعے جعلی تصاویر بنانے والے مجھ سمیت اُن تمام لوگوں کے دشمن ہیں جن کے بارے میں وہ جھوٹ پھیلاتے ہیں۔خیال رہے کہ قبل ازیں شامی کی سابقہ اہلیہ حسینہ جہاں محمد شامی اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کا دعویٰ بھی کرچکی ہیں ۔

    او سب دی ماں تے سرکاری میراثی

  • ثانیہ مرزا کےا ماراتی بزنس ٹائیکون کیساتھ تعلقات کی خبریں

    ثانیہ مرزا کےا ماراتی بزنس ٹائیکون کیساتھ تعلقات کی خبریں

    دبئی: پاکستان کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ و بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے تعلقات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا کا نام مشہور ارب پتی تاجر عدیل ساجن کے ساتھ جوڑا جا رہا ہےمیڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تاجر عدیل ساجن ان دنوں ثانیہ مرزا کے ولا کو ڈیزائن کر رہے ہیں تاہم ان کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات سے زیادہ ہیں، فی الحال اس حوالے سے عدیل ساجن اور ثانیہ مرزا دونوں نے ہی خامو شی اختیار کی ہوئی ہے۔

    علی امین پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے،عظمی بخاری

    بھارتی بزنس ٹائیکون رضوان ساجن کے بیٹے عادل ساجن متحدہ عرب امارات میں نجی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، جو اپنے پُرتعیش طرزِ زندگی کے لیے جانے جاتے ہیں، ان کی نیٹ ورتھ 1.3 بلین ڈالرز ہےان کا گروپ پراپرٹی کے کاروبار کے علاوہ ٹینس ٹورنامنٹس اور فلم فیئر ایوارڈز کو اسپانسر بھی کرتا ہے۔

    علی امین پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے،عظمی بخاری

    واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ثانیہ مرزا کا نام بھارتی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ جوڑا گیا تھا تاہم بعد ازاں ان افواہوں کو مسترد کر دیا گیا تھا-

  • ثانیہ مرزا کو  دبئی نے اپنا اسپورٹس ایمبیسڈر مقرر کر دیا

    ثانیہ مرزا کو دبئی نے اپنا اسپورٹس ایمبیسڈر مقرر کر دیا

    دبئی: سابق بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کو دبئی نے اپنا اسپورٹس ایمبیسڈر مقرر کر دیا ۔

    باغی ٹی وی : 37 سالہ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بدھ کے روز دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے اسپورٹس ایمبیسڈر مقرر کیا گیا،2005 میں قائم ہونے والی دبئی اسپورٹس کونسل متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں کھیلوں کے شعبے کی ترقی کا سرکاری ادارہ ہے یہ کونسل دبئی کے 7 مقامی اسپورٹس کلبوں کی نگرانی کرتی ہے اور معاشرتی سطح پر خاص طور پر خواتین اور بچوں میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی سرگرم ہے۔

    سابق ٹینس اسٹار نے اس خوشخبری کو شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ‘دبئی کی اسپورٹس ایمبیسڈر بننے پر فخر اور شکرگزار ہوں-

    بدھ کو دبئی میں ہونے والی اس تقریب میں کھیلوں کی دنیا کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں یو ایف سی چیمپئن خبیب اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ شامل تھے۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ سال آسٹریلین اوپن 2023 میں اپنا آخری میچ کھیل کر ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

  • ثانیہ مرز دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلوں  کی سفیر مقرر

    ثانیہ مرز دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلوں کی سفیر مقرر

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہیں دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلوں کا سفیر مقرر کر لیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق، ثانیہ مرزا نے یہ خوشخبری فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے شیئر کی۔ ثانیہ مرزا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ دبئی کے لیے کھیلوں کا سفیر بننا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کے مداحوں کی جانب سے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔

    دبئی اسپورٹس کونسل کا یہ پروگرام دبئی کے وژن کے مطابق کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔ اس تقریب میں کھیلوں کی معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی شامل تھے، جنہیں دبئی کے لیے کھیلوں کا سفیر نامزد کیا گیا۔

    واضح رہے کہ دبئی اسپورٹس کونسل کا قیام 2005 میں عمل میں آیا تھا، جس کا مقصد دبئی کو کھیلوں کا مرکز بنانے، مقامی اسپورٹس کلبوں کی نگرانی کرنے اور مختلف کمیونٹیز میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

  • ثانیہ مرزا،محمد شامی کی شادی کی افواہوں پر ثانیہ کے والد کا ردعمل

    ثانیہ مرزا،محمد شامی کی شادی کی افواہوں پر ثانیہ کے والد کا ردعمل

    معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی محمد شامی کے ساتھ شادی کی افواہوں کے بعد ثانیہ کے والد کا ردعمل سامنے آیا ہے تا ہم ثانیہ اور شامی دونوں خاموش ہیں.

    بھارتی میڈیا میں ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں کہا جا رہا تھا کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں، دو دن تک ان خبروں کے حوالے سے کسی نے کوئی ردعمل نہیں دیا تا ہم اب ثانیہ مرزا کے والد نے ردعمل دیا ہے اور افواہوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ثانیہ کی شامی کے ساتھ شادی نہیں ہو رہی،ان دونوں کی تو کبھی ملاقات ہی نہیں ہوئی

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان رواں برس جنوری میں طلاق کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب کہ کرکٹر نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا ثانیہ مرزا کے والد اور بہن نے بتایا تھا کہ ٹینس اسٹار نے شعیب ملک سے خلع لی تھی۔

    ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹےاذہان کی پیدائش ہوئی۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں ایک شو میں سینیئر اداکار نبیل ظفر کی جانب سے بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ دیا گیا تھا نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی خاتون کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ ہوجائے، یعنی طلاق ہوجائے تو انہیں سنت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے خدا کی پسندیدہ چیز نکاح کرلینا چاہیے۔

    اداکار نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ایک شخص کے چلے جانے سے دنیا ختم ہوجاتی ہے ویسے تو ہر انسان اپنے لیے خود ہی کافی ہے لیکن قدرت کا نظام یہی ہے کہ انسانوں کو خاندان بنانے کے لیے ایک دوسرے سے منسلک ہوجانا چاہیے، طلاق کےبعد دوبارہ بھی نکاح کیا جانا چاہیے، کیوں کہ دنیا ایک شخص پر ختم نہ ہوتی اور قدرت کا بھی یہی قانون ہے کہ خاندان بڑھانا چاہیے۔

    ثانیہ مرزا کو "چاہنے”والے کی تلاش

    اس دنیا میں ہر کوئی آپ کو پسند نہیں کر سکتا،ثانیہ مرزا

    ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی تیسری شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

    ثانیہ مرزا سے قبل شعیب ملک کی عائشہ صدیقی سے شادی کی کہانی

    شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی

    ہمیشہ کر کٹ کھیلنے کے لئے پر جوش ہوں،شعیب ملک

    یں‌ دکھاوے کا قائل نہیں ہوں جو ہے بس وہ ہے

    سلما ن خان کے ساتھ ثانیہ ،شعیب تصاویر بنوا رہے ہیں

  • ثانیہ مرزا  اور بھارتی کرکٹر محمد شامی  جلد شادی کرنے والے ہیں،بھارتی میڈیا

    ثانیہ مرزا اور بھارتی کرکٹر محمد شامی جلد شادی کرنے والے ہیں،بھارتی میڈیا

    معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جَلد ہی دوسری شادی کرنے والی ہیں-

    باغی ٹی وی : ثانیہ اور شعیب کے درمیان فروری میں ہونے والی طلاق کے 4 ماہ کے بعد اب متعدد بھارتی میڈیا ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ثانیہ جَلد ہی بھارتی بولر، محمد شامی سے شادی کرنے والی ہیں،بھارتی ویب سائٹ ’مسالہ‘ ’ٹائمز ناؤ‘ اور ’زوم‘ کے مطابق ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست کو شادی کرنے والے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ اور محمد شامی کی شادی کی افواہیں دو دن سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں مگر تاحال ان دونوں معروف شخصیات کی جانب سے ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان رواں برس جنوری میں طلاق کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب کہ کرکٹر نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا ثانیہ مرزا کے والد اور بہن نے بتایا تھا کہ ٹینس اسٹار نے شعیب ملک سے خلع لی تھی۔

    ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹےاذہان کی پیدائش ہوئی۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں ایک شو میں سینیئر اداکار نبیل ظفر کی جانب سے بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ دیا گیا تھا نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی خاتون کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ ہوجائے، یعنی طلاق ہوجائے تو انہیں سنت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے خدا کی پسندیدہ چیز نکاح کرلینا چاہیے۔

    اداکار نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ایک شخص کے چلے جانے سے دنیا ختم ہوجاتی ہے ویسے تو ہر انسان اپنے لیے خود ہی کافی ہے لیکن قدرت کا نظام یہی ہے کہ انسانوں کو خاندان بنانے کے لیے ایک دوسرے سے منسلک ہوجانا چاہیے، طلاق کےبعد دوبارہ بھی نکاح کیا جانا چاہیے، کیوں کہ دنیا ایک شخص پر ختم نہ ہوتی اور قدرت کا بھی یہی قانون ہے کہ خاندان بڑھانا چاہیے۔

  • ثانیہ مرزا کو "چاہنے”والے کی تلاش

    ثانیہ مرزا کو "چاہنے”والے کی تلاش

    بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی اپنے چاہنے والے کو ڈھونڈنا ہے

    ثانیہ مرزاکا بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو میں شرکت کا ایک پرومو شیئر کیا جارہا ہے جس دوران کپل شرما نے انہیں یاد دلایا کہ آپ سے ایک مرتبہ شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ اگر ثانیہ مرزا پر بائیو پک بنی، میں اس فلم میں آپ کی محبت کا کردار نبھانا چاہوں گا،اس پر ثانیہ مرزا نے کہاکہ ابھی مجھے محبت ڈھونڈنی ہے

    ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ بیوی ہیں، ثانیہ اور شعیب ملک کی شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی،ثانیہ اور شعیب ملک میں طویل عرصے سے علیحدگی کی خبریں زیرِ گردش تھیں تاہم ماہ فروری میں ثانیہ مرزا کے والد نے بیٹی کی شعیب ملک سے خلع کا اعلان کیا تھا ،جس کے بعد جانب شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ شادی کر لی تھی

    اس دنیا میں ہر کوئی آپ کو پسند نہیں کر سکتا،ثانیہ مرزا

    ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی تیسری شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

    ثانیہ مرزا سے قبل شعیب ملک کی عائشہ صدیقی سے شادی کی کہانی

    شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی

    ہمیشہ کر کٹ کھیلنے کے لئے پر جوش ہوں،شعیب ملک

    یں‌ دکھاوے کا قائل نہیں ہوں جو ہے بس وہ ہے

    سلما ن خان کے ساتھ ثانیہ ،شعیب تصاویر بنوا رہے ہیں

  • اس دنیا میں ہر کوئی آپ کو پسند نہیں کر سکتا،ثانیہ مرزا

    اس دنیا میں ہر کوئی آپ کو پسند نہیں کر سکتا،ثانیہ مرزا

    ممبئی: بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ اس دنیا میں ہر کوئی آپ کو پسند نہیں کر سکتا ہے، آپ کو آپ کی فیملی میں جب ہر کوئی پسند نہیں کرتا ہے تو دنیا میں کیسے کر سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کے گفتگو کرتے ہوئے معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماج میں جاری مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی ،سابق شوہر شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا کی جانب سے کسی بھی میڈیا کو دیا گیا یہ پہلا انٹرویو ہے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز کو بتانے کی کوشش کی ہے۔

    بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ثانیہ کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ اس دنیا میں ہر کوئی آپ کو پسند نہیں کر سکتا ہے، آپ کو آپ کی فیملی میں جب ہر کوئی پسند نہیں کرتا ہے تو دنیا میں کیسے کر سکتا ہے،سب کی الگ خواہشات، انتخابات اور نظریات ہوتے ہیں، اسی طرح ہمارے بھی اپنے نظریات ہوتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ پر پرسنل اٹیک ہے۔

    ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ اب مجھے لگتا ہے کہ مجھ میں صبر بہت آ چکا ہے، مجھے لگتا ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ میرے بچے کی وجہ سے آپ کو صبر آ جاتا ہے، ماں بننے کے بعد آپ کے پاس صبر کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا ہے ہم جو دنیا میں آج کل رہتے ہیں چاہے حقیقی ہو یا سوشل میڈیا کی، آپ کو بہت سے لوگ اچھی اور بری چیزیں بتا رہے ہوتے ہیں، لیکن اصل چیز یہ ہے کہ لوگ آپ کو سچ بات بتائیں۔

    انہوں نے کہا کہ رئیلٹی سے ہمیشہ جڑے رہیں، کون آپ سے مخلص ہے، کون آپ کے لیے خاص ہے، آپ کو ان سب کا علم ہونا چاہیے، پیسہ، شہرت زندگی کے لیے ضروری نہیں ہونا چاہیے، یہ محض زندگی کا ایک حصہ ہے۔ ضروری یہ ہے کہ کون آپ کے مشکل وقت میں آپ کا ساتھ دے رہا ہوتا ہے۔

    ثانیہ نے نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق بھی بات چیت کی، ان کا کہنا تھا کہ 3 سرجریوں اور بچے کی پیدائش کے بعد میری باڈی میرے لیے مسئلہ بن گئی تھی، باڈی ریکوری ویسے نہیں ہو پاتی تھی، جیسی درکار تھی،جبکہ لوگ دیکھتے تھے کہ فائنل میں ہوں، تاہم اس فائنل میچ تک پہنچنے کے لیے میں کیا کیا یہ لوگ نہیں دیکھ پاتے تھے،اسپورٹس مین اسپرٹس کی آپ کی زندگی کو بتانی ہے، جو تعلیم اسپورٹس سے ملا ہے، میرا خیال ہے کہ وہ دنیا کی کسی بھی کتاب سے ممکن نہیں تھا، میں نے اپنے تجربات سے یہ سیکھا ہے کہ بُرے دن ہمیشہ نہیں رہتے ہیں، اور اگر بُرے دن ہیں تو یاد رکھیں کہ کل کو اچھے دن بھی آنے والے ہیں۔

  • ثانیہ مرزا سے قبل شعیب ملک کی عائشہ صدیقی سے شادی کی کہانی

    ثانیہ مرزا سے قبل شعیب ملک کی عائشہ صدیقی سے شادی کی کہانی

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں علیحدگی ہوئی، شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی تو بھارتی میڈیا شعیب ملک کی ایک اور شادی سامنے لے آیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کی یہ دوسری نہیں تیسری شادی ہے، شعیب ملک نے ایک اور بھارتی لڑکی سے ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی.

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ شعیب ملک نے ثانیہ مرز ا سے 2010 میں شادی کی تھی تاہم 2002 میں شعیب ملک نے بھارتی شہر حیدر آباد کی ایک خاتون عائشہ صدیقی سے شادی کی تھی،عائشہ صدیقی کی جانب سے شعیب ملک کے ساتھ شادی پر شعیب ملک نے تردید کی تھی تا ہم عائشہ صدیقی نے شادی کے ثبوت پولیس کو پیش کئے تھے،اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروایا تھا،عائشہ صدیقی پیشے کے لحاظ سے ٹیچر ہیں، شعیب ملک نے مسلسل تردید کے بعد عائشہ صدیقی کو طلاق بھی دی تھی جس کا فیصلہ حیدر آباد دکن کی اہم مسلم شخصیات کی ثالثی کے بعد طے پایا تھا،بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 10 سے زائد لوگوں نے اس معاملے میں ثالث کے طور پر مدد کی تھی۔

    عائشہ صدیقی کے والد محمد احمد صدیقی نے فروری 2008 میں دعویٰ کیا تھا کہ شعیب ملک نے جون 2002 میں ان کی بیٹی سے آن لائن افیئر کے بعد ٹیلی فونک نکاح کے ذریعے شادی کی تھی۔تاہم، شعیب ملک کا دعویٰ تھا کہ اس کی صرف اس سے منگنی ہوئی تھی اور خاندانوں کے درمیان مسائل کی وجہ سے شادی منسوخ کردی گئی تھی۔عائشہ صدیقی کی 2001 میں شعیب ملک کے ساتھ دبئی کے ایک ریسٹورینٹ میں اپنی دوست ماہا کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی، عائشہ کو اس ملاقات کے بعد شعیب ملک سے پیار ہو گیا اور اس نے اپنے والدین سے رابطہ کرنے اور ٹیلی فونک نکاح کا بندوبست کرنے پر راضی کیا۔2005 میں جب پاکستان کرکٹ ٹیم حیدرآباد میں تھی، صدیقی نے کرکٹ ٹیم کے لیے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ ایک ویب سائٹ نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ شعیب ملک کو اس وقت شک ہوا جب اس نے عائشہ سے ملنے کی خواہش ظاہر کی اور اس کے والدین نے کہا کہ وہ شہر سے باہر ہے۔

    شعیب ملک کی جب ثانیہ مرزا سے شادی ہوئی تھی اسوقت عائشہ صدیقی اور اسکے والدین نے شعیب پر دھوکہ دہی کا مقدمہ بھی درج کروا دیا تھا،عائشہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس نکاح نامہ کی کاپی ہے اور اس نے پولیس کو بطور ثبوت بھی دی ہے، نکاح نامہ کی کاپی بھارتی و پاکستانی میڈیا پر بھی نشر کی گئی تھی، اس میں دولہا کے کالم پر شعیب کے دستخط اور دلہن کے کالم پر ماہا صدیقی کا نام تھا۔عائشہ کا کہنا تھا کہ میں نے یہ نکاح نامہ جاری کیا ہے کیونکہ شعیب اور ان کے اہل خانہ اس شادی سے مسلسل انکار کررہے تھے،عائشہ کے والد نے دھمکی دی تھی کہ شعیب نے اگر عائشہ کو طلاق دیئے بغیر ثانیہ سے شادی کی تو وہ قانونی کاروائی کریں‌گے،شعیب ملک مسلسل شادی کی تردید کرتے رہے ،عائشہ کا کہنا تھا کہ شعیب نے نکاح نامہ کی کاپی دستخط کے لئے بھیجی تھی، ساتھ ہی پانچ سو روپے پاکستانی حق مہر کی رقم بھی بھیجی تھی،میرا نام ماہا صدیقی ہے، عائشہ وہ نام ہے جو مجھے میری دادی نے دیا تھا۔ ماہا میرے پاسپورٹ میں میرا نام ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پاکستانی ٹیلی ویژن چینل نے 2004 کے ایک انٹرویو کے اقتباسات نشر کیے جس میں شعیب نے اعتراف کیا کہ اس کی عائشہ سے شادی ہوئی ہے۔انٹرویو لینے والے سے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا لڑکیوں نے ان کے پاس جانا شروع کر دیا تھا کیونکہ وہ ایک نوجوان اور کامیاب کرکٹر تھا، ملک نے جواب دیا، "ایسا لگتا ہے کہ آپ چاہتے ہیں کہ مجھے میری بیوی مارے، میں پہلے ہی شادی شدہ ہوں، میرا نکاح ہو چکا ہے، وہ جدہ میں رہتی ہے۔ حالانکہ اس کا تعلق ہندوستان کے حیدرآباد سے ہے۔اس کا نام عائشہ ہے اور میں بہت خوش ہوں، اگر خواتین کی طرف سے کوئی کال آتی ہے تو میں انہیں اٹینڈ نہیں کرتا اور میں ان سے اجتناب کرتا ہوں۔

    عائشہ صدیقی نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی کرکٹر محمد یوسف کی اہلیہ ان کی شادی کے بارے میں جانتی تھیں، اس کی آخری بار 2007 میں شعیب سے بات ہوئی تھی اور اس کے بعد اس نے کبھی ان کی کال نہیں سنی،نکاح نامے میں شعیب ملک کا رہائشی پتہ A-4، طارق کالونی سیالکوٹ دیا گیا ہے جو کرکٹر کا آبائی شہر ہے۔نکاح سیالکوٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے رہائشی ذوالفقار ملک نے کیا تھا اور معاہدے میں نامزد دو گواہ مختار علی خان اور سید مبشر علی سیالکوٹ ہیں۔
    nikkah

    ثانیہ مرزا سے شادی سے قبل شعیب نے عائشہ صدیقی کو طلاق دے دی تھی، اس بات کا دعویٰ بھارتی میڈیا نے کیا ، بھارتی میڈیا کے مطابق شعیب ملک نے طلاق کے کاغذات پر دستخط کر دیے ہیں جو عائشہ صدیقہ کو بھیج دیے گئے ہیں۔عائشہ صدیقہ کے وکیل فاروق حسن نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے خلاف کیس مضبوط تھا۔شعیب ملک اور عائشہ کے خاندان کے درمیان سمجھوتہ ہوا تھا۔ فاروق حسن نے تبصرہ کیا کہ ملک کے پاس شادی کو تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

    شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی

    ہمیشہ کر کٹ کھیلنے کے لئے پر جوش ہوں،شعیب ملک

    یں‌ دکھاوے کا قائل نہیں ہوں جو ہے بس وہ ہے

    سلما ن خان کے ساتھ ثانیہ ،شعیب تصاویر بنوا رہے ہیں