قصور
دھند کے باعث مسافر کوچ کھڈیاں ٹول پلازہ سے ٹکڑا گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا نقصان نا ہوا
تفصیلات کے مطابق آج صبح سے قصور اور گردونواح میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے جس کی بدولت قصور سے آنے والی ایک مسافر کوچ کھڈیاں خاص ٹول پلازہ سے ٹکڑا گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا جانی نقصان نا ہوا مسافروں کو چھوٹی موٹی چوٹیں آئیں
حادثہ کے فوری بعد ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد دی
Tag: جرار شاکر

مسافر کوچ ٹول پلازے سے جا ٹکرائی

میونسپل کارپوریشن بھی واپڈا کا
قصور
میونسپل کارپوریشن مالی بدانتظامی اور کرپشن کے باعث واپڈا کی نادھندہ بن گئی
واجبات کی عدم ادائیگی پر شہر کے تمام پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی منقطع کردی گئی لوگ پریشان
تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن میں مالی بدعنوانیاں عروج پر ہیں جس کی بدولت کارپوریشن واپڈا کی نادھندہ ہو گئی جس کے باعث واپڈا نے کئی کنکشن کاٹ دیئے جس کی بدولت
گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے پانی کی سپلائی معطل ھونے سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
مساجد گھروں میں پانی ختم لوگ کارپوریشن افسران کو کوسنے لگے
ایس ای لیسکو قصور کے مطابق میونسپل کارپوریشن نے تیس کروڑ کی ادائیگی نہیں کی اس لئے بجلی کے کنکشنز منقطع کئے ہیں
جبکہ سی او میونسپل کارپوریشن قصور کا کہنا ہے کہ
فنڈز کی کمی کے باعث قسطوں میں ادائیگی کررھے ییں تیس تاریخ تک ایک اور قسط ادا کردی جائے گی
ملتان روڈ پر خطرناک حادثہ
قصور
مانگا منڈی سے بھائی پھیرو جاتے ہوئے کار کو سردار مل مین ملتان روڈ پر حادثہ کار مکمل تباہ تاہم کار سوار بڑے نقصان سے بچ گئے
تفصیلات کے مطابق آج صبح جی ٹی روڈ پر انتہائی شدید حادثہ پیش آیا جس میں کار مکمل تباہ ہو گئی جبکہ کار سوار چاروں شحض جانی نقصان سے بچ گئے ایک بندے کی ہڈی فریکچر ہوئی حادثہ مانگا منڈی سے بھائی پھیرو پھول نگر جاتے ہوئے پیش آیا کار اوور سپیڈ ہونے کے باعث بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھمبے سے جا ٹکرائی جس سے کھمبا ٹوٹ گیا اور کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی تاہم چاروں کار سواروں کو معمولی چوٹیں آئیں اور ایک شحض کی ہڈی فریکچر ہوئی چاروں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
سابق ضلعی چیئرمین کا کرونا،دعاؤں کی اپیل
قصور
سابق ضلعی چیئرمین رانا سکندر حیات کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا
تفصیلات کے مطابق ن لیگی راہنما اور سابق ضلعی چیئرمین رانا سکندر حیات خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انہوں نے لوگوں سے دعا کی اپیل کی ہے اور اپنے ملنے والوں سے کہا ہے کہ وہ بھی احتیاط کرتے ہوئے اپنا کرونا ٹیسٹ کروائیں اور خود کو آئسولیٹ کر لیں تاکہ بیماری نا پھیلے
سابق ضلعی چیئرمین رانا سکندر حیات خان اس وقت آئسولیٹ ہیں اور ان کی طبیعت بہتر ہے تاہم کرونا سے پیش نظر خود کو آئسولیٹ کئے ہوئے ہیں
میڈیکل سٹوروں کے اپنے اپنے دام بھاڑ میں جائے عوام
قصور
پتوکی شہر میں میڈیکل سٹوروں پرا دویات کی زائد قیمتیں وصول کیے جانے کا انکشاف ایک ہی کمپنی کی دوا کے الگ الگ ریٹ کوئی پوچھنے والا نہیں عوام اپنے پیاروں کی زندگیاں بچانے کے لئے مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور
تفصیلات کے مطابق پتوکی کے تمام چھوٹے بڑے میڈیکل اسٹورز مالکان نے ادویات کے من مانے ریٹ لگانے شروع کر دیئے ہیں ایک ہی کمپنی کی دوا کے مختلف اسٹوروں پر مختلف ریٹ ہیں لاک ڈاون کا بہانہ بنا کر ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا مریض اور مریضوں کے لواحقین گراں فروشی کے ہاتھوں لٹنے لگے ہیں غریب اپنے پیاروں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنی زندگی کی جمع پونجی سے ہاتھ دہونے لگے میڈیکل سٹورز مالکان من مانی عروج پر پہنچ چکی ہے عوام بے حد پریشان ہے اور کوئی پرسان حال نہیں
دوسری طرف نشہ آور ادویات کی سیل کا مکروہ دہندا بھی جاری ہے۔ڈرگ اتھارٹی اپنی رٹ قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے صوبائی وزیرصحت پنجاب اور معاون خصوصی صحت سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ پتوکی شہر میں مہنگے داموں ادویات کی فروخت پر سخت قانونی کاروائی کرکے ملوث افراد کو سخت سے سخت قانونی سزا دی جائے۔
قصور کا پانی اوکاڑہ میں چوری
قصور
ضلع اوکاڑہ کے زمیندار محمکہ قصور کے عملے کی ملی بھگت سے پانی چوری کرنے لگے
تفصیلات کے مطابق سب ڈویزن کنگن پور سیکشن کنگن پور نہر دیپالپور کینال بڑھی نمبر 87/88 لیفٹ ڈیفنس اوٹ لیٹ بڑھی نمبر 88/89 پائیپ 12 انچ ایس ڈی او احمد اقبال قدیر پراچہ سب انجینئر کی ملی بھگت سے پانی چوری ضلع اوکاڑہ کے زمینداروں کا پانی چوری کروانے اور بھاری رشوت لیکر چھوٹے زمینداروں کو محروم کرنے پر چیف ایری گیشن سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
قصور میں کرونا کے باعث ایک اور علاقہ سیل
قصور میں کرونا کا وار جاری ایک اور علاقہ سیل
قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص میں کرونا وائرس سے متاثرہ رھائشی عبدالکریم اے ایس آئی جو تھانہ صدر پھول نگر میں تعینات ھے کی رہائشگاہ کے آس پاس چند گھروں کو بطور احتیاط کناتیں لگا کر سیل دیا گیا ھے اور
پولیس ملازمین کو تعینات کردیا گیا ھے ہر قسم کی آمدورفت محدود کرکے تمام گھر والوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ھدایات جاری کی گئی ھیں تاھم مکمل علاقہ سیل کرنے یا کھلا رکھنے کا فیصلہ اہل خانہ کی کرونا حتمی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں
پھول مرجھا گئے لوگ پریشان
قصور
چونیاں میں کروناوائرس کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھولوں کا کاروبار تباہ ہوگیا زمینداروں کی کھڑی فصلیں، زمینوں پر ہی سوکھ گئیں۔ ان خیالات کااظہار صدرآل پنجاب فلوریکل کلچر کسان اتحاد سردارسرفرازاحمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے میڈیانمائندگان کو بتایا کہ کروناوائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھولوں کی پیداوار کرنے والے کسانوں کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور کسان بدحالی کا شکار ہوچکے ہیں۔ کسانوں کے پاس آنے والی فصل کے بیج، کھاد اور دیگر اخراجات کے پیسے بھی اس وقت موجود نہیں ہیں۔ پورے پاکستان میں اس شعبہ سے لاکھوں لوگ وابستہ ہیں اور اپنا روزگار حاصل کررہے تھے۔ مارچ، اپریل کے مہینوں میں پھولوں کی فصل کرونا وائرس اور حکومتی لاک ڈاؤن کی وجہ سے تباہ و برباد ہوگئی ہیں۔ کیونکہ حکومتی ایس او پیز کے مطابق فلاورمنڈیاں، فلاوردوکانیں اور شادی ہال بند ہیں جس کی وجہ سے کسانوں، بیوپاریوں اور دوکانداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ کسان بھاری نقصان سے دوچارہونے کے ساتھ ساتھ بیج اور کھاد ڈیلروں کے مقروض بھی ہوچکے ہیں۔ فلوریکل کلچر شعبے کی بقاکے لئے حکومت فوری طور پر ریلیف پیکج اور بغیر سود کے آسان شرائط پر پھول کاشت کرنے والے کسانوں کو قرضے دے تاکہ یہ کسان آئندہ اس شعبے کی بقااورترقی کے لئے فارمنگ کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدرپاکستان اور وزیراعظم فلوریکل کلچر سے جڑے ہوئے کسانوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے کسانوں کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان بھی کریں







