Baaghi TV

Tag: جاز

  • یو ایس ایف اور جاز کے درمیان براڈ بینڈ سروسز کے متعدد منصوبوں پر معاہدے

    یو ایس ایف اور جاز کے درمیان براڈ بینڈ سروسز کے متعدد منصوبوں پر معاہدے

    اسلام آباد: وزارتِ آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) اور ٹیلی کام کمپنی جاز کے درمیان براڈ بینڈ سروسز کے متعدد منصوبوں پر معاہدے طے پا گئے۔

    معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،تقریب کے دوران یو ایس ایف کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر چوہدری مدثر نوید اور جاز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر ابراہیم نے براڈ بینڈ سروسز سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے بتایا کہ آج کی تقریب میں ایک ارب 16 کروڑ روپے کی لاگت سے 9 اضلاع میں براڈ بینڈ سروسز کے چار منصوبوں کا باضابطہ اجرا کیا جا رہا ہے، ان منصوبوں کے تحت بہاولنگر، اٹک، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اور شیخوپورہ کے اضلاع میں براڈ بینڈ سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ چنیوٹ اور ایبٹ آباد میں ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ اور وائس کمیونیکیشن سروسز کے منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر کے مطابق ان منصوبوں کے نتیجے میں 203 دیہاتوں اور گاؤں کے 5 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی سہولت میسر آئے گی، جس سے تعلیم، صحت، کاروبار اور روزگار کے مواقع میں نمایاں بہتری آئے گی براڈ بینڈ سروسز کے یہ تمام منصوبے 6 سے 18 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کر لیے جائیں گے۔

    شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ ملک میں کنیکٹیویٹی کے مسائل کے حل کے لیے اسپیکٹرم میں اضافے اور فائیو جی سروسز کے آغاز کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے یو ایس ایف کے تحت اربوں روپے کی لاگت سے براڈ بینڈ اور آپٹیکل فائبر کیبل کے نئے منصوبے متعارف کرائے جا رہے ہیں، صر ف گزشتہ 6 ماہ کے دوران یو ایس ایف کے تحت 20 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے، جو ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

  • جاز کی کوالٹی آف سروس کا مسئلہ رہتا ہے،چیئرمین پی ٹی اےکا اعتراف

    جاز کی کوالٹی آف سروس کا مسئلہ رہتا ہے،چیئرمین پی ٹی اےکا اعتراف

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (ٹیلی کام) نے ’جاز‘ کی سروس کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا،چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعتراف کیا کہ سینیٹرز کی بات سے متفق ہوں، جاز کی کوالٹی آف سروس کا مسئلہ رہتا ہے۔

    پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں جاز پر صارفین سے 6 ارب سے زائد روپے کی اضافی وصولیوں کا ایجنڈا کمیٹی میں زیر بحث آیا،چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ ٹیرف تو بڑھا دیے جاتے ہیں کیا جاز کوالٹی آف سروس بھی مہیا کرتا ہے؟ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعتراف کیا کہ سینیٹرز کی بات سے متفق ہوں، جاز کی کوالٹی آف سروس کا مسئلہ رہتا ہے۔

    کمیٹی کے رکن سینیٹر ندیم بھٹو نے ٹیلی کام کمپنی جاز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جاز کو 2010 سے استعمال کر رہا ہوں، اکثر والد سے ڈانٹ پڑتی ہے کہ کال ہی نہیں لگتی، جاز کی سروس ہائی وے پر بالکل بھی نہیں ہوتی، جاز کی ہائی وے پر صرف ٹو جی کی سروس آتی ہے، کیا پی ٹی اے کوالٹی آف سروس کو بھی ریگولیٹ کرتا ہے؟۔

    ایف آئی اے کے نام پر جعلی ایف آئی آرز کا انکشاف

    چیئرمین پی ٹی اے نے جواب دیا کہ ہمارے پاس ٹیرف اور صارفین کے تحفظ کا ریگولیشن ہے، جاز جب بھی ٹیرف بڑھائے گا تو پی ٹی اے سے پہلے منظوری لے گا، آڈٹ نے جو پیرا لکھا ہے، پی ٹی اے نے جواب دے دیا ہے، سمجھنے میں غلط فہمی ہوئی ہے،2024 میں 19 فیصد ٹیرف جاز نے بڑھایا تھا، جاز کو ریگولیٹ کرتے ہیں تاکہ مارکیٹ میں بیلنس قائم رہے، اسپیکٹرم کی نیلامی تک کوالٹی کا مسئلہ رہے گا، پی ٹی اے اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے تیار ہے-

    انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم سے گزشتہ ہفتے ملاقات میں بھی درخواست کی کہ اسپیکٹرم کی نیلامی جلد کروائی جائےپاکستان میں ہر سیکٹر کے اندر کارٹیلائزیشن بنا ہوا ہے، ٹیلی کام سیکٹر کو ہم نے کارٹیلائزیشن نہیں بننے دیا،جاز کو ایک حد تک رکھا ہوا ہے، جاز تو اس سے زیادہ ٹیرف بڑھانا چاہتا ہے، اگر کہیں کسی صارفین سے اوور چارج ہوا ہو تو ہم واپس کروا دیتے ہیں، اس وقت واحد ٹیلی کام کمپنی یو فون ہے جو نقصان میں جارہی ہے، 18 ماہ سے یوفون اور ٹیلی نار کا انضمام تاخیر کا شکار ہے۔

    چین کا نیا میگا ڈیم ، بھارت میں آبی جنگ کے خدشات

    کمیٹی میں موجود سینٹرز نے ٹیلی کام کمپنی یوفون پر بھی تنقید کی، سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یوفون پر ابھی تک حکومت کا اثر ہے، اس وجہ سے نقصان میں ہے، سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ یوفون کی ساری مینجمنٹ پرائیویٹ ہے، سرکار کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

    چیئرمین کمیٹی پلوشہ خان نے چیئرمین پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ابھی جاز جو ٹیرف بڑھا رہا ہے، کیا اس سے پی ٹی اے متفق ہے؟ جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے جواب دیا کہ جاز کا کسی صورت دفاع نہیں کروں گاکمیٹی کو سیکریٹری آئی ٹی نے بتایا کہ اس وقت 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم ہم استعمال کر رہے ہیں، انٹرنیٹ کا مسئلہ انٹرنیٹ کی کیپسٹی کی وجہ سے ہے، مختلف عدالتوں میں اسپیکٹرم کے کیسز چل رہے ہیں۔

    سینیٹر سیف اللہ نیازی نے استفسار کیا کہ اسپیکٹرم کے کیسز عدالتوں میں کس نے دائر کیے ہیں؟ سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ اسپیکٹرم سے متعلق عدالتوں میں کیسز کا فریق فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ ہے وزارت آئی ٹی کے حکام نے کمیٹی کو یہ تو بتا دیا کہ اسپیکٹرم کا عدالتوں میں کیسز سن ٹی وی نے کیا ہوا ہے، تاہم وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے حکام سن ٹی وی کے مالکان کے نام سے لاعلم نکلے-

    دریائے راوی اور ستلج میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ

    جس پر چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ سن ٹی وی کا مالک کون ہے؟ چیئرمین کمیٹی نے ممبر لیگل وزارت آئی ٹی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ممبر لیگل ہیں اور آپ کو سن ٹی وی کے مالک کا نام تک معلوم نہیں ہے؟، آپ کمیٹی سے جائیں اور جاکر سن ٹی وی کے مالک کا نام پتہ کرکے لے آئیں-

    سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ میڈیا میں سب کو اس بارے میں پتہ ہے لیکن حکومت کے لوگ ڈر کے مارے عقیل کریم ڈھیڈی کا نام نہیں لیتے، سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ کمیٹی آئندہ اجلاس میں عقیل کریم ڈھیڈی کو بھی طلب کرلے۔

    بعد ازاں اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو لوگ گھروں میں بیٹھ کر چیزیں بیچ رہے ہیں، اس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس لگا رہا ہےسیکریٹری آئی ٹی نے کہا کہ ای کامرس آئی ٹی میں نہیں آتا، یہ وزارت کامرس کے ماتحت آتا ہےسینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ای کامرس آئی ٹی کا حصہ ہے، اس پر ٹیکس لگنا شروع ہوگئے تو انڈسٹری آگے نہیں بڑھ سکے گی، قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ای کامرس پر ٹیکس سے متعلق ایف بی آر حکام کو طلب کرلیا۔

    سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی

    اجلاس میں سینیٹر ہمایوں مہمند نے اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر موبائل فون سروس کا مسئلہ اجاگر کیاچیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) یونیورسل سروس فنڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیاں آبادی کو مد نظر رکھ کر سروس فراہم کرتی ہیں، ٹیلی کام کمپنیاں آبادی سے دور ٹاورز لگائیں تو پھر بھی مسئلہ آتا ہے، گوادر میں ٹیلی کام کمپنیوں کے صرف 22 ٹاورز ہیں۔

    چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ سیلاب میں کتنے ٹیلی کام ٹاورز کو نقصان پہنچا ہے، کمیٹی نے ٹیلی کام ٹاورز کی تفصیل مانگی تھی، تباہ ہونیوالے ٹاورز کی تفصیل نہیں لائے۔

    ورلڈ بینک نے پنجاب میں تعلیمی منصوبے کیلئے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ منظور کر لی

  • موبی لنک بینک کے سابق سی ای او کا جاز کے سی ای او   پر کرپشن کا الزام ، استعفیٰ کا مطالبہ

    موبی لنک بینک کے سابق سی ای او کا جاز کے سی ای او پر کرپشن کا الزام ، استعفیٰ کا مطالبہ

    اسلام آباد: موبی لنک بینک کے سابق سی ای او نے جاز کے سی ای او عامر ابراہیم پر مالی فراڈ اور کارپوریٹ بدعنوانی کا الزام لگتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا-

    باغی ٹی وی : کارپوریٹ سیکٹر میں ایک بے مثال پیش رفت میں، غضنفر اعظم، سابق سی ای او موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ، نے جاز کے سی ای او عامر حفیظ ابراہیم پر متعدد سنگین الزامات عائد کیے، انہوں نے ایک ای میل میں ان سے شفافیت اور ساکھ کی خاطر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔

    بلوم پاکستان کے مطابق غضنفر اعظم نے ایم ایم بی ایل میں 12 سال بطور سی ای او خدمات انجام دیں، اس سے پہلے کہ حال ہی میں عامر ابراہیم اور بورڈ کے دیگر اراکین نے انہیں ہٹا دیا تھا غضنفر اعظم نے اپنی ای میل میں عامر ابراہیم پر الزام لگایا کہ وہ ایم ایم بی ایل کے معاملات میں شیئر ہولڈرز کے ذریعے ہیرا پھیری کر کے بورڈ کے چیئرمین کا کردار ادا کر رہے ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ خدمات انجام دیتے ہوئے طویل عرصے تک بینک کے سپر ایجنٹ، جاز کے سی ای او کے طور پر عہدے پر فائز رہے، اعظم نے اس دوہرے کردار کو مفادات کا سراسر ٹکراؤ، منصفانہ کارپوریٹ طرز عمل سے نفرت اور اسٹیٹ بینک کے ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیا ہے جو اس کے ایجنٹ جاز کی مالیاتی سرگرمیوں کی نگرانی میں بینک کی حکمرانی کو کمزور کرتا ہے۔

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    اسی خط و کتابت میں، غضنفر اعظم نے بینک کے اندر ایک آپریشنل واقعے کے بارے میں سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کی برطرفی بلاجوازتھی کیونکہ تمام اعلیٰ افسران کی تقرری عامر ابراہیم نے کی تھی، اور وہ اکثر بینک کے سی ای او کے طور پر ان کو نظرانداز کرتے رہتے ہیں، لیکن اس واقعے کے بعد ان میں سے کسی کو بھی نہیں ہٹایا گیا۔ اندرونی طور پر، انہوں نے سی ای او جاز اور جاز کے خلاف ایک فرضی غیر ملکی کمپنی، چینل واس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے خوفناک الزام عائد کئے ، جس کو جاز کیش صارفین کے کریڈٹ اسکورنگ کے لیے رکھا گیا تھا، جس نے کل آمدنی/سود کا 35% کا انتہائی غیر معمولی حصہ وصول کیا، جو بہت زیادہ ہے۔ سروس چارجز کے نام پر فنڈز کو بیرون ملک منتقل کرنے کے مشکوک عمل کی مذمت کرتے ہوئے، وہ KPMG کی طرف سے اس معاملے پر حالیہ انکوائری کو کالعدم قرار دیتے ہیں جیسا کہ عامر ابراہیم نے غیر KPMG کے وکیلوں کو شامل کرتے ہوئے ہیرا پھیری کی۔

    قائد اعظم کے مزار پرنئے جدید کیمرے نصب کرنے کا کام شروع

    غضنفر اعظم نے عامر ابراہیم کے اقدامات کو ناگوار اور بینک کی ساکھ اور سالمیت کو کمزور کرنے والا قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ معاملات کو مزید جاری رکھنے سے بینک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے اس لیے انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔

  • نیٹ ورک پرابلم،جاز صارفین سخت پریشان

    قصور
    کل سے بیشتر علاقوں میں جاز نیٹ ورک پرابلم،صارفین سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق کل صبح سے قصور کے بیشتر علاقوں میں جاز نیٹ ورک میں سنگین مسئلہ درپیش ہے جس کے باعث کال کرنے اور کالے سننے میں شدید پریشانی کیساتھ انٹرنیٹ سروس بھی بہت سلو ہے
    کل کچھ علاقوں میں شام سے پہلے سروس کچھ بہتر کر دی گئی تھی تاہم ابھی بھی بیشتر علاقوں میں نیٹ ورک کا مسئلہ درپیش ہے جس کے باعث صارفین سخت پریشان ہیں
    صارفین کا کہنا ہے کہ جاز کمپنی کے سگنلز ڈراپ ہونا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے جو کہ کافی عرصے سے چلا آ رہا ہے اور آئے روز کا معمول بن چکا ہے
    صارفین نے کمپنی سے بہتر کوریج کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے

  • وائرلیس آپریٹر ویئون (جاز) کا پاکستان میں اپنے ٹاورز فروخت کرنے کا منصوبہ

    وائرلیس آپریٹر ویئون (جاز) کا پاکستان میں اپنے ٹاورز فروخت کرنے کا منصوبہ

    وائرلیس آپریٹر ویئون لمیٹڈ Veon (جاز) نے پاکستان میں اپنے ٹاور اثاثوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ویئون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) کان ترزیوگو کا کہنا ہے کہ کمپنی پاکستان میں موجود اپنے 10 سے 12 ہزار ٹاور فروخت کرنے جا رہی ہے اور فروخت کی بات چیت نتیجہ خیز مرحلے کے قریب ہے۔

    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

    کان ترزیوگو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود کمپنی کے ایک ٹاور کی قیمت سود کی شرح کے لحاظ سے 60,000 ڈالر سے 80,000 ڈالر کے درمیان ہے جبکہ تمام ٹاورز کی مالیت 600 سے 900 ملین ڈالرز بنتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے ٹی پی ایل کارپوریشن اور سعودی عرب کی ٹیلی کام کمپنی، یو اے ای کی کمپنی ٹی اے ایس سی ٹاورز اور پاکستانی کمپنی اینگرو ویئون کے ٹاور اثاثوں کی خریداری کیلئے بولی لگانے والوں میں شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ٹیلی کام کمپنی اور ویئون کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کی گئی ہے جبکہ ٹی پی ایل اور اینگرو نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    بلاول بھٹو اور برطانوی وزیر خارجہ میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    پاکستانی کمپنی ٹی پی ایل کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں اعلان کیا گیا تھا کہ ایک نامعلوم ٹیلی کام ٹاور کمپنی سے خریداری کیلئے ان کی جانب سے ٹی اے ایس سی کے ساتھ بولی لگانے کیلئے اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ طے پایا ہے۔

    1992 میں ومپیل کام (VimpelCom) کے نام سے ویئون کی بنیاد ماسکو میں رکھی گئی تھی، یہ روس کی پہلی سیلیولر پروائیڈر کمپنی تھی۔تاہم بعد ازاں یہ نیدرلینڈز کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی بنی اور اب 217 ملین کسٹمرز کے ساتھ 9 ملکوں تک پھیل چکی ہے جبکہ اب بھی روس اس کے نصف ریونیو کا ذریعہ ہے۔

    فرم نے کہا کہ اس ماہ اس نے اپنے روسی یونٹ کو فروخت کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ یوکرین میں جنگ سے ہونے والے نتائج کو محدود کیا جا سکے، جہاں یہ ملک کا سب سے بڑا موبائل آپریٹر ہے۔

    کان ترزیوگو کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس ویئون کی جانب سے روس میں 970 ملین ڈالرز کے عوض سروس ٹیلی کام ایل ایل سی کو 15 ہزار ٹاورز فروخت کیے گئے تھے جبکہ ابھی بھی 30 ہزار سے فروخت کرنے کا ارادہ ہے۔

    رواں برس یوکرین پر حملے اور روس پر امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے نتیجے میں ویئون کے شیئرز کی قیمت میں دو تہائی کمی دیکھی گئی ہے۔

    بلوم برگ کی جانب سے جمع کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق روسی ارب پتی اور لیٹر ون انویسٹمنٹ ہولڈنگز (LetterOne Investment Holdings) کے بانی میخائل فرڈمین، ویئون کے 48 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔

    رواں برس کے آغاز پر فرڈمین پر یورپین یونین اور برطانیہ کی جانب سے پابندیاں لگنے کے بعد انہوں نے ویئون اور لیٹر ون کے بورڈ سے استعفیٰ دے دیا تھا-

    شیخوپورہ :کوآرڈینیٹر کی ہدایت پر بلدیہ کے عملہ نے نالوں کی صفائی کا کام شروع…

  • جاز کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 1 ارب روپے مالیت کی مدد کا اعلان

    جاز کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 1 ارب روپے مالیت کی مدد کا اعلان

    اسلام آباد:جاز کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 1 ارب روپے مالیت کی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاز سی ای او عامر ابرہیم کا کہنا ہے کہ معاونت سے فلاحی اداروں کے اشتراک سے بالخصوص ایمرجنسی سپلائی اور سبسڈائزڈ ٹیلی کام خدمات ودیگر امور انجام دیئے جائیں گے۔

    عامر ابرہیم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ اپنے لوگوں کی امداد کرنا ہمارا فرض ہے، شدید مشکلات کے باوجود سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز جاری رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔جاز سی ای او نے مزید کہا کہ سیلاب کے باعث ڈیجیٹل انفراء اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جہاں جہاں ممکن ہے بحالی کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ اس معاونت میں جاز کیش اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کا حصہ بھی شامل ہے۔

    یوفون نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مفت کالز کی سہولت فراہم کردی،ترجمان یوفون کے مطابق یوفون 4G نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رابطے کیلئے مفت کالز کی سہولت فراہم کردی ہے۔اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ مفت کالز کی بدولت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو اپنے پیاروں سے رابطہ قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔

    ترجمان یوفون نے مزید کہا کہ یوفون سے یوفون نیٹ ورک اور پی ٹی سی ایل نمبروں پر مفت کالز کی سہولت پیش کی جارہی ہے، یوفون کے صارفین #4357* ڈائل کر کے یہ آفر حاصل کرسکتے ہیں۔

    ادھر ملک بھر میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1033 سے تجاوز کرگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 74، خیبر پختونخوا میں 31، پنجاب میں 1، بلوچستان میں 4، گلگت بلتستان 6 اور آزاد کشمیر میں بھی 1 شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بارشوں کے بعد سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں میں 32 بچے 56 مرد 9 خواتین شامل ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 57 لاکھ 73 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے سبب 9 لاکھ 49 ہزار گھر ،7 لاکھ 19 ہزار سے زائد لائف اسٹاک سیلاب کی نظر ہوئے، 2 لاکھ 67 ہزار 719گھر ملیا میٹ، 3 ہزار 116 کلومیٹر شاہراہیں، 149 پُل سیلاب میں بہہ گئے۔

    سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں جاری
    ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے، متاثرین میں 5487 راشن کے پیکٹ اور 1200 سے زائد خیمے تقسیم کیے گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملک بھر میں 117 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں، آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں فلڈ ریلیف سینٹر قائم کیا گیا ہے، سینٹر کا مقصد فلڈ ریلیف اقدامات کو کوآرڈنیٹ کرنا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 25 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے، آرمی فلڈ ریلیف کورڈینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے، ملک بھر میں امداد کلیکشن پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔

  • جاز کے ناجائز ٹیکس،صارفین پھٹ پڑے، #لوٹ_رہا_ہے_جاز ٹاپ ٹرینڈ

    جاز کے ناجائز ٹیکس،صارفین پھٹ پڑے، #لوٹ_رہا_ہے_جاز ٹاپ ٹرینڈ

    جاز کے ناجائز ٹیکس،صارفین پھٹ پڑے، #لوٹ_رہا_ہے_جاز ٹاپ ٹرینڈ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موبائل نیٹ ورک کمپنی جاز کی ناجائز حرکتوں کی وجہ سے صارفین پھٹ پڑے ہیں اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے

    جاز کہنے کو تو فورجی کا دعویٰ کرتا ہے لیکن انکا نیٹ فورجی کیا ٹو جی بھی نہیں چلتا، آئے روز خود سے میسج کر کے صارفین کے مختلف پیکجز ایکٹو کئے جاتے ہیں اور صارفین کے علم میں لائے بغیر پیسے کاٹنا شروع کر دیئے جاتے ہیں، جتنا بھی بیلنس ہو وہ سب ختم اور صارف کو پتہ بھی نہیں ہوتا، ہیلپ لائن پر کال کریں تو دو دو گھنٹے تک جاز کی ہیلپ لائن پر کوئی ملتا نہیں اگر کوئی غلطی سے مل جائے تو بجائے غلطی تسلیم کرنے کے صارف کو ایسا جواب دیا جاتا ہے کہ صارف سر پیٹتا رہ جاتا ہے، پی ٹی اے کو شکایات کی جائیں تو بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا،

    جاز کی ناجائز حرکتوں سے صارفین اتنا تنگ آ چکے ہیں کہ اب وہ پھٹ پڑے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر #لوٹ_رہا_ہے_جاز ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں صارفین اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں

    موبی کیش، زبان کا پکا نہ رہا، صارفین لٹنے لگے،کمپنی کا "ناجائز”رویہ

     موبی لنک جازصارفین سے ناجائزکمائی کرنے لگا،پاکستان کی سب سے بےکارسروس بن گئی

    موبی لنک نے اپنی ہٹ دھرمی قائم رکھی ،پچھلے ایک ہفتےسے جاز کی انٹرنیٹ 4 جی سروس بدستورخراب

    موبی لنک اپنی ضد پرقائم ، جاز کی انٹرنیٹ 4 جی سروس بدستورخراب

    جب بجلی جاتی ہے تو”جاز” بھی روٹھ جاتا ہے "یہ ہے موبی لنک کی بہترین سروس:لوگ پریشان مگر”جاز”ہےکہ کسی کی پرواہ تک نہیں‌

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ #لوٹ_رہا_ہے_جاز میں نے اپنی اور اپنے فرینڈز کے ساتھ روزانہ کی لوٹ مار پر آواز بلند کرنے کیلئے رکھا اور ہر سوشل میڈیا صارف نے بھرپور حصہ لیا جو انکا نشانہ بنا ہے مبارکباد آپ دوستوں کو کہ آپ نے اپنے حق کے لیے آواز اٹھائی۔ جو دوست کل وقت نا ہونے کے باعث حصہ نہیں لے سکے

    ڈاکو ۔مئی 2021 میں سیلولر کمپنیز کو @PTAofficialpk کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں CMOs کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ کسی بھی آفر کی ایکٹیویشن سے پہلے کسٹمرز کی اجازت حاصل کریں اور اس حوالے سے تین ہفتوں کے اندر رپورٹ submit کروانے کا کہا گیا.

    ایک صارف عثمان صادق کا کہنا تھا کہ جاز نیٹورک والوں کو یہ دیکھ کر تھوڑی بہت شرم کرنی چاہئے اور اپنی سروس بہتر کرنی چاہئے ہے۔ کل رات سے #لوٹ_رہا_ہے_جاز ٹاپ ٹرینڈ ہے پاکستان میں… اس پر کوئی ردعمل جاز انتظامیہ کی طرف سے؟

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ جاز کی سروس تو بے کار ہے ساتھ میں جاز کیش ایپ کا بھی ستیاناس کر دیا ہے انھوں نے۔ ایزی لوڈ کرنے پے ٹیکس، کال کرنے پے ٹیکس، ہیلپ لائن کال کرنے کے پیسے، مطلب کے ان کو اپنا مسئلئہ بھی بتانا ہو تو اس کے لیے پہلے پیسے دینے پڑئے گے۔ بہت ہی کوئی غریب اور گھٹیا کمپنی ہے #لوٹ_رہا_ہے_جاز

    https://twitter.com/AmPhirki/status/1486225300195360769

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں پچھلے تین ماہ سے جاز آفس کے چکر لگا رہا ھوں لیکن ہر بار ایک نیا لولی پوپ دے کر بھیج دیتے ہیں

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ آج سب ایک ماہ کے لیے جاز بند کر دیں اور کوئی اور نیٹ ورک استعمال کریں۔

    ایک صارف تنویر احمد کا کہنا تھا کہ الحمدللہ ٹرینڈ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔۔اور کوئی بھی کام اگر مل جل کر کیا جائے تو کامیابی لازمی ہو جاتی ہے۔۔۔ہمت کرو دوستو۔۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ ہے وہ ثبوت جو میرے پاس محفوظ ہے آج تک اس پر کوئی شنوائی نہیں کی گئی ۔۔۔کئی بار کہا گیا کہ آپکا 2 دن میں مسئلہ حل ہو جائے گا آج 8ماہ ہونے کو ہیں۔۔۔سب بکواس ہے یہ کمپنی

    https://twitter.com/MzakriaB/status/1486211234391367681

    واضح رہے کہ جاز کی جانب سے صارفین کو کسی قسم کا کوئی رسپانس بروقت نہیں دیا جاتا اور صارفین کے پیسے مسلسل کاٹے جاتے ہیں،

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

    بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ویڈیو سامنے آ گئی

    مسجد کے اندر بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنیوالا قاری گرفتار

    خواتین گروہ کے ہاتھوں درجنوں افراد کے لُٹنے کا انکشاف

  • "اب رجّ کے کرو گلّاں”ایک موبائل نیٹ ورک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کالز،خوشخبریاں آگئیں

    "اب رجّ کے کرو گلّاں”ایک موبائل نیٹ ورک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کالز،خوشخبریاں آگئیں

    اسلام آباد : "اب رجّ کے کرو گلّاں”ایک موبائل نیٹ ورک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کالز،خوشخبریاں آگئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 70 پیسے فی منٹ سے کم کرکے 50 پیسے کردیئے، جس کے بعد ایک موبائل نیٹ ورک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کالز سستی ہوجائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل ٹرمینیشن ریٹس میں کمی کر دی ، موبائل ٹرمینیشن ریٹ 70پیسے فی منٹ سےکم کرکے 50 پیسے کردیا گیا۔

    موبائل ٹرمینیشن ریٹس میں کمی کے بعد ایک موبائل نیٹ ورک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کالز سستی ہوجائیں گی۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نئے موبائل ٹرمینیشن ریٹ کا اطلاق یکم جنوری2022سےہوگا جبکہ یکم جولائی2022سےموبائل ٹرمینیشن ریٹس کومزیدکم کیاجائے گا۔

    پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ جولائی 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ40 پیسےفی منٹ ہوگا، موبائل ٹرمینیشن ریٹ میں کمی ٹیلی کام سیکٹر کی مشاورت سے کی گئی۔

    ادھر سوشل میڈیا پرپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے اس فیصلے کو سراہا جارہا ہے اوراکثرصارفین کا کہنا ہے کہ اس سے رابطوں میں مزید تیزی آئے گی اورصارف پر اس کا بوجھ بھی کم پڑے گا

    ادھر اسی حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل نے جو انٹرنیٹ چارجز میں اضافہ کیا ہے وہ فیصلہ بھی واپس لیا جائے تاکہ طالب علم اور دوسرے یوزرز جو کہ تعلیم اور تحقیق کے لیے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ان پراس کا اضافی بوجھ نہ پڑے

    یاد رہے کہ دودن پہلے پی ٹی سی ایل نے اپنے برانڈ بینڈ انٹرنیٹ چارجز بڑھادیئے ہیں جس پررد عمل جاری ہے

     

  • جاز کمپنی تین ماہ سے نیند میں

    جاز کمپنی تین ماہ سے نیند میں

    قصور
    جاز نیٹ ورک 3 ماہ سے خراب لوگ پریشان کمپنی نیند کی گولی کھا کر سو گئی
    تفصیلات کے مطابق راءوخان میں پچھلے تین ماہ سے جاز کا ٹاور بند پڑا ہے معلوم ہوا ہے کہ جاز کمپنی اور زمین مالکان کے درمیان کوئی تنازعہ چل رہا ہے جس پر زمین مالکان نے عدالت سے سٹے لیا ہوا ہے اس لئے کمپنی کو ٹاور پر کام نہیں کرنے دیا جا رہا مگر افسوس کہ کمپنی پر کہ راءو خان والا سے محض 3 کلومیٹر کے پر پل جبومیل سٹاپ پر ایک اور جاز ٹاور نصب ہے وہ بھی پچھلے کئی ماہ سے خراب ہے حالانکہ اس ٹاور کا کوئی تنازعہ نہیں مگر پھر بجی لوگوں کو ذلیل کیا جا رہا ہے پل جبومیل سٹاپ ،اوراڑہ نو و کلاں اور راءو خان والا کے رہائشی سخت پریشان ہیں کیونکہ اس سارے علاقے میں جاز کے سگنل بلکل بھی نہیں آ رہے جس سے لوگوں کا رابطہ ایک دوسرے سے نا ہونے کے برابر ہو گیا ہے
    لوگوں نے جاز کمپنی سے کہا ہے کہ فوری راءو خان والا میں ایمرجنسی ٹاور لگایا جائے اور جبومیل سٹاپ کے ٹاور کو درست کیا جائے تاکہ لوگ ایک دوسرے سے رابطہ بحال کر سکیں

  • جاز ہٹ دھرمی میں سب سے اگے

    جاز ہٹ دھرمی میں سب سے اگے

    قصور
    لوگ تنگ آ کر کہنے پر مجبور ہو گئے کہ
    جاز کمپنی ہٹ دھرمی بے شرمی میں سب سے آگے دنیا کو بتا دو
    تفصیلات کے مطابق نمائندہ باغی ٹی وی سے قصور کے نواحی علاقے راءو خان والا میں پچھلے 12 دن سے جاز نیٹ ورک بہت سلو ہے لوگ گھر کی چھتوں پر جا کر کال کرنے اور سننے پر مجبور ہیں جس کی بدولت لوگوں نے بیسیوں بار جاز ہیلپ لائن پر شکایات بھی کیں مگر ہر بار تسلیاں ہی ملیں جبکہ ایریا سیل فون جاز کے نمبر پر  03006598666
    پر رابطہ کرکے بھی شکایات کی گئیں مگر ہر بار تسلیاں اب تو مطلوبہ موبائل نمبر نے بھی کال سننا چھوڑ دیا ہے لوگ انتہا کی حد تک پریشان ہو چکے ہیں مگر کمپنی کو کوئی پرواہ نہیں
    لوگوں نے کہا ہے کہ ہم سمیں دوسرے نیٹ ورک پر منتقل کروانے پر مجبور ہو چکے ہیں لہذہ پی ٹی اے اس کمپنی کے خلاف کاروائی کرے اور ان کا لائسنس معطل کیا جائے