Baaghi TV

Tag: جرمانے

  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن متحرک،جرمانے،طلبی

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن متحرک،جرمانے،طلبی

    الیکشن کمیشن نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف امیدواروں کو جرمانے اور خلاف ورزیوں پر ازخود طلب کرلیا ہے۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کوہاٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کیں اور جرمانے عائد کئے ۔نور اسلم آفریدی ،آزاد امیدوار، این اے 35 کو 5 ہزار جرمانہ، فواد اللہ خان آفریدی، آزاد امیدوار، این اے 35 کو 10 ہزار جرمانہ، اے این پی کے امیدوار یعقوب خان حلقہ پی کے 90 کو 5 ہزار جرمانہ ،جنید اللہ آفریدی،آزاد امیدوار پی کے 90 کو 10 ہزار جرمانہ کیا گیا۔مختلف اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیموں نے ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور مواد بھی ہٹائے ۔

    پی کے 113 ڈی آئی خان سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سرہان احمد، جماعت اسلامی کے زاہد محب اللہ اور این اے 44 کے آزاد امیدوار تنویر جتوئی کو یکم فروری کو پیش ہونیکا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔بنوں سے پی کے 100 میں اے این پی کے امیدوار اصغر نواز، جماعت اسلامی کے اختر علی کو 10 ہزار روپے فی کس جرمانہ کیا گیا ہے۔این اے 39 بنوں جے یو آئی کے امیدوار زاہد اکرم درانی کو 20 ہزار ، پی ٹی آئی پی کے سید قیصر عباس شاہ کو 10 ہزارجبکہ جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔پی کے 99 سے جے یو آئی کے امیدوار شیر اعظم وزیر کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر خیرپور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بروقت ایکشن لیتے ہوۓ سرکاری ملازم اکبر لاشاری کو خلاف ضابطہ پیپلز پارٹی کی امیدوار نفیسہ شاہ کی تاج پوشی کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

    رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

  • کالے شیشوں پر 05 کی بجائے 2500 روپے جرمانے کرنے کا حکم

    کالے شیشوں پر 05 کی بجائے 2500 روپے جرمانے کرنے کا حکم

    کالے شیشوں، فینسی و بوگس اور بغیر نمبر پلیٹس کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں فینسی، اپلائیڈ فار، بوگس اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر دیا گیا۔ ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا کہ اب کالے شیشوں پر 05 کی بجائے 2500 روپے جرمانے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

    اس حوالے سے ملک بھر میں چالان کرنے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔اب تک کی خبر کے مطابق کریک ڈاؤن میں اب تک غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر 20 ہزار 555 چالان کئے گئے، قائمقام سی ٹی او لاہور

    آصف صدیق کا کہنا تھا کہ اب تک بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر 51 مقدمات درج کروائے گئے۔انہوں نے کہا کہ اپلائیڈ فار، بلانمبری گاڑی و موٹرسائیکل چلانے پر 03 ہزار 210 چالان کئے گئے۔

    قائمقام سی ٹی او کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کالے شیشے لگانے پر 32 ہزار 878 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

    آصف صدیق نے اس حوالے سے مزید کہا کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ یا جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں ہو گی ایسی صورت میں کوئی معافی بھی نہیں ملے گی۔اگر ایسا ہوا تو فوری چالان ہو جاۓ گا۔اور فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کریک ڈاؤن کےلئے سٹی ٹریفک پولیس کی 17 مخصوص ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں اس کے علاوہ شہریوں کو وارننگ اور آگاہی کے بعد کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے

    قائمقام سی ٹی او نے کہا کہ گاڑی کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کا مطلب شناخت کو چھپانا ہے۔مقدمات موٹروہیکل آرڈیننس آرڈنینس 97 اے کے تحت درج کروائے جا رہے ہیں۔

    ایس پی آصف صدیق کا مزید کا کہنا تھا کہ ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں ابھی چالان نہیں کیا جارہا،ایسے شہری جنہوں نے نمبر پلیٹس کےلئے اپلائی کیا ہوا ہے وہ ایکسائز سلیپ ساتھ رکھیں۔

  • سانحہ مری کے بعد غیر قانونی ہوٹلز والوں کی شامت آ گئی

    سانحہ مری کے بعد غیر قانونی ہوٹلز والوں کی شامت آ گئی

    غیر قانونی ہوٹلز کے لیے شکنجہ کس لیا گیا،

    معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب حسان خاور اور سیکرٹری اسداللہ فیض کی ہدایت پر محکمہ سیاحت کی کاروائیاں کی گئی ہیں، منافع خوری اور رجسٹریشن کے بغیر ہوٹلز کو لاکھوں کے جرمانے کیے گئے،گزشتہ ہفتے میں تقریبا 270 غیر قانونی ہوٹلز پر ٹورازم سروسز کے ڈپٹی کنٹرولر نے چھاپے مارے ہیں،چھاپے مار کاروائی میں کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ نے معاونت کی،

    وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی حسان خاور کا کہنا ہے کہ مری سمیت دیگر سیاحتی زونز میں 70 ہوٹلوں کو جرمانے کیے گئے، رجسٹریشن کے بغیر تمام ہوٹلوں کو ایک ایک لاکھ کا جرمانہ کیا گیا، دو سو سے زائد ہوٹلوں کو وارننگ جاری کی گئیں، پنجاب ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایکٹ کے تحت اب منافع خوری کرنے والوں کی پکڑ شروع کر دی گئی ہے، غیر ضروری چارجز ختم کرنے ہں گے۔ حکومتی رجسٹریشن کے بغیر اب ہوٹلوں کا چلنا ممکن نہ ہو گا، سیاحوں کی سہولت کے لیے اب رجسٹرڈ ہوٹل ہی سیاحتی مقامات پر مناسب ریٹس کے ساتھ چلیں گے، مری سانحہ کے بعد یہ اقدام اٹھانا نہایت ضروری تھا، لوگوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ سیاحت متحرک ہو کر کام کر رہا ہے،پنجاب کا سیاحت کا سیکٹر صوبے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا،

    مری میں موسم تبدیل برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر جاری ہوا تھا جو اب تھم چکا ۔سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی کی طرف سے ایڈوائزر ی جاری کی گئی ہے ڈی ایس پی ٹریفک مری کا کہنا ہے کہ مری میں دوران برفباری ڈرائیونگ کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں.مری میں دوران برفباری رفتار انتہائی کم رکھیں جلد بازی سے گریز کریں. سیاحوں کی حفاظت کے پیش نظر کلڈنہ سے گلیات کی طرف داخلہ پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے، ٹریفک پولیس کے جوان دیگر محکموں کے ساتھ ملکر روڈ کلیر کروانے اور سیاحوں کی مدد میں 24 گھنٹے مصروف عمل ہیں. مری میں اب تک مجموعی طور پرسیاحوں کی 1066 کے قریب گاڑیاں موجود ہیں۔ ڈی ایس پی ٹریفک مری سمیت تمام افسران و جوان فیلڈ میں موجود رہیں۔ مسلسل جاری برفباری اور سلیپری روڈ کے باعث سیاح حضرات ٹائر چین ساتھ لائیں دوران برف باری مری آنے والے سیاح اپنے ساتھ مکمل حفاظتی ٹول کٹ بھی ضرور رکھیں۔

    ضلع مری کےلیے ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش

    سات اے سی مری تبدیل ہوئے، کیا کوئی سیاسی طاقتور ہے ادھر؟ عدالت

    مری سانحہ، غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ مبشر لقمان برس پڑے

    مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا

    ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

    آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

    طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

    امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

    سانحہ مری،برفانی طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں کہاں تھیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

    مری واقعہ،ن لیگ کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

    مری سانحہ،مذہبی جماعتیں ریسکیو ،رفاہی کام میں متحرک، ووٹ لینے والی جماعتیں غائب

    مری سانحہ،سیاحوں کے لیے داخلہ تاحال بند

    مری میں اموات زیادہ ہوئیں جوقوم سے چھپائی جارہی ہیں،حمزہ شہباز

    وفاقی حکومت کا بس چلے توسانحہ مری کی ذمہ داری سندھ پر ڈال دے

    سانحہ مری،ثابت کریں کہ کسی خاتون نے کمرے کیلئے زیور گروی رکھا،ہوٹل ایسوسی ایشن

    مری سانحہ،انکوائری کی ضرورت نہیں،ذمہ دار پھانسی کے حق دار ہیں،عدالت

    سات اے سی مری تبدیل ہوئے، کیا کوئی سیاسی طاقتور ہے ادھر؟ عدالت

  • سوشل میڈیا پرجھوٹی خبریں‌پھیلانے پر5 سال قید 14 کروڑ روپے جرمانہ:فیصلے ہوگئے

    سوشل میڈیا پرجھوٹی خبریں‌پھیلانے پر5 سال قید 14 کروڑ روپے جرمانہ:فیصلے ہوگئے

    ریاض :سوشل میڈیا پرجھوٹی خبریں‌پھیلانے پر5 سال قید 14 کروڑ روپے جرمانہ:فیصلے ہوگئے،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی پبلک پراسیکیوشن نے وارننگ دی ہے کہ افواہیں اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

    عرب نیوز کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی نے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں افواہ پھیلائی تو اسے سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اس کے علاوہ ان لوگوں کو بھی سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو سوشل میڈیا پر دشمن ملکوں کی جانب سے گھڑی گئی جھوٹی خبروں کو پھیلاتے ہیں۔

    اتھارٹی نے بتایا کہ حال ہی میں ریاض میں میوزک کنسرٹ کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جن کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔ جن سعودی شہریوں نے ان افواہوں کو پھیلانے میں حصہ لیا ہے انہیں نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

    پبلک پراسیکیوشن کے مطابق اس طرح کے جرائم کی سعودی عرب میں سزا پانچ سال سے زائد قید اور 30 لاکھ ریال جو کہ پاکستانی 14کروڑ8 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    یہ سزائیں پاکستان میں نہیں بلکہ سعودی عرب میٰں نافذ ہیں ، پاکستان میں تو سوشل میڈیا تو آزا ہے ہی مگرالیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا پراب جھوٹی اورفیک خبروں کا ذریعہ بن گئے ہیں‌، خصوصا حکومت کے خلاف اپوزیش اور دیگر ذرائع سے فائدہ اٹھانے کے بعد ایسی ایسی خبریں وائرل ہورہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں

    دوسری بات یہ ہےکہ پاکستان میں سوشل میڈیا قوانین کوایسے غلط اورمنفی پراپیگنڈے کو کنٹرول کرنےکےلیے نافذ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن اس سلسلے میں رکاوٹ بھی وہی ذرائع بن رہے ہیں جو فیک نیوز اورمن گھڑت خبروں اورتبصروں کا سہارا لیتے ہیں‌

  • عثمان بزدار کا عوامی نوٹس :اوور چارجنگ کی شکایات پر مری میں 15 ہوٹلز سربمہر کر دیئے گے

    عثمان بزدار کا عوامی نوٹس :اوور چارجنگ کی شکایات پر مری میں 15 ہوٹلز سربمہر کر دیئے گے

    راولپنڈی:عثمان بزدار کا عوامی نوٹس :اوور چارجنگ کی شکایات پر مری میں 15 ہوٹلز سربمہر کر دیئے گے،اطلاعات کے مطابق ترجمان ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی طرف سے یہ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ مری میں عوام الناس سے اوورچارجنگ کرنے والے 15 ہوٹلز سربمہر کردیئے گئے ہیں‌

    اس حوالے سے ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اوور چارجنگ کی شکایات سوشل میڈیا اور مری کنٹرول روم پہ وصول ہوئیں، ترجمان کی طرف سے اس حوالے سے جو مزید تفصیلات موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق ان ہوٹلز میں ابو ظبی روڈ، گلڈنہ روڈ، اپر جھیکا گلی روڈ سمیت دیگر ہوٹلز بھی ہیں‌جوکہ بنک روڈ پر واقع ہیں

    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار مری کے ہوٹلوں میں اوورچارجنگ کی شکایات پر سخت برہم ہوئے تھے وزیراعلیٰ پنجاب نے مقررہ کرائے سے زیادہ وصول کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن اورمتعلقہ حکام اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔ کھانے پینے کی اشیاء اور رہائش میں اوورچارجنگ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو لوٹنے والوں کومعاف نہیں کیا جائے گا۔ اوورچارجنگ کاروبار نہیں، لوٹ مار کے مترادف ہے ،جو قطعاً برداشت نہیں۔ انتظامیہ سیاحتی مقامات پر ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے صرف کی خرید و فروخت یقینی بنائے۔ انتظامی افسران اوور چارجنگ کے سدباب کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں۔

  • آزاد الیکشن کمیشن:دلیرانہ فیصلے:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی:سپیکرقومی اسمبلی کونوٹس جاری

    آزاد الیکشن کمیشن:دلیرانہ فیصلے:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی:سپیکرقومی اسمبلی کونوٹس جاری

    پشاور:خیبر پختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 دسمبر کو طلب کرلیا۔

    واضح رہے کہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے اور ای سی پی نے اس کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد دیگر 18 اضلاع میں انتخابات 16 جنوری 2022 کو ہوں گے۔

    ادھر الیکشن کمیشن ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ابھی تک مجموعی طور پر 19ہزار 282 امیدوار 2 ہزار 359 وی سی این سیز پر جنرل کونسلرز کی نشستوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں، جبکہ وی سی این سیز کی اتنی ہی نشستوں کے لیے خواتین امیدواروں کی تعداد 3 ہزار 905 ہے۔

    جن اضلاع میں 19 دسمبر کو انتخابات ہوں گے ان میں بونیر، باجوڑ، صوابی، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، ڈیرہ اسمٰعیل خان، بنوں، ٹانک، ہری پور، خیبر، مہمند، چارسدہ، مردان، ہنگو اور لکی مروت شامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر صوابی نے جاری کیا اور انہیں 13 دسمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ نوٹس میں سپیکر اسد قیصر کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ڈی ایم او نے کہا کہ اسد قیصر مبینہ طور پر آڈیو کلپ میں ووٹرز سے اپیل کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدواروں کو ترقیاتی فنڈز کی بھی یقین دہانی کروائی۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور نے پی ٹی آئی کے ایک اور رکن قومی اسمبلی شوکت علی کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا اور انہیں 12 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔

    دوسری طرف بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر پشاور نے 13 دسمبر کو طلب کر لیا۔

    اُدھر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر بنوں نے جمعیت علمائے اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کو تنبیہ کرکے ان کو جاری کیا گیا نوٹس نمٹا دیا۔

    اس سے قبل ای سی پی نے علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد وفاقی اور صوبائی وزرا پر 50 ہزار فی کس جرمانہ اور تنبیہ کی تھی

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سمیت دیگرکئی پی پی رہنماوں کو بھی جرمانے کیے گئے ہیں

  • آزاد الیکشن کمیشن کےدلیرانہ فیصلے:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،بلاول سمیت پارٹی کےدیگر رہنماؤں کوجرمانہ

    آزاد الیکشن کمیشن کےدلیرانہ فیصلے:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،بلاول سمیت پارٹی کےدیگر رہنماؤں کوجرمانہ

    پشاور: آزاد الیکشن کمیشن کے دلیرانہ فیصلے:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بلاول سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو جرمانہ ،اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے پشاور میں جلسے کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر جرمانہ کردیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 30 نمبر کو پشاور میں یوم تاسیس منایا تھا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 50 ہزار جرمانہ کردیا۔

    الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، سید خورشید شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، نثار کھوڑو اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل پر بھی فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ نگہت اورکزئی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی گئی ہے۔ نتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی پر کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔

  • سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کیں

    سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کیں

    سٹی ٹریفک پولیس کی تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں‘ 917 افراد پر جرمانے عائد کریں۔ شہر کے مختلف سیکٹروں میں نو پارکنگ زون کی خلاف ورزیوں پر 192 مالکان پر جرمانے عائد کریں۔ ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی‘ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت۔
    پشاور: سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 917 افراد پر جرمانے عائد کئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی اور باقاعدہ ان میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے جس میں تجاوزات سے پیدا ہونے والی مشکلات کے بارے میں کلمات درج تھے تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے مختلف سیکٹروں میں کارروائیاں کی گئیں اور 917 افراد کو گرفتار کرکے ان پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 192 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کی گاڑیاں ٹرمینل میں بند کی جائیں گی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں اور کسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے۔

  • بغیر این او سی و مہنگی فروخت کرنے پر جرمانے

    بغیر این او سی و مہنگی فروخت کرنے پر جرمانے

    قصوراور گردونواح میں مہنگی ایل پی جی گیس فروخت کرنے و این او سی کے بغیر ری فلنگ پر جرمانے
    تفصیلات کے مطابق قصور میں مہنگے داموں گیس ریفلنگ پر جرمانہ کیا گیا اور 2 کے خلاف مقدمہ درج
    کای گیا
    ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد دین نے بغیر حفاظتی آلات و این او سی کے غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے اور مہنگے داموں فروخت پر محمد افضل، علی حسن کو 4500 جرمانہ جبکہ احمد مقبول، علی رضا کے خلاف پرائس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کیلئے پولیس کو تحریر ی استغاثہ دے دیا

  • کرونا کی آڑ میں ضلعی انتظامیہ ناجائز تنگ کرنے لگی

    کرونا کی آڑ میں ضلعی انتظامیہ ناجائز تنگ کرنے لگی

    قصور
    ضلعی انتظامیہ کرونا ایس او پیز کی آڑ میں دکانداروں کو بھاری جرمانے کرنے لگی,معاشی بدحالی کے شکار تاجروں اور چھوٹے دکانداروں کو بلاوجہ بھاری جرمانے کرکے ان کی کمر توڑی جارہی ہے
    نائب تحصیلدار ایڈیشنل سپیشل مجسٹریٹ میاں امجد نے دودھ دہی اور سبزی فروشوں کو بھی بھاری جرمانے کیے تو تاجر اور چھوٹے دکاندار سراپا احتجاج بن گئے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی بھی کی
    تفصیلات کے مطابق مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ضلعی انتظامیہ نے اعلیٰ کارکردگی ظاہر کرنے کیلئے کرونا ایس او پیز کی آڑ میں تاجروں اور چھوٹے دکانداروں کا استحصال شروع کر دیا ہے اور انہیں ہراساں کرتے ہوئے بلاوجہ بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں حتیٰ کہ دودھ دہی اور سبزی فروشوں کو بھی معافی نہیں دی جارہی دکانداروں اور تاجر رہنما مہر شان الٰہی کا کہنا ہے ہم پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں اور اوپر سے ضلعی انتظامیہ بلا وجہ بھاری جرمانے کرکے ہماری مزید کمر توڑ رہی ہے۔کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث ہم پہلے ہی ہمارے معاشی حالات اتنے خرا ب ہو چکے ہیں کہ ہم بجلی کے بلز اور دکانوں کے کرائے دینے سے بھی قاصر ہو چکے ہیں۔نائب تحصیلدار ایڈیشنل سپیشل مجسٹریٹ میاں امجدنے بلاوجہ کرونا ایس او پیز کی آڑ میں اپنی اعلیٰ کارکردگی دکھانے کیلئے دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے ہیں، ہم ان کی مذمت کرتے ہیں اور سراپا احتجاج ہیں۔ سرکاری دفاتر میں کہیں بھی کرونا ایس او پیز کی پابندی نہیں کی جارہی حتیٰ کہ ضلعی انتظامیہ کے دفاترمیں بھی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔دکانداروں اور تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بلا وجہ جرمانوں کی زیادتی کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ہم ضلعی انتظامیہ کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کرینگے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف دکانداروں اور تاجروں نے زبردست نعرے بازی بھی کی