Baaghi TV

Tag: جامعہ بنوریہ

  • ہم وزارت تعلیم  کی رجسٹریشن کے تحت رہنا چاہتے ہیں، جامعہ بنوریہ عالمیہ

    ہم وزارت تعلیم کی رجسٹریشن کے تحت رہنا چاہتے ہیں، جامعہ بنوریہ عالمیہ

    کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم شیخ فرحان نعیم نے کہا ہے کہ ہم وزارت تعلیم کی رجسٹریشن کے تحت رہنا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی فرحان نعیم نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں غیر ملکی طلبہ کے ویزوں پر پابندی عائد کی گئی تھی جس سے بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مفتی نعیم کی کوششوں سے 2019 میں تمام مکاتب فکر کے اکابر علما کا وفاقی وزارت تعلیم سے معاہدہ ہوا جس کے تحت مدارس کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوا اور طلبہ کے مسائل حل ہوئے۔

    مفتی فرحان نعیم نے کہا کہ حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں نے سنجیدگی سے مسائل کا حل نکالا جس سے مدارس کا عالمی وقار بلند ہوا اور پاکستان کی مذہبی و تعلیمی حیثیت مزید مستحکم ہوئی، ہماری جامعہ کے مسائل وازت تعلیم سے حل ہوئے لہٰذا ہم اسی رجسٹریشن کے تحت رہنا چاہتے ہیں تاکہ معاملات اسی طرح چلتے رہیں۔

    دن رات کام کرنے سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، وزیراعظم

    مفتی فرحان نعیم نے کہا کہ ہمارا روز اوّل سے یہی موقف ہے کہ سب ہمارے لیے قابل احترام و اعتماد ہیں، مدارس اپنی ضروریات کے مطابق وزارت تعلیم یا سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کراسکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان اور مفتی تقی عثمانی ہمارے بڑے ہیں، یہ دور اندیشی کا فیصلہ کرتے ہیں، ہمارے مسائل سے یہ دونوں واقف ہیں، مولانا فضل الرحمان غلط کیسے ہوسکتے ہیں، اگر مولانا فضل الرحمان سوسائٹی ایکٹ میں رہنا چاہتے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم وزارت تعلیم کے بغیرنہیں چل سکتے حکومت اس پر کام کررہی ہے جو وزرات تعلیم میں رہنا چاہتے ہیں وہ رہیں جو سوسائٹی ایکٹ میں رہنا چاہتے ہیں وہ رہیں۔

    نجی کمپنی کی تیل لائن سے اربوں کی چوری میں ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے کا انکشاف

  • مولانافضل الرحمن کوسخت دھچکہ جامعہ بنوریہ نےآزادی مارچ کی مخالفت کر دی

    مولانافضل الرحمن کوسخت دھچکہ جامعہ بنوریہ نےآزادی مارچ کی مخالفت کر دی

    اسلام آبادمولانا فضل الرحمن بتائیں کہ وہ اس آزادی مارچ سے ملک اور اسلام کی کیا خدمت کرناچاہتے ہیں ، یہ آزادی مارچ فتنے سے کم نہیں ،ان خیالات کااظہار جامعہ بنوریہ کے شیخ الحدیث مفتی نعیم نے قوم کے نام پیغام میں کیا ،

    اوکاڑہ میں بچوں پر ظلم ! ماوں کے نام پیغام

    اطلاعات کےمطابق : جامعہ بنوریہ نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مخالفت کر دی، مفتی نعیم کا کہنا ہے کہ دینی طلبہ کو سیاست میں استعمال نہ کیا جائے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور پیر نورالحق قادری نے جامعہ بنوریہ کی طرف سے ملک و ملت کے حق میں بیان کو سراہااور کہا کہ جامعہ بنوریہ نے ہمیشہ ملک کے مفاد میں فیصلے دیئے

    جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے کہا دینی طلبہ کو سیاست میں استعمال نہ کیا جائے، اس سے دنیا میں اچھا تاثر نہیں جائے گا، مدارس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے، دینی مدارس غیر سیاسی ہوتے ہیں۔

    اب استعفے دیے نہیں لیےجاتے ہیں ، نئ کہانی سامنے آگئی

    جامعہ بنوریہ کے مہتمم نے مزید کہا کہ تمام مدارس سے درخواست ہے کہ اپنے طلبہ کو مارچ یا دھرنے میں شریک نہ کریں، کسی طالب علم کو کچھ ہوا تو مدرسے کی بد نامی ہوگی۔

    جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے کہا جامعہ میں 53 ممالک کے طلبہ زیر تعلیم ہیں، اگر ان ممالک میں یہ پیغام جائے گا کہ یہاں طلبہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے تو وہ اپنے طلبہ نہیں بھیجیں گے۔

    MeToo# …کی تلوار پروفیسر افضل محمود پر چل گئی ، دردناک کہانی