Baaghi TV

Tag: جاری

  • سیلاب زدہ علاقوں میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری

    سیلاب زدہ علاقوں میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری

    وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے.وزیر اعظم مواصلات اور سڑکوں کی بحالی کے کام نگرانی خود کر رہے ہیں،اس حوالے سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے.وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مواصلات اور رابطہ سڑکوں کی بحالی اولین ترجیح ہے.

    وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر مواصلات اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی قومی شاہراہوں کی بحالی کو یقینی بنا رہے ہیں،گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران چاروں صوبوں، گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کو بحال کر دیا گیا ہے

    گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران چاروں صوبوں، گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ بیشتر قومی شاہراہوں اور موٹر ویز کو بحال کر دیا گیا ہے، قومی شاہراہ N-15 کو مانسہرہ سے چلاس براستہ ناران ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے ، اسی طرح کراچی سے چمن قومی شاہراہ N-25 جو کہ حب سے خضدار تک سیلاب سے متاثر تھی کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے. قراقرم ہائی وے N-35 جو کہ ٹریفک کے لیے انڈس کوہستان اور ہنزہ کے اضلاع میں بند تھی,کو بھی مکمل بحال کر دیا گیا ہے.

    قومی شاہراہ N-40 کا کوئٹہ -نوشکی سیکشن ، قومی شاہراہ N-45 کا چکدرہ- دیر سیکشن، انڈس ہائی وے N-55 کے راجن پور – تونسہ اور ڈیرہ اسماعیل خان – پیزو سیکشنز ، N-65 کا سبی – کوئٹہ سیکشن، N-70 کا فورٹ منرو سیکشن، N-90 کا الپوری- بشام سیکشن، N-140 کا گلگت-شندور سیکشن اور اسٹریٹجک ہائی وے S-1 کو شنگوس کے مقام پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے.

    تاہم کچھ شاہراہوں پر بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، قومی شاہراہ N-50 ژوب-ڈیرہ اسماعیل خان سیکشن،N-95 فتح پور -کالام سیکشن اور موٹر وے M-8 وانگو ہلز -بانجا سیکشن پر بحالی کا کام جاری ہے ; یہ شاہراہیں بھی جلد ہی ٹریفک کے لیےمکمل بحال کر دی
    جاینگی.

  • پتنگ فروشوں کی اب خیر نہیں، کریک ڈاؤن جاری

    پتنگ فروشوں کی اب خیر نہیں، کریک ڈاؤن جاری

    اسلام آباد میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
    کر دیا گیا ہے۔ تھانہ کھنّہ پولیس نے صنم چوک میں پتنگ بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا گیا اور چھاپے کے دوران محمد صابر نامی کارخانے کے مالک کو گرفتار کرکے کارخانے سے 10 ہزار سے زائد پتنگیں،700 سے زائد دھاتی ڈوریں اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ نے طرف ہر قسم کی پتنگ بازی اور فروشی پر دفعہ 144 کا نفاذ کررکھا ہے۔
    ایس پی رورل زونکا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ پتنگ فروشوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جارہی ہے

  • پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری، محمد گوہر نفیس

    پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری، محمد گوہر نفیس

    اینٹی کرپشن کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔
    ڈی جی خان سے کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال زرعی سرکاری اراضی جس میں ایک ہزار کنال زمین شامل تھی غیر وانونی قابضین سے واگزار کرالی۔ واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت آٹھ کروڑ ستاون لاکھ روپے ہے۔
    محمد گوہر نفیس نے محکمہ مال کو تاوان کی وصولی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کاشف رفیق کی سربراہی میں محکمہ محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا۔ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

  • گجر نالہ پر بڑے آپریشن کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنرکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری!!!

    گجر نالہ پر بڑے آپریشن کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنرکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری!!!

    گجر نالہ پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری
    ضلعی انتظامیہ نے گجر نالہ پر انسداد تجاوزات آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔
    8 فروری سے گجر نالہ پر بڑے آپریشن کا فیصلہ۔ کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل آپریشن کی قیادت کرے گا۔ بلدیہ عظمی کراچی انسداد تجاوزات سیل کے 100 افسران و اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ۔ نالوں اور انکے اطراف تجاوزات کے خاتمے کیلئے پولیس و رینجرز کی نفری بھی طلب۔ آپریشن کیلئے 50 پولیس اہکار ، 15 خواتین اہلکار اور 25 رینجرز اہلکار طلب۔ کاروائی کیلئے اینٹی انکروچمنٹ فورس کے 65 اہلکار بھی طلب۔ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ ڈاکٹر حسان طارق آپریشن کے فوکل پرسن مقرر۔ اسٹنٹ کمشنر گلبرگ ڈاکٹر حسان طارق کو آپریشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کرنے کے احکامات۔ کاروائی میں واٹربورڈ ، ایس بی سی اے اور ریونیو بورڈ حکام بھی شریک ہونگے
    ڈپٹی کمشنر وسطی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

  • لاہور، سروبہ گارڈن حادثہ پیش آ گیا ، ریسکیو آپریشن جاری

    لاہور، سروبہ گارڈن حادثہ پیش آ گیا ، ریسکیو آپریشن جاری

    لاہور:ملبے سے ایک خاتون اور لڑکی کو زندہ ریسکیو کر لیا گیا ہے، نازیہ بی بی اور 8 سالہ لڑکی کو لاہور جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا.ریسکیو آپریشن میں 20 ریسکیور اور 6 ایمرجنسی وہیکل حصہ لے رہی ہیں، رہائشی لوگوں کے مطابق ایک یا 2 بچے ابھی ملبے تلے موجود ہیں، گرنے والے مکان میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، ملبے سے 5 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، نازیہ عمر 35 سال، نیہا عمر 17 سال، رونی 10 سال، زوہی 2 سال کو زندہ ریسکیو کیا گیا، زین (عمر3.5 سال ) ملبے میں دبنے سے جاں بحق ہو گیا، تمام مریضوں کو ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی بچوں کو چلڈرن ہاسپٹل شفٹ کردیا گیا، ریسکیو آپریشن میں 20 ریسکیور اور 6 ایمرجنسی وہیکل نے حصہ لیا.

  • پاکستان ہر سطح پرکشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ

    پاکستان ہر سطح پرکشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ

    کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک عالمی امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، فردوس عاشق اعوان۔
    بھارتی ریاستی دہشت گردی ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کی جان لے چکی،مودی نے 6لاکھ فوجیوں کو نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر مامور کر دیا
    بھارت میں تمام اقلیتیں ہندوتوا مائنڈ سیٹ کا شکار ہیں۔پاکستان ہر سطح پرکشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا
    معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کا تقریب سے خطاب
    لاہور05فروری: اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری بہن بھائیوں کو حق خود ارادیت دلوانے کیلئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا اور احساس دلانا ہو گا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک عالمی امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کو انکا حق دلوانے کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کشمیر پاکستان کے وجود کا حصہ ہے اسکے بغیر پاکستان نا مکمل اور ادھورا ہے۔پاکستان ہر سطح پرکشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کے ترجمان اور وکیل بن کر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کا وعدہ اپنے جنرل اسمبلی کے خطاب میں وعدہ پورا کیا اور دنیا کو بارآور کروایا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت نے کس طرح کشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔
    ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور پریس کلب میں یوم کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں بہنوں،بیٹیوں کی عصمت دری کی خوفناک داستانیں رقم کی ہیں اور وہاں نوجوانوں کی پیلٹ گن سے بینائی چھینی جا رہی ہے۔ بھارت کشمیریوں کی بینائی تو چھین سکتا ہے مگر ان سے آزادی کے خواب نہیں چھین سکتا۔ کشمیری عوام کے اظہار رائے پر پابندی لگانے کے باوجود انکی آواز پہلے سے زیادہ گونج رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے 6لاکھ سے زائد فوج کو نہتے کشمیریوں پر چڑھائی کیلئے وقف کر رکھا ہے۔ کشمیر کی آزادی کی خاطر اپنی جائیں قربان کرنے والے شہدا، حریت رہنماؤں کے حوصلے اور ان تمام کشمیریوں کو جنہوں نے آزادی کی شمع روشن رکھنے کیلئے اپنی نسلوں کی قربانی دی، پاکستانی قوم کی طرف سے سلام پیش کرتی ہوں۔ ہندوستان نے طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی مگر اب یہ ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔ سوشل میڈیا کے دور میں کشمیریوں کی آواز کسی صورت دبائی نہیں جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت یوم یکجہتی کشمیر سرکاری سطح پر بھرپور انداز میں منا رہی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی مہم کی سربراہی کی۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کشمیر کے حوالے سے تقریری مقابلوں، ملی نغموں اور مشاعروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بھارت میں تمام اقلیتیں ہندوتوا مائنڈ سیٹ کا شکار ہیں۔مودی کا سکھوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی سے اب دنیا آگاہ ہے۔ پاکستان کے 22کروڑ عوام مودی کو اس کے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور لہو کے آخری قطرے اور بندوق کی آخری گولی تک کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دیں گے۔قبل ازیں اپنے ٹویٹر پیغام میں معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ ایک لاکھ 7 ہزار 813 بچے یتیم، 22ہزارخواتین بیوہ ہوچکیں، بھارتی درندہ فوج 11ہزار 234 کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتیوں کا نشانہ بنا چکی ہے مگر مسلسل ظلم کا سامنا کرتے کشمیریوں کے حوصلے چٹانوں سے بھی بلندہیں۔ بعد ازاں ڈسکہ میں فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقوام عالم اور بالخصوص انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو مظلوم کشمیریوں کی چیخ وپکارکیوں سنائی نہیں دیتی ان کو بھارتی فوج کے مظالم کیوں نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور اپنی شہ رگ کو دشمن کی گرفت سے آزاد کرائے بغیر ہر گز آرام نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام عالم اپنی منظور شدہ قرار داد پر عملدرآمد کروائے اور کشمیر یوں کو استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دلا کر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈسکہ میں اظہار یکجہتی ریلی کی قیادت کی جو میلاد چوک سے شروع کر بنگلہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان اورکشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الاللہ۔۔۔کے نعرے لگائے

  • فروری ، ایل این جی کی قیمت سے متعلق  اہم نوٹس جاری!!!

    فروری ، ایل این جی کی قیمت سے متعلق اہم نوٹس جاری!!!

    فروری کیلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا. اوگرانے فروری کیلئے ایل این جی کی قیمت فروخت جاری کر دی سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.88ڈالر اضافہ اوگرا نوٹی فکیشن
    سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں0.89ڈالر فی یونٹ اضافہ اوگرا نوٹی فکیشن
    سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.61ڈالر فی یونٹ مقرر نوٹی فکیشن. سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.35ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر نوٹی فکیشن
    جنوری میں سوئی نادرن میں ایل این جی کی فی یونٹ قیمت 8.73ڈالر فی یونٹ تھی نوٹی فکیشن
    جنوری میں سوئی سدرن پر ایل این جی کی فی یونٹ قییمت 8.46ڈالر فی یونٹ تھی اوگرا نوٹی فکیشن

  • زیر صدارت وزیرِ اعظم  اجلاس منعقد، اشیاء کی قیمتوں کی پرایس لسٹ جاری

    زیر صدارت وزیرِ اعظم اجلاس منعقد، اشیاء کی قیمتوں کی پرایس لسٹ جاری

    اسلام آباد،03فروری2021:
    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک بھر میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی دستیابی و قیمتوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس. اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء، سیکرٹری صاحبان، چیف سیکرٹری صاحبان و دیگر سینئر افسران شریک. وزیرِ خزانہ نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے بتایا کہ سالانہ بنیادوں کے تقابلی جائزے کی بنیاد پر جنوری میں سی پی آئی 5.7فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ پچھلے سال 14.6فیصد تھا۔ اسی طرح جولائی سے جنوری تک سی پی آئی 8.2فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ پچھلے سال انہی مہینوں (جولائی سے جنوری)11.2فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ان اعدادوشمار کے مطابق سی پی آئی میں واضح کمی دیکھنے کو آئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چینی، انڈوں، پیاز وغیرہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ آٹے کی قیمت میں استحکام دیکھنے کو آیا ہے۔
    اجلاس کو حکومت کی جانب سے سرکاری گندم کی ریلیز کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ہول سیل اور ریٹیل (پرچون) کی سطح پر اور مختلف اضلاع میں قیمتوں میں پائے جانے والے فرق پر تفصیلی بریفنگ. اجلاس کو بتایا گیا کہ ہول سیل اور ریٹیل میں قیمتوں میں فرق مارکیٹ کمیٹیوں کی ناکامی کی نشاندہی کرتا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی دو صوبائی حکومتوں میں موجودہ مارکیٹ کمیٹیوں کو فوری طور پر ختم کر دیا جائیگا۔ شفاف عمل کے نتیجے میں قابل افراد پر مشتمل کمیٹیوں کے قیام تک یہ ذمہ داری متعلقہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ کو سونپی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائس لسٹ پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں چینی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں لیے جانے والے مختلف اقدامات پر بھی تفصیلی بات چیت
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شوگر ملوں میں کیمروں کی تنصیب کا عمل تیز کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو شوگر کی مد میں وصول شدہ سیل ٹیکس کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی تاکہ اس نظام کو شفاف بنایا جا سکے۔
    اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف بی آر کے موثر اقدامات کے نتیجے میں جولائی سے جنوری کے عرصے میں شوگر سیل ٹیکس کی مد میں 84فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
    وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مناسب قیمتوں کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
    وزیرِ اعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام اسٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
    وزیرِ اعظم نے وزارتِ نیشنل فوڈ سیکورٹی کو ہدایت کی کہ مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے گندم، چینی جیسی بنیادوی اشیائے ضروریہ کے تخمینوں کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ اس حوالے سے پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
    وزیر اعظم نے تمام چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ پرائس لسٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے انتظامیہ کا متحرک اور فعال کردار یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے حکم دیا کہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف فوری ایکشن کو یقینی بنایا جائے۔

  • ٹائیفائڈ مہم کا تیسرا روز ،  مختلف علاقوں میں بھرپور طریقے سے جاری ہے

    ٹائیفائڈ مہم کا تیسرا روز ، مختلف علاقوں میں بھرپور طریقے سے جاری ہے

    ڈی سی لاہور مدثر ریا: آج ٹائیفائڈ مہم کا تیسرا روز ہے، ٹائیفائڈ مہم تیسرے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے.
    ضلعی انتظامیہ لاہور نے پہلے اور دوسرے دن 09 ٹاؤنز میں ٹائیفائڈ انجکشن لگائے جانے والے بچوں کی رپورٹ جاری کر دی گی۔ مجموعی طور پر 08 لاکھ 55 ہزار 138 بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائے گئے.علامہ اقبال زون میں 01 لاکھ 18 ہزار 548 بچوں کو ٹائیفائڈ انجکشن لگائے گئے.عزیز بھٹی زون میں 70 ہزار 486 بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائے گئے.کینٹ زون میں 85 ہزار 914 بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائے. داتا گنج بخش زون میں 72 ہزار 980 بچوں کو انجکشن لگائے گئے. گلبرگ زون میں 55 ہزار 490 بچوں کو انجکشن لگائے گئے.نشتر زون میں 01 لاکھ 22 ہزار 681 بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائے گئے. راوی زون میں 99 ہزار 156 بچوں کو ٹائیفائڈ انجکشن لگائے گئے. سمن آباد زون میں 84 ہزار 197 بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائے گئے. شالیمار زون میں 74 ہزار 340 بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائے گئے. واہگہ زون میں 71 ہزار 341 بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائے گئے. حفاظتی انجکشن کا مقصد ٹائیفائڈ سے بچوں کو محفوظ کرنا ہے.