اوکاڑہ(علی حسین مرزا) رینالہ خورد نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔ موٹر سائیکل سوار رینالہ خورد سے قصور جارہے تھے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Tag: جاں بحق

اوکاڑہ دن دیہاڑے واپڈا ملازم کا قتل، خوف و ہراس پھیل گیا
اوکاڑہ(علی حسین) دیرینہ دشمنی کی بنا پر واپڈا کا ملازم دن دیہاڑے قتل کردیا گیا۔ اوکاڑہ علامہ اقبال روڈ پر نامعلوم کارسوار مسلح افراد نے واپڈہ ملازم عمران ولد فلک شیر ساکن بصیر پور اوکاڑہ پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عمران موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اوکاڑہ ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی۔ پولیس نے مقتول کی ڈیڈباڈی ڈی ایچ کیو اوکاڑہ میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے۔ ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔ علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
اوکاڑہ جنرل بس سٹینڈ پر فائرنگ۔ ایک شخص جاں بحق
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ جنرل بس سٹینڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو کو نازک حالت کی بنا پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ ریفر کردیا گیا ہے۔ اوکاڑہ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعیدملک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنیکا کا حکم جاری کردیا ہے۔
اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر خطرناک ٹریفک حادثہ دو موٹر سائیکل سوار ہلاک
اوکاڑہ (علی حسین مرزا) اوکاڑہ دیپالپور روڈ نزد امباں والی پلی کے پاس دو موٹر سائیکلوں کا تصادم، دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر جانبحق۔
جانبحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت محمد اقبال ولد محمد علی (40 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دیپالپور کے نواحی گاؤں 28 ڈی کلاں کا رہائشی تھاجبکہ دوسری شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔
اوکاڑہ تھانہ کینٹ کے قریب حادثہ، دو سائیکل سوار جاں بحق
اوکاڑہ(نامہ نگار) تھانہ کینٹ کے قریب ٹرالر نے دو سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دونوں سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونیوالے افراد کی شناخت محمد بوٹا اور یونس کے ناموں سے ہوئی ہے جو کہ کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ میں سینٹری ورکر کی ڈیوٹی کرتے تھے۔ پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔


