Baaghi TV

Tag: جرائم پیشہ افراد

  • شرجیل میمن کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں پر سندھ پولیس کی تعریف

    شرجیل میمن کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں پر سندھ پولیس کی تعریف

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صوبے بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں پر سندھ پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یکم مارچ تا 15 مارچ 2025 کے دوران، دو ہفتوں میں سندھ پولیس نے 143 مقابلے کیے، 283 مجرموں کو گرفتار، 68 گینگز کو ختم کیا گیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پولیسنگ کی جارحانہ حکمت عملی نے صوبے میں مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، حکومت سندھ مکمل طور پر، پر عزم ہے کہ کوئی بھی مجرم انصاف سے بچ نہ پائے۔ سندھ میں جرائم کی کوئی جگہ نہیں ہے، سندھ جرائم سے پاک اور ایک پرامن اور خوشحال صوبہ بننے جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شکارپور کے کچے میں، پولیس نے دو ڈاکو کو ہلاک کیا ، اور ڈاکوں کے پانچ ٹھکانے مسمار کر دیے گئے، مجرموں کے زیر استعمال کشمور کے کچے میں 20 ٹھکانے اور گھوٹکی کے کچے میں دو ٹھکانے مسمار کر دیے گئے، اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیوں میں 11 مجرم مارے گئے، 1,355 گرفتاریاں کی گئیں، پولیس کی کارروائیوں نے شکارپور، کشمور اور گھوٹکی میں مجرموں کو نمایاں طور پر کمزور کیا ہے۔ عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور حکومت اپنے شہریوں کے لیے سندھ کو مزید محفوظ بنانے کے لئے پرعزم ہے، وہ مجرم برسوں سے انصاف سے چشم پوشی کر رہے تھے اب جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہیں، عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہ اکہ حکومت سندھ اسٹریٹ کرائم کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھے گی، سندھ کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی عنصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہماری پولیس فورس فعال طور پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ختم کر رہی ہے ، آخری مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سڑکوں، شاہراہوں اور دیہی علاقوں کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سی ڈی اے کے 4 افسران گرفتار

    فرانسیسی صدرکا محمد بن سلمان سے رابطہ، غزہ اور یوکرین جنگ پر بات چیت

    فرانسیسی صدرکا محمد بن سلمان سے رابطہ، غزہ اور یوکرین جنگ پر بات چیت

    طالبان نے امریکی یرغمالی جارج گلیزمن کورہا کر دیا

    کراچی،سگی بیٹی سے زیادتی اور حاملہ کرنیوالے درندہ صفت باپ کو سزا

  • گٹکا ماوا بنانے والوں کے خلاف پولیس کا انٹیلیجنس کی اطلاع پر چھاپہ

    گٹکا ماوا بنانے والوں کے خلاف پولیس کا انٹیلیجنس کی اطلاع پر چھاپہ

    سینٹرل نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی گٹکا ماوا بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا انٹیلیجنس کی اطلاع پر ایکشن لیتے ہوے کارخانے پر چھاپہ مارا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے چھاپہ بمقام اندرون مکان06/38 سیکٹر11/G نیو کراچی میں مارا۔پولیس کے مطابق ملزمان نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں ایک مکان میں خفیہ طور گٹکا ماوا تیار کر کے فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔ملزمان سے پولیس نی24 عدد کٹے چھالیہ چورا شدہ وزنی 07 من 08 کلو گرام،05 عدد کٹے چھالیہ دانے دار وزنی 01 من 20 کلو گرام،،05 کلو گرام چھالیہ دانے دار گیلی چھالہ وزنی ٹپ میں موجود،18عدد پیکٹ عاداب انڈین گٹکا،*12 عدد پیکٹ ?A 2 Zانڈین گٹکا،20 عدد پیکٹ مضر صحت تمباکو نجمہ زافرانی،02 کلو گرام چونا،01 کلو گرام کتھا،مکس پتی 02 کلو گرام*50 عدد تیار شدہ ماوا،پلاسٹک کے شاپر میں خالی ریپرز،01 عدد چھوٹا کمپیوٹرائز کانٹابرآمد کیا۔گرفتار ملزم کاشف ولد عبدالستار اور گرفتار ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔فرار ملزم کی شناخت عرفان عرف نارنگی ولد محمد حسین عرف نارنگی نام سے ہوئی۔ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔جبکہ ملزمان کاسابقہ کریمینل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

    پیپلز پارٹی شہداء کارساز کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،سید وقار مہدی

    ویران کالج کو آباد کرنے والی پرنسپل کا اچانک تبادلہ، طالبات سراپا احتجاج

    کراچی میں 10 دن میں 90 ڈینگی کیسز سامنے آ گئے

    کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ پر ڈاکوں کی اندھا دھند فائرنگ

  • کراچی؛ مختلف مقامات سے اغواء ہونے والی 4 لڑکیاں بازیاب

    کراچی؛ مختلف مقامات سے اغواء ہونے والی 4 لڑکیاں بازیاب

    کراچی کے مختلف مقامات سے اغواء ہونے والی 4 لڑکیاں بازیاب

    کراچی میں ڈسٹرکٹ جنوبی پولیس نے طارق روڈ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے اغواء ہونے والی 4 لڑکیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ مقدس کو ہیومین انٹیلیجنس او مغویہ ماریہ کو ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے بازیاب کروا لیا، جب کہ اغواء ہونے والی ایمان سید کو بھی بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 7 سے اغوا ہونے والی 22 سالہ لڑکی کو بھی طارق روڈ سے بازیاب کرالیا گیا ہے، لڑکی کے اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج تھا، لڑکی کو سی پی ایل سی کی مدد سے ڈسٹرکٹ ساوتھ پولیس نے طارق روڈ سے بازیاب کرایا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    توماج صالحی کو احتجاجی مظاہرین کی حمایت پر 6 سال قید
    وفاقی وزیر کے کزن کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

    پولیس حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم قمر شہزاد اور مفرور ملزم نعیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ اغوا میں ملوث تیسرا ملزم سعد فرار ہے، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ادھرر دوسری جانب پولیس نے کچے کے علاقے سے ایس ایچ او کشمور گل محمد اور 2 اہلکاروں سمیت چار مغوی بازیاب کرالئے۔
    4 روز قبل ایس ایچ کشمور گل محمد او اور پولیس اہلکاروں کو کشمور سے اغوا کرلیا گیا تھا، تاہم پولیس نے شکارپور کے کچے کے علاقے میں آپریشن کرکے ایس ایچ او کشمور اور 2 اہلکاروں سمیت چار مغوی بازیاب کرالئے ہیں۔

    گزشتہ روز پولیس حکام نے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لئے تیغانی قبیلے کے سربراہ سردار تیغو خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پولیس گڑہی تیغو پہنچ گئی ہے، جب کہ گڑہی تیغو کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی عرفان سمو نے کہا تھا کہ یا تو مغویوں کو آزاد کریں یا پھر سردار تیغو کو گرفتار کیا جائے گا

  • اسلام آبادپولیس کی کاروائی:9ملزمان گرفتار:مسروقہ موٹرسائیکل،2370گرام چرس،3پسٹل30بور،رائفل برآمد

    اسلام آبادپولیس کی کاروائی:9ملزمان گرفتار:مسروقہ موٹرسائیکل،2370گرام چرس،3پسٹل30بور،رائفل برآمد

    اسلام آ باد:کیپیٹل پولیس کامنشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی کیلئے بڑ ے پیما نے پرکر یک ڈاؤن جاری،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے مختلف کارروائیوں کے دوران 09ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل، 2370گر ام چرس اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا ا سلحہ تین عددپسٹل 30بور اورایک عدد رائفل معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

    ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چھٹہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کے دوران 09ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ مو ٹر سائیکل، 2370گر ام چرس اور تین پسٹل 30بور اور رائفل معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،سہا لہ پولیس نے تین ملزمان ارشد محمود، فیصل رفیق اور متین اللہ کو گرفتار کرکے تین پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، انڈسٹریل ایریا پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم آ صف خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1120گر ام چرس برآمد کرلی،

    پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم سعید کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے1250گر ام چرس برآمد کرلی، بنی گالہ پولیس مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم عامر جا وید کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل اور ایک عدد رائفل برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ مجرمان اشتہا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران تھا نہ ما رگلہ، شمس کا لو نی اور انڈسٹر یل ایر یا پولیس ٹیمو ں نے تین مجرمان کو گرفتار کرلیا، اسلام آ باد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں ریسکیو ون فائیو پر فوراً اطلا ع دیں۔

  • اقبال ٹاؤن ڈویژن میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد گرفتار نشہ آور آشیا برآمد!!

    اقبال ٹاؤن ڈویژن میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد گرفتار نشہ آور آشیا برآمد!!

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت۔
    اقبال ٹاؤن ڈویژن میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن۔ گزشتہ ہفتہ کی کاروائیوں کے دوران 88ملزمان گرفتار. اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 12 اشتہاری ملزمان گرفتار۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں میں 15ملزمان گرفتار. گرفتار ملزمان سے15پسٹلز اور درجنوں گولیاں برآمد۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 41 ملزمان گرفتار۔ ملزمان سے 20کلو465 گرام چرس برآمد۔ ملزمان کے قبضہ سے 204 لٹر شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ۔ پتنگ بازی اور ون ویلنگ کرتب کرتے ہوئے 06ملزمان گرفتار ۔ ایس پی اقبال ٹاؤن. ہوائی فائرنگ۔پرائس کنٹرول ۔شیشہ سموکنگ اور ون ویلنگ پر 10 ملزمان گرفتار۔ گداگری ایکٹ اور کرایہ داریایکٹ کی خلاف ورزی پر 04ملزم گرفتار ۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز بھر پور کارروائیاں جاری ہیں ۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل