تھنکرز کلب آزاد کشمیر کا اجلاس ، جنرل قمر جاوید باجوہ کو خراج تحسین
آرمی چیف کاکشمیریوں کو حق خود ارادیت بارے بیان مایوسی میں اُمید کی کرن ہے ،مرزا شفیق جرال
لاہور(پ ر)تھنکرز کلب آزاد کشمیر کا اجلاس آزاد کشمیرکے صدر مرزا شفیق جرال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں ریاست جموں وکشمیر کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں صدر سلیم چوہان،یاسر ارشاد،علامہ رمضان حاجی،محمد حمزہ ،پروفیسر راﺅ حیات اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ہیں۔تھنکرز کلب آزاد کشمیر نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے بارے بیان کو مایوسی کے اندھیرے میں اُمید کی کرن قراردیاہے۔تھنکرز کلب آزاد کشمیر کے صدر مرزا محمد شفیق جرال نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک آزاد ی حاصل کرکے اقوام متحدہ کے مہرے بنے ہوئے ہیں لیکن ریاست جموں وکشمیر اور فلسطین واحد ریاستیں ہیں جہاں کے باسی غلامی کے اندھیروں میں اپنے خون سے آزادی کے چراغ روشن کر رہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کی مقروض ہیں ،کشمیر کے بچے ،بوڑھے ،جوان اور خواتین پاکستانی افواج کی ان بے مثال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے بارے بیان سے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو تقویت ملے گی۔
Tag: جانب

آرمی چیف کاکشمیریوں کو حق خود ارادیت بارے بیان مایوسی میں اُمید کی کرن ہے ،مرزا شفیق جرال

گجر نالہ پر بڑے آپریشن کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنرکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری!!!
گجر نالہ پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاری
ضلعی انتظامیہ نے گجر نالہ پر انسداد تجاوزات آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔
8 فروری سے گجر نالہ پر بڑے آپریشن کا فیصلہ۔ کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل آپریشن کی قیادت کرے گا۔ بلدیہ عظمی کراچی انسداد تجاوزات سیل کے 100 افسران و اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ۔ نالوں اور انکے اطراف تجاوزات کے خاتمے کیلئے پولیس و رینجرز کی نفری بھی طلب۔ آپریشن کیلئے 50 پولیس اہکار ، 15 خواتین اہلکار اور 25 رینجرز اہلکار طلب۔ کاروائی کیلئے اینٹی انکروچمنٹ فورس کے 65 اہلکار بھی طلب۔ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ ڈاکٹر حسان طارق آپریشن کے فوکل پرسن مقرر۔ اسٹنٹ کمشنر گلبرگ ڈاکٹر حسان طارق کو آپریشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کرنے کے احکامات۔ کاروائی میں واٹربورڈ ، ایس بی سی اے اور ریونیو بورڈ حکام بھی شریک ہونگے
ڈپٹی کمشنر وسطی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
چین کے ثقافتی سنٹر کی جانب سے تقریبات کا آغاز
اسلام آباد. پاکستان میں قائم چین کے ثقافتی سینٹر کی جانب سے، چین کے نئے سال کی سلسلہ وار ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد شروع کر دیا گیا ہے تقریبات کا آغاز گزشتہ روز ایک بڑے پروگرام سے ہوا یہ تقریبات 12 فروری تک چائنہ کلچرل سینٹر پاکستان کے آفیشل فیس بک بیج پر بھی دیکھی جاسکیں گی۔
https://www.facebook.com/cccenterinpak/چین کےنئے سال کو جشن بہاراں میلہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی تاریخ 4000 سال سے زیادہ ہے۔ یہ تہوار 12 ویں قمری مہینے کے آخری دن کی شام سے لے کر نئے قمری سال کے 15 ویں دن تک منایا جاتا ہے۔ چینی عوام نئے سال کو اپنے خاندان کے ساتھ مل جل کر گزارتے ہیں۔
پاکستان میں چین کے ثقافتی سینٹر کی جانب سے مختلف آن لائن پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے ان میں "پیپر کٹنگ” ، "چینی نئے سال کی ورچوئل نمائش” ، "لونگ چھوان سیلادن ٹور” ، "آئس شو” اور تقافتی رقص وغیرہ شامل ہیں۔
یہ سال پاکستان میں چائنا کلچرل سنٹر اور جنوبی چین کے صوبہ جیانگسی کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے مابین تعاون کا سال بھی ہے۔اس کے علاوہ چین اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے، پاکستان میں چائنا کلچرل سنٹر بھی متعدد بھرپور اور متنوع ثقافتی تقریبات کی میزبانی کرے گا۔


