Baaghi TV

Tag: جسٹس طارق محمود جہانگیری

  • جسٹس جہانگیری جعلی ڈگری کیس: سندھ ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا

    جسٹس جہانگیری جعلی ڈگری کیس: سندھ ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا

    سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی فوری سماعت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

    بدھ کے روز کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کیس میں جاری حکم امتناع کی وجہ سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی ساکھ متاثر ہورہی ہے، لہذا درخواست کی فوری سماعت کی جائے۔

    عدالت نے 21 نومبر 2024 کو جسٹس عدنان کریم میمن کی جانب سے اس کیس کی سماعت سے معذرت کے بعد جاری کیا گیا اپنا 17 دسمبر 2024 کا انتظامی حکم واپس لے لیا۔ جسٹس عدنان کریم میمن نے پہلے ہی یہ واضح کر دیا تھا کہ ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک کے کیسز ان کے سامنے پیش نہ کیے جائیں۔ اس حکم کے بعد یہ درخواست آئینی بینچ نمبر 2 کو منتقل کر دی گئی تھی۔

    نئی دہلی: طیارے کے لینڈنگ گیئر میں سوار افغان کمسن کو واپس بھیج دیا گیا

    تاہم 15 ستمبر 2025 کو فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ وہ اب پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نہیں رہے اور اس عہدے پر طاہر نصر اللہ وڑائچ فائز ہیں،عدالت نے تمام درخواست گزاروں اور پاکستان بار کونسل کے نئے وائس چیئرمین کو نوٹس جاری کیے ہیں،چونکہ اس کیس میں ایک سال سے زائد عرصے سے حکم امتناع جاری ہے، اس لیے اسے آئینی بینچ نمبر 1 میں سماعت کے لیے مقرر کیا جائے،کیس کی آئندہ سماعت 25 ستمبر کو جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں آئینی بینچ کے روبرو ہوگی۔

    لازوال عشق کے ٹریلر پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

  • جسٹس  جہانگیری نے بطور جج کام سے روکنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    جسٹس جہانگیری نے بطور جج کام سے روکنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالت عالیہ کی جانب سے بطور جج کام سے روکنے کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی۔

    واضح رہے کہ 16 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جعلی ڈگری کیس کے فیصلے تک جج کے فرائض سے روکنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس طارق محمود نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔یاد رہے کہ ان کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق شکایت جولائی 2023 میں سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کرائی گئی تھی، جبکہ ان کی تقرری کے خلاف ایک الگ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ معاملہ اس خط سے جڑا ہے جو گزشتہ برس سوشل میڈیا پر گردش میں آیا تھا اور مبینہ طور پر کراچی یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جج کی قانون کی ڈگری سے متعلق تھا۔

    غیر معمولی پیش رفت میں، 16 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے میاں داؤد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کے بعد تحریری حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عارضی طور پر کام سے روک دیا تھا۔

    پنجاب حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے سیلاب زدگان کی مدد سے انکار

    غزہ میں انسانی صورتِ حال بدترین، فوری جنگ بندی ناگزیر: انتونیو گوتریس

    ٹرمپ کی تقریر بے ربط اور متنازع دعوؤں سے بھرپور تھی،امریکی میڈیا کی تنقید

    شان مسعود کی سینٹرل کنٹریکٹ کیٹیگری میں تبدیلی کا امکان، کپتانی برقرار

    پاک فضائیہ اور بحرین نیشنل گارڈ کے درمیان دفاعی تعاون پر اتفاق

  • جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس؛ جامعہ کراچی نے اپنا جواب جمع کروا دیا

    جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس؛ جامعہ کراچی نے اپنا جواب جمع کروا دیا

    سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت اور پاکستان بار کونسل کی جواب جمع کروانے کی مہلت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ بار، کراچی بار اور دیگر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔جامعہ کراچی اور پولیس نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔ جامعہ کراچی نے جواب میں کہا ہے کہ درخواستگزار کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اس طرح کی پٹیشن دائر کرے۔ یونیورسٹی کی ڈگری کوئی پبلک ڈاکیومنٹس نہیں ہوتی جبکہ یہ صرف طالب علم کی ملکیت ہوتی ہے۔ درخواستگزار کو ڈگری کے جھوٹا ہونے کا اندیشہ تھا تو کراچی یونیورسٹی سے رابطہ کرسکتا تھا۔
    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پیپرکتنے لاکھ میں لیک ہوا؟طلبا کا انکشاف سامنے آ گیا
    جامعہ کراچی نے کہا کہ درخواستگزار نے یہ کوشش کی ہے کہ وہ طالب علم کی ڈگری کو عدلیہ کی آزادی سے منسلک کرے۔ کراچی یونیورسٹی کو سنے بغیر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ یونیورسٹی نے غیر قانونی کام کیا ہے۔ درخواستگزار نے مفروضوں کو بنیاد بناکر درخواست دائر کی ہے۔ اس درخواست کے ذریعے یونیورسٹی کے معاملات میں دخل اندازی کی گئی ہے۔
    کوئی بھی تعلیمی ادارہ سکھانے کا مرکز ہوتا ہے اور اپنے بنائے ہوئے اصولوں پر چلتا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا حکم ان کے بنائے ہوئے قوانین کے مطابق ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا حکم کراچی یونیورسٹی کے اس ریکارڈ کے مطابق ہے جو انہیں مہیا کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت اور پاکستان بار کونسل نے جواب جمع کروانے کے لئے مہلت کی استدعا کردی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اسلامیہ کالج پشاور کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہی درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ اسلامیہ کالج کو بھی فریق بنا رہے ہیں۔
    عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ عدالت نے ان فئیر مینز کمیٹی کی سفارشات اور سینڈیکیٹ کا فیصلہ معطل کرکے جامعہ کراچی کو معاملے پر کسی بھی کارروائی سے روک رکھا ہے۔عدالت نے پیمرا کو ان فیئر مینز کمیٹی سے متعلق خبروں اور ایف آئی اے کو ڈگری سے متعلق تحقیقات سے بھی روک رکھا ہے۔

  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور میسجیز موصول

    جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور میسجیز موصول

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور پیغامات موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: عدالتی ذرائع کے مطابق مشکوک کال کرنے والے نے خود کو بطور ڈی جی ایف آئی اے متعارف کرایا تاہم تحقیقات کے بعد پتہ چلا ڈی جی ایف آئی اے نے کوئی کال نہیں کی، مشکوک کال کرنے والا ڈائریکٹ جسٹس طارق جہانگیری سے بات کرنا چاہ رہا تھا۔

    عدالتی ذرائع کے مطابق مشکوک کال 2 روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس طارق جہانگیری کے آفس میں کی گئی مشکوک نمبر سے جسٹس طارق جہانگیری کے موبائل نمبر پر مسیجز بھی بھیجے گئے،مشکوک کال کے بعد جسٹس طارق جہانگیری نے رجسٹرار کو طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ رجسٹرار موبائل نمبر کے حوالے سے ایف آئی اے کو فوری رپورٹ کرے۔

    واضح رہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری الیکشن ٹریبیونل کے جج بھی ہیں اور اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر جیتنے والے لیگی ارکان کے خلاف پی ٹی آئی کی عذرداری درخواستوں کی سماعت کررہے ہیں۔