Baaghi TV

Tag: جرائم حادثات

  • 500 روپے کے ایزی لوڈ نے نوجوان کی جان لے لی

    500 روپے کے ایزی لوڈ نے نوجوان کی جان لے لی

    راولپنڈی: 500 روپے کے ایزی لوڈ کے تنازع پر دکاندارکی فائرنگ سے گاہک جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کے مطابق واہ کینٹ میں دکاندار اور 3 نوجوانوں میں 500 روپے کے ایزی لوڈ پر تنازع ہوا جو تلخ کلامی کے بعد سنگین نوعیت اختیار کر گیا دوکاندار نے فائرنگ کر دی دکاندار کی فائرنگ کے نتیجے میں 16 سالہ عبدالمحیظ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر 2 نوجوان زخمی ہوگئے،دونوں زخمیوں کو سر میں گولیاں لگی ہیں ، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

    بیٹی نے بوڑھے ماں باپ کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کر ڈالے

    دوسری جانب سرگودھا میں تھانہ مڈھ رانجھا پولیس غیرقانونی اسلحہ رکھنے،اس کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سرگرم،غیرقانونی اسلحہ رکھنے،اس کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے چھ ملزمان گرفتار، غیرقانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج کیا گیا گرفتار ملزمان میں رفاقت، معظم، ظفر، ارشد،سجاد اور غلام شبیر سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے باضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے،ڈی پی او محمد فیصل کامران کاکہناہے کہ غیرقانونی اسلحہ رکھنا یا اس کی نمائش کرنا قانوناً جرم ہے خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ،5 ڈاکو ہلاک ،2 فرار

  • کینیا میں مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنیوالے فرقہ کے 47 افراد کی لاشیں برآمد، تحقیقات جاری

    کینیا میں مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنیوالے فرقہ کے 47 افراد کی لاشیں برآمد، تحقیقات جاری

    مشرقی کینیا میں مالندی کے علاقے کے قریب قبروں سے مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنے والے مزید 26 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

    باغی ٹی وی :کینیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ملک کے مشرق میں فرقہ کے مزید 26 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جس سے اس تحریک سے منسلک لاشوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔

    سوڈان :سعودی شہریوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کا انخلا شروع

    کینیا حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی کینیا میں چرچ سے وابستہ فرقہ تادم مرگ لوگوں کو فاقہ کشی کی ترغیب دے رہا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے مبینہ طور پر کئی افراد ہلاک ہوگئے اور انہیں قبروں میں دفن کیا گیا مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنے والوں کی اب تک 47 لاشیں مل چکی ہیں، مزید ہلاک افراد کی تلاش کے لیے سائٹ کی کھدائی کی جا رہی ہے، ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    سی این این کے مطابق ملندی کے ساحلی قصبے کے قریب اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے دیکھا کہ سفید اوورولز پہنے ہوئے اور ماسک سے لیس سرچ ٹیمیں دیگر لاشوں کی تلاش میں مقام کی کھدائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کئی لاشیں پہلے ہی سفید پلاسٹک کی چادر میں لپٹی ہوئی تھیں۔

    حکام کاکہنا ہےکہ اب تک 58 قبروں کی کھدائی کی جاچکی ہےایک قبر میں سے ایک ہی خاندان کے 5 افرادکی لاشیں بھی ملیں پیتھالو جسٹ لاشوں کے ڈی این اے کے نمونے لیں گے اور اس بات کا تعین کرنے کے لیے ٹیسٹ کریں گے کہ آیا متاثرین کی موت بھوک سے ہوئی ہے۔

    سوڈان میں خانہ جنگی، غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے انخلا کا عمل جاری

    رپورٹس کے مطابق چرچ کا سربراہ گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا ہوگیا جبکہ دیگر 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا واقعےکی تحقیقات جاری ہیں ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے گی۔

    مالندی میں فوجداری تحقیقات کے سربراہ چارلس کاماؤ نے اتوار کو کہا، "آج ہم نے مزید 26 لاشیں نکالی ہیں اور اس سے اس جگہ سے لاشوں کی کل تعداد 47 ہو گئی ہے نہ صرف لاشوں کی بلکہ اس فرقے کے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔گزشتہ ہفتے پہلی لاشیں ملنے کے بعد پولیس نے اپنی کارروائی شروع کی۔

    مشرقی کینیا میں مالندی کے قریب شکاہولا میں جنگل کے 325 ہیکٹر (800 ایکڑ) علاقے کو تلاشی مہم کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ کیتھور کنڈیکی نے اعلان کیا کہ وہ منگل کو اس جگہ کا دورہ کریں گے۔ اس نے تحریک، گڈ نیوز انٹرنیشنل چرچ کے بارے میں مکمل تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے پہلے ہی چرچ کے رہنما میکنزی اینتھنگ کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے مبینہ طور پر پیروکاروں سے کہا تھا کہ وہ "یسوع سے ملنے” کے لیے خود کو بھوکا رکھیں۔

    کریمیا روس کا حصہ؛ چین کے بیان پر مغربی ممالک نالاں

    عوام کے ارکان کی طرف سے اطلاع ملنے پر پولیس نے مالندی میں پادری کی جائیداد پر چھاپہ مارا، جہاں انہیں 15 کمزور افراد ملے، جن میں چار افراد بھی شامل ہیں جو بعد میں مر گئے تھے پولیس کو بتایا گیا تھا کہ Nthenge کے فارم میں درجنوں اتلی قبریں پھیلی ہوئی ہیں اور جمعہ کو کھدائی شروع ہو گئی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق، Nthenge نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا اور گزشتہ ماہ اس پر الزام عائد کیا گیا، جب دو بچے اپنے والدین کی تحویل میں بھوک سے مر گئے۔ پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے، مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ Nthenge نے پولیس کی حراست میں رہتے ہوئے کھانے پینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد اسے 100,000 کینیا شلنگ ($700) کی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

    مقامی سیاست دانوں نے مالندی کے علاقے میں فرقوں کے پھیلاؤ کی مذمت کرتے ہوئے عدالت سے اسے رہا نہ کرنے کی درخواست کی تھی پولیس نے نیتھنگ کے مزید چھ پیروکاروں کو گرفتار کیا ہے۔

    افغانستان ایک بار پھر دہشتگردی کی سرگرمیوں کا مرکزبن گیا ہے،امریکی خفیہ رپورٹ

  • 14 سالہ لڑکی نےمبینہ طور پر کرائے کے قاتلوں سے ماں کو قتل کرا دیا

    14 سالہ لڑکی نےمبینہ طور پر کرائے کے قاتلوں سے ماں کو قتل کرا دیا

    روس میں ایک 14 سالہ لڑکی نےمبینہ طور پر کرائے کے قاتلوں سے ماں کو قتل کرا دیا-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس میں ایک 14 سالہ لڑکی کو کو مبینہ طور پر اپنی ماں کو قتل کرنے کے لیے کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے مبینہ طور پر اس کی ماں کی طرف سے بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلق ختم کرنے کا حکم ملنے کے بعد لڑکی ناراض تھی۔

    جاسوسی غبارے نے امریکی فوجی تنصیبات کی خفیہ معلومات چین بھیجیں

    روسی پولیس کے مطابق 38 سالہ ایناستاسیا میلوسکایا کی لاش ماسکو کےقریب ملی تھی، اسے پیٹنےکےبعد گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد پلاسٹک میں لپیٹ کر پھینکا گیا تھا۔ تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ لڑکی اور اس کا 15 سالہ بوائے فرینڈ جو اس کے خاندان کے فلیٹ میں رہ رہا تھا، قتل کے پیچھے ہیں۔

    روسی پولیس کے مطابق اس نوعمر جوڑے نے 3650 پاؤنڈ میں دو کرائے کے قاتلوں کو سپاری دی تھی یہ سازش اس وقت رچی گئی جب ماں نے مبینہ طور پر بوائے فرینڈ کو اس کی بیٹی پر برا اثر مانتے ہوئے خاندان کی رہائش گاہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ جب وہ کام سے گھر پہنچی تو اسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

    روس پاکستان کو خام تیل پرکتنی رعایت دے گا؟

    پولیس کے مطابق مبینہ قاتلوں نے اس کی لاش کو اس فلیٹ میں چھوڑ دیا جہاں لڑکی اور لڑکا رہ رہے تھے، وہ صرف دو دن بعد لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے واپس آئے۔ تفتیش کاروں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ لڑکی اور اس کا دوست اپنی ماں کی 30 ہزار پاؤنڈ سے زیادہ بچت کی رقم بھی ہتھیانے کے چکر میں تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جن کرائے کے قاتلوں نے خاتون کو قتل کیا ان کی عمریں 14 اور 17 سال ہیں، انہیں نابالغ افراد کی جیل میں بھیج دیا گیا ہے، انہیں 10 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔

    دنیا کا پہلا کیس،بھارت میں پودے کی پھپھوند سے ایک شخص متاثر

  • پنجاب میں گزشتہ برس غیرت کے نام پر 188 خواتین قتل ہوئیں،رپورٹ

    پنجاب میں گزشتہ برس غیرت کے نام پر 188 خواتین قتل ہوئیں،رپورٹ

    لاہور سمیت پنجاب میں جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک غیرت کے نام پر 188 خواتین قتل ہوئیں-

    باغی ٹی وی: پولیس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پنجاب میں 183 مقدمات درج ،345 میں سے 276 ملزمان گرفتار ہوئے-

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ سال لڑکیوں کے اغوا کے 7397 مقدمات درج کیے گئے،پنجاب بھر میں لڑکیوں کے اغوا میں ملوث12ہزار156ملزمان میں 6ہزار 376گرفتار ہوئے-

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پنجاب میں خواتین کے اغوا کے8ہزار963مقدمات درج ،7ہزار 97ملزمان گرفتارہوئے،گزشتہ سال پنجاب میں خواتین پر تشدد کے 1662 مقدمات درج ہوئے جبکہ 3 ہزار 101 ملزمان گرفتار ہوئے-

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال پنجاب میں 42 خواتین کو جلانے پر 39 مقدمات درج،61 میں سے 55 ملزمان گرفتار ہوئے گزشتہ سال پنجاب میں 2 خواتین کی زبردستی شادیاں کرنے پر 2مقدمات درج، 4 ملزمان گرفتار ہوئے-

    رپورٹ کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرمیں خواتین سے زیادتی کے 3608 مقدمات درج کیے گئے ،لاہورسمیت پنجاب بھرمیں خواتین سے زیادتی کے 3344 ملزمان کوگرفتار کیا گیا –

  • کراچی:سائٹ ایریا میں مچھر مار کوائل بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

    کراچی:سائٹ ایریا میں مچھر مار کوائل بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

    کراچی: سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب قائم مچھر مار کوائل بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی-

    باغی ٹی وی : آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ علاقہ پولیس نے مذکورہ علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا فائر بریگیڈ نے بتایا کہ آگ کی اطلاع 10 بجکر 10 منٹ پر ملی تھی جس پر فوری طور پر فائر بریگیڈ کا عملہ 5 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر روانہ کیا گیا اور آگ کی شدت کو دیکتھے ہوئے فائر بریگیڈ کی مزید 2 گاڑیوں کو موقع پر پہنچایا گیا۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر 6 فائر ٹینڈرز،2 باؤزر، اور واٹر ٹینکر کی مدد سے قابو پایا-

    حکام کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں مچھر مار کوائل سمیت دیگر سامان تیار کیا جاتا ہے جبکہ فیکٹری میں موجود ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ فیکٹری میں کیمیکل کے علاوہ گیس سلنڈرز کی موجودگی کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے ابتدائی طور پر سلنڈر کو پھٹنے سے خود بچانے کی کوشش کرتے ہوئے متعدد سلنڈر باہر نکالے۔

    رات گئے تک فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانےمیں مصروف رہا۔ عملے کو آگ بجھانے کے دوران پانی کی کمی کا سامنا رہا جس کی وجہ سے واٹر باؤزر کو پانی بھر کر بھی لانا پڑا۔ آگ کی اطلاع ملنے پر سائٹ بی پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ فیکٹری کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی،آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی،اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں-

  • کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

    کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گلستان جوہر تھانے میں تعینات اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :واقعہ عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے ، جہاں زخمی اہلکار کئی سال تعینات رہ چکا ہے اور متعدد ملزمان کو گرفتار بھی کروا چکا ہے-

    ہزاروں ایکڑاراضی پرناجائزقبضہ:دوست مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نےلاہورسےگرفتارکرلیا

    پولیس کے مطابق اے ایس آئی غلام مصطفیٰ سادہ کپڑوں میں نیپا چورنگی سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کردیا زخمی اہلکار گلستان جوہر تھانے میں تعینات ہے-

    پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان اہلکار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے زخمی اہلکار واقعہ سے متعلق بیان نہیں دے سکا، بیان لینے کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا زخمی اہلکار اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج ہے-

    دوسری جانب کراچی میں ڈی آئی جی ساؤتھ کے حکم پر مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کر کے قتل کرنے کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے بعد تشدد میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا-

    سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کےقتل کا ملزم گرفتار:قتل کے پیچھے بڑے ملک کا نام…

    ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کرکے ہلاک کرنے والے ملزمان کی تلاش میں مچھر کالونی میں جنگل سائیڈ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران پولیس پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلہ میں ایک مسلح ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کی شناخت محمد شریف عرف شرفو کے نام سے ہوئی، گرفتار زخمی ملزم کو فوٹیجز میں نجی ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ کرنے والے دیگر مسلح ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے مقدمے میں نامزد ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، اب تک مقدمے میں مطلوب 37 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس میں زخمی ملزم سمیت 6 ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔

    عمران خان مشکل میں پھنس گئے: ایف آئی اے نے عمران خان کو پیرکو کراچی طلب کرلیا

  • پسند کی شادی کے اصرار پر  باپ بیٹے نے لڑکی کو قتل کر دیا

    پسند کی شادی کے اصرار پر باپ بیٹے نے لڑکی کو قتل کر دیا

    پسند کی شادی کے اصرار پر باپ نے مبینہ طور پر بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بڑی عمر کے آدمی سے شادی کے انکار اور پسند کی شادی کے اصرار پر باپ بیٹے نے لڑکی کو قتل کرکے دفنا دیا-

    بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے

    معمار پولیس کے مطابق اہل محلہ نے بتایا کہ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی تاہم بھائی اور باپ نے مخالفت کردی تھی۔

    ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ بھائی نے بہن پر تشدد کیا اور اسکے ہی ڈوپٹے سے گلہ دبایا اور پھر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم باپ شامیر اور بیٹا بہاالدین نے افغان بستی کے قبرستان میں مقتولہ کو دفن کیا۔

    میاں بیوی اور ان کی کمسن بچی کے اندھے قتل میں ملوث سفاک باپ گرفتار

    دوسری جانب ملزمان نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقتولہ مدینہ کسی اور کو پسند کرتی تھی تاہم زبردستی اسکی منگنی کسی دوسرے فرد سے کردی تھی۔

    اس کے علاوہ کراچی میں فائرنگ کا ایک واقعہ کیماڑی سکندرآباد کے گھر میں پیش آیا جہاں گھریلو لڑائی میں دیور نے بھابھی کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ قتل کے بعد مقتولہ کا دیور فرار ہو گیا۔

    دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں موٹرسائیکل پرسوار 6 ڈاکو شہریوں سے موبائل فون اور دکان سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص بھی زخمی ہو گیا۔

    خواتین سے سر راہ غیر اخلاقی حرکت کرنے والا اوباش ملزم گرفتار