Baaghi TV

Tag: جرائم و حادثات

  • 18 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم  گرفتار

    18 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    راولپنڈی:پولیس نے 18 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    متاثرہ لڑکی کے والد نے وارث خان پولیس کو درخواست دی کہ ملزم راشد محمود میری بیٹی کو ہراساں کرتا ہے۔ پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم راشد محمود کو گرفتار کیا۔

    ایس پی راول فیصل سلیم کے مطابق گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرارو اقعی سزا دلوائی جائے گی خواتین اور بچوں کے ساتھ ہراسمنٹ، زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب گھر سے تشدد کا شکار لڑکی کو پولیس نے بازیاب کرالیا،ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے والد، والدہ اور بھائیوں پر تشدد کا الزام لگایا ہے، متاثرہ لڑکی فیملی کے ساتھ نہیں جانا چاہ رہی، لڑکی نے اپنی تشدد زدہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، متاثرہ لڑکی کا بھائی گھر پر نہیں تھا، لڑکی کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

    متاثرہ لڑکی نے کہا کہ میں پچھلے 10 سالوں سے قطر میں رہ رہی ہوں، میرا بھائی اور میری والدہ مجھ پر تشدد کرتے ہیں، والد اور دوسرا بھائی سب جانتے ہوئے بھی مدد نہیں کرتے،ایک ہفتے قبل میری والدہ نے میری جان لینے کی کوشش کی، ایس ایس پی ملیر نے مجھے بازیاب کراکر تھانے منتقل کیا، ایس ایس پی اور ان کی ٹیم کا میں شکر گزار ہوں، میں واپس قطر جاکر اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہوں۔

  • ہوشاب:تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں غفلت برتنے پر  10 لیویز اہلکار برطرف

    ہوشاب:تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں غفلت برتنے پر 10 لیویز اہلکار برطرف

    ہوشاب: بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں لیویز تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت 10 اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا۔

    لیویز تھانہ ہوشاپ پر مسلح افراد کے حملے تحقیقات میں غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت دس لیویز اہلکار کو برطرف کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم نے بتایا کہ تھانے پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، جبکہ اس حوالے قبائلی عمائدین سے بھی رابطے میں ہیں، ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    سابق گورنر سندھ محمدزبیر پی ٹی آئی میں شامل ہوناچاہ رہے ہیں،رؤف حسن

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر مرکزی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری دے دی گئی ہے،وزیر اعظم نے انسداد دہشت گردی کےلیے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری دی اور کہا کہ ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، آپریشن عزم استحکام دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کےلیے اہم ثابت ہو گا سفارتی کاوشوں سے دہشتگرد تنظیموں کی بیخ کرنی کریں گے اور کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری

    نوڈیرو میں چور نجی کمپنی کا موبائل فون ٹاور اکھاڑ کر لے گئے

  • بھارتی شہر گجرات میں ٹی آر پی ’گیم زون‘ میں خوفناک آتشزدگی، 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک

    بھارتی شہر گجرات میں ٹی آر پی ’گیم زون‘ میں خوفناک آتشزدگی، 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک

    گجرات کے شہر راجکوٹ میں واقع ٹی آر پی ’گیم زون‘ میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے،جس سے 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے خوفناک واقعے میں 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے شامل ہیں، پولیس اورفائر ریسکیو اہلکار آگ بجھانے کے آپریشن میں مصروف تھی مگر اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے، تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، البتہ دھواں 3 کلومیٹر کی دوری سے دکھائی دے رہا تھا،گیم زون سے 15 سے 20 بچوں کو بچایا گیا ہے۔

    گجرات پولیس نے ٹی آر پی گیم زون کے اونر نتن جین سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، آگ گیمنگ زون کے اندر بنائی گئی ایک عارضی حصے میں لگی،متعدد افراد زخمی بھی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافےکا بھی خدشہ ہے۔

    عمران خان آئین و قانون کے مطابق باہر آئیں گے، رؤف حسن

    گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کے زخمیوں کے فوری علاج کے لیے اقدامات کئے جائیں جب کہ انہوں نے ہلاک شدگان کو فی کس 4 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

    رپورٹ کے مطابق حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے سینیئر آئی پی ایس آفیسر سباش تریویدی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

    افسوسناک واقعے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ راجکوٹ میں آتشزدگی کے حادثے پر انتہائی غمزدہ ہوں، میرے دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

    پاکستان ٹی 20 اسکواڈ ہمیشہ کی طرح ورلڈ کپ میں ڈارک ہارس کی طرح ہے،میتھیو …

  • کراچی: بچوں کو بدفعلی کے لیے سپلائی کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی: بچوں کو بدفعلی کے لیے سپلائی کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی: اورنگی ٹاؤن پولیس نےبچوں سے بد فعلی کرکے ویڈیوز بنانے والے گروہ کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    ایس پی اورنگی ٹاؤن سعد بن عبید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان کا گروہ 10 سے 14 سال کے درمیان بچوں کے ساتھ بدفعلی کرتا تھا ، پولیس نے تین بچوں کو بازیاب کرایا ہے ، گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے بچوں کی متعدد ویڈیوز ملی ہیں ملزمان بچوں کے اغوا اور انھیں بدفعلی کے لیے سپلائی کرنے میں بھی ملوث ہیں،11مئی کو ایک بچہ لاپتہ ہوا تھا جس کے کیس سے اس گینگ کے بارے میں معلوم ہوا، مرکزی ملزم نثارسو سے دو سو روپے دے کر گیم کی دکان سے بچوں کو اپنے ساتھ لے جاتا تھا، ان بچوں کو وہ اپنے پاس رکھتا اور ان سے بدفعلی کرتا تھا اور آگے سپلائی بھی کیا کرتا تھا۔

    برطانیہ میں چار جولائی کو انتخابات کا اعلان

    پولیس کے مطابق گروہ میں شامل ملزمان انتہائی شاطر ہیں اور پولیس سے بچنے کے لیے آن لائن موٹرسائیکل سروس کے ہیلمٹ استعمال کرتے تھے ، اور ہیلمٹ لگا کر بچوں کوایک مقام سے دوسرے مقام پر لے کر جاتے تھے،گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں مرکزی ملزم نیاز کے علاوہ اس کے ساتھی بہادر شاہ، علی اکبر ، ملک قاسم ، تنویر عباس اور رحیم اللہ شامل ہیں۔

    بلوچستان میں مسلم طلبہ کیلئے قرآن کی تعلیم لازمی قرار

  • ہمسائے کی  مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی

    ہمسائے کی مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی

    بورے والا میں اوباش شخص نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کی ہے-

    لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ گگو منڈی کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، ابتدائی طور پر زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی، ملزم اپنے 2 ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا،اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے، والدہ کا کہنا ہے کہ ہمسائے نے بیٹی کو ساتھیوں کی مدد سے اپنے گھرمیں لے جا کر زیادتی کی۔

    دوسری جانب اوکاڑہ میں لڑکی بن کر نو عمر لڑکوں کو جھانسہ دیکر فحش ویڈیو بنانے والا گروہ کے سرغنہ کوگرفتار کر لیا گیا،پولیس کے مطابق ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، فحش ویڈیو برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا،اوکاڑہ میں سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر کم عمر لڑکوں کو پھنسانے اور پھر فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے گینگ کے سرغنہ سخاوت کو پولیس نے دھر لیا،گینگ لڑکوں کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے لیتا اور بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بناتا تھا۔

    ٹھٹھہ : محکمہ پولیس عوام کو طبی سہولیات مفت فراہم کرنے کے لئے میڈیکل کمیپ …

    پولیس کے مطابق ملزم عائشہ نام کی آئی ڈی کے ذریعے نوعمر لڑکوں سے رابطہ کرتا اور انہیں بلیک میل کرتا تھا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا ساتھی ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

    متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی بن کر میسج کیا اور وہ جھانسے میں آگیا ملزم نے ویڈیو کال پر طالب علم کی فحش ویڈیو بنا لی اور وہ بلیک میل کرنے لگا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے فحش ویڈیوزبرآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے-

    ۔

    افغانستان میں شدید بارشویں اور سیلاب، بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی

  • کوہاٹ اور گھوٹکی میں فائرنگ،پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں

    کوہاٹ اور گھوٹکی میں فائرنگ،پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں

    گھوٹکی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : ابتدائی تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو قادر پور لنگ روڈ پر پیش آیا، پولیس کے مطابق مقتول عبدالحفیظ ساوند پولیس اہلکار تھا،علاوہ ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کو سانود، سندرانی قبائل میں تصادم کے نتیجے قتل کیا گیا۔

    دوسری جانب کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے علاقہ بازی خیل میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا، جاں بحق افراد کی لاشوں کو درہ آدم خیل اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،فائرنگ کے واقعہ کے بعد کوہاٹ کے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں ، پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

    گزشتہ 21 سالوں میں سب سے طاقتور شمسی طوفان زمین کی فضا سے ٹکرا گیا

    ہالی ووڈ پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکر فلم بنانے کیلئے پرامید

    عیسائیوں کے جذبات مجروح کرنے پر کرینہ کپورکیخلاف قانونی کارروائی

  • پی آئی اے کی پروازوں میں گزشتہ 3 روزکے دوران آتشزدگی چوتھا واقعہ

    پی آئی اے کی پروازوں میں گزشتہ 3 روزکے دوران آتشزدگی چوتھا واقعہ

    جدہ سے لاہور آنے والی (قومی ائیر لائن) پی آئی اے کی پرواز میں آتشزدگی کے باعث پرواز کی روانگی روک دی گئی-

    باغی ٹی وی: میڈیا ذرائع کے مطابق جدہ سے گزشتہ شب لاہور کی پرواز پی کے 760 کی روانگی کے وقتطیارے سے منسلک رن وے پر موجود اے پی یونٹ میں آگ لگ گئی تھی,یہ طیارہ ملتان سے جدہ پہنچا تھا، متاثرہ طیارے نے واقعہ کی رات 9 بجے جدہ سے لاہور روانہ ہونا تھا، واقعہ کے بعد پرواز کی روانگی روک دی گئی اور ائیرپورٹ پر موجود 275 مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا,جدہ سے لاہور کی پرواز کی ممکنہ روانگی میں 28 گھنٹوں کی تاخیر ہے، مسافروں کی روانگی آج شب 11 بجے متوقع ہے۔

    واضح رہےکہ اندرون و بیرون ملک پی آئی اے کے طیاروں میں آتشزدگی کا گزشتہ 3 روزکے دوران یہ چوتھا واقعہ ہے اور ترجمان پی آئی اے رابطے کے باوجود مؤقف کے لیے دستیاب نہ ہوسکے,قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ایک بوئنگ طیارے میں دوران پرواز 36گھنٹے کے دوران دو مرتبہ آگ لگنے کے سنگل موصول ہوئے اور طیارے کو جدہ اور کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

    نگران حکومت نے چین اور سعودی عرب سےمد

    سیالکوٹ سے جدہ کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 745 میں جمعرات کی دوپہر آگ لگنے کے سگنل موصول ہونے پر بوئنگ 777 طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرائی گئی تھی۔ جسٹریشن اے پی بی ایم ایس کے اسی بوئنگ طیارے میں بدھ کو بھی جدہ سے سیالکوٹ جاتے ہوئے کا کپٹ کیبن میں آتشزدگی کا سگنل ملا تھا۔

    انتخابات:پی ٹی آئی کے ساتھ قطعاً کوئی سختی 

  • پنجاب، سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیوں میں سات دہشت گرد گرفتار

    پنجاب، سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیوں میں سات دہشت گرد گرفتار

    لاہور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مختلف کارروائیوں میں سات دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کیے گئے جس کے نتیجے میں7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے تمام آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ پر کیے گئے کارروائیاں راولپنڈی، ساہیوال، بہاولپور اور گوجرا نو الہ میں کی گئیں۔

    سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران گرفتار سات دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، موبائل فون، اسلحہ اور رقم برآمد کی گئی گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ان کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، موبائل فون، اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    سرگودھا: کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو جرم ثابت ہونے پر 30 سال قید ،جائیداد …

    علاوہ ازیں سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو جرم ثابت ہونے پر 30 سال قید ،جائیداد ضبط کرنے اور 50 ہزار روپے جرمانے کا حکم سنادیا، مقدمہ کی سماعت کے بعد مجرم کو سخت سکیورٹی میں جیل منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیرایزم ڈیپارٹمنٹ نے 27 مارچ2023 کو سرگودھا کے قصبہ حیدر آباد ٹاؤن کی گلی نمبر 5 کے رہائشی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے طاہر محمود نامی دہشت گردی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر، سیفٹی فیوز، پسٹل برآمد کیا تھا جس کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحٹ سی ٹی ڈی تھانہ سرگودھا میں درج کیا گیا تھا-

    اسلام آباد؛ کنسٹیبل عنصر محمود گولی لگنے سے جان بحق

  • کراچی میں لڑکی سے سرعام زیادتی کی کوشش

    کراچی میں لڑکی سے سرعام زیادتی کی کوشش

    کراچی: گلستان جوہر میں لڑکی سے گلی میں زیادتی کی کوشش کی گئی لیکن لڑکی کی مزاحمت کرنے پر ملزم فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گلستان جوہر بلاک 4، مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب 2 روز قبل پیش آیا جہاں راہ گزرتی لڑکی کے ساتھ ایک شخص نے انتہائی غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی ملزم نے عبایا پہنی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے۔

    ویڈیو میں گلی میں ملزم موٹر سائیکل کے پاس کھڑا ہے، اس دوران باحجاب لڑکی گلی سے گزری تو ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، لڑکی کے مزاحمت کرنے پرملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا ملزم کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی جب کہ ملزم نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے واقعہ سے متعلق شکایت نہیں کی، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے تحقیقات کررہے ہیں۔

    دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم پولیس کو انتہاٸی مطلوب اور اسٹریٹ کریمنل گینگ کا سرغنہ ہے ملزم نے دوران تفتیش شہر میں 50 سے زاٸد لوٹ مار کی واردتوں کرنے کا انکشاف بھی کیا کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا-

    پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزم عدیل عرف راجو پولیس کو انتہاٸی مطلوب اور اسٹریٹ کریمنل گینگ کا سرغنہ نکلا ملزم نے عید الاضحٰی کے تیسرے روز کورنگی چمڑا چورنگی پر لوٹ مار اور شہری پر فاٸرنگ کی تھی ملزم نے 19 جون 2023 کو کورنگی ویٹا چورنگی پر لوٹ مار کے دوران شہری کو زخمی بھی کیا تھا ، ملزم نے چار روز قبل اپنے ساتھیوں کے ساتھ مدینہ کالونی میں باربر شاپ بھی لوٹی تھی-