Baaghi TV

Tag: جشن آزادی مبارک

  • خطے میں سارے ملک ہم سے آگے نکل گئے اور ہماری سیاست ختم نہیں ہو رہی ثنافخر

    خطے میں سارے ملک ہم سے آگے نکل گئے اور ہماری سیاست ختم نہیں ہو رہی ثنافخر

    اداکارہ ثنا فخر نے جشن آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ ہمارے خطے میں جتنے بھی ملک تھے وہ ہم سے کہیں آگے نکل چکے ہیں اور ہماری سیاست ہی ختم نہیں ہورہی۔ بھارت بھی ہمارے ساتھ ہی آزاد ہوا تھا آج اسکو دیکھ لیں وہ کہاں پہنچ چکا ہے اور ہم کہاں کھڑے ہیں ۔ ہمارے ملک میں سیاسی استحکام ہے کہ آنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ پتہ نہیں اس ملک کو کس کی نظر لگ گئی ہے سیاستدان سوچ سمجھ کر بولیں کیونکہ جو وہ بولتے ہیں عوام اس پر یقین کرتی ہے ۔

    اس وقت عوام سیاسی طور پر بٹی ہوئی ہے ہر کوئی دوسرے کی رائے کو اہمیت نہیں دیتا۔ ایسے میں سیاستدانوں کی ذمہ داری زیادہ ہے کہ وہ اس ملک کو جوڑ کر رکھیں ۔ ثنا فخر نے کہا کہ میں تو سیاسی قیادت سے یہی کہوں گی کہ مل کر ملک کے لئے کام کریں اور اس بار جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دیں اور دنیا کو بتا دیں کہ ہم زندہ اور متحد قوم ہیں۔ ملک کی جہاں بات ہو وہاں سیاست کرنے سے گریز کریں گے۔ ثنا نے کہا کہ میں کسی سیاستدان کی سپورٹر نہیں ہوں میں پاکستان کی سپورٹر ہوں، مجھے پاکستان کی خوشحالی سے مطلب ہے یہاں کے عوام سے مطلب ہے.

  • ملک کو عمران خان سے زیادہ فوج کی ضرورت ہے شان شاہد

    ملک کو عمران خان سے زیادہ فوج کی ضرورت ہے شان شاہد

    اداکار شان شاہد کی پاکستان تحریک انصاف کے لئے سپورٹ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔وہ کھل کر عمران خان کی حمایت کرتے ہیں اور اس حمایت پر نازاں بھی ہیں۔ شان شاہد عمران خان کی سیاسی سپورٹ میں اس قدر آگے جا چکے ہیں کہ اب ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جیسے کوئی عمران خان کے سیاسی ورکر ہیں۔ڈر ہے کہ ان کا یہ نیا روپ ان کے اداکاری کے کیرئیر کو دھچکا نہ لگا دے۔ اب شان شاہد کی فلم ضررار بھی ریلیز کے قریب ہے

    لیکن جس طرح سے اداکار نے خود سیاسی معاملات میں دھکیل لیا ہے شاید ان کے سیاسی نظریے سے اختلاف رکھنے والے ان کی فلم نہ دیکھنے جائیں۔ جشن آزادی کے موقع پر عمران خان نے ایک جلسہ کیا اور اس میں انہوں نے تقریرکی اس تقریر پر عمران خان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شان شاہد نے ایک ٹویٹ کیا اور لکھا کہ آپ نے جو بھی بولا ہے وہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ اپنے ملک کے بہادر محافطوں سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید یہ بھی لکھا کہ ملک کو عمران خان سے زیادہ اس فوج کی ضرورت ہے ، عمران خان آپ نے آج جو کچھ بھی بولا ہے وہ ایک محب وطن ہی بول سکتا ہے۔