Baaghi TV

Tag: جسٹس عقیل عباسی

  • پنجاب الیکشن ٹریبونل سے متعلق تحریری فیصلے میں 2 ججز کے اضافی نوٹ بھی شامل

    پنجاب الیکشن ٹریبونل سے متعلق تحریری فیصلے میں 2 ججز کے اضافی نوٹ بھی شامل

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے جاری پنجاب الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق فیصلے میں 2 ججز کے اضافی نوٹ بھی شامل کیے گئے ہیں،اضافی نوٹ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی نے تحریر کئے ہیں-

    باغی ٹی وی: جسٹس جمال مندوخیل نے 3 صفحا ت پر مشتمل اضافی نوٹ میں کہا کہ سیکشن 140 الیکشن کمیشن کو ججز پینل طلب کرنے کا اختیار نہیں دیتا، مقننہ کی اس قانون میں سوچ واضح ہے، مقننہ نے الیکشن کمیشن کو ججز کا پینل مانگنے اور انتخاب کا اختیار نہیں دیا، الیکشن کمیشن کو ہر جج پر اعتماد کرنا چاہیئے، الیکشن کمیشن ایک ٹربیونل کے لیے ایک ہی جج کے نام کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

    جسٹس جمال خان مندوخیل نےکہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ اور ججز آئینی عہدیدار ہیں، ہر معاملے میں الیکشن کمیشن اور ججز کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیئے، الیکشن کمیشن اور لاہور ہائیکورٹ ججز کے درمیان باقاعدہ مشاورت نہیں ہوئی، چیف جسٹس اور کمیشن کی مشاورت کا نتیجہ ہمارے سامنے اتفاق کی صورت میں آیاامید ہے کہ اب الیکشن کمیشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لیے اقدامات کرے گا، الیکشن ٹربیونلز میں قانون کی دی گئی مہلت کے اندر فیصلے ہوں گے۔

    جسٹس عقیل عباسی نے اضافی نوٹ میں لکھا کہ معاملہ کے اتفاق ہونے کی حق تک کیس نمٹانے سے اتفاق کرتا ہوں۔

    آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیل:سٹس منیب اختر کا شمولیت سے انکار

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

    پاکستان کیجانب سے غزہ کیلئے امداد کی دسویں کھیپ روانہ

  • میرا گمان ہے جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہوسکتا،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

    میرا گمان ہے جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہوسکتا،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

    کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا ہے کہ واضح طور پر کہتا ہوں مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، میرا گمان ہے جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہوسکتا، ماتحت عدالتوں کی صورتحال کوئی زیادہ بہتر نہیں-

    باغی ٹی وی : محکمہ ریونیو کے اشتراک سے ہائیکورٹ میں ان لینڈ رجسٹریشن سسٹم کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم کے تحت سائلین کو عدالت میں جمع کرائی جانے والی دستاویزات کی تصدیق کے لیے ریونیو کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، ضمانت کی دستاویزات کی فوری تصدیق بھی کی جاسکے گی۔

    چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ خفیہ اداروں کی مداخلت کی کوئی شکایت نہیں، کبھی کبھار نامعلوم سی چیزیں کچھ دیکھی ہیں لیکن کسی نے کوئی کال وغیرہ نہیں کی، ماتحت عدالتوں میں بھی ایسا کوئی کیس نہیں سامنے آیا، سندھ کی عدلیہ پر کسی مخصوص کیس میں دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کی گئی پوری دیانت داری سے کہتا ہوں الیکشن ٹریبونل کے جج کا تبادلہ معمول کی کارروائی تھی ججز کے تبادلے کا نظام بہت پیچیدہ ہے۔

    18 سے 22 جون تک پنجاب میں بارشوں کا امکان

    چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ واضح طور پر کہتا ہوں مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، میرا گمان ہے جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہوسکتا، ماتحت عدالتوں کی صورتحال کوئی زیادہ بہتر نہیں، ماتحت عدالتوں کے ججز کو سہولتیں نہ ہونے کے برابر ملتی ہیں میڈیا نے ہمیشہ مثبت رول ادا کیا ہے، کچھ کوششیں ایسی ضرور ہوئیں لیکن خدا کی رحمت سے مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا، عدلیہ کی آزادی اس کے فیصلوں سے نظر آتی ہے بظاہر ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی ایک دو بار کچھ ایسی کوشش ہوئی جس کا فوری سدباب کیا وہ بھی بعد میں غلط فہمی ثابت ہوئیں۔

    ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا