Baaghi TV

Tag: جام کمال

  • جام کمال کی زیر صدارت اجلاس، آلو کی زائد پیداوار اور برآمدات کے فروغ پر تبادلہ خیال

    جام کمال کی زیر صدارت اجلاس، آلو کی زائد پیداوار اور برآمدات کے فروغ پر تبادلہ خیال

    وفاقی حکومت نے کسانوں اور برآمد کنندگان کی عملی معاونت اور زرعی شعبے میں استحکام کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے-

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں آلو کی زائد پیداوار اور برآمدات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں وفاق اور پنجاب کے اعلیٰ حکام، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان اور سیکریٹری تجارت جواد پال نے شرکت کی۔

    وزیر تجارت نے ہدایت دی کہ کسانوں کو براہِ راست معاونت دی جائے اور مصنوعی قیمتوں میں مداخلت سے گریز کیا جائے اجلاس میں وسطی ایشیا سمیت نئی منڈیوں تک رسائی کے لیے ہدفی اور محدود مدت فریٹ سہولت پر غور کیا گیا اور برآمد کنندگان کے بڑھتے لاجسٹکس اخراجات کے لیے حکمتِ عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    مذاکرات ناکام ہونے پر امریکا ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بناسکتا ہے، سی این این

    بی ٹو بی روابط بڑھانے، برآمدی منڈیوں کے تنوع اور وفاق و پنجاب کے درمیان ڈیٹا پر مبنی مشترکہ حکمتِ عملی بنانے پر بھی زور دیا گیا، تاکہ کسانوں اور برآمد کنندگان کی عملی معاونت اور زرعی شعبے میں استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

    سی ٹی ڈی، ایلیٹ اور ضلعی پولیس کاشانگلہ میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن

  • بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد

    بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد

    اسلام آباد:موجودہ حکومت کی جانب سے بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر تجارت جام کمال خان نے موجودہ حکومت کے پہلے سال سے متعلق درآمدی چینی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں جس میں بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    وزیر تجارت نے بتایا کہ مارچ 2024ء سے جنوری 2025ء تک 3 ہزار 140 میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی، چینی کی درآمد پر 3 ملین ڈالرز سے زائد رقم خرچ ہوئی، چینی ملائشیا جرمنی، تھائی لینڈ، یو اے ای، امریکا، برطانیہ، ڈنمارک، چین فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جنوبی کوریا سے درآمد کی گئی جب کہ پاکستان نے بھارت سے بھی 50 ہزار ٹن چینی درآمد کی۔

    میرا مقصد صرف جعلسازی کو ہائی لائٹ کرنا تھا،ناکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ،نادیہ حسین

    اداکارہ ریما خان کی اپیل،عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

    ملک ریاض کے خلاف کارروائی،بحریہ ٹاؤن کی جائیداد سیل

  • وفاقی وزیر تجارت کی کینیا کے ہائی کمشنر سے اہم ملاقات

    وفاقی وزیر تجارت کی کینیا کے ہائی کمشنر سے اہم ملاقات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی کینیا کے ہائی کمشنر سے اہم ملاقات ہوئی –

    باغی ٹی وی : کینیا اور پاکستان کے درمیان زراعت، دوا سازی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے امکانات ہیں پاکستان کینیا سے چائے کا بڑا درآمد کنندہ ہے دیگر افریقی مصنوعات میں بھی دلچسپی کا اظہار کر رہا ہے،پاکستان نے کینیا کو ہمالیائی گلابی نمک، ماربل اور سیمنٹ کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے جبکہ مشرقی افریقا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے لیے معاہدے پر کام تیز کرنے کی درخواست بھی کی۔

    وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان میں مشرقی افریقی تجارت پر خصوصی کانفرنس جبکہ سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے صنعتی دورے کی تجویز بھی دی، جام کمال خان کا کہنا تھا کہ وسطی ایشیا، مشرقی افریقا اور پاکستان کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ضروری ہے، پاکستانی نجی کمپنیاں پاور سیکٹر میں کینیا کے لیے مواقع فراہم کر سکتی ہیں، پاکستان مشرقی افریقی ممالک اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارتی پل بن سکتا ہے۔

    کینیا کے میگا پروجیکٹس کے لیے سیمنٹ اور اسٹیل کی فراہمی پر گفتگو ہوئی پاکستان اور کینیا کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، کینیا کے ہائی کمشنر نے پاکستان کے فعال کردار پر اظہار تحسین کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دروازہ کھول دیا اس سے پہلے کہ ہم دستک دیتے۔

  • بلوچستان میں سرکاری نوکریاں لاکھوں میں بکنے لگیں:جام کمال کا انکشاف

    بلوچستان میں سرکاری نوکریاں لاکھوں میں بکنے لگیں:جام کمال کا انکشاف

    بلوچستان میں سول سیکرٹریٹ میں درجہ سوئم اور چہارم کی نوکریاں 15 سے 40 لاکھ روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سماجی رابطے کی ویب ساٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی ہی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آج بلوچستان کے سول سیکرٹریٹ میں نائب قاصد اور ڈرائیورز کے عہدے کے لیے 15 لاکھ اور اسٹینوگرافر کی پوسٹ کے لیے 40 لاکھ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

     

    جام کمال خان نے کہا کہ جو لوگ ایس اینڈ جی اے ڈی چلا رہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ کیا ہو رہا ہے، ان عہدوں پر تعینات ہونے والے لوگ سرمایہ کار ہوں گے نہ کہ ملازم۔

     

    سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک غریب آدمی نے کسی سے کہا ہے کہ وہ اسے ڈرائیور کی نوکری دلوائے کہ وہ قرض لے گا اور ادائیگی کرے گا، باقی اس کی تنخواہوں سے وصول کیا جائے، ان کی تنخواہ میں سے صرف 10 ہزار روپے انہیں دیے جائیں تاکہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکے،آج اس ماحول اور حال کے کچھ لوگ ذمہ دار ہیں اور ان سب کو پتا بھی ہے۔

  • لسبیلہ کوتقسیم کرنےکا فیصلہ نامناسب،حب کوضلع بنانےکانوٹیفکیشن منسوخ کیاجائے، جام کمال خان

    لسبیلہ کوتقسیم کرنےکا فیصلہ نامناسب،حب کوضلع بنانےکانوٹیفکیشن منسوخ کیاجائے، جام کمال خان

    کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حب کو ضلع بنانے کی مخالف کردی،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے لسبیلہ کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حب کو ضلع بنانے کا فیصلہ ہر لحاظ سے نامناسب ہے، قائمقام گورنر بلوچستان نوٹیفکیشن کو منسوخ کریں۔

     

    بلوچستان حکومت نے گزشتہ روز لسبیلہ کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے حب کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ لسبیلہ سمیت پورا بلوچستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، صوبے کے عوام پریشان حال ہیں، ایسے وقت میں قائمقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ حب کو ضلع بنانے کا مقصد وہاں کی عوام کی ترقی اور خوشحالی نہیں بلکہ ڈپٹی کمشنر اور انتظامی امور کو ہاتھ میں رکھنا ہے، انہوں نے گورنر جان محمد جمالی سے نوٹیفکیشن فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    عمران خان کی سابق اہلیہ بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مددکےلیے میدان میں…

    جام کمال خان نے مزید کہا کہ حب کو ضلع بنانے کا فیصلہ ہر لحاظ سے نامناسب ہے، اگر حب کو ضلع بنانا ضروری ہے تو اس کا ایک طریقۂ کار ہوتا ہے، جب تک ضلع کے لوگوں اور اس کے نمائندوں کو اعتماد میں لے کر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتا تو کسی صورت اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدالت میں اس سلسلے میں کیس بھی چل رہا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان بھی کر رکھا ہے، ایسے وقت میں لسبیلہ کو 2 حصوں میں تقسیم کرنا انتہائی غیرمناسب ہے۔

    تباہ کن سیلاب سے 30 لاکھ سے زائد پاکستانی بچے خطرات کا شکار

    جام کمال خان نے بلوچستان ہائیکورٹ سے بھی اپیل کی کہ ان کے کیس کو جلد سن کر انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری فریاد عدالتیں اور موجود حکمران نہیں سنتے تو وہ اور لسبیلہ کے عوام سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

  • جام صاحب کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے:اختر مینگل

    جام صاحب کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے:اختر مینگل

    کوئٹہ :اختر مینگل نے کہا ہے کہ جام صاحب کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے۔اطلاعات کے مطابق سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل نے جام کمال کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بلوچستان میں تبدیلی کے حوالے سے جام کمال سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، پی ڈی ایم کی اسٹیڈنگ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے مرکزی قیادت کے اجلاسوں میں ایسی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ جام کمال وزارت اعلیٰ کھونے کے غم میں عمران خان سے بھی آگے نکل گئے ہیں، عمران خان کے پاس تو سیاسی قوت ہے جسکا وہ مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن جام کمال کے پاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا دکھ جتنا جام کمال کو ہے ہم جانتے ہیں، جام کمال کو وزارت اعلیٰ کی چمک بلوچستان کھینچ کر لاتی ہے۔

    سربراہ بی این پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال تک بلوچستان کے ساتھ جو کھلواڑ ہواصوبے کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں، ہم ابھی تک جام دور حکومت میں اپنے ارکان پر بکتر بند گاڑیاں چڑھانے اور تھانوں میں بند کرنے کے واقعات کو نہیں بھولے۔انہوں نے کہا کہ جام صاحب کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے، جام کمال کیسے بھول گئے کہ میاں نواز شریف کی حکومت جانے کے بعد انہوں نے ن لیگ کو کیوں چھوڑا؟

    سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں لیا جاتا تو ہم ضرور ان سے بات کرتے، جب ہر طرف سے انہیں سرخ جھنڈی دکھائی دی تو پھر انہیں ہم یاد آئے۔

     

    واضح رہے اس س قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم کرپٹ حکومت کیخلاف کھڑے ہوئے، حیران کن ہے کہ پی ڈی ایم نے کرپٹ ٹولے کو سپورٹ کیا۔جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ اس تحریک عدم اعتماد سے کئی جوابات مل گئے، پی ڈی ایم نے کورم کی نشاندہی کی اور ڈیسک بجائے۔

  • جیسی کرنی ویسی بھرنی:جام کمال سےبےوفائی کاانجام  :عبدالقدوس بزنجوکی چُھٹی:رند وزیراعلیٰ‌ بلوچستان؟

    جیسی کرنی ویسی بھرنی:جام کمال سےبےوفائی کاانجام :عبدالقدوس بزنجوکی چُھٹی:رند وزیراعلیٰ‌ بلوچستان؟

    کوئٹہ:جیسی کرنی ویسی بھرنی:جام کمال سے وزارت اعلیٰ چھیننے والے عبدالقدوس بزنجوسے وزارت اعلیٰ چھیننے کا پلان،اطلاعات ہیں کہ اس وقت جہاں پاکستانی سیاسیت پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں‌ لے چکی ہے اور اپوزیشن نے جہاں وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کوختم کرنے کے لیے تمام حربے استعمال کرنے شروع کردیئے ہیں وہاں اس ردعمل میں مزیز تیزی آگئی ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق پنجاب میں اپوزیشن کو فی الوقت خاطرخواہ نتائج نہ ملنے کی وجہ سے اب اپنا اگلا مورچہ بلوچستان کی حکومت کو ختم کرنے کی طرف ہے ،اطلاعات ہیں کہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال کہ جنہوں نے عبدالقدوس بزنجو کی بڑی منتیں کی تھیں اور حکومت کے خلاف بغاوت نہ کرنے کے لیے قائل کرتے رہے تھے لیکن ناکام ہوئے، اب وہی بزنجوجام کمال اور دیگراپوزیشن ساتھیوں کے عتاب کا شکار نظرآتے ہیں

    اطلاعات ہیں کہ اگلے چند گھنٹوں تک عبدالقدوس بزنجو کو ہٹا کرپی ٹی آئی کے ممبر رکن اسمبلی سردار یار محمد رند کو وزیراعلیٰ بلوچستان لانے کے لیے عدم اعتماد پیش کرنے کا امکان ہے ،اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمن کاکردار بڑا مرکزی نظر آرہا ہے ،

    جام کمال کو ہٹانے میں مولانا کے وفادارارکان اسمبلی نے وعدوں اور عہدوں کو پامال کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو کو کندھا فراہم کیا تھا ابھی پھر وہی جے یو آئی ف بزنجو کو ہٹانے کے لیے پی ٹی آئی رکن اسمبلی یار محمد رند کو کندھا فراہم کررہی ہے

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جام کمال اور بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی دیگر ارکان اس وقت انتہائی سرگرم ہیں اور کسی بھی وقت بلوچستان سے بزنجوحکومت کے خاتمے کے حوالے سے پی ڈی ایم کی کوششوں کے ثمرات سامنے آجایں گے

    یاد رہے کہ حقیقت میں یہ اپوزیشن کی حکومت کے خلاف ایک مائنڈ کنٹرول محاذ آرائی ہے جس کا مقصدحکومت پر دباو بڑھانا ہے

  • جام کمال میرےبھائی ہیں سب کو ساتھ لیکرچلوں گا:وزیراعلیٰ بلوچستان

    جام کمال میرےبھائی ہیں سب کو ساتھ لیکرچلوں گا:وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ:جام کمال میرےبھائی ہیں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا:اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ جام کمال سمیت سب کو ساتھ لیکر چلیں گیں

    وزیراعلی بلوچستان نے خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چئیرمین سینٹ کو ہٹانے کی باتوں میں حقیقت نظر نہیں آرہی،ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال کے اثرات بلوچستان پر بھی مرتب ہوتے ہیں،

    وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ نئے ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کی صورتحال میں مزید بہتری آرہی ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نارض لوگوں کے تحفظات کا خاتمہ کرکے مزکرات کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ناراض لوگوں سے مزکرات بلوچستان کے مفادات میں کر رہے ہیں،

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مزکرات کے معاملے پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیا ہے ،وزیراعلی بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ مزاکرات کے لئے اپوزیشن نے بھی ہم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے

     

  • جام کمال سے یونیسف کی چیف فیلڈ آفس کی سربراہ کی ملاقات

    کوئٹہ :وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے یونیسف کی چیف فیلڈ آفس کی سربراہ ریم ترازی کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں یونیسف فیلڈ آفس کی سربراہ نے وزیراعلیٰ کو یونیسف کے تحت جاری تشنج سے بچاؤ مہم سے آگاہ کیا۔

    سب سے پہلے پاکستان، آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی

    یونیسف فیلڈ آفس کی سربراہ کا کہنا تھا کہ پروگرام کا مقصد حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو تشنج جیسے خطرناک مرض سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکے لگائا ہےاوراس مہم میں بلوچستان کے عوام بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔

    حکومت ہماری بات سنے یا نہ سنے پھرکہتا ہوں کہ یہ حکومت ناجائز ہے، فضل الرحمن جزباتی ہوگئے

    اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان بھر میں پہلی بار تسنج سے بچاو پروگرام کا آغاز ایک مہم کی صورت میں کیا جا رہا ہے، عوام تشنج سے بچاؤ کے حفاظتی تدابیر کی مہم میں بھرپور شرکت کریں۔

    بابری مسجد کی جگہ مندر،ہندوتواعدالتی فیصلہ نامنظور، مسلمان سڑکوں پرنکل آگئے

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ صحت ایک سنجیدہ معاملہ ہے جس کو حکومت ترجیحی بنیادوں پر سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پوری طرح سنجیدہ ہے

  • جیلوں میں کیا ہونے جارہا ہے ، جام کمال کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

    جیلوں میں کیا ہونے جارہا ہے ، جام کمال کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

    کوئٹہ:ہم بلوچستان میں گڈ گورننس کو بہتر کرنے میں محنت کررہے ہیں. یاد رکھیں کہ بلوچستان کا مسئلہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ گڈ گورننس کے فقدان کا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جیل کے دورہ کے دوران کہی ،

    اطلاعات کے مطابق وزیر اعلی ٰبلوچستان جام کمال خان نے عید کے دوسرے روز کوئٹہ جیل کا دورہ کیا ۔ قیدیوں سے ملاقات کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جیل خانہ جات کے محکمے کو تمام وسائل کی فراہمی ممکن بنائے گی، موجودہ دور میں بھی جیل کا بجٹ محض تین لاکھ روپے ہے جو نہ کافی ہے۔

    جام کمال نے کہا کہ حکومت نے 14اگست کو کشمیر ڈے کے نام سے منسوب کیاہے۔ کشمیروں سے اظہار یکجتی کیلئے صوبے بھر میں پروگرام مرتب کیے جارہے ہیں۔ 14 اگست کو ہاکی گروانڈ کوئٹہ میں کشمیر بھائیوں سے یکجہتی کیلئے تاریخی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے کشمیر کے مسئلے پرپوری قوم بلارنگ ونسل متحد ہے ۔