Baaghi TV

Tag: جام کمال خان

  • حکومت امریکا کیساتھ بہتر تجارتی روابط کیلئے ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے،وفاقی وزیر تجارت

    حکومت امریکا کیساتھ بہتر تجارتی روابط کیلئے ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے،وفاقی وزیر تجارت

    اسلام آباد: امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانی برآمدات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا جس کے پیش نظر وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

    باغی ٹی وی :وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے امریکی ٹیرف پالیسیوں سے پیدا ہونے والے خدشات کے پیش نظر مختلف برآمدی شعبوں سے تعلق رکھنے والے برآمد کنندگان کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، لیدر، سرجیکل آلات، خدمات، پھل و سبزیاں، چاول، جوتے اور دیگر برآمدی صنعتوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ ہماری تجارتی ٹیمیں اور امریکا میں موجود سفارت کار متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاکستان کے خدشات مؤثر طریقے سے پہنچائے جا سکیں، اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ عالمی تجارتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر ہم آہنگی ضروری ہے۔

    وزیر تجارت جام کمال خان نے اس موقع پر وزارت تجارت کے فعال کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ حکومت امریکا کے ساتھ بہتر تجارتی روابط کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے تاکہ باہمی مفاد پر مبنی نتائج حاصل کیے جا سکیں، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نجی شعبہ اس حکمت عملی کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔

    وزیر تجارت نے برآمد کنندگان سے تجاویز اور سفارشات طلب کیں تاکہ ایک مضبوط اور قابلِ عمل پالیسی مرتب کی جا سکے،نجی شعبے نے وزیر تجارت کی قیادت میں حکومت کی بروقت اور فعال کوششوں کو سراہا اور اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت میں شامل کرنے کے حکو متی عزم کی تعریف کی۔

  • شوٹنگ مقابلہ،وفاقی وزیرنے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

    شوٹنگ مقابلہ،وفاقی وزیرنے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے زیر اہتمام ٹیکٹیکل پسٹل شوٹنگ 2024 کے مقابلے میں وفاقی وزیر تجارت نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

    باغی ٹی وی : وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کے زیر اہتمام ٹیکٹیکل پسٹل شوٹنگ مقابلہ 2024 میں 47 پیشہ ور شوٹرز نے حصہ لیا،ٹیکٹیکل پسٹل شوٹنگ 2024 کے مقابلے میں نعمان علی نے پہلی پوزیشن اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی، تیسری پوزیشن خرم عدیل کے نام رہی،ایس ایم جی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن عرفان جان، دوسری خوشاب خان اور تیسری زاہد اقبال کے نام رہی۔

    بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر جام کمال خان نے شوٹنگ مقابلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مقابلے میں حصہ لے کر دوسری پوزیشن بھی اپنے نام کی جہاں ڈی آئی جی پولیس عنایت علی نے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے،تقریب میں وفاقی وزیرجام کمال خان کے بیٹے جام محمد خان نے اپنے والد کی طرف سے ایوارڈ وصول کیا۔

    مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ دے دیا گیا

    کینیڈا کا مزید بھارتی سفارتکاروں کو بھی نکل جانے کا نوٹس

    ایف آئی اے نے زائد المعیاد اورممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ تحویل میں لے لیا