Baaghi TV

Tag: جسٹن ٹروڈو

  • سابق کینیڈین وزیراعظم اور  گلوکارہ کیٹی پیری کی ایک ساتھ ڈنر کرتے تصویروائرل

    سابق کینیڈین وزیراعظم اور گلوکارہ کیٹی پیری کی ایک ساتھ ڈنر کرتے تصویروائرل

    سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور مشہور گلوکارہ کیٹی پیری کی ایک ساتھ ڈنر کرتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    دی گارڈین، کے مطابق دونوں شخصیات کو رواں ہفتے کینیڈا کے شہر مونٹریال کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا،ریسٹورنٹ کی ایک کمیونیکیشن کنسلٹنٹ سمنتا جن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نے پیر کی شام تقریباً دو گھنٹے ریسٹورنٹ پر گزارے،دونوں نے اپنے آپ کو الگ رکھا اور نہ تو عملے کے افراد اور نہ ہی دوسرے مہمانوں نے ان سے تصویر لینے کی کوشش کی،ہمیں لگا کہ وہ زیادہ آرام دہ موڈ میں تھے، تاہم دونوں کے درمیان کوئی رومانوی علامات نظر نہیں آئیں۔

    واضح،رہےکہ،کیٹی پیری نے حال ہی میں اپنے طویل عرصے کے ساتھی اور اداکار اورلینڈو بلوم سے راہیں جدا کرلی تھیں،جبکہ،ٹروڈو اور ان کی سابقہ بیوی صوفی گریگوار 2023 میں علیحدہ،ہوئے تھے،تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں دونوں شخصیات کی ’ڈیٹنگ‘ کی قیاس آرائیاں کی جارہی،ہیں،

    ٹروڈو نے تقریباً ایک دہائی کے اقتدار میں رہنے کے بعد اس سال کے شروع میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے والد مرحوم وزیر اعظم پیئر ٹروڈو جب وزیر اعظم بنے تو بیچلر تھے۔ اس نے اداکاروں باربرا اسٹریسینڈ اور کم کیٹرل کو ڈیٹ کیا اور 51 سال کی عمر میں دفتر میں رہتے ہوئے ایک 22 سالہ خاتون سے شادی کی،کیلیفورنیا میں پیدا اور پرورش پانے والی، پیری 13 مرتبہ گریمی ایوارڈ کی نامزد امیدوار ہیں۔

  • وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کُرسی بھی اُٹھا کر لے گئے

    وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کُرسی بھی اُٹھا کر لے گئے

    ٹورنٹو: سبکدوش ہونے والے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کُرسی بھی اُٹھا کر لے گئے۔

    باغی ٹی وی : کرسی اُٹھا کر پارلیمنٹ سے باہر جاتے ہوئے جسٹن ٹروڈو کی تصویر سوشل میڈیا وائرل ہو گئی، اس تصویر پر صارفین کی جا نب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں،کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو نئے لبرل رہنما اور نامزد وزیر اعظم مارک کارنی سے ملاقات کی تاکہ کینیڈا کے انتخابات میں کارنی کی بھاری اکثریت سے جیت کے بعد اقتدار کی منتقلی کا آغاز کیا جا سکے۔

    برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے ایک فوٹوگرافر نے اسی ایک لمحے کی تصویر کشی کی جب جسٹن ٹروڈو اپنی ہاؤس آف کامنز کی کرسی کو پارلیمنٹ ہل سے باہر لے جارہے تھے، جو ان کے دور اقتدار کے اختتام کا علامتی اشارہ تھامذکورہ تصویر، جس میں جسٹن ٹروڈو کو دونو ں ہاتھوں سے اپنی کرسی اٹھائے اور اپنی زبان باہر نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے-

    آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی ترقی کے لیے اہم ہے،شہباز شریف

    ذرائع کے مطابق ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے اپنی کُرسی خریدنے کی روایت موجود ہے،جسٹن ٹروڈو نے بھی بطور وزیرِ اعظم 9 سال اپنے استعمال میں رہنے والی کُرسی قیمت ادا کر کے حاصل کی ہے۔

    سپریم کورٹ کا کسی پارٹی کے دلائل پر انحصار لازمی نہیں ہوتا،جسٹس جمال مندوخیل

  • کینیڈا کا امریکہ کے خلاف جوابی ٹیرف لگانے کا فیصلہ

    کینیڈا کا امریکہ کے خلاف جوابی ٹیرف لگانے کا فیصلہ

    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، "ٹیرف لگانا ایک بے وقوفانہ قدم ہے”، کینیڈا بھی امریکا کے خلاف جوابی ٹیرف لگائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق امریکا کا کینیڈا، میکسیکو اور چین کے ساتھ تجارتی جنگ کا خدشہ ہے۔ واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ ٹیرف کے معاملے پر کانگریس سے خطاب کریں گے، دوسری صدارتی مدت میں یہ ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا خطاب ہوگا۔ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا کی اشیاء پر 25 فیصد اور چین پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔

    کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا بھی امریکا کے خلاف جوابی ٹیرف لگائے گا،انہوں نے کہا تھا کہ ہم 155 ارب ڈالر مالیت کی امریکی اشیاء پر 25 فیصد تجارتی ٹیرف لگائیں گے۔ وزیراعظم ٹروڈو کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ٹیرف اُس وقت تک رہیں گے جب تک امریکا ٹیرف ختم نہیں کرتا۔ ٹروڈو نے مزید کہا کہ امریکا نے اپنے قریب ترین اتحادی کینیڈا سے تجارتی جنگ شروع کردی۔ امریکا کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ اور روس کے ساتھ مثبت تعلقات کی بات کر رہا ہے۔ کینیڈا یہ کیس عالمی تجارتی تنظیم میں دائر کرے گا۔

    لاہور میں فون کی خاطر 65 سالہ خاتون قتل

    بشریٰ انصاری نے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو عجیب مخلوق قرار دے دیا

    گورنر سندھ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

    ن لیگ کی حکومت پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہی کھڑی ہے، شرمیلا فاروقی

    اسپین میں چیئرمین پی ٹی اے کی اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات

  • کینیڈین وزیراعظم نےمستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا

    کینیڈین وزیراعظم نےمستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا

    کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پارٹی ان کے متبادل کا انتخاب نہیں کرتی وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کا مطلب یہ ہوا کہ جسٹن ٹروڈو 20 جنوری تک کینیڈا کے وزیراعظم رہیں گے، جب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالیں گے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر بھاری ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے جو کینیڈا کی معیشت کو مفلوج کردے گی۔لبرل پارٹی کے قانون سازوں کی جانب سے جسٹن ٹروڈو پر مستعفیٰ ہونے کا شدید دباؤ تھا، جس کے باعث انہوں نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ پارلیمنٹ 24 مارچ تک معطل رہے گی۔53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے نومبر 2015 میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا اور انہوں نے 2 بار انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ وہ طویل عرصے تک وزارت عظمیٰ کا دفتر سنبھالنے والے کینیڈین وزیراعظم بھی ہیں۔تاہم ان کی مقبولیت میں 2 سال پہلے اس وقت کمی آنا شروع ہوئی جب کہ کینیڈا میں مہنگائی اور مکانات کی قلت نے عوام کے غم وغصہ کو جنم دیا۔مختلف سروے اور عوامی رائے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اکتوبر کے آخر میں ہونے والے انتخابات میں لبرل پارٹی کو اپوزیشن کی اہم جماعت کنزرویٹو پارٹی سے بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، چاہے اس وقت حکمران جماعت کا سربراہ کوئی بھی ہو۔پارلیمنٹ 27 جنوری کو دوبارہ شروع ہونے والی تھی اور حزب اختلاف کی جماعتوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے حکومت کو گرا دیں گے، تاہم، اگر پارلیمنٹ 24 مارچ تک واپس نہیں آتی، تو اپوزیشن مئی میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کر سکتی ہے۔حالیہ مہینوں میں جسٹن ٹروڈو کی مقبولیت میں کمی آئی ہے اور ان کی حکومت عدم اعتماد کے ووٹ سے بمشکل بچنے میں کامیاب رہی تاہم ناقدین کی جانب سے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

    اٹک: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جدید صفائی سروسز کا افتتاح

  • بھارتی حکومت نے کینیڈین وزیر اعظم اور وزیرخارجہ کے دعووں کو مسترد کردیا

    بھارتی حکومت نے کینیڈین وزیر اعظم اور وزیرخارجہ کے دعووں کو مسترد کردیا

    کینیڈا نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کر تے ہوئے کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کےسربراہ کو ملک بدر کر دیا گیا،کینیڈا نے بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا بھی حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی:عالمی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے ہردیپ کی موت اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے یہ معاملہ جی 20 اجلاس میں بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ اٹھایا تھا، کینیڈین سرزمین پرشہری کے قتل میں غیرملکی حکومت کا ملوث ہونا ہماری خودمختاری کے خلاف ہے۔

    بھارت اور کینیڈین حکومت کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں،جسٹن ٹروڈو کے دھماکہ خیز خطاب کے بعد کینیڈین وزیرخارجہ میلانیا جولی نے اعلان کیا کہ سنیئر بھارتی سفارتکار کو کینیڈا سے نکال دیا ہےجبکہ کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کےسربراہ کو ملک بدر کر دیا گیا۔

    حکومت کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ جی ٹوئنٹی کانفرنس کے موقع پر نریندر مودی نے کینڈین وزیراعظم کو نیچا دکھانے کی کوشش کی تھی اور بھارتی میڈیا نے دعوے کیے تھے کہ کینیڈا میں خالصتان تحریک کے لوگوں کی موجودگی کا معاملہ مودی نے اٹھایا ہے ۔

    واضح رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں 18 جون کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھوں نے لندن سمیت دنیا بھر میں مظاہرے بھی کیے۔

    دوسری جانب سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجرکے قتل پرکینیڈا کی جانب سے خود کو موردالزام ٹھہرانے کے خلاف بھارت چیخ اٹھا بھارتی وزارت خارجہ نے کینیڈین حکومت کے الزامات کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دے دیا،بھارتی حکومت نے ایک بیان میں کینیڈین وزیر اعظم اور وزیرخارجہ کے دعووں کو مسترد کیا ۔

    بھارتی وزرات خارجہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے اس بیان میں کہا گہا ہے کہ ہم نے اپنی پارلیمنٹ میں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کے وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کیا ہے ہم جمہوری سیاست اور قانون کی حکمرانی کے لیے پُرعزم ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بے بنیاد الزامات خالصتان دہشت گردوں اور انتہا پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں، جنہیں کینیڈا میں پناہ فراہم کی گئی ہے اور وہ بھارت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں معاملے پر کینیڈین حکومت کی غیر فعالیت ایک دیرینہ اور مسلسل تشویش کا باعث رہی ہےکینیڈا کی سیاسی شخصیات کی جانب سے ایسے عناصر سے کھل کر ہمدردی کا اظہار کرنا گہری تشویش کا باعث ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ کینیڈا میں قتل، انسانی اسمگلنگ اور منظم جرائم سمیت متعدد غیرقانونی سرگرمیوں کو جگہ دینا کوئی نئی بات نہیں ہے ہم بھارتی حکومت کو اس طرح کی پیشرفت سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں بھارت کی جانب سے کینیڈین حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے سرگرم تمام بھارت مخالف عناصر کے خلاف فوری اور موثر قانونی کارروائی کرے۔

    خیال رہے کہ کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی بھارتی درخواست مسترد کردی تھی کینیڈا نے بھارتی حکومت کو جواب دیا کہ ریفرنڈم جمہوری حق ہے، جس سے سکھ کمیونٹی کو محروم نہیں کرسکتے۔

    شاہین شاہ آفریدی اورانشا کی شادی کی تقریب آج ہوگی

    ریفرنڈم سے قبل سکھ آنجہانی لیڈرجرنیل سنگھ بھنڈروالا کا پوسٹر پھاڑنے کے بعد شدید کشیدگی پیدا ہوئی تھی اور مقامی پولیس نے پوسٹر پھاڑنے کے الزام میں ایک بھارتی نژاد شخص کو گرفتارکیا تھااس حوالے سے جنرل سیکرٹری سکھ فار جسٹس کا کہنا تھاکہ سکھ اپنے حق کیلئے جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں اور ہمارا دہشت گردی سے تعلق نہیں۔

    کراچی سمیت ملک بھر میں کل تک مزید بارشوں کا امکان

  • ملکہ برطانیہ کی تدفین سے قبل لندن میں  کینیڈین وزیراعظم  کےگانے سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

    ملکہ برطانیہ کی تدفین سے قبل لندن میں کینیڈین وزیراعظم کےگانے سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

    ملکہ برطانیہ کی تدفین سے قبل لندن میں کینیڈین وزیراعظم کےگانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی: 8ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کےبعد 19 ستمبر کو ان کی تدفین کی گئی ان کی آخری رسومات میں دنیابھرکے سربراہان مملکت شریک ہوئے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو بھی ملکہ کی تدفین میں شرکت کیلئے لندن میں تھے-

    جسٹن ٹروڈو ہفتے کی رات دیر گئے ہوٹل کی لابی میں گانا گا رہے تھے جہاں کیمرہ فوٹیج نے لندن میں ٹروڈو کو گانا گاتے ہوئے پکڑ لیا گی ان کے اس عمل نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا-


    ایسے وقت میں جب برطانیہ کی عوام اور دنیا بھر میں ملکہ کے چاہنے والے غمگین اور افسردہ تھے ٹروڈو کے گانے کے انداز سے دنیا بھر میں لوگوں نے کینیڈین وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کینیڈین وزیر اعظم پیانو پر ہاتھ رکھے کھڑے دکھائی دیئے، وہ اپنی آواز میں ملکہ کیلئے پڑھے گئے ترانے کی پرفارمنس میں شریک تھے موسیقار گریگوری چارلس پیانو بجا رہے تھے۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد ٹروڈو پر کڑی تنقید شروع کردی گئی کئی صارفین نے کہا ٹروڈو نے اس انداز میں گانا گا کر ملکہ کی بے عزتی کی اور وہ اس موقع پر مطلوبہ شرافت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات جاری

    سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد کینیڈین وزیر اعظم کے آفس نے وضاحت جاری کی آفس ترجمان نے کہا ٹروڈو کینیڈا کے وفد کے ساتھ ایک چھوٹے اجتماع میں شریک ہوئے تھے، یہ اجتماع ملکہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔

    ترجمان نے کہا کہ اس اجتماع میں کیوبیک کے مشہور موسیقار گریگوری چارلس نے ہوٹل کی لابی میں پیانو بجایا اور وزیر اعظم سمیت وفد کے کچھ ارکان بھی ان کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔

    ترجمان نے کہا ٹروڈو کا اس پرفارمنس میں شرکت کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ وہ دس روز کے دوران ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دیگر تقریبات میں شریک ہوئے ہیں۔

    ملکہ برطانیہ کی تقریب 125 سینما گھروں میں براہ راست دکھائی جائے گی

  • کورونا پابندیوں اور ویکسین کے خلاف ڈرائیورز کا احتجاج،جسٹن ٹروڈو نے ایمرجنسی نافذ کر دی

    کورونا پابندیوں اور ویکسین کے خلاف ڈرائیورز کا احتجاج،جسٹن ٹروڈو نے ایمرجنسی نافذ کر دی

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کو ختم کرنے کے لیے منگل کو محدود وقتی ایمرجنسی ایکٹ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وفاقی حکومت نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تاکہ صوبائی اور علاقائی استعداد کو بڑھایا جا سکے کہ وہ رکاوٹوں اور دھرنوں سے نمٹ سکیں اس مرحلے میں فوج تعینات نہیں ہوگی تاہم حکام کو مظاہرین کو گرفتار کرنے اور ٹرکوں کو قبضے میں لینے کے لیے مزید اختیارات دیے جائیں گے۔

    او آئی سی کا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار

    جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور یہ امن عامہ کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ہم غیرقانونی اور خطرناک سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے ایکٹ کا نفاذ مخصوص علاقے میں ہو گا۔

    احتجاج کی فنڈنگ پر بھی پابندی لگائی جائے گی اس کیلئے کینیڈا کی حکومت اب بینکوں کو یہ اختیار دے گی کہ وہ دھرنوں کی حمایت کرنے والے مشتبہ افراد کے بینک اکاؤنٹس عارضی طور پر منجمد کر دیں اضافی طور پر دھرنوں میں شریک ٹرکوں کی انشورنس بھی ختم کی جائے گی۔

    امریکا میں چھوٹاطیارہ سمندر میں گر کر تباہ،1 شخص ہلاک 7 لاپتہ

    یاد رہےکہ گذشتہ ماہ کینیڈا سے امریکہ جانے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے لازمی ویکسین کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج میں شامل مظاہرین اب کورونا وبا سے متعلق تمام پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور انہوں نے اوٹاوا شہر کے مرکز سمیت کئی اہم بین الصوبائی شاہراہوں پر دھرنا دے رکھا ہے۔

    کینیڈا کی تاریخ میں غیرمعمولی حالات میں ایمرجنسی اختیارات کا استعمال دوسری مرتبہ کیا جا رہا ہے ایکٹ کا نفاذ سنگین حالات میں کیا جاتا ہےکینیڈا کے آئین میں موجود ایمرجنسی ایکٹ کا استعمال زمانہ امن میں صرف ایک مرتبہ 1970 میں کیا گیا تھا اُس وقت موجودہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے والد پیری ٹروڈو وزارت عظمیٰ کی کرسی پر براجمان تھے۔

    برطانوی حکومت نے افغانستان سے متعلق خطرناک بات کہہ دی

  • وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کورونا میں مبتلا ہوگئے تاہم ان کی صحت بہتر ہے اور انھوں نے کار مملکت قرنطینہ میں رہتے ہوئے گھر سے انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    چینی سائنسدانوں نے کورونا کی سب سے جان لیوا قسم”نیو کوو”سے خبرادار کر دیا

    وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آج صبح کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا ہے تاہم میں خود کو کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں اور اپنا کام گھر سے جاری رکھوں گا۔

    امریکا نے16ممالک کوخطرناک قراردیا

    وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید لکھا کہ قرنطینہ کے دوران فرائض منصبی کی ادائیگی وہ صحت کے ماہرین کی جانب سے بتائے گئے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے کریں گے جسٹن ٹروڈو نے اپنی ٹویٹ میں عوام سے ویکسین کا کورس مکمل کرنے اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی اپیل بھی کی۔

    اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام…

    واضح رہے کہ کینیڈا میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 30 لاکھ کے لگ بھگ ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہے۔

    کوویڈ ویکسین کی معیاد ختم ہونے سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف…

  • وزیراعظم عمران خان کاکینیڈین  ہم منصب کے اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیر مقدم

    وزیراعظم عمران خان کاکینیڈین ہم منصب کے اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیر مقدم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کینیڈین وزیر اعظم کے اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ اسلاموفوبیا کے خلاف کینیڈین ہم منصب کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں جسٹن ٹروڈو کے اسلامو فوبیا کی مذمت پر مبنی بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں اور اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے۔


    عمران خان نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کا بروقت اقدام میرے اس مطالبے کی حمایت ہے جو دہرا رہا ہوں۔

    وزیراعظم کا دورہ چین دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ

    قبل ازیں گزشتہ برس دسمبر میں ایک سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران وسی صدر ولادیمیرپوتن نے کہا تھا کہ پیغمبر اسلام کی توہین اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے۔ روسی صدر کے بیان کے ردِ عمل میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اس بیان کا خیر مقدم کیا تھا-

    بھارت نے جاسوسی کیلئے اسرائیل سے پیگاسس اسپائی وئیرخریدا،رپورٹ

    صدر پوتن نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پیغمبر اسلام کی توہین ‘مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے اور اسلام کے پیروکاروں کے مقدس احساسات کی خلاف ورزی ہے اس قسم کے اقدامات شدت پسندی کو فروغ دیتے ہیں اور اس حوالے سے انھوں نے فرانس میں پیغمبر اسلام کے خاکے شائع کرنے والے میگزین کے آفس پر حملے کا ذکر کیا تھا-


    ولادیمیر پوتن کے اس بیان کے بعد جمعے کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صدر پوتن کا بیان ان کے اس پیغام کی توثیق کرتا ہے کہ پیغمبر اسلام کی توہین ‘اظہار رائے کی آزادی’ نہیں ہے ہم مسلمانوں، خاص کر مسلمان لیڈروں کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے غیر مسلم دنیا تک یہ پیغام پھیلانا چاہیے۔

    پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے چینی ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم