Baaghi TV

Tag: جعفر ایکسپریس

  • عشرت العباد کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت

    عشرت العباد کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت

    سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بلوچستان کے ضلع بولان میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ وطن دشمن عناصر اپنے عزائم کو پورا کرنے کے لئے ہر حد پھلانگ رہے ہیں، سیکورٹی ایجنسیوں کی وجہ سے انکے عزئم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، وقت آگیا ہے کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اور دیگر ملک دشمنوں کے آلہ کار کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

    ڈاکٹر عشرت العباد نے سیکورٹی اداروں نے یرغمال بنائے گئے مسافروں کو آزاد کرانے اور مسلسل آپریشن کرکے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کے لئے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بدامنی اور آگ میں جھونکنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ بننے والے جہنم رسید ہوں گے، بلوچستان کے محب وطن عوام ان ملک دشمنوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر ہر اول دستہ بنیں گے۔

    آئی ٹی برآمدات میں 24 فیصد کا شاندار اضافہ

    زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مہنگا

    جعفر ایکسپریس کے بازیاب مسافروں کا پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین

    شرجیل میمن سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات

  • جعفر ایکسپریس کے بازیاب مسافروں کا پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین

    جعفر ایکسپریس کے بازیاب مسافروں کا پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین

    جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے میں بازیاب ہونے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ ایف سی کے جوانوں نے ہمارا بہت خیال رکھا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بازیاب مسافر نے کہا کہ پنیر ریلوے سٹیشن سے ہم مال گاڑی کے ذریعے مشک آئیں ہیں، ایف سی کے جوانوں نے ہماری بہت خدمت کی ہے ہمارا روزہ بھی کھلوایا ہے، مشک میں ہمیں کھانا بھی دیا گیا اور یہاں بھی ہماری بڑی خدمت کی گئی ہے۔ایک بازیاب مسافر نے کہا کہ ” جعفر ایکسپریس سانحہ کے بعد ہمیں پاک آرمی اور ایف سی نے یہاں سبی پہنچایا گیا ہے جہاں سے ہمیں پنجاب روانہ کیا جائے گا“۔

    بازیاب مسافر نے کہا کہ جعفر ایکسپریس میں اچانک دھماکا ہوا اور اس کے بعد فائرنگ کی آوازیں آنا شروع ہو گئیں، ایف سی نے ہمیں فوری ریسکیو کیا، آٹھ نمبر ٹنل کے قریب کچھ دہشتگردوں نے حملہ کیا، بم دھماکا بھی کیا جس سے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا، ایف سی کے جوانوں نے بہت اچھا ردعمل دیا اور دہشتگردوں کی قید سے ڈیڑھ دو سو مسافروں کو رہا کرا لیا ہے۔

    جعفر ایکسپریس حملہ آپریشن مکمل، 33 دہشتگرد جہنم واصل، 21 مسافر، 4 ایف سی جوان شہید

    جعفر ایکسپریس حملہ، امریکا، چین، روس، ایران، ترکیہ اور یورپی یونین کی شدید مذمت

    وزیراعظم کا کل کوئٹہ کے دورے کا امکان

    سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےٹیم ڈائریکٹر مقرر

    شرجیل میمن سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات

  • وزیراعظم  کا کل کوئٹہ کے  دورے کا امکان

    وزیراعظم کا کل کوئٹہ کے دورے کا امکان

    وزیراعظم شہباز شریف کا کل کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملہ پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔اس سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو ٹیلی فون کیا۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو جعفر ایکسپریس پر حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں،شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔وزیراعظم نے شہدا کی درجات بلندی اور زخمیوں کو جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ آپریشن کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

    جعفر ایکسپریس حملہ، امریکا، چین، روس، ایران، ترکیہ اور یورپی یونین کی شدید مذمت

    جعفر ایکسپریس حملہ آپریشن مکمل، 33 دہشتگرد جہنم واصل، 21 مسافر، 4 ایف سی جوان شہید

  • جعفر ایکسپریس حملہ، امریکا، چین، روس، ایران، ترکیہ اور یورپی یونین کی شدید مذمت

    جعفر ایکسپریس حملہ، امریکا، چین، روس، ایران، ترکیہ اور یورپی یونین کی شدید مذمت

    دنیا بھر سے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، امریکا، چین، ایران، ترکیہ، روس کے بعد یورپی یونین نے بھی دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق امریکا نے ٹرین دہشت گردی اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی مذمت کی ہے، ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔امریکی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل اے کو امریکا نے عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیا ہوا ہے، امریکا متاثرہ افراد سے گہری ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

    چین نے بھی جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔

    روس کی جانب سے بھی دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے، پاکستان میں روس کے سفارت خانے نے جاری بیان میں کہا کہ وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتےہیں۔یورپی یونین کی سفیر ریناکونیکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر واقعے کی مذمت کی ہے۔سفیر یورپی یونین ریناکونیکا کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے عوام اور متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

    دریں اثنا، پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے نے بھی ٹرین پر دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی سفارتخانہ دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتا ہے۔فرانسیسی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ متاثرین اور اہلخانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، مزید کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز (11 مارچ) دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، اور جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنایا۔اگرچہ دور دراز علاقے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا، سیکیورٹی فورسز نے بتایا تھا کہ انہوں نے ڈھاڈر کے علاقے میں بولان پاس میں یرغمالیوں کو بچانے کے لیے ایک بڑے آپریشن کا کیا تھا، جس میں گزشتہ رات تک کم از کم 16 حملہ آور ہلاک کیے جاچکے تھے۔

    آج پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے اور تمام 33 دہشتگرد ہلاک کردیے گیا، تاہم آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا۔

    جعفر ایکسپریس حملہ آپریشن مکمل، 33 دہشتگرد جہنم واصل، 21 مسافر، 4 ایف سی جوان شہید

  • بلاول بھٹو،وزیراعلیٰ سندھ اور متحدہ کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت

    بلاول بھٹو،وزیراعلیٰ سندھ اور متحدہ کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، دہشتگردوں کا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ایک بزدل عمل ہے۔ بلوچستان گورنمنٹ کا فوری طور پر ایمر جنسی نفاذ موجودہ صورتحال سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا، ٹرین میں موجود مسافروں کے تحفظ کے لئے دعا گو ہوں۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو شہید کرنا انتہائی قابل مذمت فعل ہے ، امن سبوتاژ کرنے والے کھبی کامیاب نہیں ہونگے.قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدیم رہے گی، پاکستان دہشت گردی کے خلاف سخت جنگ لڑ رہا ہے,پاکستانی عوام نے ہمیشہ ملک کا امن خراب کرنے والے عناصر کو مسترد کیا ہے. وزیراعلیٰ سندھ نے جعفر ایکسپرس حملہ کو دہشتگردی کا بزدلانہ فعل قرار دے دیا.

    ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بلوچستان کے ضلع بولان میں مُسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کعرتے ہوئے کہا کہ وطن دُشمن عناصر اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے، قانُون نافذ کرنے والے اِدارے مُلک دُشمن عناصر اور اُن کے سہولت کاروں کی سرکوبی کے لئے خاطر خواہ اقدامات کریں.متحدہ قومی موومنٹ ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں . خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا صفایا کرنے والے افواج پاکستان کے جوانوں کو سلام، ہماری دعائیں انکے ساتھ ہیں، پاکستان ترقی کے منازل طے کرتا رہے گا، اسطرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے.

    جعفرا ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ

    ایران کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت

    ٹرین حملے پر آپریشن ہورہا ،بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے، رانا ثناء اللہ

    جعفر ایکسپریس حملہ، 104 مسافرباحفاظت باز یاب، 16دہشت گرد ہلاک

  • کوئٹہ سے پشاورجانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا،ایک خاتون جاں بحق 4 مسافر زخمی

    کوئٹہ سے پشاورجانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا،ایک خاتون جاں بحق 4 مسافر زخمی

    لاہور: چیچہ وطنی کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے ایک خاتون جاں بحق اور 4 مسافر زخمی ہوگئے،دھماکا اکانومی کلاس کی بوگی نمبر 4 میں ہوا، دھماکےکی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    پولیس کے مطابق ٹرین میں دھماکا میاں چنوں کی حدود میں ہوا جبکہ ٹرین ڈرائیور نے چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن کے قریب بریک لگائی۔ ٹرین میں 850 مسافر سفر کر رہے تھے۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو ٹی ایچ کیو چیچہ وطنی منتقل کر دیا دیا گیا جن میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

    ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال، ڈی پی او اور ضلعی افسران اطلاع ملتے ہیں دھماکے سے متاثرہ ٹرین میں پہنچ گئے۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ سرچ آپریشن کے بعد ٹرین کی دیگر بوگیوں کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ جعفر ایکسپریس کو چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

    مسافر کا کہنا ہے کہ ٹرین میں دھماکے کے بعد ایمرجنسی چین کھینچتے رہے مگر عملے نے نظر انداز کیا۔