Baaghi TV

Tag: جرمانہ

  • صارفین کو گمراہ کرنے پر میٹا کو 375 ملین ڈالر جرمانہ

    صارفین کو گمراہ کرنے پر میٹا کو 375 ملین ڈالر جرمانہ

    نیو میکسیکو کی ایک عدالت نے میٹا کو بچوں کی حفاظت کے حوالے سے صارفین کو گمراہ کرنے پر 375 ملین ڈالر (279 ملین پاؤنڈ) جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق جیوری نے فیصلہ دیا کہ میٹا نے اپنے پلیٹ فارمز پر نابالغ صارفین کو خطرے میں ڈالنے اور انہیں جنسی طور پر غیر مناسب مواد اور جنسی شکاریوں کے رابطے میں آنے کے حوالے سے عوام کو گمراہ کیا نیو میکسیکو کے اٹارنی جنرل راؤل ٹوریز نے اس فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ریاست نے بچوں کی حفاظت کے مسائل پر میٹا کے خلاف کامیابی سے مقدمہ جیتا۔

    میٹا کی ترجمان نے کہا کہ کمپنی اس فیصلے سے متفق نہیں اور اپیل دائر کرے گی،ہم اپنے پلیٹ فارمز پر صارفین کی حفاظت کے لیے سخت محنت کرتے ہیں اور نقصان دہ مواد کی شناخت اور ہٹانے میں چیلنجز کے بارے میں واضح ہیں، ہم نوجوانوں کی آن لائن حفاظت کے اپنے ریکارڈ پر پر اعتماد ہیں

    جیوری نے میٹا کو نیو میکسیکو کے ان فیئر پریکٹسز ایکٹ کی خلاف ورزی پر ذمہ دار قرار دیا کیونکہ کمپنی نے نوجوان صارفین کے لیے اپنے پلیٹ فارمز کی حفا ظت کے بارے میں عوام کو گمراہ کیا، 7 ہفتے کے جاری رہنے والے مقدمے میں جیوری کو میٹا کے دستاویزات دکھائے گئے اور سابق ملازمین کے بیانا ت سنے گئے جنہوں نے بتایا کہ کمپنی کو معلوم تھا کہ بچے اس کے پلیٹ فارمز پر جنسی شکاریوں کے خطرے میں ہیں۔

    سابق انجینئرنگ لیڈر اور وِسل بلور آرٹورو بیجار نے انسٹاگرام پر کیے گئے تجربات کے حوالے سے بیان دیا جس میں یہ ظاہر ہوا کہ نابالغ صارفین کو جنسی مواد فراہم کیا جا رہا تھا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی اپنی بیٹی کو انسٹاگرام پر ایک اجنبی نے جنسی پیشکش کی جبکہ اسٹیٹ کے وکیلوں نے میٹا کی تحقیق بھی پیش کی جس میں ایک ہفتے کے دوران 16 فیصد انسٹاگرام صارفین نے رپورٹ کیا کہ انہیں غیر ضروری عریانی یا جنسی سرگرمی دکھائی گئی۔

    میٹا نے دعویٰ کیا کہ کمپنی نے سالوں سے اپنے پلیٹ فارمز پر نوجوانوں کے لیے محفوظ تجربات فراہم کرنے کی کوشش کی۔ 2024 میں انسٹاگرام نے ٹین اکاؤنٹس متعارف کرائے تاکہ نوجوان صارفین اپنے تجربات کو بہتر طریقے سے کنٹرول کر سکیں جبکہ پچھلے ماہ والدین کو مطلع کرنے والا فیچر متعارف کروایا گیا جو بچوں کی خود کو نقصان پہنچانے والے مواد کی تلاش کے بارے میں آگاہ کرے گا۔

    375 ملین ڈالر کا سول جرمانہ اس لیے مقرر کیا گیا کیونکہ جیوری نے فیصلہ دیا کہ ایکٹ کی ہزاروں خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ ہر خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ 5,000 ڈالر جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

    نیو میکسیکو کی ریاست نے 2023 میں میٹا کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، دعویٰ کرتے ہوئے کہ کمپنی نے نوجوان صارفین کو جنسی طور پر غیر مناسب مواد، بچوں کے جنسی استحصال یا انسانی اسمگلنگ کے خطرناک مواد کی طرف راغب کیا جس میں کمپنی کے ریکمنڈیشن الگورتھمز استعمال ہوئے۔

    راؤل ٹوریز نے کہا کہ میٹا کے اعلیٰ حکام جانتے تھے کہ ان کی مصنوعات بچوں کے لیے نقصان دہ ہیں، اپنے ملازمین کی وارننگز کو نظرانداز کیا اور عوام سے جھوٹ بولا آج جیوری نے خاندانوں، اساتذہ اور بچوں کی حفاظت کے ماہرین کے ساتھ مل کر کہا کہ اب بس ہے۔

  • تلخ کلامی،محمد رضوان اور کولن منرو پر  جرمانہ

    تلخ کلامی،محمد رضوان اور کولن منرو پر جرمانہ

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان پر کی لیول 2 خلاف ورزی کرنے پرمیچ فیس کا 30 فی صد جرمانہ عائد کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ملتان اور اسلام آباد کے درمیان کھیلے گئے میچ کی دوسری اننگز میں کولن منرو نے ملتان سلطانز کے افتخار احمد کو غیر قانونی انداز سے بولنگ کرانے (چکنگ) کے حوالے سے اشارہ کیا تھا۔کولن منرو کے اشارے سے افتخار غصے میں آگئے اور اسکوائر لیگ امپائر کرس براؤن سے شکایت کرنے چلے گئے۔ پی سی بی کی جانب سے کولن منرو پر عائد کی گئی خلاف ورزی میں افتخار احمد کے خلاف ان کے الزامات کو شامل نہیں کیا گیا۔

    اس دوران ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور کولن منرو کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوئی۔افتخار کے بولنگ کے ایکشن کے حوالے سے کسی امپائر نے رپورٹ نہیں کیا۔ تاہم، یہ پہلی بار نہیں جب کسی پاکستانی بولر پر مخالف بیٹر کی جانب سے براہ راست غیر قانونی بولنگ ایکشن کا الزام عائد کیا گیا ہو۔

    میاں نواز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

    نہروں کیخلاف احتجاج: 12 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں

    قلات میں بم دھماکہ، خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز کا پشاور کو 128 رنز کا ہدف

  • ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے ملزمان کو سزائیں اور جرمانہ

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے ملزمان کو سزائیں اور جرمانہ

    قصور
    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور کی عدالت سے ملزمان کو سزائیں اور جرمانہ

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور محمد عظیم شیخ نے تھانہ کھڈیاں کے نواحی گاؤں موضع شیخ سعد کالو والہ میں پانچ سال قبل زمین کے تنازعہ پر قتل ہونیوالے محمد حیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مقدمہ کے دو مرکزی ملزمان محمد احمد عرف احمدی اور امانت کو مجموعی طور پر عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ محمد اعظم،اسلم کو اعانت جرم میں 4/4 سال سزائے قید با مشقت اور مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ ایک ملزم صدی احمد کو آٹھ سال قید مبلغ ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جبکہ عدالت نے سات ملزمان عاصم،سمیع اللہ،اسلم،حسن احمد دین عرف پلا وغیرہ کو استغاثہ کیطرف سے جرم ثابت کرنے میں ناکامی پر شک کا فائدہ دیکر بری کردیا
    استغاثہ کیمطابق سال 2019 میں تھانہ کھڈیاں کے نواحی گاؤں شیخ سعد کالو والا میں وقوعہ کے روز زمین کے تنازعہ پر بارہ ملزمان محمد احمد عرف احمدی وغیرہ نے آتشیں اسلحہ سے اندھا دُھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا جس پر پانچ مجرمان کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنائی گئیں جبکہ سات کو بری کر دیا گیا

  • مسافر طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے جرم کیا قبول،کریگی243.6 ملین ڈالر جرمانہ ادا

    مسافر طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے جرم کیا قبول،کریگی243.6 ملین ڈالر جرمانہ ادا

    مسافر طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے دھوکہ دہی کی سازش کے فوجداری الزام میں جرم قبول کر لیاہے، بوئنگ نے 243.6 ملین ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے،

    یہ بات امریکی حکومت نے ایک کورٹ فائلنگ میں کہی ہے،امریکی محکمہ انصاف کی تحقیقات عدالت میں دائر کیے گئے737 MAX کے دو حادثوں کے کیس کے حوالہ سے تھیں،پلی ڈیل یا معاہدہ جس کے لیے جج کی منظوری درکار ہوتی ہے، طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کو انڈونیشیا اور ایتھوپیا میں پانچ ماہ کے عرصے کے دوران ہونے والے ان دو حادثوں کے لیے مجرم قرار دے گی جن میں 346 افراد ہلاک ہوئے تھے

    بوئنگ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اس نے محکمہ انصاف کے ساتھ ایک قرارداد کی شرائط پر اصولی طور پر ایک معاہدہ کیا ہے۔معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے سیکیورٹی اور عمل درآمد کے پروگراموں کو فروغ دینے کے لیے اگلے تین سال میں کم از کم ساڑھے 45 کروڑ ڈالر خرچ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ کورٹ فائلنگ میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ کے بورڈ کو حادثوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کرنی ہوگی،اس معاہدے میں ایک غیر جانبدار مانیٹر کا نفاذ بھی کیا گیا ہے، جسے کمپنی کی جانب سے احکامات کی تعمیل کی نگرانی کے لیے عوامی طور پر سالانہ پیش رفت کی رپورٹیں فائل کرنا ہوں گی، بوئنگ کمپنی نگرانی کی تین سال کی مدت کے دوران پروبیشن پر رہے گی۔

    اس فیصلے کو متاثرین کے خاندانوں کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے جو چاہتے تھے کہ بوئنگ مقدمے کا سامنا کرے اور اسے سخت مالی نتائج بھگتنے پڑیں

    ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ کے میکس 737 ماڈل کے طیاروں کو پیش آنے والے حادثوں کے متاثرہ خاندانوں نے جون کے وسط میں امریکی حکام سے کہا تھا کہ وہ کمپنی پر 24 ارب 80 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کریں،امریکی کانگریس کے پینل میں سماعت کے دوران موجود متاثرہ خاندانوں کے افراد نے ہلاک شدگان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں،متاثرہ خاندانوں کے وکیل پال کیسیل نے امریکی محکمہ انصاف کو ایک خط میں لکھا تھا کہ بوئنگ کمپنی کا جرم امریکی تاریخ کا سب سے مہلک کارپوریٹ جرم ہے۔

    واضح رہے کہ بوئنگ 737میکس کے دو مسافر جہازوں کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے جہاز بنانے والی کمپنی سے 25ارب ڈالر معاوضے کا مطالبہ کردیا۔لواحقین کے وکیل پائل کیسل نے کہا کہ لواحقین کی جانب سے مانگی گئی رقم بالکل مناسب ہے، امریکی حکومت جہاز بنانے والی کمپنی کے سربراہان کے خلاف تحقیقات کرے جو حادثے کے وقت کمپنی کے امور کے ذمہ دار تھے۔ دوسری جانب بوئنگ کمپنی کے سی ای او ڈیو کولھون نے امریکی کانگریس (سینیٹ) میں پیش ہوکر جہاز حادثوں پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ کہ ہماری کمپنی سے غلطیاں ہوئی ہیں اور ہم نے ان سے سیکھا ہے,رپورٹ کے مطابق سال 2018اور 2019میں بوئنگ 737میکس کے 2مسافر طیارے حادثے کا شکار ہوگئے تھے جن میں بہت مماثلت پائی جاتی تھی اور دونوں حادثے ناقص کنٹرول سسٹم ہونے کی وجہ سے پیش آئے۔ ایک بوئنگ 737میکس مسافر جہاز نے سال 2018میں انڈونیشیا سے پرواز بھری اور چند منٹ بعد ہی سمندر میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں تمام 189مسافر ہلاک ہوئے تھے جب کہ دوسرا حادثہ سال 2019میں پیش آیا اور ایک ایتھوپین ائیر لائن کا بوئنگ 737میکس جہاز ٹیک آف کے 6منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں بھی تمام157مسافر ہلاک ہوئے تھے۔ جہاز حادثے میں جان سے جانے والے 346افراد کے لواحقین نے جہاز بنانے والی کمپنی سے مجموعی طور پر 24.8ارب ڈالر کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

  • غفلت اور دھوکہ دہی، پاکستان پوسٹ کو 13 لاکھ جرمانہ

    غفلت اور دھوکہ دہی، پاکستان پوسٹ کو 13 لاکھ جرمانہ

    غفلت اور دھوکہ دہی، پاکستان پوسٹ کو 13 لاکھ جرمانہ کر دیا گیا

    شہر قائد کراچی کی کنزیومر کورٹ نے غفلت اور دھوکہ دہی پر پاکستان پوسٹ کومجموعی طور پر 13 لاکھ روپے کا جرمانہ درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے، کراچی کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ نے پاکستان پوسٹ کے خلاف کیس کا فیصلہ سنایا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ "پاکستان پوسٹ نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور درخواست گزار کے ساتھ دھوکا کیا، عدالت نے پاکستان پوسٹ کو مجموعی طور پر 13 لاکھ روپے کا جرمانہ درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دے دیا”۔

    درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ” اس نے 16 فروری 2023 کو کچھ دستاویزات بیرون ملک بھیجی تھیں تاہم 21 مارچ کو دستاویزات ان ڈلیورڈ واپس آگئیں ، پاکستان پوسٹ کے پورٹل پر شکایت بھی درج کرائی تھی مگر جواب نہیں دیا گیا”۔شہری نے کنزیومر کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ،کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جواب سنا دیا گیا ہے.

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

    تمباکو نوشی مضر صحت،پر پابندی کیوں نہیں؟ تحریر: مہر اقبال انجم

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

  • پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ضیا چشتی نے مقدمہ جیت لیا

    پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ضیا چشتی نے مقدمہ جیت لیا

    پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ضیاء چشتی نے نیریٹیوز (Narratives) میگزین اور اس کے ایڈیٹر عامر ضیاء کے خلاف جھوٹے، ہتک آمیز اور بدنیتی پر مبنی الزامات پر ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج لاہور نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ” میگزین نے ضیاء چشتی پر سنگین الزامات لگاکر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، میگزین اپنے دفاع میں ٹھوس ثبوت پیش نہ کرسکا، نیریٹیوز میگزین ضیاء چشتی سے معافی مانگے، وضاحت شائع کرے اور بطور ہرجانہ 50 لاکھ روپے بھی دے،میگزین کے ایڈیٹر نے عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    نیریٹیو میگزین نے ضیا چشتی کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے تھے، ان کے خلاف جنسی بدانتظامی اور سیکیورٹیز اور دیگر کارپوریٹ قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کا حوالہ دیا تھا۔ ضیا چشتی ایک سیریل ٹیک انٹرپرینیور ہیں جنہوں نے Invisalign ڈینٹل بریسس کے پیچھے ملٹی بلین ڈالر کی کمپنی کی بنیاد رکھی اور ملٹی بلین ڈالر کی مصنوعی ذہانت کمپنی Afiniti کی بنیاد رکھی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ضیا چشتی کو 2018 میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ضیا چشتی کو بغیر کسی بنیاد اور بددیانتی کی وجہ سے بدنام کیا گیا۔ جج محمد فرحان نبی نے کہا کہ نیریٹیو میگزین نے اپنے دفاع میں کوئی قابل اعتبار ثبوت پیش نہیں کیا، اور میگزین نے ضیا چشتی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔

    ضیا چشتی نے عدالتی فیصلے کے بعد کہا کہ "مجھے انصاف فراہم کیا گیا میں عدالت کا شکر گزار ہوں۔ میں اپنے خاندان اور اپنے قریبی دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے غیر معمولی مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔ یہ بہت سے کیسز میں سے پہلا کیس ہے جو میں جیتا ہوں.

    ہارورڈ کے پروفیسر ایمریٹس اور معروف قانونی چارہ جوئی کرنے والے ایلن ڈرشووٹز نے کارروائی میں ذاتی دلچسپی لی۔ انہوں نے تبصرہ کیا: "پاکستان میں عدالت کا فیصلہ ضیا چشتی کے اس موقف کی توثیق کرنے والا پہلا فیصلہ ہے کہ ان کے خلاف صرف الزامات ہیں، میں نے چشتی صاحب کو مشورہ دیا اور دلچسپی سے اس کیس کی پیروی کی۔ یہ مسٹر چشتی کی طرف سے لائے گئے ہتک عزت کے مقدمات کے وسیع تر سیٹ کا حصہ ہے، جس میں امریکہ میں ان پر الزام لگانے والے کے خلاف اور برطانیہ میں ٹیلی گراف کے خلاف مقدمہ بھی شامل ہے۔

    اس کیس میں ضیاچشتی کی نمائندگی بیرسٹر فیصل نواز نے کی۔ فیصل نواز کا کہنا تھا کہ مجھے اس کیس میں ضیا چشتی کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے، اور انصاف ہوتا دیکھ کر خوشی ہوئی۔ جیسا کہ عدالت نے فیصلہ دیا ہے، نیریٹیو میگزین نے غلط بیانی سے کام لیا عامر ضیاء نے جھوٹی خبریں شائع کرنے سے پہلے کبھی جناب چشتی سےرابطہ نہیں کیا.

  • امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد کردیا

    امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد کردیا

    نیویارک:امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی : روئٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جاری مقدمے کی سماعت کرنیوالے جج جسٹس جووان میرکان نے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا اور کہا کہ اگر خلاف ورزی جاری رکھی تو جیل بھیجنے کے لیے غور کیا جائے گا جج نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد جرمانہ کافی نہیں ہے لیکن اس سے زیادہ جرمانہ عائد کرنے کے لیے اس عدالت کے پاس اختیار نہیں ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ عدالت اپنے قانونی احکامات کی جان بوجھ خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گی اور اگر حالات کے مطابق ضروری سمجھا گیا تو جیل بھیجنے کی سزا بھی سنائے گی، عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آن لائن دیے گئے 9 مختلف بیانات پر جرمانہ عائد کیا اور فی بیان ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے اور کہا کہ گواہوں اور کیس میں دیگر افراد پر الزامات عائد کرنے سے روکا گیا تھا لیکن وہ باز نہیں آئے۔

    جنگ بندی کا معاہدہ طے ہوجانے کے باوجود رفح پر حملہ کریں گے، اسرائیلی …

    فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر نے ممکنہ خلاف ورزی کے 10 پوسٹیں عدالت کے سامنے رکھے تھے، مذکورہ پوسٹیں 10 اپریل سے 17 اپریل کے دوران کی گئی تھیں اور ان میں ایک مضمون بھی شامل تھا، جس میں ان کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو ‘عادی جھوٹا’ قرار دیا گیا تھا عدالت نے ٹرمپ کو مذکورہ الزامات ان کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل کے اکاؤنٹ اور مہم کی ویب سائٹ سے ہٹانے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم سے کراچی کا ٹریفک سنبھالنے کی درخواست کردی

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی عائد کردی تھی کہ وہ گواہوں اور کیس سے منسلک دیگر افراد پر الزامات عائد نہ کریں لیکن سابق صدر دیگر افراد پر مسلسل الزام تراشی کرتے رہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کے امریکی صدارتی انتخاب کے امیدوار ہیں اور ان کے خلاف پورن اسٹار اسٹورمی ڈینئیلز کو 2006 میں پیش آنے والے واقعے پر خاموش رہنے کے لیے ادا کیے گئے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے اور عدالت میں سماعت ہو رہی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

  • جعلی بیان حلفی،دس لاکھ روپے جرمانہ،اپیل مسترد

    جعلی بیان حلفی،دس لاکھ روپے جرمانہ،اپیل مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ: زمین تنازعہ کے مقدمہ میں جعلی بیان حلفی جمع کرانے پر اپیل ہرجانے کے ساتھ مسترد کر دی گئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نےدرخواست گزار کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ 10 دنوں میں فریقین کو ادا کرنے کا حکم دے دیا،عدالت کو گمراہ کرنے ، حقائق چھپانے اور جھوٹے بیان حلفی جمع کرانے پر سیشن جج کو درخواست گزار کے خلاف کارروائی کا حکم بھی عدالت نے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ سیشن جج کریمنل کارروائی کر کے 6 ماہ میں رپورٹ پیش کریں،جسٹس طارق محمودجہانگیری نے شہری شکیل احمد کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا

    فیصلہ میں کہا گیا کہ درخواست گزار شہری نے کمپلینٹ فائل کرتے وقت ساتھی پٹیشنرز کے غلط بیان حلفی جمع کروائے ،غلط دستاویزات پیش کرکے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی،عدالت نے پوچھا کہ غلط بیانی اور دھوکہ دہی پر کیوں نا بھاری جرمانہ عائد کیا جائے ؟ عدالتی سوال کا جواب دینے کے بجائے درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ فریقین کے مابین مفاہمت کا امکان ہے، مختلف وجوہات کی بنا پر التوا لیا جاتا رہا اور پھر عدالتی سوال کا جواب دینے کے بجائے وکیل تبدیل کر لیا، عدالتی سوال کا جواب دینے کے بجائے ایک سال تک معاملے کو لٹکانا توہین آمیز ہے،درخواست گزار نے اپنے حق میں فیصلہ لینے اور مذموم مقاصد کے لیے بدنیتی کے تحت حقائق چھپائے اور غلط بیانی کی ،

    عمران اور بشریٰ کی آخری ملاقات، تیاریاں ہو گئیں

    بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

    کاکڑ سے ملاقات، غزہ اور مجبوریاں، انسانیت شرما گئی

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

  • مقدمات کو جان بوجھ کر دیر تک چلانا وطیرہ بن گیا،چیف جسٹس

    مقدمات کو جان بوجھ کر دیر تک چلانا وطیرہ بن گیا،چیف جسٹس

    زمین ملکیت کیس، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل پر سماعت ہوئی
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کو جان بوجھ کر دیر تک چلانا وطیرہ بن گیا ہے اس طریقے سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، سالہا سال تک لوگوں کو ان کے حق سے محروم کیا جاتا ہے، سارے عدالتی نظام کو تباہ کر دیا گیا ہے، آہستہ آہستہ تمام معاملات کو بہتر کریں گے، 14 سال تک اس کیس کو طوالت دی گئی، درخواست گزار طویل عرصے تک زمین پر قابض رہا من گھڑت درخواستوں کے ذریعے عدالتوں کا وقت ضائع کیا جاتا ہے

    عدالت نے کیس کو خارج کرتے ہوئے درخواست گزار پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کر دیا، درخواست گزار جاوید حمید نے زمین ملکیت کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جڑانوالہ آمد

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

  • عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد کر دیا

    عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد کر دیا

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عدالت نے جرمانہ عائد کر دیا
    نیویارک کی مقامی عدالت نے سابق امریکی صدر پر جرمانہ عائد کیا ہے، عدالت کے جج آرتھر اینگورون نے ڈونلڈ ٹرمپ پر دس ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا، سابق امریکی صدر کے خلاف سول فراڈ کیس میں عدالتی عملے پر تنقید کی وجہ سے جرمانہ ہوا،ٹرمپ نے تین ہفتے قبل جزوی گیگ آرڈر کی خلاف ورزی کی تھی، گیگ آرڈر 3 اکتوبر کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جج کے پرنسپل لا کلرک کی توہین کرنے پر جاری کیا گیا تھا

    جرمانہ عائد کرنے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ عدالت کے سامنے گواہوں کے اسٹینڈ پر آئے اور جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ریمارکس کے دوران آپ کے اور کوہن کی طرف اشارہ کر رہا تھا، عدالت نے ٹرمپ کے وکیل کے موقف کو مسترد کیا اور کہا کہ ٹرمپ کا بیان گواہ کی طرف اشارہ کر رہا تھا، دوبارہ ایسا کیا تو معاملہ خراب ہو جائے گا

    عدالت کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ عدالت سے باہر نکل گئے، 20 اکتوبر کو ڈونلڈ ٹرمپ پر جج کے لا کلرک کیلئے توہین آمیز بیان نہ ہٹانے پر 5 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا

    واضح رہے کہ جارجیا الیکشن کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان 19 افراد میں سے ایک ہیں جنہیں 2020 کے صدارتی الیکشن میں شکست کو بدلنے کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے اب تک 19 میں سے 12 افراد خود کو عدالت کے سامنے پیش کرچکے ہیں۔

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    دس سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے سفاک ملزم کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور کی سڑک پر کار میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی