Baaghi TV

Tag: ثبوت

  • الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر فیصلے نہیں دینے، ثبوت دیں چیف الیکشن کمشنر

    الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر فیصلے نہیں دینے، ثبوت دیں چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں این اے 55 راولپنڈی کی انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی،

    چیف الیکشن کمشنر اور ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان نے سماعت کی،این اے 55 سے کامیاب امیدوار ابرار احمد کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ریٹرنگ افسر نے رپورٹ بھجوائی ہے، وکیل ملک ابرار نے کہا کہ ریٹرننگ افسر این اے 55 کا حتمی نتیجہ جاری کرچکا ہے، الیکشن کمیشن درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرے، مزید تحقیقات کیلئے معاملہ الیکشن ٹریبونل کو بھجوایا جاسکتا ہے، وکیل بشارت راجہ نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھی این اے 55 سے بشارت راجہ جیت رہے تھے،

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر تو فیصلے نہیں دینے،دھاندلی اور نتائج ردوبدل کے الزامات لگانے والے ثبوت بھی پیش کریں،وکیل بشارت راجہ نے کہا کہ ثبوت الیکشن کمیشن کے پاس ہیں، فارم 45 کھول کر دیکھ لیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا،الیکشن کمیشن نے این اے 55 راولپنڈی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا.

    این اے 57 ،سیمابیہ طاہر کی درخواست،آئندہ سماعت پر ریٹرننگ افسر ذاتی حیثیت میں طلب
    اسلام آباد: آزاد امیدوار سیمابیہ طاہر کی عذرداری درخواست پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ این اے 57 کے ریٹرننگ افسر نے رپورٹ بھجوا دی ہے،وکیل سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 336 میں سے 317 پولنگ سٹیشنز پر سیمابیہ طاہر کامیاب ہوئیں، ہمارے پاس 333 پولنگ سٹیشنز کے اوریجنل فارم 45 موجود ہیں، سیمابیہ طاہر 51 ہزار ووٹوں سے کامیاب ہورہی تھیں، آر او کی رپورٹ میں لکھا کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران ہمیں شامل نہیں کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر نےکہا کہ ریٹرننگ افسر نے کہا کہ قانون کے مطابق تمام فریقین کی موجودگی میں نتائج مرتب کیے، الیکشن کمیشن نے این اے 57 راولپنڈی سے آ زاد امیدوار سیمابیہ طاہر کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی،الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر این اے 57 کے ریٹرننگ افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا.

    این اے 126 ، 127،بابر عوان کی استدعا پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی
    این اے 126 اور این اے 127 لاہور سے عذرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی،وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں ہوئے اور کہا کہ میں دونوں حلقوں پر اپنی درخواستوں پر کچھ ترمیم کرنا چاہتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسران نے رپورٹس بھجوا دی ہیں، بابر اعوان نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کر دی،این اے 126 اور این اے 127 لاہور سے متعلق درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی.

    این اے 242 کے پولنگ اسٹیشن پر توڑ پھوڑ حملہ کیس، آر او نے پولنگ سٹیشن میں توڑ پھوڑ کی تردید کر دی
    اسلام آباد: این اے 242 کے پولنگ اسٹیشن پر توڑ پھوڑ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،آر او نے توڑ پھوڑ حملہ کیس کی رپورٹ جمع کروا دی،رپورٹ میں آر او نے پولنگ سٹیشن مین توڑ پھوڑ کی تردید کر دی، رپورٹ میں کہا گیا کہ متعلقہ پولنگ اسٹیشن پولنگ مین کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی،پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ بھی تیار کر کے جمع کروایا گیا، قادر خان مندو خیل نے کہا کہ منظر عام پر آنے والی ویڈیو جعلی ہے،جب میں پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوا بیلٹ پیپرز کھلے تھے،مجھے بتایا گیا ایم کیو ایم کے لوگ پولنگ اسٹیشن میں اندر داخل ہو چکے ہیں،4:30 بجے دروازے بند کر دیئے گئے،آر او نے بھی رپورٹ میں تسلیم کیا کہ کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی، کمیشن نے قادر مندوخیل کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا،

    قبل ازیں پی پی پی کے رہنما قادر خان مندو خیل الیکشن کمیشن پہنچ گئے،این اے 242 سے پی پی پی کے رہنما قادر خان مندو خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 242 سے مصطفیٰ کمال کو زبردستی کامیاب کروایا گیا،میرے حلقہ میں حساس پولنگ اسٹیشنز تھے، کئی بار الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا، مگر کوئی انتظامات نہیں کیے گئے، ایم کیو ایم کے غنڈہ عناصر نے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر دھاندلی کی، میری استدعا ہے کہ میرے حلقہ میں ری پولنگ کی جائے،پولنگ سٹیشن میں توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی گئی

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

  • عمران خان کی ملک کیخلاف سازش کے  ثبوت  جلد منظرعام پر آنے والے ہیں،جاوید لطیف

    عمران خان کی ملک کیخلاف سازش کے ثبوت جلد منظرعام پر آنے والے ہیں،جاوید لطیف

    وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 6 ستمبر وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کا دن ہے،مادر وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں ،ملک میں آئین کی بالادستی یقینی بنانا ہو گا ،گھڑی چور عمران نیازی حالات کو کس طرف لے کر جارہا ہے؟۔ وشیخوپورہ میں یوم دفاع کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف نے ملک کو سی پیک کا تحفہ دیا، جوہری دھماکے کرکے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں مسلم لیگ ن کی قیادت پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے،محمد نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کو جیل میں بند کیا گیا،تمام تر زیادتیوں کے باوجود محمد نوازشریف نے ریاست کے خلاف کبھی کوئی بات نہیں کی۔

    جاوید لطف نے کہا کہ عمران نیازی آئے روز ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہےاوروہ ریاستی اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ شہبازگل اور شوکت ترین جیسے لوگوں کے پیچھے عمران نیازی ہے اور سوال یہ ہے کہ عمران کے پیچھے کون ہے؟ ۔

    وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران نیازی اقتدار کے حصول کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے،ہمارا عقیدہ ہے کہ صادق اور امین صرف پیغمبر ہوتے ہیں ،عمران جیسے گھڑی چور کو صادق و امین قرار دینا سمجھ سے بالاتر ہے.

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف دائر مقدمات کا فیصلہ فوری ہونا چاہیئے ،عمران نیازی غیرملکی ایجنٹ ہے،عمران نیازی کہتا ہے کہ اس نے ملک کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے، عمران خان کے ملک کے خلاف سازش کے ثبوت جلد منظرعام پر آنے والے ہیں ۔

  • ہمارے پاس ثبوت، اسد عمر جھوٹا ثابت کرے منسٹری چھوڑ دوں گا،اہم شخصیت کا اعلان

    ہمارے پاس ثبوت، اسد عمر جھوٹا ثابت کرے منسٹری چھوڑ دوں گا،اہم شخصیت کا اعلان

    ہمارے پاس ثبوت، اسد عمر جھوٹا ثابت کرے منسٹری چھوڑ دوں گا،اہم شخصیت کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کے لیے کے سی آر کو پیچھے رکھا گیا،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش ہوئی تو شہری پریشان ہوئے محمود آباد نالے سے متعلق اچھا کام ہوا ہے،کہا جارہاہے کراچی میں ترقیاتی منصوبے وفاق کے ہیں، ہم نے کراچی میں ترقیاتی کام کیے اسد عمر معقول آدمی ہیں لیکن پارٹی پالیسی پر چل پڑے ہیں اسلام آباد کے ایک جلسے میں اسدعمر نے پھینٹی لگانے کی بات کی قومی اسمبلی میں کہہ دیا کہ مردم شماری سندھ حکومت نے کروائی،گزشتہ روز بھی کہاگیا کہ محمود آباد نالہ وفاق بنا رہی ہے وفاق بیچ میں آیا اور ہماری تعمیرات ختم کرکے نئے سرے سے تعمیرات کروائیں،جزیروں پرکام کی اجازت دی گئی تھی،قبضےکی نہیں،ہم نے آرڈیننس کے ذریعے سندھ جزائر پر قبضے کی اجازت نہیں دی،ہم نے آئی لینڈ پر ترقیاتی کام کرنےکی اجازت دی تھی،کے فور کا پمپنگ اسٹیشن اور لائنیں بچھانے کا کام سندھ حکومت کرے گی گورنر سندھ اور وفاقی وزرا نے کہا سندھ حکومت نے کرپشن کی ہے ہم اپنے حصے کا 50 فیصد دینے کے لیے تیار ہیں،کیا یہ خود جو کام کررہے ہیں؟ گرین لائن منصوبہ ن لیگی حکومت کی تھی،پی ٹی آئی کا کراچی میں ایک بھی منصوبہ نہیں ہے،تین مرتبہ کراچی کےلیے اعلانات کیے گئے،ایک روپے بھی نہیں دیا گیا،ٹھٹھہ اور بدین کے لیے اعلان کرکے گئے کچھ بھی نہیں کیا،

    سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز کراچی کے لوگوں کے ساتھ تیسرا مذاق کیا ،کراچی میں ریڈ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب جلد ہوگی،عمران خان کے پاس فنڈز ہیں تو کراچی میں خرچ کریں انہیں کس نے منع کیاہے؟پی ٹی آئی نے کے سی آرمنصوبہ سی پیک سے نکلوا دیا، کہا گیا کہ سندھ حکومت نے اپنے حصے کے پیسے نہیں دیے، سندھ حکومت 58کروڑ روپے کا چیک دے چکی ہے، کہیں تو ثبوت کے پینا فلیکس لگا دیں؟ اسد عمر نے دھڑلے سے غلط بیانی کی ،ہمارے پاس ثبوت ہیں اسد عمر جھوٹا ثابت کرے منسٹری چھوڑ دوں گا،ہم کسی بھلائی میں بھی کام کریں گے تو نیب بلا لے گی، 7دسمبر کو ایس آئی ڈی سی ایل نے ہم سے پیسے مانگے ہیں،

    ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس

    سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟

    سرکلرریلوے کی بحالی ،چیف جسٹس نے کی سماعت،سندھ حکومت نے دیا جواب

    اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم

    اربوں کی ریلوے کی زمین کروڑوں میں دینے پر چیف جسٹس نے کیا جواب طلب

    عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس