ایبٹ آباد
ایبٹ کی تحصیل نتھیا گلی میں حدود تھانہ ڈونگا گلی موضع نگری بالا میں ماسٹر محمد عادل ڈیمپرز کے نیچے آکر جاں بحق ھو گیا
تفصیلات کے مطابق سکول ٹیچر محمد عادل گھر بنانے والے بلاکس کے ڈمپڑ میں سوار تھا کہ اچانک ڈمپر خراب ھونے لگا اور بے قابو ہو گیا ساری صورت حال دیکھتے ہوئے محمد عادل نے ڈمپر سے چھلانگ لگا دی مگر اس کے چھلانگ لگاتے ہی اسی طرف ڈمپر بھی محمد عادل پر گر گیا جس سے محمد عادل شدید زخمی ہو گیا
چیخ و پکار سن کر مقامی لوگ بھی موقع پر جمع ہو گئے جھنوں نے فوراً ماسٹر عادل کو نکال کر ھسپتال منتقل کیا مگر وہ راستے میں ہی وفات پا گۓ ماسٹر عادل گورنمنٹ پراٸمری سکول ڈونگا گلی تحصیل نتھیا گلی میں تعنیات تھے
Tag: جانبحق

ڈمپر نیچے آکر ماسٹر جانبحق

حادثے میں ایک شحض جانبحق
قصور
چھانگا مانگا روڈ پر حادثہ ایک شحض جانبحق
تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا روڈ پر کوٹ جلال کے قریب مزدہ نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا اس حادثے میں موضع بھاگوکی کا رہائشی مرتضی موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی جسے ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کیا
زخمی شخص کا نام محمد افضل بتایا جا رہا ہے
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے
کرنٹ لگنے سے مزدور جانبق
قصور
ٹولو والا میں مزدور جانبحق
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں ٹولو والا میں ایک مزدور کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا مزدور چھت پر کام کر رہا تھا کہ بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے اس کا ہاتھ چھو گیا جس سے اس کی موقع پر ہی جان نکل گئی لوگوں کے ریسکیو 1122 کو کال کرنے پر ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر مزدور کا معائنہ کرنے پر اسے مردہ قرار دے دیا4 افراد جانبحق درجنوں زخمی
قصور
نقیب آباد بھلو کے قریب حادثہ 4 افراد جانبحق درجنوں زخمی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
تفصیلات کے مطابق قصور سے لاہور جاتے ہوئے فیروز پور روڈ پر واقع نقیب آباد بھلو کے قریب دو کوسٹروں کو حادثہ پیش آیا جس سے 4 افراد موقع پر جانبحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا کوسٹر ڈرائیو ریس لگا رہے تھے جس کے باعث کوسٹریں آپس میں ٹکڑا کر گرین بیلٹ پر چڑھیں اور الٹ گئیں زخمیوں کو ریسکیو 1122 سے قبل مقامی لوگوں نے کوسٹروں سے باہر نکالا اطلاع ملتے ہی 1122 اور پولیس کی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا ہے ایم ایس ڈی ایچ کیو قصور کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ہسپتال انتظامیہ نے شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے


