Baaghi TV

Tag: جاں بحق

  • جتوئی: سکول رکشوں کی ریس کے دوران خوفناک تصادم، 9 سالہ طالبہ جاں بحق، 13 طلبہ زخمی

    جتوئی: سکول رکشوں کی ریس کے دوران خوفناک تصادم، 9 سالہ طالبہ جاں بحق، 13 طلبہ زخمی

    جتوئی (باغی ٹی وی)مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں صبح کے وقت افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں طلبا و طالبات کو اسکول لے جانے والے دو رکشے مبینہ طور پر ریس لگاتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم کے نتیجے میں 9 سالہ طالبہ انشراح راشد موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 13 طلبا و طالبات زخمی ہوئے۔

    پولیس کے مطابق دونوں رکشے تیز رفتاری کے باعث ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ریس لگانے میں ملوث دونوں رکشہ ڈرائیورز کو رکشوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    زخمی بچوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال جتوئی منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس حادثے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

    والدین اور شہریوں نے اسکول وین رکشوں کی بے احتیاط ڈرائیونگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان :باغی ٹی وی کے رپورٹرشاہدعمران گاڈی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

    ڈیرہ غازیخان :باغی ٹی وی کے رپورٹرشاہدعمران گاڈی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

    ڈیرہ غازیخان :باغی ٹی وی کے رپورٹرشاہدعمران گاڈی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
    ڈیرہ غازیخان کے علاقہ پیرعادل کارہائشی اور شاہ صدردین سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار شاہدعمران گاڈی کی کارگذشتہ روزانڈس ہائی وے پرٹرک سے ٹکراگئی ،اس حادثہ کے نتیجہ میں شاہدعمران کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی جبکہ اس کی بیوی اور معصوم بیٹی معجزانہ طورپر محفوظ رہیں

    تفصیل کے مطابق گذشتہ رات باغی ٹی وی کے نامہ نگار شاہصدردین شاہدعمران گاڈی آئوٹنگ اور باہرکھانا کیلئے اپنی فیملی کے ہمراہ انڈس ہائی وے پرگورمانی پٹرولیم سروس کے ساتھ واقع ایک ہوٹل سے کھا نا کھا کر واپس گھرآرہا تھا کہ اس دوران ان کے آگے سے جانے والے دو ٹرکوں نے روڈپر گڑھاہونے کی وجہ سے اچانک بریک لگادئیے،جس کی وجہ سے ان کی کاراچانک ٹرکوں کے بریک لگنے سے بے قابو ہوکرایک ٹرک کے پیچھے سے اندرگھس گئی ،کارکی ڈرائیورسائڈ مکمل طورپرتباہ ہوگئی ،

    اس حادثہ میں شاہدعمران گاڈی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے ،ان کی جھولی میں بیٹھی ان کی معصوم بیٹی اور ساتھ والی سیٹ پرموجود بیوی معجزانہ طورپر محفوظ رہیں

    ان کی نمازجنازہ آبائی علاقہ دربارپیرعادل نوری جامع مسجدمیں واقع جنازہ گاہ میں اداکی کئی گئی ،جنازہ میں انچارج نمائندگان باغی وی ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی نے شرکت کی ،

    ان کیساتھ سینئرصحافی دوستوں چوہدری شکیل احمد منظورخان لغاری،حاجی محمدسعیدگندی،شہزادخان یوسفزئی،شہزادباکھری،چوہدری طاہرحینف ،سیدریاض جاذب وملک سہیل کھوہاوڑودیگرصحافی دوست شامل تھے ،

    ان کے علاوہ مقامی لوگوں ،دوستوں اور رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور جنازہ کے بعد وہیں مقامی قبرستان دربار پیرعادل میں سپردخاک کیا گیا۔

  • گو جرہ :تیز رفتارکارکی ٹکر ، 2موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق

    گو جرہ :تیز رفتارکارکی ٹکر ، 2موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق

    گو جرہ باغی ٹی وی ( نا مہ نگارعبدالرحمن جٹ کی رپورٹ) تیز رفتارکارکی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق
    تفصیل کے مطابق مونگی بنگلہ کے علاقہ میں تیز رفتارکارکی ٹکرلگنے سے موٹرسائیکل سواردونوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدیدزخمی ہوگیا، چک نمبر181گ ب کے احتشام۔ذوہیب اورساجد اپنے موٹرسائیکل نمبر3355ٹی ایس ایل پرسوارشہر سے گاؤں جارہے تھے کہ مونگی بنگلہ کے علاقہ شاکرآبادکے قریب مخالف سمیت سے آنیوالی کار نمبر1549ایل ای سی نے انیہں ٹکردے ماری

    جس کے نتیجہ میں تینوں شدیدذخمی ہوگئے جبکہ احتشام اورذوہیب شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی جاں بحق ہوگئے ،شدیدزخمی ساجدکوریسکیو1122 نے فوری طورپرتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں پرطبی امدادکی فراہمی جاری ہے

    اطلاع ملنے پرتھانہ صدرپولیس نے متوفیان کی نعشیں تحویل میں لے کرضروری کارروائی کے بعدورثاکے حوالے کردیں اورگاڑی قبضہ میں لےکرڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے.

  • ڈی آئی خان :مندرہ پل پر دو کاروں میں ٹکر، باپ بیٹی جاں بحق

    ڈی آئی خان :مندرہ پل پر دو کاروں میں ٹکر، باپ بیٹی جاں بحق

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی ( نامہ نگاراحمدنوازمغل) مندرہ پل پر دو کاروں میں ٹریفک کا المناک حادثہ ہوا ہے جس میں باپ بیٹی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہے ، ریسکیو 1122نے جاں بحق اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاہے۔جاں بحق ہونے والے کی شناخت آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر فاروق اور اسکی بیٹی کے نام سے ہوئی ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ باپ بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گے۔ مخالف سمت سے تیز رفتار کار کی ٹکر سے حادثہ پیش آیا، کار ڈرایور موقع سے فرار ہو گیا ،ڈاکٹر فاروق ضلع بھکر سے واپس اپنے گاوں پہاڑ پور فیملی سمیت گھر آرہا تھا۔

  • مسجد الحرام میں عمرہ ادائی کے دوران خاتون روزے کی حالت میں انتقال کرگئیں

    مسجد الحرام میں عمرہ ادائی کے دوران خاتون روزے کی حالت میں انتقال کرگئیں

    مسجد الحرام میں مصری خاتون روزے کی حالت میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق هبة القبانی نامی مصری خاتون عمرہ ادائی کے دوران اور روزے کی حالت میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

    سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

    غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر هبة القبانى کے شوہر ڈاکٹرعبد المنعم الخطيب نے اپنی بیوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیکھ بھال کرنے والی، صالح اور فرمانبردار خاتون تھی۔

    رپورٹس کے مطابق خاتون نے پسماندگان میں شوہر اور 5 بچوں کو چھوڑے ہیں۔

    شیخ منصور بن زاید آل نہیان یو اے ای کے نائب صدر مقرر

    واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان المبارک میں عمرہ ادائی کے لیے دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے زائرین اور متعمرین کا رش لگا ہوا ہے-

  • قصور: تیزرفتار بس کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

    قصور: تیزرفتار بس کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار) تیزرفتار بس کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
    قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں فیکٹری ورکرز کی بس بے قابو ہو کر ٹول پلازہ پر کھڑی 2 موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم کے مسافر بس کی بریک فیل ہونے سے پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 17 سالہ وقاص، 20 سالہ رفاقت اور 38 سالہ ذوالقرنین نام سے ہوئی۔فیکٹری ورکرز کی بے قابو بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والوں میں امان اللہ، ارباز اور سیف علی شامل ہیں۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

  • سیلاب کے باعث 400 بچوں سمیت 1200 افراد جاں بحق ہوئے،مریم اورنگزیب

    سیلاب کے باعث 400 بچوں سمیت 1200 افراد جاں بحق ہوئے،مریم اورنگزیب

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 1200 کے قریب افراد جاں بحق جبکہ 4 ہزار زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں تقریباً 400 بچے بھی شامل ہیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ لوگوں کے مویشی، گھر اور املاک سیلاب میں بہہ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سندھ اور بلوچستان کے لیے 10، 10 ارب روپے کی گرانٹ دی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں کی فہرست میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ زمینی رابطے منقطع ہونے کے باعث امدادی سامان ہیلی کاپٹرز کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے۔وزیراعظم کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،سیلاب زدہ علاقوں کی حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوا،سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال دیکھنے کے بعد نیند نہیں آتی،اس وقت صحت کے مسائل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں،15بلین سندھ، 10 بلین خیبر پختونخوا اور پنجاب کیلئے مختص کیے گئے ،جن کا مالی نقصان ہوا ہے ان کے لیے 5لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں،اب تک 6 لاکھ خاندانوں تک 25 ہزار روپے فی خاندان پہنچ چکے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نےپاکستان کی معیشت کیخلاف سازش کی،عمران خان کوجلسوں کی بجائےسیلاب زدہ علاقوں میں جاناچاہیے،عمران خان روزنیاالزام لگاتےہیں،اگرآپ 4سال کچھ ثابت نہیں کرسکےتواب الزامات لگانابندکردیں،آپ معیشت ،روزگاراورقومی سلامتی کیلئےخطرناک ہیں.

  • رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ،12 آفراد جاں بحق

    رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ،12 آفراد جاں بحق

    رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ،12 آفراد جاں بحق ہو گئے.

    رحیم یارخان کے قصبے فیروزہ میں بارش کے دوران چینی سے بھرا ٹرالر مسافر کوچ پر الٹ گیا، واقعے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے شاہی روڈ فیروزہ اڈہ پر حادثہ پیش آیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کی خرابی کے باعث سڑک پر گڑھے پڑے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

    مسافر کوچ میں سوار تمام افراد ٹریلر کے نیچے د ب گئے تھے، کوچ میں سوار مسافروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، بارش کی وجہ سے ریسکیو کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مذید برآں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے رحیم یار خان کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے.وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا.وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ انتظامی افسران موقع پر جا کر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔وزیر اعلی پنجاب نے کمشنر بہاولپور ڈویژن سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی.

  • بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 176ہو گئی

    بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 176ہو گئی

    بلوچستان میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے، صوبے میں بارش اور سیلاب کے باعث مزید 6افراد لقمہ اجل بن گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 176ہوگئی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، سیلاب متاثرین کیلئے5 ارب روپےکی منظوری

    پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 6 افراد بارشوں کی نذر ہوگئے، جن میں 5 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

    جاں بحق ہونے والے 176افراد میں 77 مرد، 44 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں ،اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں ۔بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 48 مرد،11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں۔

    لاہوراور کراچی پھرپانی پانی ہوگئے:مزید بارشوں کی پیشن گوئی

     

    مجموعی طور پر صوبے بھر میں 18 ہزار 87 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے، بارشوں میں 670 کلو میٹر پر مشتمل 6 مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں۔

    بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں تو وہیں مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بهر میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کى تفصيلات جارى کردیں۔

    رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 552اموات ہوئیں جبکہ 628افراد زخمی ہوئے جبکہ سیلاب اور بارشوں کے باعث 49ہزار 778مکانات کو نقصان پہنچا۔

    اين ڈى ايم اے کے مطابق ملک بھر کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

  • راولپنڈی: روات کے کنواں میں زہریلی گیس سے پانچ افراد جاں بحق

    راولپنڈی: روات کے کنواں میں زہریلی گیس سے پانچ افراد جاں بحق

    راولپنڈی کے نواحی علاقے روات میں ایک کنویں میں زہریلی گیس کے باعث پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 افراد کو  بچالیا گیا ہے.

    جیو نیوز کے مطابق: یہ واقعہ راولپنڈی کے نواحی علاقے روات میں پیش آیا، جہاں کنویں میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
    پولیس کے مطابق کنویں میں اترنے والا ایک شخص زہریلی گیس کے باعث بے ہوش ہوا، جسے نکالنےکیلئے بار ی باری7 افراد کنویں میں اترے ، ان میں سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 کو بچالیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے تھے، ریسکیو ٹیم کی جانب سے آپریشن کرکے لاشیں نکال لی گئیں جب کہ  تین افراد کو زندہ نکال لیاگیا۔