Baaghi TV

Tag: جرائم

  • داماد نے کیا سسر کے گھر گھناؤنا کام، پولیس نے کیا گرفتار

    داماد نے کیا سسر کے گھر گھناؤنا کام، پولیس نے کیا گرفتار

    داماد نے کیا سسر کے گھر گھناؤنا کام، پولیس نے کیا گرفتار

    چارسدہ ایس ایچ او تھانہ بٹگرام افتخار خان کی کامیاب کاروائی چور داماد نے سسر کے گھر کو بھی نہ بخشا۔ سونے کے زیورات اور جمع پونجی سے محروم کردیا۔پولیس نے چوری کے اندھے کیس کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرلیا

    15 مئی 2022 کو تھانہ بٹگرام میں مدعی انور خان ولد ماصل خان نے تھانہ بٹگرام میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیماری کی وجہ سے ہسپتال گئے تھے کہ نامعلوم ملزم نے ہمارے گھر سے زیورات اور نقدی چوری کی ہے مدعی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے انکوئری شروع کردی گئی جس پر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بٹگرام افتخار خان، سی آئی او ملک نیاز خان ،اے ایس آئی مجیب خان،اے ایس آئی سجاد خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔

    ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر کام کرتے ہوئے مدعی کے داماد کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزم نے واردات کا اعتراف کر لیا، جس کے بعد ملزم کے قبضے سے 11 تولے سونا اور نقد رقم 32 ہزار روپے پولیس نے برآمد کرلی ہیں ۔پولیس نے مرکزی ملزم عرب شاہ کو ساتھی ملزمان شوکت علی اورشوکت محمود سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے تھانہ بٹگرام میں مزید تفتیش جاری ہے۔

    قبل ازیں چارسدہ” ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری بسم اللّٰہ جان کی کامیاب کارروائی چوری کے مقدمے میں مطلوب 2 ملزمان گرفتارکر لئے،راجولی ولد اکبرخان ساکن پاکستان کلے نے تھانہ سرڈھیری میں رپورٹ درج کرائی کہ مورخہ 31۔5۔2022 کو عشاء کے وقت ہم واقع پٹواری کلے میں اراضی کی دیکھ بھال کیلئے گئے تو اراضیات کی آبپاشی کیلئے لگائی گئی 2 عدد واٹر پمپ اور 2 عدد جنریٹر کسی نامعلوم ملزم نے چوری کرکے لے گئے تھے۔ مدعی کی بیان پر مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا۔ جس کا ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان کو ملزم/ملزمان کو گرفتار کرنے اور قانونی کارروائی کرنے کی سختی ہدایات جاری کی۔

    جس پر ڈی ایس پی صنوبر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری بسم اللّٰہ جان ہمراہ پولیس نفری نے کارروائی کرتے ہوئے مدعی کی تعاون سے دونوں ملزمان محمد آیاز ولد دوست محمد اور رحمان اللّٰہ ولد رسالت خان ساکنان سپرلی ڈھیری نستہ کو گرفتار کرکے تھانہ سرڈھیری منتقل کردئے۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد واٹر پمپ اور 2 عددجنریٹر برآمد کرلی گئی۔ملزمان سے تھانہ سرڈھیری میں مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

  • خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

    خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

    خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مشہور شہر قائد میں ایک اور جرم کی واردات سامنے آئی۔

    مزید تفصیلات کے مطابق اس شہر قائد میں پہلے بھی جرم کی بہت سی واردات سامنے آ چکی ہیں۔اس شہر میں پھر سے ایک جرم کی واردات سامنے آئی۔اس شہر میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران ایک اور جرم ہواجس میں اس واردات کے دوران ہی ملزمان خاتون جو کہ ایک پولیس اہلكار تھی۔ان پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
    اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی سائرہ کو تھانہ سہراب گوٹھ کے شعبہ تفتیش میں تعینات کیا گیا ہے ۔اور یہ اپنے بھائی کے ساتھ اپنے گھر لاسی گوٹھ سے ڈیوٹی پر جا رہی تھی۔اسی دوران ہی جب یہ تھانے جا ہی رہی تھی تو تهانے سے کچھ فاصلے پر ہی نا معلوم ملزمان آۓ۔اور انہوں نے لوٹ مار کرنے کی کوشیش کرنا شروع کر دی۔

    مزید یہ کہ خاتون کا کہنا تھا کہ جب میں نے ان ملزمان کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو انہوں نے ان پر تیزاب ہی پھینک دیا۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ اب زخمی ہونے والی پولیس اہلكار سائرہ اور ان کے بھائی جن کے ساتھ یہ تهانے اپنی ڈیوٹی کے لئے جا رہی تھی۔اور راستے میں ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آ گیا۔لیکن اب پولیس کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • قصور میں پولیس حادثاتی گاڑی  کا پیٹرول نکال کر چلی گئی۔

    قصور میں پولیس حادثاتی گاڑی کا پیٹرول نکال کر چلی گئی۔

    قصور میں پولیس حادثاتی گاڑی کا پیٹرول نکال کر چلی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے شہر قصور میں جرم کی ایک اور واردات سامنے آئی ۔کراچی شہر کی طرح لاہور میں بھی اب ہر بھرتے روز کے ساتھ جرائم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
    مزید تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقعہ شہر قصور میں جو گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تھی جب پولیس نے اس گاڑی میں سے پیٹرول نکالا تو اس پولیس اہلكار کو معطل کردیا گیا۔
    جب اس تمام واقعے کی ویڈیو کسی نامعلوم فرد نے بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی تو وہاں سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قصور نے فوری طور نوٹس لیا ۔

    مزید یہ کہ اس واقعے کی تفتیش کے بعد پتا چلتا ہے کہ جب گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تو وہاں پر موجود پولیس والوں نے لوگوں کی مدد بلکل بھی نہیں کی تھی۔
    ایک اور عجیب بات یہ کہ پولیس والوں نے اس گاڑی کا پیٹرول نکالا اور وہاں سے اپنی گاڑی میں ڈال کر چلے گئے۔یہ خبر بہت زیادہ افسوسناک تھی۔کیونکہ جب محافظ ہی ایسے کریں گے تو عوام کس پر بھروسہ کرے گی۔ اس واقعے کے بعد ڈی پی او قصور نے کانسٹیبل کو معطل کر دیا اور ڈی ایس پی کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

  • پشاور میں ملزم کو گرفتاری کے دوران قتل کرنے کی کوشش نا کام:

    پشاور میں ملزم کو گرفتاری کے دوران قتل کرنے کی کوشش نا کام:

    پشاور میں ملزم کو گرفتاری کے دوران قتل کرنے کی کوشش نا کام:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں ایک ملزم جس کی تلاش کافی عرصے سے تھی ۔پولیس مسلسل اس ملزم کو تلاش کر رہی تھی ۔جب آخر کار یہ ملزم پولیس کے ہاتھ آ ہی گیا تو پولیس نے فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

    پولیس کی رپورٹ کے مطابق پھندو پولیس ملزم کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے لے کر جا رہی تھی۔لیکن جب آدھا راستہ گزر گیا تو اچانک سے ہی ایک مخالف فریق آ گیا اور اس نے پولیس کی حراست میں ملزم پر فائرنگ کرنا شروع کر دی تھی ۔

    مزید یہ کہ اس سب واقعے کے دوران پولیس نے بہت عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ فائرنگ کرنے والے ملزم کی کوشش کو نا کام بنانے میں کامیاب ہو کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور ساتھ میں اس سے ہر قسم کے غیر قانونی ہتھیار بھی ضبط کر لیے تھے۔

    اس سارے واقعے کا جب ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کو علم ہوا تو انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسر کے لئے نقد رقم اور اسناد کا اعلان بھی کیا ۔اور ان پولیس افسران کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔

  • ماں نے موبائل پر گیمز کهیلنے سے روکا تو بچے نے ماں کو ہی مار ڈالا

    ماں نے موبائل پر گیمز کهیلنے سے روکا تو بچے نے ماں کو ہی مار ڈالا

    ماں نے موبائل پر گیمز کهیلنے سے روکا تو بچے نے ماں کو ہی مار ڈالا:

    باغی ٹی وی : نئی دہلی کے ایک علاقے لکھنو میں بیٹے کو جب ماں نے موبائل پر گیمز کهیلنے سے روکا تو اس پر بیٹا بہت غصے میں آ کر اپنی ماں کو ہی مار ڈالا پھر اس واقعے کے بعد ماں کی لاش کے پاس پورے 3 روز تک بیٹھا رہا ۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس بچے کی عمر 16 سال تھی ۔جب اس بچے نے اپنوں ہاتھوں سے یہ سب کیا تو اس کے بعد 3 روز لاش کے پاس بیٹھے رہنے کے بعد جب لاش کی بدبو اس سے برداشت نہ ہوئی تو بچے نے فوری طور پر پولیس کو اس خبر سے آغاہ کیا ۔

    جب پولیس نے اس سارے واقعے کی تفتیش کی تو 16 سالہ بچے نے جھوٹی کہانی بنا کر پولیس والوں کے سامنے پیش کر دی ۔لیکن پولیس نے تفتیش جاری رکھی تاہم دو سے ڈھائی گھنٹے کے بعد بچے نے اپنے جرم کا اعتراف کر ہی لیا ۔کہ اس سب واقعے کے پیچھے یہ خود تھا ۔

    پولیس نے جب پورا واقعہ سنانے کو کہا تو بچے نے بتایا کہ ماں نے گیم کهیلنے سے جب منع کیا تو میں نے ماں کو مار دیا اور 3 دن تک لاش کے قریب بیٹھا رہا تھا ۔اور بہن کو کمرے میں بند کر دیا تھا بچے ۔کا باپ بھارتی فوج کا افسر ہے۔ جوکولکتہ میں تعینات ہے۔ سارا واقعہ سننے کے بعد پولیس نے لڑکے کو گرفتارکرلیا ہے۔

  • کراچی میں جرائم کی شرح میں اضافہ پولیس اہلكار بھی ملوث

    کراچی میں جرائم کی شرح میں اضافہ پولیس اہلكار بھی ملوث

    کراچی میں جرائم کی شرح میں اضافہ پولیس اہلكار بھی ملوث:
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مشہور شہر قائد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

    اس کے ساتھ ایک اور اہم خبر یہ کہ ان جرائم میں پولیس افسران بھی ملوث نکلے۔ پہلے تو جرائم عوام کرتی تھی اور پولیس سزا دیتی تھی لیکن اب افسوس اس بات کا ہے کہ پولیس بھی ملوث نکلی ۔اور ایک اور افسوسناک خبر یہ بھی ہے کہ سی ٹی ڈی افسر پر اغوا برائے تاوان کا الزام لگ گیا۔ جو حفاظت کرنے والے اور غلط اقدام کے خلاف سزا دینے والے جب خود ایسے جرائم کریں گے تو عوام کس پر بھروسہ کرۓ گی ۔

    کراچی کے ایک شہر بلال قانونی سے دو شہریوں کو اغوا کیا گیا ۔سادہ لباس میں پولیس اہلکار وین سے اترے اور دو شہریوں کو پکڑ کر ساتھ لے گئے۔بات صرف یہاں تک نہیں ہے پھر ان پولیس والوں نے شہروں کے ساتھ جو کیا پڑھ کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔
    انہوں نے (سی ٹی ڈی) انسپکٹر شعیب قریشی اور ٹیم نے حراست میں لئے گئے افراد سے نہ صرف پیسے نکلوا لیے بلکے زیر حراست شہری فیضان کو 2 لاکھ 70 ہزار رشوت لے کر چھوڑا اور سعد نامی شہری کو چھوڑنے کے 25 لاکھ روپے طلب بھی کر دیے ۔
    مزید یہ کہ اس واقعے کے بعد پھر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ۔ ایس ایس پی نے اس سارے واقعے کی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی انکوائری افسر مقرر نے تقریباً سات دنوں میں ہی انکوائری رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

  • گھر میں گھس کر شوہر کو چھت پر باندھ کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے دو ملزم گرفتار

    گھر میں گھس کر شوہر کو چھت پر باندھ کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے دو ملزم گرفتار

    گھر میں گھس کر شوہر کو چھت پر باندھ کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے دو ملزم گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے شہر جہلم میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جہلم میں ایک خاتون کے ساتھ پانچ افراد نے اجتماعی زیادتی کی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،درج ایف آئی آر میں کہا ہے کہ رکشہ ڈرائیور اور اسکے ساتھیوں نے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی اور اسی دوران زیادتی کا نشانہ بنایا،میرے خاوند کو چھت پر باندھ دیا گیا، مسلح افراد تھے، سب کو پہچان سکتی ہون

    جہلم میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا معاملہ، جہلم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا، بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے جہلم میں 5 افراد کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے،آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔آئی جی پنجاب نےتمام ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دے دیا، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سزا دلائی جائے گی ۔ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

    قبل ازیں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا، خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ہوا توپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا ہے کہ شادی شدہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان غلام عباس اورسلیمان کو گرفتار کیا گیا ہے،دونوں زیادتی کا شکار لڑکی کے رشتے دار ہیں، جنہوں نے لڑکی کو ڈرا دھمکا کر اجتماعی زیادتی کی، ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہےکہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    زینب الرٹ بل کی بعض شقوں پر تحفظات تھے، قبلہ ایاز

    زینب الرٹ بل کو نہیں مانتے،ہر فورم پر مخالفت کریں گے، سراج الحق کا ایک بار پھر اعلان

     قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی زینب الرٹ بل منظور 

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، زینب الرٹ بل بارے کیا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    بچوں سے زیادتی، ملزم کو پھانسی،ویڈیو بنانیوالے کو قید،نوکری نہ دینے کا بل تیار

  • پنجاب میں پولیس افسران کے تبادلے

    پنجاب میں پولیس افسران کے تبادلے

    پنجاب میں پولیس افسران کے تبادلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے اضلاع میں کئی افسران کا تبادلے کر دیئے ہیں

    پنجاب حکومت نے پولیس سروس گریڈ 20 کے آفیسر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد خان کو تبدیل کرکے ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ، ان کے پیش رو ڈی آئی جی عمران احمر کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا ہے، انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد غلام مبشر میکن کو بھی تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ اے آئی جی ٹریننگ پنجاب پولیس سید علی ناصر رضوی کو تبدیل کر کے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد تعینات کیا کر دیا گیا ہے چیف کوآرڈی نیٹر فار لا اینڈ آرڈر اینڈ سیکیورٹی وزیر اعلی سیکرٹریٹ اختر فاروق اور سٹاف آفیسر ٹو وزیر اعلی پنجاب رانا عمر فاروق کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، دونوں کو محکمہ پولیس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

    قبل ازیں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال بارے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران نے شرکت کی

    دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنزکیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے عوام کی سہولت کیلئے شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر قائم ای پولیس چیک پوسٹوں پر باڈی کیم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور پولیس کا یہ اقدام ناصرف امن وامان کا قیام یقینی بنائے گا بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام بھی ممکن ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ باڈی کیم کے ذریعے پولیس اہلکاروں کی شہریوں کے ساتھ گفتگو بھی ریکارڈکی جاسکے گی۔

    ایس ایس پی آپریشنزمستنصر فیروزنے کہا کہ لاہور پولیس کے اس اقدام سے جرائم پیشہ عناصر کی شناخت، جرائم کے تدارک اور بیخ کنی میں مدد ملے گی۔ لاہور پولیس کا یہ اقدام عوام کے محکمہ پر اعتماد کی بحالی کا باعث ہوگااور شہری کسی بھی واقعہ کی شکایت کا اندراج1787پر کروا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ سینئرپولیس افسران براہِ راست اس اقدام کی مانیٹرنگ کریں گے اورتمام شکایات کے فوری ازالہ کیلئے موقع پراحکامات جاری کئے جائیں گے۔

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

  • اسلام آباد پولیس کی من مانیاں، تھانے آنیوالے سائل کو گالیاں

    اسلام آباد پولیس کی من مانیاں، تھانے آنیوالے سائل کو گالیاں

    اسلام آباد پولیس کی من مانیاں، تھانے آنیوالے سائل کو گالیاں

    تھانہ کورال پولیس کے تفتیشی من مانیاں کرتے ہوئے جلاد بن گئے درخواست گذار کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے غلیظ گالیوں کے ساتھ استقبال کرنے لگے ۔سائل کو فحش الفاظ کے ساتھ تھانے سے باہرنکال دیا گیا۔شہری کی آئی جی اسلام آباد سے نوٹس لینے کی اپیل۔

    ترلائی کے رہائشی شہری کو گھر کے باہر پانی کی بورنگ کروانا مہنگی پڑھ گئی۔ایک سال گذرنے کے باوجودگھر کے باہر پانی کی بورنگ مکمل نہ ہوسکی ٹھیکدار سمیت دیگر درخواست میں نامزد لوگوں نے ہزاروں روپے کی رقم ہڑپ کرنے کے بعد سائل درخوادست گذار بابر مغل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے۔مذکورہ تھانہ میں دادرسی کے لیے تحریری درخواست دی گئی تاہم ایک ہفتہ گذرنے کے باوجود پولیس انصاف نہ کرواسکی۔سائل نے آئی جی اسلام آباد احسن یونس اور ایس ایس پی آپریشن سے اپیل کی ہے کہ میری طرف سے تھانہ کورال میں دی جانے والی تحریری درخواست پر فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور پولیس کو احکامات جاری کیے جائیں نامزد لوگوں کو فوری تھانہ بلا کر ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے۔

    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابر مغل نے بتایا ہے کہ ماما جی چوک ڈاکخانہ ترلائی اسلام آباد کا رہائشی ہوں اپنے مکان میں بورنگ کا ٹھیکہ مسمی عامرشفیق ولد شفیق احمدکو دیا جس نےبورنگ مشین لگائی۔اور طے شدہ کل رقم 45000ہزارجو عامر شفیق نے وصول کیے۔چارسے5دن مزدوروں نے بورنگ کا کام کیا اور مزدور مشین چھوڑ کر چلے گے۔اس دوران جب ٹھیکدار سے رابطہ کیا گیا تو ٹال مٹول سے کرتا رہا۔ایک سال گذر گیا,نہ بور ہوا نہ رقم ملی۔جب میں نے ان لوگوں سے رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو مذکورہ درخواست میں نامزد افراد سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے۔جس کی اطلاع تحریر درخواست متعقلہ تھانہ کورال میں دی گئی تاہم ایک ہفتہ گذرنے کے بعد بھی مقامی پولیس کاروائی نہ کرسکی۔مزید بابر مغل کا کہنا تھا کہ سائل جب اپنی تحریری درخواست کا معلوم کرنے تھانہ کورال پہنچا تو تفتیشی افسر نے گالم گلوچ شروع کردی اور کہا کہ اب تھانہ میں آنے کی ضرورت نہیں یہ فضول کام ہیں۔درخواست گذار سائل بابر مغل نے آئی جی اسلام آباد احسن یونس سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور تھانہ میں میری طرف سے دی جانے والی تحریری درخواست پر فوری قانونی کاروائی کروائی جائے۔درخواست میں نامزد لوگوں کو تھانہ میں بلاکر دھمکیوں کی ایف آئی آر کی جائے اور میری رقم واپس دلوائی جائے

    قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں،تحقیقات کا حکم

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

    کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    لاہور،سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا

    عدالت نے ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روک دیا،سیکرٹری داخلہ،آئی جی طلب

    کیمپ میں سیاہ کپڑوں میں لوگ آ کرہراساں کرتے ہیں،وکیل ایمان مزاری کے عدالت میں دلائل

    اسلام آباد پولیس رشوت خور بھی بن گئی، نوازش قتل کیس میں پیسے طلب

  • سفاک بیٹے نے ماں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

    سفاک بیٹے نے ماں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

    معمولی جھگڑے پرخاوند نے بیوی، غیرت کے نام پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا جبکہ کراچی میں ڈاکوؤں نے قصور کے تاجر سے سوا کروڑ روپے لوٹ لئے-

    باغی ٹی وی : نواحی گاؤں 193ای بی میں معمولی جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا، مقتولہ نازیہ بی بی 5بچوں کی ماں تھی تھانہ گگوپو لیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    محمد اشرف مغل اور اس کی بیوی نازیہ کے درمیان معمولی توں تکرار ہوئی جس پر اشرف مغل نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر اپنی بیوی کا گلہ گھونٹ کر اس کی جان لے لی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش کوپوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچادیا ہے۔

    علاوہ ازیں نواحی گاؤں تریڈا مکھنے والا میں ماں کو بیٹے نے غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، مقامی پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ قتل کرنے کے بعدملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

    دوسری جانب کراچی کے علقے لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل کے قریب کچرا چننے والا نوجوان کچرا چنتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیاعلاقہ مکینوں کے مطابق جاں بحق نوجوان گلی میں کچرا چننے کے لیے آیا تھا لیکن گلی میں اندھیرا بھی بہت تھا جب کہ سیوریج کا پانی بھی کھڑا تھا۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق اندھیری گلی سے گزرنے کے لیے نوجوان نے گرل کو پکڑا تو گرل میں کرنٹ ہونے کی وجہ سے اسے زوردار کرنٹ کا جھٹکا لگا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا گرل میں گھر سے آنے والی بجلی کی تار لپٹی ہوئی تھی جس کی وجہ سے گرل میں کرنٹ تھا نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی-

    ادھر کراچی سپر ہائی وے پر کار سوار شہری نے لوٹ مار کی کوشش کرنے والے ڈاکو پر فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا پولیس کے مطابق سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب دو ملزمان نے کار سوار عرفان اللّہ کو لوٹنے کی کوشش کی جسے شہری نے ناکام بنادیا شہری نے لوٹ مارکرنے والے ملزمان پرذاتی اسلحہ سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک اور اس کا ساتھی فرار ہوگیا ہلاک ملزم سے اسلحہ اور موٹرسائیکل ملی ہے۔

    اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایک زخمی