Baaghi TV

Tag: جسٹس (ر) تصدق جیلانی

  • ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر  کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

    ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

    اسلام آباد: سپریم کورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو دینے کا اقدام خوش آئند قرار دیا-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ بار کے صدر شہزاد شوکت نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ سپریم کورٹ بار تصدق حسین جیلانی کو کمیشن مقرر کرنے کو خوش آئند قرار دیتی ہے، تصدق حسین جیلانی کی شخصیت پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے، بار کا کوئی بھی عہدیدار انفرادی طور پر تصدیق جیلانی کے حوالے سے کوئی بیان دے تو اسے سپریم کورٹ بار سے منسوب نہ کیا جائے۔

    صحافیوں کیجانب سے امریکی صدر کے خصوصی طیارے سے قیمتی اشیاء لُوٹنے کا انکشاف

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے ججز کے خطوط کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی سربراہی میں کمیشن قائم کرنے کی منظوری دی ہے،اور ٹی او آرز بھی جاری کردئیے ہیں، جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عید کے بعد اس معاملے پر اسلام آباد میں تحقیقات کریں گے اور انہوں نے اس کو حساس معاملہ قرار دیا۔

    اسرائیلی فضائی حملے میں اقوام متحدہ کے 4 نمائندے زخمی

    دوسری جانب پنجاب بار کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط پر بننے والے تحقیقاتی کمیشن کی حمایت کر تے ہوئے جسٹس تصدق جیلانی کی بطور سربراہ نامزدگی کو خوش آئند قرار دیا,بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس تصدق دیانتدار جج کے طور پر جانے جاتے ہیں، امید ہے تصدق جیلانی معاملے کی انکوائری غیر جانبداری سے کریں گے,تصدق جیلانی کی تجویز سے عدلیہ کی آزادی اور وقار میں اضافہ ہوگا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط پر بننے والے تحقیقاتی کمیشن کو لاہور بار کونسل نے مسترد کردیا ہے ،لاہور ہائیکورٹ بار نے انکوئری کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کا بینچ کیس کی سماعت کرے، ہائی کورٹ کے 6 ججزا نتہائی قابل اور ایماندار ہیں، غیر آئینی حکومت کے نمائندوں کے علاوہ وطن عزیز کا ہر شہری اسٹبلشمنٹ کے غیرقانونی اقدامات سے پریشان ہے۔

  • شیر افضل مروت کا  جسٹس(ر) تصدق جیلانی کی تعیناتی چیلنج کرنے کا اعلان

    شیر افضل مروت کا جسٹس(ر) تصدق جیلانی کی تعیناتی چیلنج کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ جسٹس(ر) تصدق جیلانی مس فٹ ہیں ان کی تعیناتی چیلنج کریں گے-

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے حکومت کی جانب سے عدالتی امور پر اداروں کے دباؤ کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے الزامات کی تحقیقات کیلئے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں رہنما پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے کہا کہ جسٹس (ر) تصدق جیلانی اس کمیشن کے لیے انتہائی مس فٹ ہیں، ان کی تعیناتی چیلنج کی جائے گی، پاکستان تحریک انصاف مشاورت کے بعد تصدق جیلانی کی تعیناتی چیلنج اور آئندہ کا لائحہ عمل دے گی۔

    ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے ججز کے خط پر بنائے گئے کمیشن پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم اس نام نہاد کمیشن کو رجیکٹ مسترد کرتے ہیں۔

    نعیم حیدر پنجوتھا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‏چور کو اگر آپ کہیں کہ آپ خود چوری کا فیصلہ کرو تو کیا وہ ٹھیک کرے گا؟ نہیں، ‏ان ڈیلروں کو حکومت میں لانے کے لیے ایجنسیوں کی جانب سے ججز پر پریشر ڈالا گیا، ‏اب وہ ڈیلر کمیشن بنا رہے ہیں، یہ صرف کارروائی ڈالی گئی ہے،کمیشن کی سربراہی ریٹائرڈ جسٹس کر رہا ہے، ‏حاضر سروس ججز کے معاملے میں کیسے ریٹائر جج سربراہی کر سکتا ہے؟-

    امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا،امریکی صدر کا شہباز شریف کو خط

    قبل ازیں وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ بنانے کی منظوری دی تھی اور ٹی او آرز بھی جاری کردئیے ہیں، جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عید کے بعد اس معاملے پر اسلام آباد میں تحقیقات کریں گے اور انہوں نے اس کو حساس معاملہ قرار دیا۔

    مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو،وزیراعظم نے وزیر خزانہ کی بجائے وزیر خارجہ کو کیا …