Baaghi TV

Tag: جرمن سیاح

  • جرمن سیاح کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

    جرمن سیاح کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرمن سیاح کو لوٹنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    جرمن سیاح کے ساتھ پانچ روز قبل واردات ہوئی تھی، جرمن سیاح کو ڈاکوؤں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا، اب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 27 سالہ جرمن سیاح برگ فلورائن سے واردات کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لیا گیا ہے،پولیس نے ملزمان کو برکی اور غازی آباد سے گرفتار کیا ہے، پولیس نے ملزمان سے جرمن سیاح کا کیمرہ اور موبائل برآمد کر لیا،پولیس حکام کے مطابق ملزمان سابق ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ 2 ڈاکوؤں نے ائیر پورٹ کے قریب جرمن سیاح کو لوٹ لیا تھا ۔ ملزمان نے پارک میں کیمپنگ کرنے والے سیاح پر تشدد بھی کیا تھا ،ڈاکووں نے جرمن سیاح سے نقدی، موبائل فون اور کیمرہ چھین لی تھا ۔

    گزشتہ روز سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے جرمن سیاح فلورین برگ سے ملاقات کی اور وزیراعلی پنجاب کی جانب سے پانچ لاکھ روپےکی امداد دی تھی،اس موقع پر جرمن سیاح فلورین برگ کا کہنا تھا کہ جس انداز میں حکومت پنجاب اورعوام نے میرا ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتا۔

    جرمن سائیکلسٹ کے ساتھ واردات کا معاملہ، غفلت برتنے پر ڈولفن اہلکار گرفتار
    جرمن سیاح کے ساتھ واردات کے معاملے میں بر وقت رسپانس نہ کرنے اور غفلت برتنے پر ڈولفن فورس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا،ڈولفن ٹیم کو پولیس افسران کے حکم پر گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے،ترجمان ڈولفن فورس نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر وقوعہ کے متعلق مفصل انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ایس پی ڈولفن کی سربراہی میں باقاعدہ ریگولر ڈیپارٹمنٹل انکوائری کی جارہی ہے ، جب کہ ڈولفن ٹیم کو معطل کر کے اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کر دیئے گے ہیں، انکوائری میں وقوعہ کے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے،ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ شفافیت اور خود احتسابی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ریگولر ڈیپارٹمنل انکوائری کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

    عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس

    100ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست ،نیب نے وقت مانگ لیا

  • لاہور میں جرمن سیاح لٹ گیا، ڈاکوؤں نے کیا تشدد

    لاہور میں جرمن سیاح لٹ گیا، ڈاکوؤں نے کیا تشدد

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ چکی ہیں، جرمنی سے سائیکل پر پاکستان آنے والا سیاح بھی ڈاکوؤں سے نہ بچ سکا، ڈاکوؤں نے نہ صرف سیاح کو لوٹا بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا

    پولیس حکام کے مطابق جرمن سیاح سے ڈکیتی کا واقعہ ایئر پورٹ کے قریب پیش آیا، جرمنی کا 27 سالہ برگ فلورائن جرمنی سے سائیکل پر پاکستان پہنچا تھا،جرمن سیاح کیمپ لگا کر سڑک کے کنارے سو رہا تھا کہ اسی دوران ڈاکوؤں نے واردات کی، جرمن سیاح کو سوتے ہوئے اٹھا کر اس کو لوٹ لیا گیا، اس دوران اس پر تشدد بھی کیا گیا،ڈاکو جرمن سیاح سے اسکے پاس موجود نقدی، موبائل فون چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس حکام کے مطابق جرمن سیاح کی درخواست پر تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس نےکارروائی شروع کر دی ہے

    جرمن سیاح شمالی علاقہ جات کا دورہ کر کے دو ہفتے قبل لاہور پہنچا تھا، جرمن سیاح اس دوران لاہو ر کے مختلف علاقوں میں سڑک کے کنارے کیمپ لگا کر قیام کرتا تھا،

    ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے واقعے پر ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں،

    ایک صارف نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں اب غیر ملکی جرمن شہری بھی محفوظ نہیں، شرم کا مقام ہے، کینٹ ڈویزن کے ایس ایچ اوز کرائم کنٹرول کرنے میں ناکام، جو کہ اصل ناکامی ایس پی اویس شفیق کی ہے، مگر صاحب بہادر سے کون پوچھے گا