Baaghi TV

Tag: جامشورو

  • جامشورو،تھانے کے مال خانے میں دھماکا،پانچ زخمی

    جامشورو،تھانے کے مال خانے میں دھماکا،پانچ زخمی

    جامشورو تھانے کے مال خانہ میں دھماکا ہوا ہے،

    دھماکے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے، دیگر تھانوں سے بھی پولیس کی بھاری نفری تھانے میں پہنچ گئی، اور دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے، تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،

    ڈی آئی جی طارق نواز کے مطابق جامشورو تھانے کے مال خانے میں گرمی کے سبب ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے دھماکا ہوا دھماکے سے دیوار اور چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا ہے، دھماکے سے زخمی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے

    وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی جامشورو سے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور زخمی پولیس اہلکاروں کوبہتر اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • نوری آباد: انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

    نوری آباد: انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

    نوری آباد،باغی ٹی وی (اللہ وسایاپالاری) انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق
    جامشورو میں انڈس ہائی وے پر کھانوٹ کے قریب کوریجا موڑ پر کار، مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ جامشورو پولیس کے مطابق مانجھند جانے والی کار مسافر وین اور ٹرک سے ٹکرائی، کار اور مسافر وین مکمل تباہ ہوگئی، جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں خاتون کی شناخت مقدس کے نام سے ہوئی، ایدھی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی شناخت بھی ہوگئی ہے، جن میں نیاز علی اور اکرام شامل ہیں اور پولیس دیگر جاں بحق افراد کی شناخت کی کوششں کررہی ہے۔

    زخمیوں میں سید کرم علی، منیر لغاری، نیاز جونیجو اور اللہ ڈنو کوریجو سمیت دیگر شامل ہیں، حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 5 افراد کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • جامشورو سےکراچی کوبجلی فراہم کرنےوالے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو اڑانے کی کوشش

    جامشورو سےکراچی کوبجلی فراہم کرنےوالے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو اڑانے کی کوشش

    جامشورو سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ایک اور ٹاور کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کا کہنا ہےکہ اہم تنصیبات کو بم اڑانے کے واقعات تخریب کاری ہیں 500 کے وی کےاین کے آئی سرکٹ میں جامشورو سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ٹاور 463 میں دھماکا ہوا۔

    اسلام آباد میں پشاورموڑ پرواقع اتوار بازارکےاسٹالزمیں آگ لگ گئی،متعدد دکانیں جل گئیں

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 800 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، دہشت گردوں نے ٹاورکے پلرکے ہر حصے میں 200 گرام بارود مواد نصب کیا تھا ،گذشتہ رات بھی دہشت گردوں نے ایک ٹاور کو بم سے اڑانے کی کوشش کی تھی-

    پولیس حکام کا کہنا ہےکہ گزشتہ شب بھی دہشت گردوں نے ٹاور 467 کو بھی دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی تھی جس میں 400 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

    کراچی:خاتون سے نومولود بچی چھینے جانے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا

    واپڈا حکام کے مطابق ٹاورز کے پلر انٹیکٹ ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آیا۔

  • جامشورو: شکار کیلئے پاکستان میں موجود عرب شہزادے کی گاڑی حادثے کا شکار

    جامشورو: شکار کیلئے پاکستان میں موجود عرب شہزادے کی گاڑی حادثے کا شکار

    جامشورو میں خانوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں عرب شہزادے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق انڈس ہائی وے کوٹری جامشورو میں خانوٹ کے قریب غیر ملکی شہریوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ گاڑی جامشورو سے سہون کی طرف جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی مزدا سے ٹکرا گئی-

    بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت 4 حکام ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مبارک سالم، عبداللہ گتامی اور سہیل سعید شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا زخمی عبداللہ کاطمی اور سہیل سعید متحدہ عرب امارات کے شہری ہیں-

    موٹر وے پولیس کے مطابق سہیل احمد کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے وقت گاڑی میں شکار کیے گئے نایاب نسل کے پرندے بھی موجود تھے عرب شہزادہ مانجھند کے علاقے میں نایاب ہرن کے شکار کے لیے آیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مزدا کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    فلپائن میں شدید زلزلہ: متعدد گرجا گھروں اور عمارتوں کو نقصان

    قبل ازیں قلات میں مسافر کوچ اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے

    پولیس کے مطابق قلات میں غوث آباد جان ہوٹل کے قریب قومی شاہراہ پر مسافرکوچ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، واقعے کےبعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے ، جن کی شناخت مجاہد اسلام ،میر علی کرد ،امتیاز شاہ اور عبدالرحیم درانی کے نام سےہوئی ہے۔ٹریفک حادثے میں مرنےوالےچاروں افراد کا تعلق بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن سے تھامرحومین وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہاکی کے ٹرائلز لینے کے بعد خضدار سے کوئٹہ وآپس آرہے تھے ۔

  • جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی

    جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی

    جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے13 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ کے مطابق جامشورو میں انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ 13 افراد کی جان ly گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالر اور مسافر بس ٹکرانے کے باعث پیش آیا حادثے کا واقعہ سن کے قریب تھوڑی پھاٹک کے پاس پیش آیا۔

    2013 میں ہوئے اندھے قتل کا مفرور ملزم گرفتار

    حادثے میں جاں بحق 13 افراد میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں حادثے میں کوچ اور ٹرک دونوں کےڈرائیور بھی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کو لمس اسپتال جامشورو منتقل کر دیاگیا ہے،کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے ہے اور حادثے کا شکار بس رحیم یارخان سے کراچی جارہی تھی۔ پولیس نے کوچ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے حیدر آباد کے نزدیک انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ دکھ کی گھڑی میں غمز دہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    لاہور:چائلڈ پورنو گرافی کے مبینہ کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار

    قبل ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے حادثہ ڈی آئی خان میں دانہ سر کے مقام پر پیش آیا تھا جہاں ٹریکٹر پر کئی افراد سوار تھے۔

    پولیس نے بتایاتھا کہ ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچےاور خواتین بھی شامل تھےجبکہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    ڈی آئی خان: ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم ،11 افراد ہلاک ،33 زخمی

  • اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرلیا گیا

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرلیا گیا

    کراچی : پی ٹی آئی سندھ کے صوبائی رہنما کو پولیس نے ایک بارپھرگرفتار کرلیا ہے، اس حوالےسے حلیم عادل شیخ کے ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرلیا، حلیم عادل شیخ آج اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے لیے گئے تھے۔

    جامشورو سے اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو جامشوروکی اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کرلیا۔پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا ہےکہ رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ آج اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کے لیے گئے تھے ، پی ٹی آئی رہنما کے ساتھی نے بیان میں کہا کہ ہم ذیشان میمن کو بیان دینے آئے تھے۔

    ساتھی کا کہنا تھا کہ تفتیش جوائن کرنے گئے ، کسی اور کیس میں گرفتاری ڈال دی، لاہور میں جس کیس میں گرفتار کیا تھا آج اس سلسلے میں گئے تھے۔جامشوروسے ملنے والی اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ حلیم عادل شیخ کو اس وقت تھانے میں بٹھا رکھا ہے۔

    دوسری طرف حلیم عادل شیخ کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس اپنے جبر سے باز نہیں آرہی ، پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا ہےکہ انہیں پہلے ہی خدشہ تھاکہ سندھ حکومت کوئی نہ کوئی شرارت ضرور کرے گی ،ادھر جامشورو اورحیدرآبادپولیس کی نفری اینٹی کرپشن آفس پہنچ گئی ہے ، حلیم عادل شیخ کو نامعلوم جگہ پر منتقل کیا جارہا ہے۔

    حلیم عادل زمینوں کی خوردبردکیس میں بیان دینےاینٹی کرپشن کورٹ آئے تھے تاہم مذکورہ کیس میں حلیم عادل شیخ عبوری کوضمانت پر رہائی حاصل ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو لاہور کے ایک نجی ہوٹل سے رات گئے گرفتارکیا گیا تھا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ کے مطابق حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن سندھ کو مطلوب تھے۔

    بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ماں بیٹا جاں بحق،5 افراد زخمی

    ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ماں بیٹا جاں بحق،5 افراد زخمی

    کوٹری: جامشورو ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ماں اور بیٹا جانبحق جب کہ شوہر سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کوٹری جامشورو ایم نائن موٹر وے پر تیز رفتار کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جانبحق جبکہ شوہر سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں و زخمی پانچوں افراد کو ایل ایم یو جامشورو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد میں 30 سالہ سمیرا اور اس کا 7 سالہ بیٹا فہد یوسف شامل ہیں۔

    کوٹری: اسٹیشن کے قریب ریلوے مین لائن دھماکے سے اڑا دی گئی،ابتدائی تفتیش کے بعد…

    پولیس نے بتایا کہ کار حیدرآباد سے کراچی جا رہی تھی، کہ لونی کوٹ بھولاڑی ایئر بیس کے قریب حادثہ پیش آگیا۔ حادثے کی شکار فیملی پنجاب کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔

    قبل ازیں کوٹری اسٹیشن کے قریب ریلوے مین لائن زوردار دھماکے سے اڑا دی گئی تھی، واقعہ کوٹری اسٹیشن کے قریب خورشید کالونی پر پیش آیا تھا جس کے باعث ریلوے ٹرینوں کی آمد 2رفت بھی بند کر دی گئی تھی ہدھماکے کے باعث ریلوے پٹری کا ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کو کوٹری حیدرآباد بھولاڑی سمیت دیگر اسٹیشنوں پر روک دیا گیا تھا ریلوے پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز نے ابتدائی تفتیش کے بعد واقعہ دہشت گردی قرار دے دیا تھا-

    شوگر مل کی میٹنگ کے دوران گولیاں چل گئیں

    دوسری جانب لاکھوں روپیہ روزانہ ٹول ٹیکس اکھٹا کرنے والی لاہور قصور فیروز پور روڈ منی موٹروے پر بنے بڑے بڑے گڑھے بجری و تارکول کی بجائے مٹی سے پر کئے جانے لگے ہیں جس کے باعث دھول مٹی اڑنے سے لوگ پریشان ہو گئے ہیں جبکہ یہ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے-

    شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک سے روزانہ لاکھوں روپیہ اکھٹا کیا جاتا ہے مگر پھر بھی اس سڑک پر عرصہ دراز سے کوئی پیسہ نہیں لگایا گیا اگر سرکار نے اس سڑک کو مرمت نہیں کرنا تو کم از کم ٹول پلازہ فیس ہی نا لےاس روڈ کی حالت عام لوکل روڈز سے بھی بدتر ہے-

    کزن کے ساتھ مل کربد بخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا