Baaghi TV

Tag: جرائم

  • 100 سے زائد ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    100 سے زائد ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ریکی کرکے بینک آنے جانے والےکاروباری افراد کو لوٹتے تھے، ملزمان موٹرسائیکلیں چوری کرکے بلوچستان کے علاقے چیکو باغ میں فروخت کرتے تھے ملزمان نے 100 سے زائد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان نے 150 سے زائد موبائل فونز اور 5لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنےکا بھی اعتراف کیا ہے۔

    عثمان بزدار کے فرنٹ مین کے اخبار کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان میں حکمت اللہ، ظاہرشاہ اور عبدالرشید شامل ہیں، ملزمان منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    قبل ازیں لیاری کے علاقے بریگیڈ اے بی سینالین میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑےجس کےنتیجے میں فائرنگ سے زخمی ایک شخص جاں بحق ہوگیاپولیس کے مطابق بریگیڈ اے بی سینالین میں پڑوسیوں میں جھگڑے کے دوران پولیس اہلکارعمران کی فائرنگ سے 44 سالہ شیر محمد زخمی ہونے ہوگیا تھا جس سے طبی امداد کے لیے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا شیر محمد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

    ٹھٹھہ:جنگشاہی پولیس چوکی انچارج کی کارروائیاں

    دوسری جانب ایس ایچ او بریگیڈ آغا معشوق نے بتایا کہ فائرنگ عمران نامی پولیس اہلکار نے کی تھی جو کہ موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ دونوں پڑوسی ہیں اور ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ بچوں میں لڑائی اور کچرا پھینکنے پر کوئی جھگڑا ہوا تھا فائرنگ کرنے والے اہلکار کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

  • مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار

    مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار

    کراچی: گلستان جوہر پولیس نے سنی علماء کونسل کے رہنما مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کراچی ایسٹ مقدس حیدر نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے ہمراہ پولیس کی اس کارروائی کےحوالےسےایس ایس پی ایسٹ کےدفتر میں پریس کانفرنس کی،کہا کہ 21 مارچ کی صبح دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے مولانا صوفی عبدالقیوم کو قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 201/2023 گلستان جوہر تھانے میں درج کیا گیا۔

    ٹھٹھہ :پولیس کارروائی ،ڈکیتی شدہ مزدہ ٹرک اور مویشی برآمد ،ملزمان گرفتار

    ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے شہر کے مختلف مقامات میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے مولانا صوفی عبدالقیوم کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدرکاکہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہےکہ مولانا صوفی قیوم کا قتل پلاٹ کے تنازع کا شاخسانہ ہےمولانا کو قتل کرنے کیلئے اجرتی قاتل استعمال کیے گئے ملزمان علی اکبر اور تنویر اُجرتی قاتل ہیں اور ماضی میں سیاسی جماعت کیلئے بھی کام کرچکے ہیں، ملزمان کو مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل کیلئے پانچ لاکھ روپے دینے کی یقین دہانی کرائی گئی-

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بارش کے پانی کی نکاسی،بس اڈوں اور مساجد کی خصوصی صفائی کے احکامات جاری

    ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ مولانا صوفی عبدالقیوم کے قتل کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی مگر تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ نہیں کی بلکہ اجرتی قاتل ہیں، گرفتار ملزمان 2013 میں جیل بھی کاٹ چکے ہیں۔

    کراچی، مفتی کو سرمیں گولیاں ماردی گئیں،مفتی منیب الرحمان موقع پرپہنچ گئے

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک 9 میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن مولانا عبدالقیوم صوفی جاں بحق ہو گئے تھے مقتول نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے انہیں نشانہ بنایا مقتول جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹر گلستان جوہر کے مہتمم بھی تھے۔

    ننکانہ :مانگٹانوالہ روڈ پر تیز رفتار دو ڈمپرٹکرا گئے

  • بااثر تاجر کی خوشنودی کیلئے آئی جی کا دباؤ؛ ڈی پی او نے پولیس آفیسر معطل کردیا

    بااثر تاجر کی خوشنودی کیلئے آئی جی کا دباؤ؛ ڈی پی او نے پولیس آفیسر معطل کردیا

    خیبر پختونخوا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بااثر تاجر کی خوشنودی کیلئے آئی جی کے دباؤ پر ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان راوف قیصرانی نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ آفتاب عالم بلوچ کو معطل کردیا ہے۔

    ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے اپنے جاری اعلامیہ میں لکھا کہ ” ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹیلی نار فرنچائز پر ڈکیتی کا آئی جی پی خیبرپختونخواہ کا نوٹس، ڈی پی او نے ایس ایچ او کینٹ کو معطل کر دیا۔”

    ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کینٹ کی حدود میں ٹیلی نار فرنچائز پر ہونیوالی ڈکیتی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالرئوف بابر قیصرانی کو فوری طور پر ایس ایچ او کینٹ آفتاب عالم کو معطل کرنے کا حکم دیدیا۔


    صحافی ملک رمضان اسراء نے اس بارے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ؛ "‏ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بااثر تاجر جن کا بھائی اعلی عہدے پر رہا جبکہ بیٹا اب بھی اہم عہدے پر تعینات ہے کی فرنچائز پر ڈکیتی ہوئی لیکن آئی جی کے دباؤ پر ڈی پی او راوف قیصرانی نے حالیہ دنوں تعینات ہونے والے انتہائی محنتی پولیس آفیسر آفتاب عالم بلوچ کو معطل کردیا۔ واہ”

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق جس پولیس آفیسر کو آئی جی خیبرپختونخواہ کے حکم پر معطل کیا گیا وہ حال ہی میں تعینات ہوا تھا جبکہ جس بااثر تاجر کی فرنچائز پر ڈکیتی ہوئی اس کے خود کے پاس کوئی خاص سیکورٹی نظام نہیں تھا کیونکہ موصوف اپنے ورکرز سے کام تو پورے وقت کا لیتا تھا لیکن انہیں تنخواہ بہت ہی کم دیتا تھا جس کے سبب کئی ملازمین ان کے پاس چند روز یا ماہ کام کرنے کے بعد چھوڑ جاتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جس پولیس آفیسر آفتاب عالم بلوچ کو معطل کیا گیا وہ انتہائی محنتی اور ایماندار آفیسر تھا لیکن چونکہ مذکورہ تاجر انتہائی طاقتور شخص ہے اور انکے سگے بھائی ایک اعلی عہدے پر رہ چکے ہیں اور بیٹا بھی اعلی عہدے پر موجود ہے تو اس اثرورسوخ کے سبب ان کی خوشنودی کیلئے آئی جی نے بنا کسی تفتیش اور وقت دیئے فورا پولیس آفیسر کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

    فیس بک صارف رضا خان نے لکھا کہ: انتظامیہ کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں اگر چوروں نے چوری کی تو ایس ایچ او کو ٹائم دیا جائے تاکہ ان کو پکڑ سکے نہ کے اس طرح کا سلوک کیا جائے یہ بات بالکل غلط ہے آفتاب خان نوجوان جزبے والے ایماندار انسان ہیں جبکہ ایک اور صارف نے لکھا؛ "کیا یہ چوری ایس ایچ او نے کی ہے؟ کیا ایس ایچ او کوئی پیغمبر ہے جن پر وحی نازل ہوئی تھی اور اس نے جان بوجھ کر چوروں کیخلاف کارروائی نہیں کی؟ لہذا ایس ایچ او کو پہلے موقع اور وقت دو پھر اگر وہ ڈیلیور نہ کرسکیں تو سزا دو۔

    اسی طرح متعدد سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ اس کیس میں مذکورہ پولیس آفیسر کا کوئی قصور نہیں لہذا انہیں وقت دیا جائے تاکہ وہ اپنی کارکردگی دکھا جبکہ وہ حال ہی میں تعینات ہوئے اور انہیں وقت دیئے بغیر محض بااثر شخصیات کو خوش کرنے کیلئے معطل کردیا گیا۔

  • اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،ملزمان گرفتار

    کراچی: پاک بحریہ نے 4 ارب روپے مالیت کی کرسٹل آئس پکڑ لی ، اسمگلرز بھی گرفتار کرلئے جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، پاک بحریہ جہاز نے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشن کے دوران 280 کلو گرام کرسٹل آئس ضبط کی،منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریبا 4ارب روپے سے زائد ہے،گرفتار اسمگلرز اور ضبط منشیات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپرد کردیا گیا ہے،منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد،پشاور ، کراچی ،لاہور،دالبندین ،گوادراور کوئٹہ میں کی گئیں،مقدمات درج کر لئے گئے اسلام آباد موٹر وے کے قریب گاڑی سے 18 کلو چرس برآمد ہوئی –

    پشاور سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام ،کار سے 12 کلو چرس برآمد کی ،جی ٹی روڈ پشاورکے قریب کارروائی میں ملزم سے 200 نشہ آور گولیاں اور ایک کلو چرس برآمد کی-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی سپر ہائی وے پر 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ لاہور بینڈ روڈ بس اسٹاپ کے قریب پارسل سے بیڈ شیٹس میں جزب شدہ آئس برآمد ہوئی علاوہ ازیں کئی مقدمات میں مطلوب اشتہاری شیخوپورہ کا رہائشی مُلزم گرفتار کیا گیا-

    ترجمان کے مطابق گوادر نگور کے قریب کارروائی میں پلاسٹک کے کنستروں اور تھیلوں سے 90 کلو چرس برآمد ہوا کوئٹہ سریاب روڈ کے قریب 3 کلو افیون ، ایک کلو چرس ،ایک کلو آئس اور ایک کلو مشکوک مواد برآمد کیا گیا،دالبندین میں پہاڑی سلسلے میں کھودی گئی کھائی سے 30 کلو چرس برآمد ہوئی-

  • گزشتہ ماہ  موٹر سائیکل چوری ہونے کی 4054 واردتیں رپورٹ ہوئیں

    گزشتہ ماہ موٹر سائیکل چوری ہونے کی 4054 واردتیں رپورٹ ہوئیں

    کراچی : گزشتہ ماہ فروری میں ڈاکووں نے10 شہریوں کی جان لی جبکہ موٹر سائیکل چوری ہونے کی 4054 واردتیں رپورٹ ہوئیں-

    باغی ٹی وی : ذرائع سی پی ایل سی کے مطابق کراچی میں گزشتہ ماہ فروری اسٹریٹ کرائم کی ساڑھے 6 ہزارسے زائد واردتیں رپورٹ ہوئیں ،فروری میں ڈاکووں نے شہریوں سے2 ہزار 255 موبائل فون چھین لیے،اسلحہ کے زور پر 326موٹر سائیکلز چھینی گئیں-

    پیپلز پارٹی کا کراچی میں جیالا میئر لانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،حافظ نعیم

    رپورٹ کے مطابق فروری میں کار چوری کی 163 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،اسلحہ کے زور پر 15 شہریوں کو کاروں سے محرم کردیا گیا-

    دوسری جانب کلاکوٹ، بغدادی اور عزیز بھٹی پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 5 زخمی سمیت 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ملزمان سے اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا جبکہ گرفتار ملزمان کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تقریبا پونے دو بجے فیکٹری ایریا سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری وین کے قریب دھماکا، 9 اہلکار شہید

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 53 سالہ عبد الرحیم بلوچ عرف پی آئی اے ولد خان محمد بلوچ کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی اور ایک چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی، گرفتار ملزم لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ گروپ کا اہم کمانڈر ہے گرفتار ملزم نے کچھ عرصہ قبل پولیس پارٹی پر حملہ کر کے پولیس افسر کو زخمی بھی کیا تھا۔

    بغدادی پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباً پونے 3 بجے لیاری پھول پتی لائن دبئی چوک گدھا گاڑی اسٹاپ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے 3 ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے تنگ گلیوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتار ملزمان سے 3 پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

    عزیز بھٹی پولیس نے ڈالمیا سیمنٹ فیکٹری کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،ملزم سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    آئی ایم ایف کا پاکستان کیساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے گرین سگنل کا عندیہ

  • پولیس نے سات سالہ بچی کو بازیاب کروا کر ملزم گرفتار کرلیا

    پولیس نے سات سالہ بچی کو بازیاب کروا کر ملزم گرفتار کرلیا

    پولیس نے سات سالہ بچی کو بازیاب کروا کر ملزم گرفتار کرلیا

    ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے  6 روز قبل اغواء ہونے والی 7 سالہ بچی بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان حزب اللہ خان کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ محمد عدنان باہمراہ ایس ایچ او گل شیر خان کاروائی کی جسکے تحت 6 روز قبل اغوائیگی کیس کا معمہ حل کرتے ہوئے 7 سالہ مغوی بچی نسیمہ بی بی بازیاب کراتے ہوئے اغواء کار جو کہ  افغان نژاد  نقول خان ہے کو گرفتار کرکے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک دوسری کاروائی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک پولیس نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ٹانک پولیس سرگرم ہے جبکہ  ایک کاروائی میں دو اشتہاری سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 1140 گرام چرس، 890 گرام ہیروٸن، 310 گرام آئس، دو عدد پستول جبکہ 246 کارتوس برآمد کرلئے ہیں۔

     ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ٹانک پولیس ہر قسم کی جرائم کی بیخ کنی کیلئے سرگرم ہے جس کے نتیجہ میں ایس ایچ او تھانہ شہید مرید اکبر اصغر وزیر نے کڑی سیدال کی حدود میں ملزم کامران ولد گل رحمت سکنہ کڑی سیدال سے 800 گرام ہیروئن، 310 گرام آئس اور 01 عدد پیش قبض جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی سمیع اللہ خان نے فرشہ موڑ کے نزدیک ملزم علی زمان ولد محمد امان سکنہ عمر اڈہ سے 700 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ  اسی طرح ایس ایچ او تھانہ جنڈولہ طارق خان نے حبیب الرحمن ڈیزل ایجنسی کے نزدیک ملزم سیف اللہ ولد تاثیر خان سکنہ چگملائی سے 350 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کیا علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ گل امام رحمت خان نے گشت کے دوران مقدمہ نمبر 173/22 بجرائم 337F(6)-337F(1) میں مطلوب مجرم اشتہاری گلاب نور ولد سے گل سکنہ نصران سمیت مقدمہ نمبر 34/23 بجرائم 401-400 میں نامزد 02 ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اسی طرح اے ایس آئی مہتاب خان نے چوکی شیخ اتار کے مقابل 02 ملزمان محمد عثمان ولد عبدالعزیز اور محمد سلیمان ولد رفعت اللہ ساکنان کلاچی سے 50، 50 گرام چرس جبکہ آئی ایچ سی تھانہ سٹی قیضار خان نے کمیٹی باغ میں ملزم ایاز خان ولد تیلا خان سکنہ وانہ SWTD سے 90 گرام ہیروئن اور 15 عدد کارتوس برآمد کرکے گرفتار کئے۔

    حزب اللہ کے مطابق ٹانک پولیس نے پچھلے 24 گھنٹوں میں دیگر کارروائیوں سمیت ٹوٹل 02 مجرمان اشتہاریوں، 03 ملزمان اور 03 نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے 1140 گرام چرس، 890 گرام ہیروٸن، 310 گرام، 02 عدد پستول اور 246 عدد کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کئے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    جبکہ ایک اور کاروائی میں تھانہ پہاڑپور پولیس کی کاروائی کے نتیجہ میں کم سن بچے سے زیادتی کے ملزم سمیت شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمدکرلی گئی ہے. ترجمان کے مطابق تھانہ پہاڑپور پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی پہاڑپور سرکل محمد عمران کنڈی ہمراہ ایس ایچ او ظفر عباس بچے سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم سبطین سکنہ کاٹھ گڑھ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ دوسری کاروائی میں تھانہ پہاڑ پور پولیس نے علاقہ وانڈہ نرکانی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلدار سکنہ جھوک ماچھی پروآ کو گرفتار کرکے ملزم سے 01 عدد 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدمہ درج اور پابند سلاسل کردیا۔

  • نماز نہ پڑھنے پر باپ نے بیٹے کے سر پر ہتھوڑے مار مار کر انہیں قتل کردیا

    نماز نہ پڑھنے پر باپ نے بیٹے کے سر پر ہتھوڑے مار مار کر انہیں قتل کردیا

    نماز نہ پڑھنے پر باپ نے بیٹے کے سر پر ہتھوڑے مار مار کر انہیں قتل کردیا

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں باپ نے نماز نہ پڑھنے پر نوجوان بیٹے کو سر پر ہتھوڑے مار کر قتل کردیا۔ سماء ٹی وی کے مطابق گلستان جوہر بلاک 11 میں رحمانیہ مسجد کے قریب گھر کے اندر سے 24 سالہ محمد سہیل ولد سعید احمد کی لاش برآمد ہوئی، جسے پوسٹ مارٹم کیلئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اے ایس پی شاہراہ فیصل ظفر صدیق چھانگا نے بتایا کہ میڈیکولیگل افسر کی رپورٹ کے مطابق مقتول کو لاش کی برآمدگی سے کچھ دیر قبل ہی قتل کیا گیا، جس پر پولیس ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کیا گیا۔

    عینی شاہدین اور جائے وقوعہ سے حاصل ہونیوالے شواہد کی روشنی میں شاہراہ فیصل پولیس نے مقتول کے والد حاجی محمد سعید کو گرفتار کرلیا۔ اے ایس پی کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے ہی اپنے بیٹے کا قتل کیا تھا۔ پولیس کو دیئے گئے بیان میں ملزم حاجی محمد سعید نے بتایا کہ اس نے 2 شادیاں کی ہوئی ہیں اور مقتول محمد سہیل اس کی پہلی بیوی سے بیٹا ہے۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے تمام بچوں کو نماز کی بروقت ادائیگی کی تنبیہ کر رکھی اور تمام بچے وقت پر باقاعدگی سے نماز ادا کرتے ہیں لیکن سہیل اکثر نماز ادا نہیں کرتا تھا، جس پر اسے کئی دفعہ وارننگ دی مگر وہ نہیں سدھرا۔ جبکہ ملزم نے بتایا کہ بدھ کے روز صبح جب وہ نماز فجر ادا کرکے گھر آیا تو اس نے دیکھا کہ مقتول سو رہا ہے، جس پر اسے غصہ آگیا اور اس نے طیش میں آکر اپنے بیٹے کے سر پر ہتھوڑے سے وار کئے اور پھر چھری کے پہ در پہ وار کرکے اسے قتل کر دیا۔ اے ایس پی کے مطابق پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر قتل میں استعمال ہونے والا ہتھوڑا اور چھری برآمد کرلی ہے۔ واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت شاہراہ فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا۔

  • اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں کارروائیاں،منشیات برآمد،4ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں کراچی ،اسلام آباد ، فیصل آباد، اٹک اورخیبر میں کی گئیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

    خانیوال:سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

    ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی ٹول پلازہ سپرہائی وے کےقریب گاڑی سے 72 کلو چرس برآمد ہوئی،فیصل آباد ایئرپورٹ پرچیکنگ کے دوران مُلزم کے پیٹ سے 84 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے-

    گیارہ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد پھینک دیا گیا

    ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پرملزم کے پیٹ سے ہیروئن بھرا کیپسول برآمد ہوا اٹک میں سالارچوک کےقریب ملزم سے 2کلو چرس برآمد ہوا،پاک افغان بارڈر پر پلاسٹک کے تھیلوں سے 35 کلو چرس برآمد ہوا-

  • والدہ پر تشدد کرنے والا بیٹا گرفتار،مقدمہ درج

    والدہ پر تشدد کرنے والا بیٹا گرفتار،مقدمہ درج

    راولپنڈی: پولیس نے اپنی والدہ پر تشدد اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے بیٹے گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق ملزم کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ میرے بیٹے عمار یاسر نے مجھ پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے نکال دیا-

    آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں کو کیا جہنم واصل

    راولپنڈی کی پیر ودھائی پولیس نے والدہ کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت فوری مقدمہ درج کرکے ملزم عمار یاسر کو گرفتار کرلیا۔

    ایس پی راول ماہم خان نے کہا ہے کہ والدین جیسی عظیم ہستی پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے ملزم کو قر ار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

    وندر میں مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

    قبل ازیں لڑکی کے خاندان کے انکار پر لڑکے نے شادی ہال میں دلہن پر فائر کھول دیا راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی ہوگئی تھی جبکہ ریسکیو حکام نے دلہن کو زخمی حالت میں بینظیر بھٹواسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق زخمی دلہن کی حالت خطرے سے باہر ہے لڑکے نے فائرنگ شادی سے انکار پر کی ہے. پولیس نے فائرنگ کرنے والےملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم اویس کا تعلق شاہ خالد کالونی راولپنڈی سے ہے-

  • راولپنڈی: وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کر دیا گیا

    راولپنڈی: وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کر دیا گیا

    راولپنڈی: وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کر دیا گیا

    راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں ملزمان نے ایڈووکیٹ شیخ عمران کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول وکیل شیخ عمران صبح بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ڈھیری حسن آباد الف شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان نے ٹارگٹ کیا اور سر میں دو گولیاں ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ایڈووکیٹ شیخ عمران اسلام آباد میں وکلالت کرتے تھے۔ ملزمان نے وکیل کو بچوں کو سامنے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

    تھانہ سول لائنز پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے وکیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ موقع سے مزید شواہد جمع کرنے کے لیے فرانزک ٹیم کو طلب کیا ہے۔

    تھانہ سول لائن کے علاقہ میں فائرنگ سے وکیل شیخ عمران کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیا ہے اور ایس پی پوٹھوہار سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے،ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی،جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں، تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،

    خیال رہے کہ راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا اور جرائم پیشہ افراد کھلے عام وارداتیں کرنے لگے۔ راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں، پولیس ریکارڑ کے مطابق فرنٹ ڈیسک پر روزانہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد اوسطاً 250 کے قریب ہے جب کہ مقدمات کے اندراج کے تعداد اوسطاً 100 سے زائد ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    جنوری میں اب تک شہری 165 موٹر سائیکلوں، 32 گاڑیوں ، لاکھوں روپے کے موبائل فونز، نقدی اور زیورات سے محروم ہوئے، رواں ماہ چوری کی وارداتوں میں مزاحمت پر 3 افراد جان سے گئے۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ جرائم پیشہ افراد دندناتے پھر رہے ہیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز تیز کردیے ہیں، اسٹریٹ کرائم کی نئی لہر سے باخبر ہیں، متعدد جرائم پیشہ گینگز کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔