Baaghi TV

Tag: جارجیا

  • جارجیا : ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ گاڑیوں سے ٹکرا گیا، متعدد افراد زخمی

    جارجیا : ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ گاڑیوں سے ٹکرا گیا، متعدد افراد زخمی

    امریکی ریاست جارجیا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک چھوٹا طیارہ سڑک پر موجود کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    گینزویل پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق واقعہ پیر کی دوپہر اس وقت پیش آیا جب سنگل انجن طیارہ، ہاکر بیچ کرافٹ بی ای-36، اٹلانٹا کے شمال میں مختصر پرواز کے دوران انجن میں خرابی کا شکار ہوگیا فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے بتایا کہ طیارے کو تقریباً 12 بج کر 10 منٹ پر انجن کے مسائل کا سامنا ہوا۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں کئی افراد کو معمولی چوٹیں آئیں، جبکہ ایک ڈرائیور سمیت 2 افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا پولیس کی جانب سے جاری تصاویر میں سفید رنگ کے طیارے کو سڑک کے ایک چوراہے کے قریب دیکھا جا سکتا ہے جس کے اگلے حصے اور دائیں بازو کو نقصان پہنچا ایک تصویر میں ایک ایس یو وی کی اگلی باڈی بھی متاثر دکھائی دیتی ہے جبکہ فائر ڈیپارٹمنٹ کا عملہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

    حکام کے مطابق طیارہ گینزویل کے لی گلمر میموریل ایئرپورٹ سے اڑان بھر کر چیروکی کاؤنٹی ریجنل ایئرپورٹ کینٹن جا رہا تھا، تاہم پرواز کے فوراً بعد انجن کی رفتار (آر پی ایم) سے متعلق مسائل سامنے آئے طیارے میں 2 پائلٹ سوار تھے جنہوں نے واپسی کا فیصلہ کیا۔

    نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کے مطابق پائلٹ نے محسوس کیا کہ طیارے میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ واپس ایئرپورٹ تک پہنچ سکے، جس پر انہوں نے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی۔ اس دوران طیارہ 3 گاڑیوں سے ٹکرا گیا طیارے کے دائیں بازو کے ایک گاڑی سے ٹکرانے پر فیول ٹینک الگ ہو کر ایس یو وی کے پچھلے حصے سے جا ٹکرایا اور گاڑی کے اندر جا گرا۔

  • جارجیا میں اپوزیشن اہلکار نے  الیکشن کمیشن کے سربراہ پر  سیاہی پھینک دی

    جارجیا میں اپوزیشن اہلکار نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی

    جارجیا میں اپوزیشن جماعت کے اہلکار نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر دھاندلی کا الزام لگا کر سیاہی پھینک دی،واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے موجود تھے اپوزیشن جماعت کے اہلکار نے غصے میں الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔
    polictics
    وائرل ویڈیو میں اپوزیشن اہلکار کو الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ سیاہی پھینکنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو اپوزیشن جماعت کے اہلکار کے پیچھے بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
    politics
    واقعے سے پہلے، اپوزیشن پارٹی لے رکن نے کمیشن ممبر کو بتایا کہ ووٹ کے سرکاری نتائج ووٹروں کے "حقیقی انتخاب” کی عکاسی نہیں کرتے،جس پر الیکشن کمیشن ممبر نے کہا کہ دباؤ، دھونس اور ذاتی توہین” کے استعمال سے ثابت ہوتا ہے کہ ووٹ میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

    جب میٹنگ دوبارہ شروع ہوئی تو الیکشن کمیشن ممبر نے کہا کہ یہ ایک بار پھر واضح ہو گیا ہے کہ اس بات کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے کہ انتخابات میں ہیرا پھیری کی گئی ہو۔

  • ارباز خان کی گرل فرینڈ انکی سابقہ اہلیہ کی دیوانی

    ارباز خان کی گرل فرینڈ انکی سابقہ اہلیہ کی دیوانی

    سلمان خان کے بھائی ارباز خان جنہوں نے فلموں میں‌کام تو ضرور کیا لیکن کوئی خاص نام نہ بنا سکے لیکن اپنی ذاتی زندگی کو لیکر وہ ہمیشہ ہی چرچا میں رہے ہیں. ان کی طلاق ملائکہ اروڑہ سے 2017 میں ہوئی تھی، اس کے بعد ان کی ملاقات جارجیا سے ہوئی چار سال سے ارباز خان ان کو ڈیٹ کررہے ہیں، دونوں اپنی دوستی کی وجہ سے کافی خبروں میں رہتے ہیں. ویسے تو ارباز اور ملائکہ اکثر اپنے بیٹے کی وجہ سے اکٹھے دکھائی دیتے ہیں. اب اطلاعات ہیں‌کہ ارباز خان کی گرل فریںڈ جارجیا ہیں‌‌‌‌ملائکہ‌اروڑہ کی دیوانی . انہوں نے کہا ہےکہ وہ ملائکہ اروڑہ

    سے کافی بار مل چکی ہیں اور ان سے کافی متاثر بھی ہیں. جارجیا کہتی ہیں کہ ملائکہ بہت سارے لوگوں کے لئے انسپریشن اس لئے ہیں کیونکہ انہوں نے صفر سے کیرئیر شروع کیا ور بہت محنت کرکے ایک خاص مقام حاصل کیا آج وہ جس مقام پر ہیں وہ انہوں نے یقینا کافی محنت کے ساتھ حاصل کیا ہے. یاد رہے کہ ارباز خان اور جارجیا ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں ان کی شادی کی خبریں بھی آرہی ہیں لیکن ان دونوں‌کی طرف سے اس طرح کی کوئی بات سامنے نہیں آئی کہ جس سے لگے کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں.