Baaghi TV

Tag: جشن آزادی

  • ”معرکہ حق“ کی تھیم کے ساتھ جشنِ آزادی یکم  سے 14اگست تک بھرپور انداز میں منائی جائے گی، سید مراد علی شاہ

    ”معرکہ حق“ کی تھیم کے ساتھ جشنِ آزادی یکم سے 14اگست تک بھرپور انداز میں منائی جائے گی، سید مراد علی شاہ

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ،افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اس بار 14 اگست صرف ایک دن تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ یکم سے 14 اگست تک مختلف تقریبات کا انعقاد ہونا چاہیے۔

    کراچی میں سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ”معرکہ حق“ میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے، اسی لیے اس سال جشنِ آزادی کا تھیم ”معرکہ حق“ ہوگا اور تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی, افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اس بار 14 اگست صرف ایک دن تک محدود نہیں رہے گی،بلکہ،وفاقی حکومت اور صوبے مل کر یکم سے 14 اگست تک مختلف تقریبات کا انعقاد ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال 14 اگست مناتے ہیں، لیکن اس بار وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جشنِ آزادی صرف ایک دن تک محدود نہ ہو، یکم سے 14 اگست تک مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی تاکہ مئی میں حاصل ہونے والی ”معرکہ حق“ کی کامیابی کو بھی بھرپور انداز میں منایا جائے اور قوم کو آزادی کی اہمیت کا عملی احساس دلایا جا سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں نے مل کر چودہ دن سلیربیٹ کر لے گا، جو نہیں کرے گا اس کو لوگ پہچان لیں گے، شر پسند عناصر اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں لیکن پولیس رینجرز اور پاک فوج تیار ہے ،ہم نے کبھی ہار نہیں مانی، دہشت گردی کے ڈر سے کوئی پروگرام کینسل نہیں کریں گے، جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا،میڈیا سے گذارش ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں جو گھر۔گاڑی۔ مال۔ عمارت اور سرکاری عمارت سجاتا ہے وہ ان کی نشاندہی کریں،سندھ ہمیشہ لیڈ کرتا ہے اور کرتا رہے گا، کابینہ میں جب تبدیلی کرنا ہو گی وہ میں کر دوں گا سب کو پتہ چل جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی عمارت پر جھنڈے لگائے جائیں گے، ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات ہوں گی، پرچم کشائی ہو گی، حیدرآباد میں بھی رانی باغ میں کلچرل تقریب اور کنسرٹ ہو گا جبکہ سکھر میں بھی معرکہ حق کے سلسلے میں ثقافتی تقریب ہو گی،کراچی میں سی ویو پر جشن آزادی کی بڑی تقریب ہو گی، جشن آزادی کی تقریبات میں سب سے آگے ہو گا ونٹیج کار اور ہیوی بائیکس کی ریلیاں کرانے کی کوشش کریں گے، خواتین کے میلے ہوں گے، پینٹنگ کے مقابلے ہوں گے، محکمۂ ثقافت کو گائیکی کے مقابلے کرانے کی بھی ہدایت کی ہے، جشن آزادی کے حوالے سے مشاعرہ ہوگا، رکشہ ریلی کا بھی پروگرام ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے، عوام بھی تعاون کریں، یہ پاکستان کی خاطر ریلیاں ہوں گی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو جشن آزادی کی تقریات میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کو باضابطہ دعوت نامے بھی ارسال کیے جائیں گے، یوم اگست کی تقریبات کے دوران اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، محکمۂ تعلیم اپنے پروگرام ترتیب دے رہا ہے۔ 9 سے 11 اگست تک شاہ عبداللطیف بھٹائی کا میلہ ہے، اس میں بھی جشن آزادی کا رنگ نظر آئے گا۔

  • تین نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے

    تین نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے

    کراچی کے علاقے گڈاپ میں تین نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ہیں جبکہ گڈاپ کے تین نوجوان تالاب میں نہانے کیلئے گئے تھے مگر پھر زندہ واپس نہ آسکے ہیں اور ڈوبنے کے بعد مقامی لوگوں نے تینوں افراد کی لاشیں تالاب سے نکال لیں تھیں جس کے بعد تینوں لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں یوسف، وقاص اور اللہ بخش نامی نوجوان شامل ہیں ادھر نوجوانوں کے گھروں میں ان کی موت کی خبر پہنچنے کے بعد کہرام مچ گیا ہے اور ان کے اہل خانہ انتہائی رنجیدہ ہیں، تاہم خیال رہے کہ نوجوانوں کی لاشوں کے پوسٹمارٹم کے بعد ہی ان کی میتیں ان کے گھر پہنچائی جائیں گی.

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی دریائےسندھ خورہ خیل کے مقام پر ایک ہی گھر کے 4 افراد ڈوب گئے تھے جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن کیا گیا تھا جبکہ اٹک میں دریائے سندھ خورہ خیل کے مقام پر ایک ہی خاندان کے4 افراد نہاتے ہوئے ڈوبے تھے، ڈوبنے والوں میں 3 سگی بہنیں اورایک بھائی شامل تھے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف

    جبکہ ریسکیوحکام نے بتایا تھا کہ ڈوبنے والوں میں 22 سالہ، 20 سالہ اور 18 سالہ دختر شہزادہ خان اور 15 سالہ عامر خان شامل تھے اور تینوں سگے بہن بھائی ہیں، جو دریا پر سیر و تفریح کے لیے گئے تھے۔ جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ پانی گہرا ہونے کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات ہورہی ہیں، تاہم کل صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا۔

  • آئیے، ہم سب مل جل کر معاشرے سے نفرت و تقسیم  کا خاتمہ کریں،بلاول

    آئیے، ہم سب مل جل کر معاشرے سے نفرت و تقسیم کا خاتمہ کریں،بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں میں آج 76 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے،

    سابق وزیر خارجہ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دی،تمام پاکستانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ 14 اگست پرامن سیاسی جمہوری جدوجہد کے ذریعے ناممکن کو ممکن بنانے کی علامت ہے آئیے، ہم سب مل جل کر معاشرے سے نفرت و تقسیم کا خاتمہ کریں ،آئیے! سب مِل جل کر محنت کریں اور پاکستان کو ایسا ملک بنائیں، جس کی جمہوریت اور خوشحالی کی دنیا مثالیں دے ، آج قائدِ اعظم اور ان کی قیادت میں پرامن سیاسی جدوجہد اور قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ،آج خود سے سوال کرنے کا بھی دن ہے کہ کیا آج کا پاکستان وہ تمام احداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، جو ہمارے بانی اجداد نے مقرر کیے تھے ،پاکستان کو قائداعظم کے ویژن کے مطابق ڈھالنے کے لیے ہمیں ابھی زیادہ محنت اور طویل سفر طے کرنا ہے ،ایک مضبوط وفاقی جمہوری ریاست اور رواداری و مساوات پر کھڑے معاشرے کے قیام کے لیے ہمیں ابھی بہت کام کرنا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی قائداعظم کی سوچ و فکر کی حقیقی وارث ہے ،قائداعظم ایک مثالی جمہوریت پسند اور مذہبی رواداری میں یقین رکھنے والے مدبر لیڈر تھے شہید بھٹو کا قوم کو دیا ہوا متفقہ آئین کا تحفہ، قائداعظم کے ریاستِ پاکستان کے متعلق ویژن کا آئینہ دار ہے

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پوری زندگی قائداعظم کے پاکستان کو آمریت سے پاک کرنے اور عوام کے حقوق و آزادیوں کی حفاظت کی جنگ لڑی ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اسی لڑائی کے دوران جام شہادت بھی نوش کیا ،صدر آصف علی زرداری نے بطور صدرِ مملکت اپنے اختیارات پارلیمان کو منتقل کیئے اور متفقہ این ایف سی ایوارڈ کا تحفہ دیا ،صدر آصف علی زرداری نے مذکورہ اقدام کے ذریعے قائد اعظم کے زریں اصولوں کی پیروی کی ، قائد اعظم اختیارات میں عدم مرکزیت اور وسائل میں مساوات کے حامی تھے ،پیپلز پارٹی آئین و پارلیمان کی بالادستی، معاشی برابری، سماجی انصاف اور قومی اتفاق و اتحاد کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی پیپلز پارٹی یہ بھی یقینی بنائے گی کہ آزادی کے ثمرات سے کوئی شہری محروم نہ رہ جائے

    درپیش تمام چیلنجز کے باوجود پاکستان کا مستقبل روشن ہے،فریال تالپور
    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے یومِ جشن آزادی پر پیغام میں کہا کہ آزادی بڑی نعمت اور پاکستان ہماری پہچان ہے آزادی کی نعمت اور پہچان کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں نے قائدِ اعظم کی زیرِ قیادت طویل و تاریخی جدوجہد کی، بے مثال قربانیاں دیں آج تجدید عہدِ نو کا دن ہے کہ ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں جدید، خوشحال اور جمہوری ملک بنائیں گے شہید بھٹو نے متفقہ آئین، جوہری پروگرام اور معاشی انقلاب کے تحفے دے کر قائدِ اعظم کے پاکستان کو مضبوط بنایا ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی اور ملک کو قائداعظم کی سوچ و فکر کے روشنی میں چلانے کے لیے انقلابی اقدام اٹھائے ،صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر قائد اعظم کے ملک کے خلاف گہنونی سازش کو ناکام بنایا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے وطن کو ایک ایسا خوشحال اور مضبوط ملک بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں کہ جس کے متعلق ہر پاکستانی دنیا کو فخر سے بتا سکے کہ یہ ہے قائدِ اعظم محمد علی جناح کا پاکستان ، ملک کو درپیش تمام چیلنجز کے باوجود پاکستان کا مستقبل روشن ہے ،پاکستانی قوم ایک جفاکش، حوصلہ نہ ہارنے والی اور متحد قوم ہے ،آج کا دن مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے سکیورٹی فورسز کے شہداء نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کی خودمختاری کی حفاظت کی ہے

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    یوم آزادی کی مناسبت سے ریلیوں اور کیمپس کا انعقاد

     لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب منعقد 

     قیام کے دِن ہی سے پاکستان کی کہانی مزاحمت اور جہد مسلسل کی رہی 

  • یوم آزادی،مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ریلیاں

    یوم آزادی،مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ریلیاں

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم آزادی کی مناسبت سے ریلیوں اور کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔  پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے لاہور، اسلام آباد،گوجرانوالہ، ملتان، قصور،سرگودھا،گجرات، سیالکوٹ، راولپندی، چینوٹ رحیم یار خان، خیبرپختونخوا اور سندھ سمیت ملک بھر میں ریلیوں اور نظریہ پاکستان کے نام سے پروگرامات کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔جن پاکستان سے والہانہ محبت اور یوم آزادی کی مناسبت سے جملے تحریر کیے گئے تھے۔ شرکاء کی جانب سے پاکستان سے والہانہ محبت کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ ریلیوں اور یوم جشن آزادی کیمپس میں شرکاء کا جذبہ دیدنی تھا۔جبکہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے لگائے آزادی کیمپس پر بچوں کے چہروں پر قومی پرچم بنانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تمام کیمپس پر قومی اور ملی نغمے لگائے گئے تھے اس موقع پر عوام کا وطن سے محبت جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔

    اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا لا الہ الا اللہ میں ہے، جو ہمیں ترقی اور خوشحالی کے لیے جدوجہد کرنے کی تحریک دیتا ہے۔ پاکستان کی اس خطے پر قائم ہونے کی وجہ صرف اور صرف لا الہ الا اللہ کی بنیاد ہے الحمدللہ نظریے پاکستان کی بنیاد پر قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیں متحد کیا ہے اور ان شاءاللہ ہم متحد ہی رہیں گے۔پاکستان کا نظریہ ایک شعلہ ہے، اور اس کی بقا کا انحصار اس کو روشن رکھنے کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں پر ہے۔ پی ایم ایم ایل اس شعلے کی حرارت سے ایمان کی حرارت بڑھانا چاہتی ہے۔ اس منور دئیے کو طوفانوں سے بچانا چاہتی ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ نظریہ پاکستان کی حفاظت اور بقا کے لئے اس نظام کی ضرورت ہے جس کی بنیاد پر پاکستان وجود میں آیا۔پاکستان کی تحریک کی کامیابی کی بنیادی وجہ لا الہ الا اللہ کا مضبوط نظریہ تھا آج پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے بھی اسی نظریہ پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔آزادی کے 76 برسوں میں ارض وطن نے مختلف موسموں کے رنگ دیکھے۔ سیاسی اکھاڑ پچھاڑ، طاقت اور اختیار کے حصول کی جنگ، اقرباء پروری، بددیانتی اس ملک کے لیے ناسور بنی رہی اور اس کی ترقی کی راہ میں حائل رہی مگر پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے خدائے ذوالجلال کی رحمت و عنایت سے اب حالات بدلے گی۔

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

  • 76 ویں یوم آزادی پرگوگل کی پاکستان کو مبارکباد

    76 ویں یوم آزادی پرگوگل کی پاکستان کو مبارکباد

    گوگل دنیا کے مختلف ممالک کے اہم ثقافتی اور قومی دنوں کی مناسبت سے ڈوڈلز پیش کرتا ہےپاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے لیے اپنا نیا ڈوڈل پیش کردیا۔

    باغی ٹی وی :گوگل کی جانب سے پیش کئے گئے ڈوڈل میں دریائے سندھ کی’بلائنڈ ڈولفن‘ کو دکھایا گیا ہے، ڈوڈل کے نچلے حصے پر سبز رنگ کی پٹی میں گوگل لکھا ہے ڈوڈل پر کلک کریں تو اسکرین پر آتش بازی ہوتی دکھائی دیتی ہے، اور پاکستان کا جھنڈا بھی بنتا ہے۔
    youm e azadi
    گوگل نے ڈوڈل تبدیل کرنے کے ساتھ اپنے پاکستانی صارفین کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یوم آزادی مبارک ہو پاکستان، آج کے سالانہ ڈوڈل آرٹ ورک میں دانتوں والی ویل کی انواع کو دکھایا گیا ہے جو پاکستان کے دریائے سندھ کی مقامی ڈولفن ہے۔

    گوگل نے لکھا کہ آج کے دن 1947 میں، پاکستان نے اپنی آزادی حاصل کی اور تقریباً 200 سال برطانوی تسلط کے بعد ایک خودمختار ملک بن گیا,1947 میں ہندوستانی آزادی ایکٹ کے بعد، مسلمان ہندوستانی اپنی خود مختار قومی ریاست چاہتے تھے اور پاکستان کی تحریک شروع کی۔ اس تحریک کی قیادت آل انڈیا مسلم لیگ نے کی، جس کی قیادت محمد علی جناح نے کی۔

    آج کے ڈوڈل آرٹ ورک میں دانتوں والی وہیل کی انواع کو دکھایا گیا ہے جو پاکستان کے لیے مقامی ہے دریائے سندھ کی ڈولفن۔ یہ خطرے سے دوچار نسل جسے اردو اور سندھی میں بھولن بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے ساحلوں پر خاص طور پر دیکھنے کو ملتی ہے یوم آزادی مبارک ہو، پاکستان!

  • منافرت کی بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہو گا،صدر مملکت

    منافرت کی بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہو گا،صدر مملکت

    اسلام آباد: کنونشن سنٹر میں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت عارف علوی نے قومی پرچم لہرایا،تقریب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں پاکستان کیلئے قربانیاں 1857 کی جنگ آزادی سے شروع ہوئیں پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف ایک لاکھ جانوں کی قربانی دی آج بھی میرے فوجی ،سویلین ،میری قوم مسلسل شہادت دے رہے ہیں آزادی اور جمہوریت کیلئے یہ قربانیاں دی گئیں ،قانون و آئین کی بالا دستی کیلئے قربانیاں دی گئیں ،ابھی وقت نہیں گیا، پاکستان کیلئے راستے کھلے ہیں منافرت پھیلانے کے بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہو گا، محبت کو فروغ دینے کے لیے اسلام واحد راستہ ہے

    ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا،گورنر خیبرپختونخوا
    گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے 76ویں یوم آزادی پاکستان پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان کلمہ توحید، بے مثال جدوجہد لازوال قربانیوں کے نتیجہ میں دنیا کے نقشہ میں شامل ہوا، آزادی اللہ تعالٰی کی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئیے،ہمیں ذاتی، گروہی اور تفرقہ بازی سے بالاتر ہوکر یکسوئی، ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔مملکت خداداد پاکستان ہمارے اکابرین کی جدوجہد وقربانیوں کانتیجہ ہے، کسی بھی قوم کیلئے اندرونی خلفشار، باہمی تقسیم اور انتشار سے بڑھ کر کوئی چیز خطرناک نہیں ہوسکتی،ہم نے اپنے آنیوالی نسلوں کو خوشحال، پائیدار، پرامن اور مستحکم پاکستان دینا ہے،آج ہمارے ملک کی سلامتی، خودمختاری مضبوط ہے جس کو ہم نے اپنی ملک کی سرحدوں کے محافظوں کے ساتھ ملکر مضبوط سے مضبوط تربناناہے۔میں اس موقع پر افواج پاکستان اوردیگرسیکیورٹی اداروں کے جوانوں کوبھی خراج تحسین پیش کرتاہوں،مملکت خدادادکی نظریاتی اور جغرافیائی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے، ملک کو اس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس کا بحیثیت قوم ہمیں متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے،

    خیبر پختونخوا،جشن آزادی کی مرکزی تقریب سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوئی،نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی،چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوھدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور، دیگر سرکاری حکام، طلبہ اور سول سوسائٹی اراکین نے تقریب میں شرکت کی، وزیراعلی نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا آغاز کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کو سلامی دی۔ وزیر اعلی نے جشن آزادی کی تقریب کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا۔ یوم آزادی کے موقع پر سول سیکرٹریٹ کو برقی قمقموں اور قومی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔

    ملک جس ٹریک پر ہے اس کے اثرات جلد نظر آئیں گے،محسن نقوی
    نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے حضوری باغ میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو جشن آزادی مبارک ہو، آپ سب نے اس پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے، آپ سب کو کبھی مایوس نہیں ہونا،قائد اعظم نے بھی اپنی تقریر می یہی کہا ہے، اس ملک کا مستقبل بہت روشن ہے،ملک جس ٹریک پر ہے اس کے اثرات جلد نظر آئیں گے،ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے تو ایک ایمانداری سے کام کریں دوسرا، اپنی نوکری کا وقت پورا کریں، حکومتیں کام کرتی ہیں کرتی رہیں گی، ڈاکٹرز اپنا پوار وقت دیں تو ہیلتھ سیکٹر میں بہتری آ سکتی ہے، اساتذہ کرام بھی ایمانداری سے وقت دیں تو ملک ترقی کرے گا،

    محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

    کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

    پاکستان میں او آئی سی کانفرنس،چودھری شجاعت نے بھی بڑی بات کہہ دی

    تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

    مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

    یوم آزادی پر واپڈا ہاؤس لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی،ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے واپڈا آڈیٹوریم میں پرچم کشائی کی۔ممبر واٹر جاوید اختر لطیف ، ممبر پاور جمیل اختر، سینئر آفیسرز اور ملازمین تقریب میں شریک تھے۔پرچم کشائی کی تقریب میں واپڈا سکولز کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے پیش کئے۔یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا قومی پرچم بھی واپڈا ہاؤس پر آویزاں کیا گیا ہے۔خصوصی طور پر تیار کئے گئے قومی پرچم کی لمبائی 100 فٹ اور چوڑائی 40 فٹ ہے

    ہر پاکستانی اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،علیم خان
    76ویں یوم آزادی پر صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دنیا کے نقشے پر پہلی اسلامی ریاست کا قیام انمول تحفہ تھا،ہے اور انشاء اللہ رہے گا ہم بدقسمتی سے قائد اور اقبال کے فرمودات کے مطابق آگے نہیں بڑھ سکے آج کے دن ہم سب کو نیک نیتی کے ساتھ وطن عزیز کی خدمت کا عہد کرنا چاہیے دشمن کے عزائم خاک میں ملانے اور ہر حال میں پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہر پاکستانی اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہمارا نوجوان طبقہ صلاحیتوں سے مالا مال، ذرا نم ہو تو یہ مٹی زرخیز ہے مواقع بڑھانے کی ضرورت ، ہمارا قیمتی ٹیلنٹ بیرون ملک منتقل نہیں ہونا چاہیے ہمیں وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا

    ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کا عہد کریں،شیری رحمان
    پیپلز پارٹی کی رہنما، سابق وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جشن آزادی پاکستان کے پرمسرت موقع پر تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ وطن عزیز پاکستان کا قیام ہمارے قائدین اور رہنماؤں کی برسوں کی لگن اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے جمہوری، خودمختار اور ترقی پسند ملک کی بنیاد رکھی تھی۔ آج کا دن پاکستان کیلئے دوگنی خوشی کا باعث ہے، کیوں کہ 50 سال پہلے آج کے دن آئین پاکستان کی متفقہ منظوری کے بعد توثیق دی گئی تھی۔ آج میں اپنے دو عظیم قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہماری قوم کی تاریخ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح جنہوں نے ہمیں پاکستان دیا، اور شہید ذوالفقار علی بھٹو جنہوں نے جناح کے پاکستان کو 1973 کے آئین دیا۔ 73 کے آئین میں قائداعظم کے نظریہ کے مطابق جمہوری طرز حکمرانی، بنیادی حقوق اور سماجی انصاف کے لیے ایک جامع فریم ورک فراہم کیا گیا۔ قائداعظم محمد علی جناح اور شہید ذوالفقار علی بھٹو تمام نسلوں کیلئے قربانی، عزم اور قیادت کی عظیم مثالیں ہیں۔ آج جناح اور بھٹو کے پاکستان کو درپیش پیچیدہ مسائل بشمول اقتصادی ترقی، سماجی مساوات اور سیاسی استحکام کے اجتماعی حل کی ضرورت ہے۔ آئیے ایک قوم بن کر ان چیلنجز سے نمٹنے اور ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کا عہد کریں، اور اتحاد اور حب الوطنی کا جذبے کو ہمشیہ قائم رکھیں۔ پاکستان زندہ آباد۔

    شہر قائد کراچی میں اسپیشل سیکورٹی یونٹ نے جشن آزادی کے موقع پر فلیگ مارچ کیا، ایس ایس یو کمانڈروز کے قافلے نے شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی مقصود میمن کا کہنا ہے کہ فلیگ مارچ کا مقصد جشن آزدای کے موقع پر شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے ،ایس ایس یو نے جشن آزادی کی مناسبت سے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا ،ایس ایس یو کے سو اہکاروں اور افسران نے تھیلیسمیا کے مریض بچوں کو خون کے عطیات دیئے ہین ،اسپیشل سیکورٹی یونٹ جشن آزادی کے دن کو جوش و جزبے سے منا رہا ہے ،آج ایس ایس یو میں نشانہ بازی کا مقابلہ اور دیگر پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا ،

    پاکستان ریلویز میں بھی ملک بھر کی طرح 76 ویں جشنِ آزادی کی تقریبات کا خصوصی اہتمام کیا گیا،جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ہیڈکوارٹرز کے احاطے میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلویز شاہد عزیز نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں پرنسپل و ڈپٹی پرنسپل افسران شریک تھے، حاضرین نے تقریب میں صدر مملکت کا لائیو خطاب سنا ،سی ای او ریلویز شاہد عزیز نے ہیڈکوارٹرز کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ محکمہ ریلوے کی ترقی و خوشحالی اور ملکی سلامتی کے لیے دُعا بھی کی گئی۔

    پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں 76 ویں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب و ریلی کا اہتمام کیا گیا،تقریب کا آغاز وطن عزیز کے لیے خصوصی دعا اور آزادی کا کیک کاٹنے سے کیا گیا ، چیف ایگزیکٹو آفیسر فائق احمد نے انفورسمنٹ ونگ کے ٹرانسپورٹ انسپکٹرز کے ساتھ ملکر آزادی مارچ بھی کیا ،سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد نے جشن آزادی کے موقع پر کہا کہ پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں پاکستان اللہ تعالی کی لازوال نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے۔ آج کے دن عہد کریں کہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ پاکستان بنائیں گے۔ پاکستان کو ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ۔ پاکستان کی تشکیلِ نو کی جدوجہد میں ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ہیڈ کوارٹر میں آزادی کا کیک کاٹا ،چیف ایگزیکٹو آفیسر نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے ساتھ ملکر آزادی مارچ بھی کیا۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی ۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھی یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے،آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری یوم آزادی پاکستان جوش و خروش سے منا رہے ہیں وادی میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے،کپواڑہ، سرینگر، بارہ مولا اور راجوڑی سمیت کئی اضلاع میں موقع کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئیں،کشمیریوں نے گھروں کی چھتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر جذبات کی عکاسی کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر 19 جولائی 1947 کی قرارداد الحاق پاکستان کی رو سے پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا، مودی سرکار تحریک آزادی کو دبانے کے لیے بدترین ریاستی جبر اور ظلم کا سہارا لے رہی ہے،

    آزاد کشمیر میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ریلیوں، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا، شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ناجائز انضمام کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا، مقبوضہ کشمیر ذرائع ابلاغ، انٹرنیٹ اور مواصلات کی بندش میں گزشتہ چار سالوں سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے

    پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر قذافی سٹیڈیم لاہور میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں پاکستان مینز کرکٹرز، سرفراز نواز سمیت سابق انٹرنیشنل کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسران اور عملے کے ہمراہ شرکت کی۔چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی جناب ذکاء اشرف نے پرچم کشائی کی۔ انہوں نے اس موقع پر ایک پودا بھی لگایا اور کیک کاٹا۔ ذکا اشرف نے اس موقع پر پی سی بی کے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

    پاکستان کی 24 کروڑ عوام اپنے ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام و نامراد کر دے گی، فیاض الحسن چوہان
    مرکزی ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے یومِ آزادی پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی 24 کروڑ عوام کو چھہترواں یومِ آزادی مبارک ہو ۔ پاکستان قائد اعظم کی لازوال قیادت اور ہمارے آباؤاجداد کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں مسلمانوں کا خون شامل ہے ۔پاکستان کے دشمنوں نے روزِ اول سے پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا ۔ملک دشمن طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں پاکستان کی 24 کروڑ عوام اپنے ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام و نامراد کر دے گی ۔ عوام لسانیت، صوبائیت اور ہر قسم کی سیاسی عصبیت کو بالائے طاق رکھ کر دھرتی ماں کے ساتھ وفا کرے گی

    آر پی او فیصل آباڈاکٹرمحمدعابد خان نے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پرکمشنرآفس فیصل آبادمنعقد ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں کمشنر فیصل آبادسلوت سعید سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل،ڈی سی فیصل آبادعلی عنان قمر، اے سی صدر کامران صغیر،اے سی سٹی محمد زبیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر کاشف رضا اعوان، سی ٹی اومقصود احمد لون اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 8بجے کر 58منٹ پر سائرن بجایا گیا اور 9/-بجے قومی ترانہ اورپر چم کشائی ہو ئی۔بعد از پرچم کشائی پولیس، 1122، سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ اور اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی دی۔سلامی کی تقریب کے بعد یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا مانگی گی۔

    اس موقع پر آرپی او فیصل آباد اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام برصغیرکے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں اور انتھک جدوجہد کا ثمر ہے۔ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے اور اس کی ترقی اور استحکام کیلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ مزید انہوں نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہاجو ملک ہم نے حاصل کیا اس میں بزرگوں خواتین کی قربانیاں شامل ہے 14اگست 1947؁ء کو جب یہ ملک آزاد ہواتو تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت عمل میں آئی اس میں ہمارے پاکستان کے باسیوں نے اپنے خون اور جان و مال کا نظرانہ پیش کیا جس ملک کی بنیاد میں اتنی لازول قربانیاں ہوں اس ملک کی بنیاد مظبوط سے مظبوط ہو نی چاہیے لیکن المیہ ہے کہ ہم نے اس ملک کو اسطرح مظبوط نہیں بنایا جس طرح اس کا حق تھا قائداعظم نے فرمایا تھا کام کام بس کام ہم ذکر تو کر تے ہیں کام کام بس کام لیکن خود اس پرعمل نہیں کر تے جس دن ہم نے ٹھان لی کہ ہم خود اپنے گریبان میں جھانکے گے اور یہ دیکھیں گے کہ ہم اس ملک کی ترقی اور فلاح بہبود کے لیے کیا کوشش کر رہے ہیں اور کیاحصہ ڈال رہے ہیں آپ یقین جانے کہ اس دن سے یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔میں ریجن فیصل آباد پولیس کا سربراہ ہو نے کے ناطے ایک دفعہ پھر پنجاب پولیس کی طرف سے تما م اہل وطن کو یوم آزادی مبارک کہتا ہوں۔

    گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل اباد میں ڈائریکٹریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ، وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے سبز ہلالی پرچم لہرایا اور جشن ازادی کی خوشی میں کیک کاٹا ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی طالبات نے ملی نغمے بھی پیش کئے ۔ یونیورسٹی کے سیکیورٹی سٹاف نے خصوصی مارچ پاسٹ پیش کیا۔ وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم خود سے وعدہ کر کے اٹھیں گے کہ ہم محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور اس ادارے کی بہتری اور ترقی کے لیے تن دہی سے کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت بڑی قربانی دے کے معرض وجود میں آیا ۔ ہمارے کشمیری بھائی آج تک آزادی کے لیئے اپنی جان و مال کی قربانیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ہم اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کریں کہ ہم آج آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ کشمیر فلسطین اور دیگر تمام ممالک جو کہ اس وقت آزاد نہیں ہیں اللہ تعالی ان کو بھی جلد از جلد آزادی نصیب فرمائے۔ پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے اپنی تقریر کا اختتام ملک کی ترقی کے لیے دعا پر کیا۔

    دیرپا اور عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے،جہانگیر ترین
    استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے یوم آزادی پر کہا ہے کہ 76ویں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر اپنے ہم وطنوں کی خوشی میں برابر کا شریک ہوں، تحریک آزادی کے ان گنت جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،یوم آزادی پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہیں ،لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا گیا,ہم نے پاکستان کو سیاسی اور اقتصادی لحاظ سے مستحکم اور مضبوط پاکستان بنانا ہے،تجدید عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے دن رات محنت کرینگے، دیرپا اور عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے، قیام امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،

    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی،تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئین کا تقاضا ہے 90 دن میں انتخابات ہوں مردم شماری بھی آئین کا ایک تقاضہ ہے پاکستان ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں اور ان چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے نگران وزیراعظم ایک باصلاحیت شخص ہیں چھوٹے صوبے سے یہ انتخاب خوش آئند ہے امید ہے نگران وزیراعظم تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور غیر جانبدارانہ انتخاب کا عمل آئین کے مطابق جلد مکمل کریں گے پاکستانی قوم بہت صبر اور بہادری والی قوم ہے، انشاءاللہ پاکستان جلد چیلنجز سے باہر ائے گا گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے

    پاکستان کے مدارس صوبائی و ضلعی دفاتر اور تعلیمی اداروں پر قومی پرچم کشائی
    مرکزی علماء کونسل پاکستان کی اپیل پر پاکستان کے مدارس صوبائی و ضلعی دفاتر اور تعلیمی اداروں پر قومی پرچم کشائی کی گئی فیصل آباد قاسمیہ کالج آف کامرس اینڈ سائنسز میں چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی نے علماء و مشائخ و سماجی شخصیات کے ہمراہ قومی پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر مولانا حفیظ الرحمن میاں طیب ایڈووکیٹ حافظ مقبول احمد مولانا یوسف فاروقی مولانا محمد اعظم فاروق مفتی محمدسلیم نواز مولانا منظور احمد مولانا محمدسلیمان مولانا محمدنعیم طلحہ مولانا ثاقب عزیز مولانا عمر فاروق مولانا ساجد نعیم قاری اسماعیل رحیمی محمدارشد قاسمی حاجی محمداقبال قاری مشتاق احمد عامر مقبول مولانا محمدیوسف قاسمی مولانا ارباز حاجی محمد جاویداور کثیر تعداد میں علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی نے کہا کہ وطن عزیز کو مستحکم بنانے کیلئے علماء کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے پاکستان اسلام کی بنیاد پر قائم ہوا ہمیں استحکام پاکستان کیلئے بھر پور محنت کا عزم کرنا ہو گا اور ہمیں مذہبی ہم آہنگی ملی وحدت کو فروغ دے کر پر امن معاشرہ بنانا ہے قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں علماء کرام کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا چیئرمین مرکزی علماء کونسل نے بانیان پاکستان اور ان بزرگوں کو خراج تحسین پیش کیا جن کی محنتوں اور قربانیوں کے نتیجے میں وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا یوم آزادی کے موقع پر ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی عزت و توقیر پر آنچ نہیں آنے دیں گے اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی قومی یکجہتی اور شہدائے پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی

  • چارسدہ،پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیا جا رہا ہے

    چارسدہ،پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیا جا رہا ہے

    چارسدہ جشن آزادی کی رات پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،پولیس لے مطابق سرڈھیری سرکل سے 43 پی ٹی آئی کارکنان گرفتار کر لئے گئے ہے،
    اسکے علاوہ چارسدہ سٹی سرکل سے 25 کارکنان گرفتار کئے گئے، اس حوالے سے پی ٹی آئی قیادت نے موقف اپنایا ہے کہ کارکنان کو گاڑیوں پر پارٹی جھنڈا لگانے پر گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی مقامی قیادت نے الزام لگایا کہ آزادی کے دن ناجائر گرفتاری کھلی پولیس گردی ہے، 4 گھنٹے بعد گرفتار کارکنان کے خلاف ایف آئی ار درج کر لی گئی جبکہ پولیس زرائع کے مطابق گرفتار کارکنان پر دفعہ188 کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہے،

  • پی آئی اے کا جشن آزادی پر کرایوں میں کمی کا اعلان

    پی آئی اے کا جشن آزادی پر کرایوں میں کمی کا اعلان

    قومی ائیرلائن پی آئی اے نے جشن آزادی کی خوشی میں اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 14 اگست کو ائیر لائن کے کرایوں میں 14 فیصد رعایت کی گئی ہے ترجمان کے مطابق رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں جو 14 اگست کو سفر کے لیے مؤثر ہوں گے۔

    دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔انہوں نے یہ ہدایات یہاں سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں جشن آزادی بھرپور انداز میں منانے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا اور فیصلہ کیا گیا کہ 13اگست رات 12بجے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا جبکہ 14اگست رات آٹھ بجے تمام اضلاع میں قومی ترانوں، ملی نغموں کے کنسرٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، اسکی قدر کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا مقصد نوجوان نسل کو آزادی کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے مناتی ہیں۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوم آزادی قومی جوش وجذبے سے منانے کیلئے جامع پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ صوبائی، ڈویژنل، ضلع اور تحصیل کی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔پرچم کشائی کی مرکزی تقریب حضوری باغ میں منعقد ہو گی۔محکمہ سپورٹس صوبہ بھر میں کھیلوں کے 252مقابلوں کا اہتمام کرے گا۔تمام سرکاری عمارات کو قومی پرچم اور برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔سکولوں،کالجوں، یورنیورسٹیوں میں تقریری مقابلے، سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔اجلاس میں بلدیات، سکولز، ہائر ایجوکیشن، اطلاعات، سپورٹس کے محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے

  • یہ ملک ہے تو ہم ہیں سیاستدان ذاتی اور سیاسی اختلافات میں فرق رکھیں فضیلہ قاضی

    یہ ملک ہے تو ہم ہیں سیاستدان ذاتی اور سیاسی اختلافات میں فرق رکھیں فضیلہ قاضی

    جشن آزادی کے موقع پر ٹی وی اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ خوش نصیب ہوتی ہیں وہ قومیں جو آزاد ہوتی ہیں اپنی مرضی اور عقائد کے مطابق اپنی زندگیاں گزارتی ہیں۔ہمارا شمار بھی یسے ہی خوش نصیبوں میں ہوتا ہے جو ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں لیکن افسوس ہوتا ہے جب ہم اپنے اردگرد کی صورتحال دیکھتے ہیں ہر کوئی سیاستدانوں اور سیاست کے پیچھے لگا ہوا ہے عدم برداشت پروان چڑ ھ رہی ہے ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ میرا نقطہ نظر ٹھیک ہے دوسرے کا غلط ہے یہ رویہ ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑے گا ایسے میں سیاستدانوں کو

    چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تفریق کو ختم کریں ۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ لڑائی جھگڑوں سے نکل کر اس ملک کا سوچا جائے۔ اس دن ہمیں نفرتوں کو ختم کرکے آگے بڑھنے کا عزم کرنا چاہیے۔ایک دوسرے کو برداشت کریں ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں اور ملکی ترقی اور اس کی سربلندی کا سوچیں، کیوں ہم کسی کو موقع دیں کہ وہ ہمارے آپسی اختلافات کا فائدہ اٹھائیں۔ہم سب کو س ملک کا سوچنا چاہیے۔ اس وقت ملک میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس پر دل بالکل بھی خوش نہیں ہے اللہ ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے.امین

  • دعا ہے یہ ملک ایسا بن جائے کہ یہاں رہنا دنیا کے ہر بندے کا خواب ہو سید جبران

    دعا ہے یہ ملک ایسا بن جائے کہ یہاں رہنا دنیا کے ہر بندے کا خواب ہو سید جبران

    فلم گھبرانا نہیں ہے سے فلمی کیرئیر کی شروعات کرنے والے سید جبران نے جشن آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ اس دن اور اس موقع پر میری دعا ہے کہ یہ ملک امن کا گہوارہ بن جائے اور ہر آفت ، دشمن کے ہر وار اور غداروں کی سازش سے محفوظ رہے۔ اس ملک کو میرا خدا ایسا بنا دے کہ یہاں رہنا دنیا کے ہر بندے کی خواہش ہو۔ کہتے ہیں کہ جب بھی دعا کرو یا خواہش کرو بڑی کرو کیونکہ دینے والے کے پاس کمی نہیں ہے اس کے کرم کی کوئی حد نہیں

    ہے۔ اس سے جتنا مانگووہ اتنا ہی دیتا ہے لیکن صدق دل سے مانگنا چاہیے۔ سید جبران نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ ہم سب مل جل کر رہیں اور پیار محبت بانٹیں اس وقت جو ملکی صورتحال ہے اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے ہم بٹ گئے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے سیاستدانوں کو بھی چاہیے کہ وہ ملک کو جوڑ کر رکھیں عوام کو جوڑ کر رکھیں۔ سید جبران نے کہا کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت کا سپورٹر نہیں ہوں نہ ہی دیوانہ وار کسی کی باتوں پر یقین کرتا ہوں مجھے صرف پاکستانی کی ترقی سے مطلب ہے جو اقتدار میں آئے اسے ترقی کی راہوں پر لیکر جائے میں اسی کا بن جائوں گا اسی کے گیت گائوں گا. پاکستان زندہ باد ۔