Baaghi TV

Tag: جاوید شیخ

  • ہندوستان نے بغیر ثبوت کے حملہ کیا تو ہم اس کا کڑا جواب دیں گے ، جاوید شیخ

    ہندوستان نے بغیر ثبوت کے حملہ کیا تو ہم اس کا کڑا جواب دیں گے ، جاوید شیخ

    پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھی ملے کی دھمکی کے بعد بھارت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا-

    مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے پر بھارت نے بغیر سوچے سمجھے اور بغیر کسی ثبوت کے حملے کا سارا الزام پاکستان پر ڈالا اور جنگ کی دھمکی بھی دی حملے کی دھمکی کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے منہ توڑ جواب دینے سے خبردار کیا جارہا ہے اور ایسے میں سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھی وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کی۔

    سینئر اداکار نے کہا کہ ہندوستان نے بغیر ثبوت کے حملہ کیا تو ہم اس کا کڑا جواب دیں گے یہ بات سمجھ سے باہر ہے آدھے گھنٹے کے اندر اندر ایف آئی آر درج ہوئی اور اس میں پاکستان کا نام ہے۔جاوید شیخ نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا سامنا ہوا تو پاکستان کی جانب سے بھرپور اور واضح ردعمل دیا جائے گا۔

    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے واقعے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد پاک بھارت تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں اس سانحے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان محاذ آرائی میں اضافہ ہوا ہے، اور سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ فنکار بھی کھل کر اظہار خیال کر رہے ہیں۔

    پاکستانی نیوز چینلز کو بلاک کرنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی فسطائی کا ثبوت ہے، شرجیل میمن

  • جاوید شیخ کے خلاف تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج

    جاوید شیخ کے خلاف تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج

    راولپنڈی: پاکستانی اداکار جاوید شیخ کے خلاف تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی کے علاقے روات کی پولیس نے جاوید شیخ اور دیگر کے خلاف پراپرٹی پراجیکٹ کی تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا،ایس ایچ او روات کے مطابق عدالتی حکم پر مقدمہ درج کیا تھا لین دین کے معاملات کراچی میں ہوئے ہیں دوران تفتیش جو اسٹام پیپر پولیس کو پیش کیا گیا وہ بھی کراچی کا ہے،اسٹام پیپر کراچی وینڈر کا ہے ، روات پولیس کی حدود ہی نہیں بنتی اس لیے مقدمہ خارج کیا ہے، پراپرٹی پراجیکٹ کی تشہیری مہم کے ذریعے دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا مقدمے میں جاوید شیخ کے علاوہ کمپنی کے مالک جہانزیب عالم سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

  • انتظار ختم ، یمنہ زیدی بڑی سکرین پر نظر آئیں گی

    انتظار ختم ، یمنہ زیدی بڑی سکرین پر نظر آئیں گی

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ یمنہ زیدی کو بڑی سکرین پر دیکھنے کےلئے ان کے مداح خاصے بے چین تھے تاہم اب خوشخبری ہے کہ یمنہ اپنے مداحوں کو بڑی سکرین پر نظر آئیں گی. جی ہاں‌یمنہ زیدی فلم میں‌کام کررہی ہیں اس ھوالے سے انہوں نے ایک فلم سائن کر لی ہے . فلم کا نام ہے نایاب یاد رکھنا، اداکارہ نے اپنی اس فلم کا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میں‌اپنی پہلی فلم کو لیکر کافی پرجوش ہوں ، مجھے امید ہے کہ آپ سب کو میرا اس فلم میں‌کردار پسند آئیگا. اداکارہ یمنیٰ زیدی فلم نایاب یاد رکھنا میں کرکٹر کا کردار نبھا رہی ہیں۔ڈائریکشن عمیر علی کی جبکہ پیشکش رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی ہے، فلم کا اسکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے۔ فلم کی کاسٹ

    میں جاوید شیخ اور محمد فواد خان شامل ہیں۔ یمنہ زیدی کو چھوٹی سکرین پر تو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ بڑی سکرین پر یہ کتنی سراہی جا تی ہے کیونکہ بہت بار ایسا ہوا ہے کہ چھوٹی سکرین پر اپنا جادو چلانے والے فنکار بڑی سکرین پر اپنا جادو نہ چلا سکے لیکن امید کی جا رہی ہے یمنہ زیدی بڑی سکرین پر بھی چھا جائیں گی.

  • جاوید شیخ سے سائرہ بانو نے ایسا کیا کہا وہ خوشی کے مارے پھولے نہ سمائے

    جاوید شیخ سے سائرہ بانو نے ایسا کیا کہا وہ خوشی کے مارے پھولے نہ سمائے

    دلیپ کمار جن کے مداح بڑے بڑے آرٹسٹ ہیں، وہ اگر کسی کی تعریف کرتے تھے تو اس آرٹسٹ‌ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں‌ہوتا تھا. ایسے ہی ایک آرٹسٹ ہیں جاوید شیخ جن کے کام کی تعریف دلیپ کمار نے کی تو وہ خوشی سے ہوئے نہال. تفصیلات کے مطابق اداکار جاوید شیخ نے اپنے ایک انٹرویو میں دلیپ کمار کے ساتھ ملاقات کو یاد کیا اور کہا کہ میری جب پہلی بار دلیپ کمار سے ملاقات ہوئی تو مجھے لگا کہ وہ مجھے جانتے نہیں‌ہوں گے ، لیکن حیرانی اس وقت ہوئی جب انہوں‌نے کہا کہ وہ مجھے بہت اچھی طرح‌جانتے ہیں. اسی ملاقات میں سائرہ بانو بھی

    موجود تھیں انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو اس لئے جانتے ہیں کیونکہ ہم نے آپکا ڈرامہ ان کہی دیکھا ہوا ہے. ہم نے آپ کا ڈرامہ منگوا کر رکھا اور سوچا کہ روز ایک قسط دیکھیں گے لیکن ہم نے ایک رات میں ہی ڈرامے کی تمام اقساط دیکھ ڈالیں. یوں جب میں نے یہ بات سنی تو میری خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ تھا. جاوید شیخ نے کہا کہ دلیپ کمار کے ساتھ میری دو تین ملاقاتیں ہیں وہ بہت پیار سے ملتے تھے اور ان میں بہت بڑے فنکاروں‌والی کوئی ایسی بات نہیں تھی انہیں جس کا بھی کام پسند آتا تھا اسکی تعریف کرتے تھے.

  • روایتی فلموں سے دور رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے جاوید شیخ

    روایتی فلموں سے دور رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے جاوید شیخ

    اداکار جاوید شیخ جنہوں نے پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے علاوہ بھارت میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا ہے وہ فلم ٹی وی اور ڈرامے پر گہری نظر رکھتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل کافی روشن ہے جس طرح کی جدید ٹیکنالوجی فلمیں بنانے کے لئے استعمال ہو رہی ہے وہ فلم انڈسٹری کو آگے لیکر جائیگی۔ جاوید شیخ نے کہا کہ اب ہمیں روایتی فلموں اور سکرپٹس سے دور رہنا ہو گا اور ایسا کرنا اب وقت کی اہم ضرورت ہے ورنہ فلم انڈسٹری کے حالات جوں کے توں رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری اپنے ابتدائی

    مراحل میں ہے آغاز کافی اچھا ہے یقینا آگے چل کر حالات کافی بہتر ہوجائیں گے۔ جاوید شیخ نے اس چیز پر زور دیا کہ فلموں کا سکرپٹ اچھا ہونا چاہیے اچھا سکرپٹ ہو گا تو کہانی بھی اچھی بنے گی اور شائقین فلم میں دلچپسی لیں گے۔ جاوید شیخ نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بس جدید رجحانات متعارف کروانے کی ضرور ت ہے۔ یاد رہے کہ جاوید شیخ نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں گزارا ہے ان کے کریڈٹ پر بے شمار ہٹ فلمیں اور ڈرامے ہیں ۔

  • بشری انصاری نے جاوید شیخ کو یاد دلائی ماضی کی

    بشری انصاری نے جاوید شیخ کو یاد دلائی ماضی کی

    ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے اداکار جاوید شیخ کو ماضی کی یاد دلا دی. بشری انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنی اور جاوید شیخ کی 1982 کی ایک تصویر شئیر کی اور کیپشن لکھا کہ ”کیا عمر تھی کیا زمانہ تھا” جو تصویر انہوں نے پوسٹ کی وہ پی ٹی وی کے زمانے کی تھی جو کسی ڈرامے کی ریہرسل کے دوران لی گئی تھی. بشری انصاری جاوید شیخ کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں کو بھی ماضی میں‌لے گئیں. بشری انصاری کی اس پوسٹ‌کے نیچے مداحوں نے بہت سارے کمنٹس کئے زیادہ تر کا کمنٹ یہی تھا کہ وقت کیسے گزر جاتا ہے پتہ بھی نہیں چلتا.

    اور بشری انصاری نے تصویر کا جو کیپشن لکھا وہ یقینا دل کو چھو لینے والا ہے” کیا عمر تھی کیا زمانہ تھا” . یاد رہے کہ بشری انصاری اور جاوید شیخ دونوں ہی ہمارے ملک کی شوبز انڈسٹری کے بڑے نام ہیں دونوں کے کریڈٹ پر یادگار اور لازوال کردار ہیں. جاوید شیخ نے بالی وڈ میں بھی کام کیا اور اپنا نام بنایا. بشری انصاری نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہرے دور میں‌وہ کردار اور ڈرامے کئے کہ جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں‌پر نقش ہیں، دونوں اداکاروں نے کامیڈی اور سنجیدہ ہر طرح‌کے کردار کرکے شائقین کا دل جیتا. دونوں آج تک اپنے مداحوں کو اپنے مختلف کرداروں سے محظوظ کررہے ہیں.

  • سر کہہ کر مخاطب کرنے والی مداح کو شہزاد شیخ نے ٹوک دیا

    سر کہہ کر مخاطب کرنے والی مداح کو شہزاد شیخ نے ٹوک دیا

    سینئر اداکار جاوید شیخ کے بیٹے شہزاد شیخ اور بیٹی مومل شیخ دونوں ہی اداکار ہیں. دونوں نے اپنے والد اور فیملی کے دوسرے ممبرز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کو اپنا کیرئیر بنایا. مومل شیخ تو شادی شدہ ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے کیرئیر پر توجہ دے رہی ہیں گو کہ وہ ابھی تک قابل زکر کام نہیں کر سکیں. دوسری طرف اگر ہم شہزاد شیخ کو دیکھیں تو ان کی پوزیشن کام کے معاملے میں اپنی بہن سے بہتر نظر آتی ہے انہوں نے ایسے کریکٹر کئے ہیں جن کی مثال دی جا سکتی ہے. لیکن یہ بات طے ہے کہ دونوں بہن بھائی اپنے والد کی طرح ابھی تک بڑے سٹارز کی صف میں نہیں آسکے. حال ہی

    میں شہزاد شیخ اور مومل شیخ دونوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں شرکت کی. شہزاد شیخ سے آڈیئنز میں بیٹھی ایک مداح نے سوال کرنا چاہا اسکو جب مائیک دیا گیا تو اس نے کہا شہزاد سر آپ نے اتنی جلدی شادی کیوں کی. شہزاد شیخ نے سب سے پہلے تو اپنی مداح کو ٹوکا کہ انہیں سر نہ کہے اور دوسرا اسکے سوال کا جواب دیا کہ میں نے جلدی شادی اس لئے کی کیونکہ جو کام کرنے والا ہو وہ وقت سے کر لینا چاہیے. شہزاد شیخ نے بتایا کہ میں نے بہت جلدی شادی کر لی تھی جب میں شادی کے بندھن میں بندھا اس وقت میری عمر بیس برس تھی اور اب میں اٹھائیس برس کا ہوں.اس سے قبل شاید لوگوں کو معلوم نہیں تھا کہ شہزاد شیخ نے اتنی جلدی شادی کی.

  • اصل فنکار وہ ہوتا ہے جو رسک لے جاوید شیخ

    اصل فنکار وہ ہوتا ہے جو رسک لے جاوید شیخ

    لالی وڈ کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ اصل فنکار تو وہ ہوتا ہے جو کیرئیر کے عروج پر رسک لے. اور میں نے اپنے کیرئیر میں بہت سارے رسک لئے جیسا کہ میں نے فلم جو ڈر گیا وہ مر گیا میں ولن کا کردار ادا کیا. میرے اس کردار کو بہت سراہا گیا. میں وہ خوش نصیب ہوں جسے شائقین نے ہر حال میں پسند کیا چاہے وہ مثبت کردار ہوں یا منفی. جاوید شیخ نے مزید یہ بھی کہا کہ بطور ہیرو کام کرنے والے کے لئے بہت بڑا رسک ہوتا ہے اگر وہ منفی کردار

    قبول کرتا ہے. میں تو ہمیشہ ہی رسک لینے کا قائل رہا ہوں . جاوید شیخ نے نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی فلموں میں بھی کام کیا اور پذیرائی ھاصل کی.جاوید شیخ نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا. جاوید شیخ ورسٹائل اداکار ہیں جنہوں نے سنجیدہ اور کامیڈی ہر قسم کے کردار کر کے داد سمیٹی. جاوید شیخ کیرئیر کے عروج میں بہت سارے سکینڈلز کی زد میں بھی رہے ان کا نام اپنے دور کی بڑی ہیروئینز کے ساتھ آتا رہا.یاد رہےکہ جاوید شیخ کا شمار ان اداکاروں میں‌ہوتا ہے جو اپنے سے جونئیرز کو سراہتے ہیں. جاوید شیخ کو ان کی خدمات کی اعتراف میں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا. ہنستے مسکراتے جاوید شیخ کو ہر روپ میں ان کے پرستار سراہتے ہیں.

  • بہروز سبزواری نے تیکھے خلیل الرحمان کے بارے میں کہہ دی تیکھی بات

    بہروز سبزواری نے تیکھے خلیل الرحمان کے بارے میں کہہ دی تیکھی بات

    خلیل الرحمان کا شمار دور حاضر کے بہترین لکھاریوں میں ہوتا ہے ان کا لکھا ہوا ہر پراجیکٹ شائقین کے دل کو چھو لیتا ہے ماضی قریب میں ان کا لکھا ہوا ڈرامہ میرے پاس تم ہو کہ ڈائیلاگز بہت مشہور ہوئے۔لکھتے تو بہت اچھا ہیں لیکن ان کے بولنے کا انداز بہت تیکھا ہے کسی کو ناپسند کرتے ہیں تو شدید الفاظ میں اس کا اظہار کرتے ہیں اکثر و بیش تر اپنی ہی کہی ہوئی باتوں کی وجہ سے ان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کے حوالے سے ہمیشہ ہنستے مسکراتے فنکار بہروز سبزواری سے ان کے حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرخلیل الرحمان قمر رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے یقینا پٹ رہے ہوتے ۔انٹرویو میں جو ان سے سوال کئے گئے اس کا پیٹرن یہ تھا کہ جن کے نام لئے

    جائیں گے وہ اگر وہ نہ کررہے ہوتے جو وہ کررہے ہیںتو کیا کرتے ۔بہروز سبزواری کے خلیل الرحمان قمر کے حوالے سے اس جواب کو بہت پسند کیا جا رہا ہے بلکہ لوگ اس جواب سے محظوظ ہو رہے ہیں ، اس انٹرویو میں بہرو ز کے ساتھ ان کے پرانے ساتھی اور رشتہ دار جاوید شیخ بھی تھے۔ بہروزسبزاوی کا شمار بھی ایسے فنکاروں میں ہوتا ہے جو وہ سب بول دیتے ہیں جو ان کے دل میں ہوتا ہے وہ یہ نہیں سوچتے کہ کسی کو ان کی بات کیسی لگے گی۔ بہروز کافی عرصے سے ٹی وی کے پراجیکٹس میں کم کم نظر آرہے ہیں انہوں نے پی ٹی وی کے سنہرے دور میں لازوال کردار کئے ایسے کردار کہ جو آج تک لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں ۔

  • ہمارے ہاں فنکاروں‌کی حوصلہ افزائی میں کنجوسی سے کام لیا جاتا ہے جاوید شیخ

    ہمارے ہاں فنکاروں‌کی حوصلہ افزائی میں کنجوسی سے کام لیا جاتا ہے جاوید شیخ

    سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے ہاں فنکاروں کی حوصلہ افزائی اس طرح سے نہیں‌ کی جا تی جس طرح سے کی جانی چاہیے ہمیشہ ہی اس معاملے میں‌کنجوسی سے کام لیا جاتا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے.جاوید شیخ نے مزید کہا کہ میں‌ نے اپنے کیرئیر میں‌معیاری کام ہی کرنے کی کوشش کی اور کام کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں‌کیا.نئے فنکاروں کو چاہیے کہ وہ معیار پر سمجھوتہ نہ کریں اور مختلف کردار کرنے کی کوشش کریں تاکہ ان کے کام میں نکھار آئے .مختلف کام ہمیشہ کام میں‌نکھار کا باعث بنتا ہے اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی میسر آتا ہے.جاوید شیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک وقت تھا جب شوبز میں اتنا پیسہ نہیں تھا، ہم نے بہت سارے فنکاروں‌کو کمسپرسی کی حالت میں اس دنیا سے جاتے ہوئے دیکھا لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ آج شوبز میں پیسہ بہت زیادہ ہے فنکار معاشی طور پر بہتر ہیں. ایک فنکار جس نے ساری زندگی اپنے فن کو دی ہو اس کی عزت کی جانی چاہیے لیکن ہمارے ہاں تو دنیا سے جانے کے بعد ہی ایسا ہوتا ہے فنکار کو اسکی زندگی میں سراہیں اسکی حوصلہ افزائی کریں.
    یاد رہے کہ جاوید شیخ نے پاکستانی فلموں کے ساتھ ساتھ بھارتی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیںان کا شمار منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے.آج کل جاوید شیخ ڈراموں میں بھی نظر آرہے ہیں.