Baaghi TV

Tag: جابز

  • برطانیہ میں پاکستانی ملازمین کی شدید ضرورت، ویزوں کا اعلان

    برطانیہ میں پاکستانی ملازمین کی شدید ضرورت، ویزوں کا اعلان

    برطانوی حکومت نے غیر ملکی سیزنل ورکرز کے لیے 43 ہزار ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تمام ویزے ہارٹیکلچر سیکٹر کے لیے ہوں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے سال میں پولٹری سیکٹرکے لیے اضافی دوہزار ویزے جاری کیے جائیں گے۔ان ویزوں سے پاکستانی محنت کش بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔ دی نیشنل فارمرز یونین(یو کی)نے ویزوں کے اجرا کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی شعبے کو محنت کشوں کی ضرورت ہے اس لیے افرادی قوت کی درآمد ناگزیر ہوچکی ہے۔نیشنل فارمرز یونین نے کئی سال تک افرادی قوت کی درآمد کے لیے جدوجہد کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے کو موسمی یا عارضی ورکرز کی ضرورت رہتی ہے۔نیشنل فارمرز یونین کے صدر ٹام بریڈشا نے اس سلسلے میں سابق شیڈو وزیرِداخلہ یویٹ کوپر سے بھی ملاقات کی تھی۔ رواں سال لیبر پارٹی کے اقتدار میں آنے پر انہوں نے ماحول، خوراک اور دیہی امور کے وزیرِمملکت اسٹیو ریڈ سے بھی ملاقات کی اور اپنے شعبے کی مشکلات سے آگاہ کیا۔رائے عامہ کے چند حالیہ جائزوں کے مطابق برطانیہ میں عارضی ویزے پر کام کرنے والے غیر ملکی محنت کشوں میں سے 91 فیصد نے برطانیہ میں کام کرنے کو ایک اچھا تجربہ قرار دیا ہے اور 95 فیصد نے دوبارہ آنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

    کراچی، لاپتا 6 بلوچ طلبہ واپس گھر پہنچ گئے

    کائونٹر پر آکر ٹرین چلنے کا وقت کیوں پوچھا ، کراچی اسٹیشن عملے کا نوجوان پر تشدد

    اللہ کی رضا کیلئے نتاشا کو معاف کیا‘ کارساز واقعے کے ورثا کا حلف نامہ جمع

    بھارتی افواج کےظُلم نے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کر دیا ہے، خالد مقبول صدیقی

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب بھرمیں ہزاروں نوکریوں کا اعلان کردیا

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب بھرمیں ہزاروں نوکریوں کا اعلان کردیا

    لاہور:وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب بھرمیں ہزاروں نوکریوں کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیسے لڑنا ہے ؟ پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی فائنل کرلی گئی ، انتخابات سے پہلے تمام سرکاری محکموں میں خالی آسامیاں پر کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ڈیلی ویجز بھر تیوں کیلئے بھی ارکان اسمبلی کا کوٹہ ہوگا ، تیاریوں کی رپورٹ ہر ماہ وزیر اعظم کو بھجوائی جائے گی ۔

    پاکستان تحر یک انصاف کی پنجاب ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کی اندورنی کہانی دنیا نیوز سامنے لے آیا جس کے مطابق ایڈوائزری کو نسل کا ہرماہ کے پہلے ہفتے ایوان وزیر اعلیٰ میں اجلاس ہوگا ، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی رپورٹ ہر ماہ وزیر اعظم کو بجھوائی جائے گی جبکہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے تمام سرکاری محکموں میں خالی آسامیاں پر کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق ضلعی حکومتوں میں ڈیلی ویجز پر بھی بھر تیوں کیلئے اراکین اسمبلی کیلئے کوٹہ ہوگا جبکہ گور نر چودھری محمد سرور نے پنجاب بھر سے کارکنوں سے گور نر ہائوس میں ہفتہ وار میٹنگز کا اعلان کرتے ہوئے میرٹ پر تنظیم سازی پر زور دیا ۔

    فواد چودھری اور راجہ یاسر ہمایوں بھی گور نر کے حامی دکھائی دیئے اورپارٹی کی تنظیم میں پہلے عہدو ں پر رہنے والوں کے بجائے نئے لوگوں کو سامنے لانے کا عہد کیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ تر قیاتی فنڈز کو سو فیصد یقینی بنانا میری ذمہ داری ہے جو پوری کروں گا جبکہ انہوں نے بلدیاتی اداروں کے ایڈ منسٹرز کو اراکین اسمبلی کیساتھ ملکر فنڈز استعمال کر نے کی ہدایت کی۔اجلاس میں اعجاز چودھری کی سر براہی میں کام کر نیوالی تنظیم پر شدید تنقید پر اعجاز چودھری نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

  • پنجاب: اسکولوں میں قرآن کی تعلیم کے لیے 70 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری

    پنجاب: اسکولوں میں قرآن کی تعلیم کے لیے 70 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر کے اسکولوں میں قرآن کریم کی لازمی تعلیم کے لیے عربی کے 70 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ (ایس ای ڈی) نے کابینہ کے سامنے عربی کے مضمون کے لیے 70 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا منصوبہ رکھا تھا۔

    سیکریٹری ایس ای ڈی غلام فرید کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں قرآن کریم کی تعلیم کے لیے عربی اساتذہ کی تربیت کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گریڈ ایک سے 5 تک نئی اسامیاں تیار کی جارہی ہیں۔

    جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے اسکولوں میں قرآن کریم کی تعلیم سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے جب اس ضمن میں حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب کی تو محکمہ تعلیم کے ایک اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں 7 ہزار اساتذہ کی تربیت کی جارہی ہے۔

    انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ صوبے میں عربی کے 60 ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے، بینچ نے درخواست کی سماعت 3 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کو عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، بروز پیر کابینہ نے 70 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دی تھی۔

    بینچ نے گزشتہ سماعت میں پنجاب کے سیشن ججز کو ہدایت کی تھی وہ اپنے اپنے علاقوں میں نگرانی کریں کہ آیا محکمہ تعلیم کے دعوے کے تحت قرآن کریم کو ایک علیحدہ مضمون کے طور پر پڑھایا جارہا ہے یا نہیں۔

    اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ ضلعی تعلیمی اتھارٹیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران نے ہر اسکول (سرکاری، نجی و مدرسہ) کا دورہ کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ وہاں قرآن کریم کو ایک علیحدہ مضمون کے طور پر پڑھایا جارہا ہے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز یا ان کا نمائندہ نہ صرف اس بات کا جائزہ لے گا کہ قرآن کریم کو ایک علیحدہ مضمون کے طور پر پڑھایا جارہا ہے بلکہ وہ محکمہ تعلیم کی جانب سے پیش کیے جانے والے حقائق کی بھی تصدیق کرے گا۔

  • ایف آئی اے میں 1143 بھرتیوں کا معاملہ:بڑے فیصلے ہوگئے

    ایف آئی اے میں 1143 بھرتیوں کا معاملہ:بڑے فیصلے ہوگئے

    اسلام آباد:ایف آئی اے میں 1143 بھرتیوں کا معاملہ:بڑے فیصلے ہوگئے ,اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں ایف آئی اے کے افسران اور اہلکاروں کی بھرتیوں کا فیصلہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے اور یہ بھی چیز سامنے آئی ہے کہ ایف آئی اے سربراہ نے اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کردی ہیں

     

     

    اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اہف آئی اے نے بھرتیوں کے لئے امتحانات کا آغاز کر دیا۔جس کے لیے ملک بھر مین 1143 بھرتیوں کے امتحانات کے لئے 16 سنٹر بنائیں جائیں گے۔

     

  • سموگ،اومی کرون اور کورونا ویکسینیشن مہم:وائس چانسلرگجرات یونیورسٹی سے اپیل کردی گئی

    سموگ،اومی کرون اور کورونا ویکسینیشن مہم:وائس چانسلرگجرات یونیورسٹی سے اپیل کردی گئی

    گجرات:سموگ،کورونا ویکسینیشن مہم:وائس چانسلرگجرات یونیورسٹی سے اپیل کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم نے باقاعدہ ٹویٹ کے ذریعےیہ پیغام دیا ہے ،

    لاہور اور گردونواح کے اضلاع میں سموگ کی بگڑتی ہوئی صورت حال،کورونا کی نئی خطرناک قسم جسے اومی کرون کا نام دیا گیا ہے اس کاخوف،کورونا ویکسینیشن کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے پیش نظر بڑی تعداد میں علم کے پیاسوں نے وائس چانسلر گجرات یونیورسٹی کے نام باغی ٹی وی کے ذریعے ایک پیغام ارسال کیا ہے

    اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف گجرات میں مختلف قسم کی جابز کے لیے ایک اشتہارچند دن پہلے دیا گیا تھا ، جس کی کل 15 دسمبر آخری تاریخ ہے ، اس حوالے سے سائلین نے شفیق القلب وائس چانسلر گجرات یونیورسٹی ڈاکٹرشبرعتیق سے درخواست کی ہے کچھ مذکورہ مسائل کی وجہ سے وہ 15 دسمبر تک ڈاکومنٹس نہیں پہنچا سکتے ،لٰہذا مہربانی کرکے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردیں

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”445862″ /]

    بعض ہونہارامیدواروں نے تو یہ بھی درخواست کردی کہ اگراس میں دس دن کی توسیع کی جائے اور آخری تاریخ 25 دسمبر تک مقرر کی جائے تو وہ کبھی بھی یونیورسٹی انتظامیہ کا یہ احسان فراموش نہیں کریں گے

    یاد رہے کہ گجرات یونیورسٹی میں ایڈمسٹریشن شعبہ کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں جن کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے ، جس پرمذکورہ مسائل کے پیش آنے پرکئی اہل علم امیدواروں نے گجرات یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے

    اب یہ یونیورسٹی انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ اپنے اہل ذوق اہل علم اورقابل امیدواروں کو موقع دے کر ایک اچھی مثآل بنتے ہیں یا پھراسی تاریخ پرہی اکتفا کرتے ہیں ،