Baaghi TV

Tag: جرمن قونصلر

  • گورنربلوچستان سے کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل کی ملاقات

    گورنربلوچستان سے کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل کی ملاقات

    گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل (Dr Ruediger Lotz) نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال، بلوچستان میں پائے جانے والے قیمتی وسائل و معدنیات اور سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان پچھلے کئی دہائیوں سے بہت خوشگوار دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور اب ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جدید تقاضوں کے مطابق باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائی. انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان قریبی دوستی اور خوشگوار تعلقات سے پورے خطے کے امن اور ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونگی. انہوں نے کہا کہ جرمنی کا بالخصوص صوبہ بلوچستان میں تعلیم، صحت، ٹیکنالوجی، استعدادکار بڑھانے اور خاص طور پر نوجوانوں کیلئے اسکالرشپ میں تعاون نہایت مددگار ثابت ہوگا اور توقع ظاہر کی کہ جرمنی آئندہ بھی پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کیلئے تعاون فراہم کرتا رہیگا. گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ خطے میں رونما ہونے والی معاشی اور تجارتی تبدیلیوں کے پیش نظر ہم نے اپنی نئی نسل کو جدید فنی اور تیکنیکی مہارتیں سکھانے پر توجہ مرکوز رکھی ہیں جس کے بہت مثبت نتائج برآمد ہونگے۔

    پاکستانی جہازوں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کے 83 واقعات

    کراچی،سہراب گوٹھ سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد گرفتار

    وزیراعلیٰ سندھ کی میسی سمیت ارجنٹائنی کھلاڑیوں کو لیاری آنے کی دعوت

  • پاکستانی اسپیشل ایتھلیٹس کسی سے کم نہیں، جرمن قونصل جنرل

    پاکستانی اسپیشل ایتھلیٹس کسی سے کم نہیں، جرمن قونصل جنرل

    جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا کہنا ہے کہ جرمنی میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس و رلڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 80 سے زائڈ میڈلز جیت کر اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت کے ساتھ جیت کاعزم ہو تو کوئی دشواری کامیابی کاراستہ نہیں روک سکتی۔اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں اعزازات جیتنے والے قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ جرمنی کی میزبانی میں پہلی بار ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ہر لحاظ سے ایک شاندار اور یادگار انداز میں منعقد ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں 176 ممالک کے ساڑے 6 ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا اور پاکستان کے اسپیشل ایتھلیٹس دنیا میں کسی سے کم نہیں۔ ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹس نے برلن ورلڈ گیمز میں میڈلز جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے سفیر کی حیثیت سے عمدہ اخلاق اور رویے کی بدولت بھی سب کے دل جیتے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر قونصل جنرل کی جانب سے کھلاڑیوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔