Baaghi TV

Tag: جرائم

  • 15 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والد کو زندہ جلا کر مار دیا

    15 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والد کو زندہ جلا کر مار دیا

    مصر میں ایک 15 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والد کو زندہ جلا کر مار ڈالا۔

    باغی ٹی وی:مصری اخبار الیوم کے مطابق یہ واقعہ جیزہ کے جنوب میں واقع عاطفیہ سینٹر میں پیش آیا جہاں پولیس کو ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے اور آگ کی لپیٹ میں آنے والے ایک شخص کی موت کی اطلاع ملی،جب پولیس، فرانزک شواہد اور پبلک پراسیکیوشن آگ لگنے کی جگہ پر گئے تو پتہ چلا کہ وہاں ایک شخص کی جلی ہوئی لاش تھی، جو اپارٹمنٹ کا مالک تھا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حکام کو شبہ تھا کہ بیوٹین گیس سلنڈر کسی نے جان بوجھ کرکھولا تھا اور یہاں سے جاسوسوں نے حادثے کا معمہ حل کرنے کے لیے سراغ تلاش کرنے کی کوششیں شروع کر دیں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ متاثرہ شخص نے حال ہی میں اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور وہ صرف اپنی بیٹی کے ساتھ رہ رہا تھا سیکیورٹی ذرائع نے لڑکی سے شک کی بان پر تفتیش کی-

    یوکرین میں دوران پرواز 2 فوجی تربیتی طیارے آپس میں ٹکرا گئے،3 پائلٹ ہلاک

    لڑکی نےتفتیشی حکام کو بتایا کہ میرے والد ہمیشہ میری والدہ سے جھگڑا کرتے تھے، اس لیے میں نےان سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا، لڑکی نے پہلے گیس کی سپلائی کھولی اور جیسے ہی والد نے "سگریٹ” سلگانے کے لیے ماچس جلائی تو سلنڈر پھٹ گیا اور آگ لگ گئی۔ آگ سے جھلسنے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا لڑکی کو گرفتار کر کے سوشل کیئر ہوم میں رکھا گیا کیونکہ وہ قانونی عمر سے کم ہے۔

    لڑکی نے بیان میں کہا کہ اس کے والد نے جھگڑے کے بعد اس کی ماں کو گھر سے نکال دیا، تھا کیونکہ وہ منشیات کا عادی تھا اور اسے خریدنے کے لیے گھر پر خرچ نہیں کرتا تھا اور مار پیٹ کرتا تھا۔

    یو اے ای تجارتی مرکز کے طور پرکرداراداکریں گے. متحدہ عرب امارات

  • حویلی سے 20 سالہ شادی شدہ لڑکی کے لاپتا ہونے پرپیرگرفتار

    حویلی سے 20 سالہ شادی شدہ لڑکی کے لاپتا ہونے پرپیرگرفتار

    رانی پور: پیر کی حویلی سے 20 سالہ شادی شدہ لڑکی کے لاپتا ہونے پر پولیس نے پیر سہیل شاہ کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی خیرپور کے مطابق رانی پور کی حویلی سے لاپتا 20 سالہ لڑکی کے کیس کی تحقیقات میں پیر سہیل شاہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ لڑکی کے گھر والوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ رانی پور کے ایک اور پیر کی حویلی سے 20 سال کی شادی شدہ لڑکی کے لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا،لاپتہ 20 سالہ لڑکی کے ورثا نے پیر سہیل احمد شاہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا تعلق قمبر کے علاقے مینا گاؤں سے ہے، ان کی بیٹی شادی شدہ ہے اور میاں بیوی کے درمیان تنازع ہوا تھا۔

    محکمہ موسمیات کی آج سے ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی

    انہوں نے کہا کہ معاملے حل ہونے تک پیر سہیل احمد شاہ نے لڑکی کو حویلی میں امانتاً چھوڑنے کو کہا تھا، ڈیڑھ سال قبل رانی پور حویلی سے اچانک فون کال کرکے آگاہ کیا گیا لڑکی لاپتہ ہوگئی ہے رانی پور حویلی میں کئی مرتبہ گئے لیکن لڑکی کا کچھ نہیں بتایا گیا۔

    ورثا نے نگران وزیراعلیٰ سندھ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ لڑکی کو جلد سےجلد سےبازیاب کرایا جائے، نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے حویلی سے لڑکی کی گمشدگی کا نوٹس لیا انہوں نے کمشنر سکھر سے فوراً انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر کو لڑکی کی فی الفور بازیابی کا حکم دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رانی پورمیں پیر کی حویلی میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی تشدد سے جاں بحق ہوگئی تھی آج عدالت نے مرکزی ملزم اسد شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کی ہے میڈیکل بورڈ نے ابتدائی رپورٹ میں کمسن ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کی تصدیق کی ہے۔

    پوپ فرانسس کا مذاہب کے نام پر تشدد کا شکار افراد کے دن پر خصوصی …

  • دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل

    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل

    نئی دہلی : دوست کی نابالغ بیٹی کے ساتھ عصمت دری کرنے کے ملزم افسر کو معطل کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں آج شام 5 بجے تک چیف سکریٹری سے معاملے کی رپورٹ طلب کی ہے معطل افسر کو چند گھنٹوں بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ملزم افسر دہلی کے ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر تھا نومبر 2020 میں دوست کی موت کے بعد وہ اپنی نابالغ بیٹی کو براری میں اپنے گھر لے آیا پھر جنوری 2021 تک اس نے لڑکی کے ساتھ کئی بار عصمت دری کی اس دوران لڑکی حاملہ بھی ہو گئی-

    آئی جی پنجاب کا مینٹل ہیلتھ کا دورہ ،کانسٹیبل شاہد عباس کی جلد صحت …

    جب متاثرہ لڑکی نے ملزم کی بیوی کو ساری بات بتائی تو اس نے اپنے بیٹے سے اسقاط حمل کی گولیاں منگوائیں اور اسے کھلا دیں جنوری 2021 میں لڑکی کی ماں بیٹی کو اپنے ساتھ گھر لے گئی تاہم متاثرہ نے اپنے گھر والوں کو عصمت دری کے بارے میں نہیں بتایاتقریباً ڈھائی سال بعد معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اگست میں لڑکی کو اینزائٹی کا دورہ پڑا وہ بہت زیادہ تناؤ میں زندگی گزار رہی تھی لڑکی کو سینٹ اسٹیفن ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس نے کونسلنگ کے دوران ڈاکٹر کو اپنی تکلیف بیان کی۔

    درخواست گزار کو کہیں کہ وہ معاشی معاملات پر اخبار میں لکھ کرعوام کو شعور …

    اس معاملے میں، 13 اگست کو، بروری پولیس نے پوسکو سمیت آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے شمالی ضلع کے ڈی سی پی ساگر سنگھ کلسی نے کہا کہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد کارروائی کی جائے گی فی الحال ڈاکٹروں نے بتایا کہ متاثرہ بیان دینے کے قابل نہیں ہے-

    میئرکراچی نے گلستان جوہر میں انڈر بائی پاس کا افتتاح کردیا

  • پولیس کا جبری شادی کی تقریب پر چھاپہ

    پولیس کا جبری شادی کی تقریب پر چھاپہ

    عمرکوٹ کے گاؤں حویلی میں ویمن پولیس نے شادی کی تقریب میں کارروائی کی ہے جس کے بارے میں خاتون ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب جبری طور پر منعقد کی گئی۔ پولیس نے دولہا، دلہن اور نکاح خواں کو گرفتار کرکے شادی رکوا دی ہے جبکہ عمرکوٹ کے علاقے نیو چھوڑ میں کم عمر لڑکے اور لڑکی کی شادی کے دوران ویمن پولیس نے چھاپہ مارا۔ پولیس نے دولہا یاسین ساند کو گرفتار کرکے دلہن کو بازیاب کروا کر تحویل میں لے لیا ہے۔

    جبکہ خاتون ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی کم عمر لڑکی کو سیف ہاؤس رکھا گیا ہے، عمرکوٹ پولیس نے نکاح خواں مولوی عبدالحفیظ اور سہولتکار دین محمد اور قادربخش کو بھی گرفتار کرلیا ہے تاہم اس واقعہ کا مقدمہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
    چین:سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا،کئی افراد بہہ گئے
    ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ
    گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار
    نئے چئیرمین نیپرا نے چارج سنبھال لیا
    پشاور ہائیکورٹ میں اے پی ایس واقعے کے متعلق کیس کی سماعت
    انجرڈ پرسنز میڈیکل بل؛ مریض کو پوچھا تک نہیں جاتا. سینیٹر مہر تاج
    ویمن پولیس نے واقعہ کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ دولہا اور دلہن کو نیوچھوڑ کے گائون حویلی سے شادی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ لڑکی کی عمر 14 سے 15 سال بتائی جاتی ہے اور اس کا شناختی کارڈ بھی نہیں بنا ہے۔

  • منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    لاہور:اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کی جانب سے منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، اے این ایف نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران تھائی لینڈ اور دوحا جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد کرلی۔

    باغی ٹی وی : اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور پر 3 مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات برآمد کرلی ہے لاہور ائیرپورٹ سے تھائی لینڈ جانے والے وہاڑی کے رہائشی میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو تھائی ائیر کی پرواز ٹی جی 346کے ذریعے بنکاک جا رہے تھے۔ ملزمان کے پیٹ سے 46 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔


    دوسری کارروائی کے دوران ایک مسافر کے پیٹ سے 40 آئس بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ بھکر کا رہائشی ملزم قطر ائیر کی پرواز کیوآر 621 کے ذریعے دوحا کے لیے روانہ ہو رہا تھا تیسری کارروائی میں قطر جانے والے لاہور کے رہائشی مسافر کے ٹرالی بیگ سے 675 گرام کوکین برآمد کی گئی۔ مسافر قطر ائیرکی پرواز کیوآر 620 کے ذریعے دوحا جا رہا تھا۔

    ڈی جی خان :گدائی غربی پل جبوجہ مانکہ روڈ لوہار والا ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات …

    گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان سے منشیات سمگل کرنے کی مبینہ کوشش ناکام بنا دی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بی ایس ایف اور پنجاب پولیس نے مشرقی پنجاب کے ضلع ترن تارن میں بارڈر کے قریب ایک ڈرون قبضے میں لیا ہے، جس کے ساتھ مبینہ طور پر 3کلوگرام ہیروئن بندھی ہوئی تھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ہیروئن پاکستان سے مشرقی پنجاب میں سمگل کی جا رہی تھی۔ ڈرون انٹرسیپٹ ہونے پر بی ایس ایف اور پنجاب پولیس نے مشترکہ طور پر کھیتوں میں اس کی تلاش شروع کی اور کھیم کرن نامی گاﺅں کے قریب کھیتوں سے یہ ڈرون برآمد کر لیا۔

    سیالکوٹ :دودھ دہی مہنگا فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن،10گرفتار

  • کوٸٹہ پیالہ ہوٹل پرڈکیتی کی واردات کرنیوالے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

    کوٸٹہ پیالہ ہوٹل پرڈکیتی کی واردات کرنیوالے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

    شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلا ف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

    گلشن اقبال پولیس کا بلاک 01 گلش اقبال پر مقابلہ ہوا ہے، چھ سات شہری کوٸٹہ پیالہ ہوٹل پر بیٹھے ہوٸے تھے تو ملزمان آئے اور واردات کرکے فرار ہو رہے تھے۔اسی دوران ایک شہری نے ملزمان کے پیچھے سے کرسی بھی ماری اور شہریوں نے ہیچھا کیا۔پولیس کو شورشرابہ پر اطلاع ملی قریب سے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کا پیچھا کیا۔پولیس نے فاٸرنگ کے تبادلہ کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا۔

    سی سی ٹیوی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرکے فرار ہوتے ہوٸے دیکھا جا سکھتا ہے۔ملزم ایاز ولد نور محمد ساتھی طارق ولد ملک امان سمیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ دو پسٹل بمع راٶنڈ اور چھینے ہوٸے سات عدد موباٸل فونز برآمد کر لئے گئے،گرفتار زخمی ملزم کوعلاج معالجہ کے لیٸے ہاسپیٹل منتقل کیا گیا برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کے لیٸے ترسیل کیا جاٸیگا۔

    رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

    زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

    اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

    تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

    پنجاب انتخابات کے لئے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری

    دوسری جانب اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان سمیت 2 منشیات فروش اور 2 گٹکا،ماوا سپلائر گرفتارکر لئے گئے، ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز , 6 کلو سے زائد چرس اور 10 کلو گٹکا ماوا برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کو علاقہ تھانہ عیدگاہ, میٹھادر اور کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزمان کی شناخت حضرت حسین, حبیب الرحمٰن, سید حبیب شاہ, محمد, زاکر اور الطاف عبدالرزاق کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان کو دوران اسنیپ چیکنگ ،پیٹرولنگ گرفتار کیا گیا. ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج, ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.

  • چمن میں فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید

    چمن میں فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید

    چمن میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چمن کے علاقے کلی احمد میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے گشت کرنے والے لیویز اہلکاروں پرفائرنگ کی جس سے ایک اہلکار شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    لیویز حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا فائرنگ کرنے والے ملزمان لیویز اہلکار کی سرکاری کلاشنکوف بھی لےکرفرارہوگئے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں تحصیل کمپاؤنڈ میں چند روز قبل ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا،باڑہ کمپاؤنڈ دھماکے کا زخمی عبد الحادی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    افسران کیلئے لگژری گاڑیاں، حکومت پنجاب سے دس روز میں تفصیلی رپورٹ طلب

    حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عبد الحادی کی حالت پہلے سے تشویشناک تھی، اور یہ سرجیکل آئی سی یو کے وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھا عبد الہادی کے جاں بحق ہونے کے بعد باڑہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

    علاوہ ازیں پشاور کے علاقے شاہ پور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پبلک سروس کمیشن میں تعینات افسر ارشد خان کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ارشد خان ولد حمداللہ کو سرکاری گاڑی میں دورانپور رنگ روڈ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا، وہ چارسدہ حال دورانپور کے رہائشی ہیں۔

    پشاورمحرم الحرام کے پیش نظر ٹریفک پلان پر عمل درآمد یقینی بنائی جائے، چیف ٹریفک …

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا پولیس نے جائے وقوع سے دو عدد 30 بور پستول کے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کیے، پولیس نے شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش کا آغاز کردیا ہے مقتول ارشد خان پبلک سروس کمیشن میں ایگزامینیشن ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق معلوم کرنے کے بعد ورثاء کی مدعیت میں باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    آئی ایم کی شرائط پر بجلی کے نرخ مجبوراً بڑھا ئے گئے،وزیراعظم

  • بھیک مانگنے والی خاتون سے 10 روز تک اجتماعی زیادتی کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

    بھیک مانگنے والی خاتون سے 10 روز تک اجتماعی زیادتی کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

    لودھراں میں بھیک مانگنے والی خاتون سے 10 روز تک اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: متاثرہ خاتون کے شوہر کے مطابق اس کی بیوی لوگوں کے گھروں میں آٹا اور بھیک مانگتی تھی ، 12 جولائی کو اس کی بیوی کو 5 افراد نے اغوا کیا ، نامعلوم مقام پر لے گئے اور 10 روز تک قید میں رکھا جہاں انہوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    شوہر کے مطابق 10 روز بعد بیوی موقع پا کر ملزمان کے چنگل سے بھاگ نکلی،ابتدائی طبی معائنے میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے پولیس کا کہنا ہے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا ہے ، رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

    10 سالہ معذوربچی سے جنسی زیادتی کے الزام میں سگا تایا گرفتار

    قبل ازیں قوت گویائی سے محروم 10 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں متاثرہ بچی کے تایا کو گرفتار کرلیا گیا راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں پیش آنے والے واقعے پر صادق آباد پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق سگے تایا نے قوت گویائی سے محروم 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا سفاک درندہ صفت ملزم خالد محمود متاثرہ 10 سالہ بچی کا سگا تایا ہےملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    آگ لگنے سے 18 سوڈانیوں سمیت 22 افراد زخمی

    دوسری جانب سرگودھا پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال سے نومولود کو اغوا کرنے والی خاتون سمیت دو خواتین کو گرفتار کرلیاپریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمہ نے 6 روز قبل ڈی ایچ کیو اسپتال سے نومولود کو اغوا کیا تھا جسے بازیاب کرالیا گیا ملزمہ کی دوسری شادی تھی اس نے اولاد نہ ہونے پر نومولود کو اغوا کیا-

    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار

  • لاہور پولیس،6 ماہ میں سابقہ نامزد ملزمان سمیت 43 ہزار سے زائد گرفتار

    لاہور پولیس،6 ماہ میں سابقہ نامزد ملزمان سمیت 43 ہزار سے زائد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے ابتدائی 6 ماہ میں پینڈنگ روڈز سمیت زیر تفتیش مقدمات میں نمایاں کامیابی حاصل کی

    06 ماہ میں گزشتہ سالوں کے کل 03 لاکھ 24 ہزار480 پینڈنگ روڈز کو کلئیر کروایا گیا۔01 لاکھ 56 ہزار 782 سابقہ زیر تفتیش مقدمات کو رواں سال یکسو کروایا گیا۔6 ماہ میں سابقہ نامزد ملزمان سمیت 43 ہزار 815 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
    06 ماہ میں سابقہ نامعلوم ملزمان سمیت 122,558 گرفتاریاں بھی کی گئی۔سنگین مقدمات میں مطلوب اے کیٹیگری کے 1893 مفرور اشتہاری گرفتار کئے گئے،بی کیٹیگری کے مقدمات میں مطلوب 5675 مفرور ملزمان گرفتارکئے گئے

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ ملزمان کےگرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے ونگ کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

    دوسری جانب ڈولفن یونٹ کے مطابق روٹین کی پیٹرولنگ کے دورا بھوبتاں کی طرف سےایک موٹر سائیکل نمبر LEW84برنگ سیاہ 125 ہنڈا پر تین کس آرہے تھے ڈولفن ٹیم نےان کو روکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے موٹرسائیکل بھگا دی جن کو ڈولفن ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے تینوں کو معہ پسٹل 30بور لورڈ شدہ معہ موٹر سائیکل راؤنڈ اپ کرلیا
    جن کے نام ذیل ہیں

    1شہازیب ولد یوحنا قوم کرسچن سکنہ اڈہ پلاٹ
    3530296672101
    2ک کلاش ولد منیر قوم کرسچن سکنہ اڈہ پلاٹ
    3ہمراز ولد یوحنا قوم کرسچن سکنہ اڈہ پلاٹ
    سی آر او سیسٹم درست نہ ہے

    جہنوں نے وارداتوں کا اعتراف کیا ،تین کس روبر سے پسٹل 30 بور تین عدد زندہ روند موٹر سائیکل 125 نمبر یLEw84 برنگ سیاہ دوعدد موبائل فون اور کیش پانچ سو روپے برآمد کئے گئے

  • باپ کے ساتھ ذاتی دشمنی پرشخص نے تین بچوں کو کار تلے کچل دیا

    باپ کے ساتھ ذاتی دشمنی پرشخص نے تین بچوں کو کار تلے کچل دیا

    بھارت میں دشمنی کی آڑ میں شخص نے تین بچوں کو اپنی گاڑی تلے روند ڈالا جس دوران تینوں بچے شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ کے ملیح آباد علاقے میں پیش آیا ایف آئی آر کے مطابق، وریندر عرف سیتارام سندھاروا گاؤں کے قاضی کھیڑا میں رہتا ہے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک گاڑی کے ڈرائیور نے باپ سے ذاتی دشمنی پر اس کے بچوں کو گاڑی سےروندنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

    بچوں کے باپ وریندر عرف سیتارام نے ملزم گووندا کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے جس کے مطابق سیتارام کے 3 بچے جن میں شیوانی، سنیہا اور کرشنا گھر کے قریب مارکیٹ کیلئے جارہے تھے کہ جہاں ملزم گووندا نے ان پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی حادثے میں تینوں بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    برطانیہ نے آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے پاکستان کی مالی امداد تین گنا بڑھا دی

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اور ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں گووندا بچوں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے بعد بھاگ رہا ہے تاہم موقع پر موجود لوگوں نے گووندا کو پکڑ لیا پولیس نے گووندا کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ملزم کیخلاف مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے-

    پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ایک ٹویٹ میں لکھنؤ پولیس نے کہا کہ پولیس اسٹیشن ملیح آباد میں الزامات درج کر لیے گئے ہیں، ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد پیشگی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    سعودی ولی عہد اور ترک صدر کے درمیان باضابطہ بات چیت،کئی دو طرفہ معاہدوں پر …