Baaghi TV

Tag: جعلسازی

  • جعلسازی ،97  لاکھ  بھارتیوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک

    جعلسازی ،97 لاکھ بھارتیوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک

    واٹس ایپ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے رواں برس فروری میں 97 لاکھ سے زائد بھارتی اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی۔

    میڈیا رپورتس کے مطابق واٹس ایپ نے اپنی تازہ ترین ماہانہ سیفٹی رپورٹ میں واٹس ایپ پر جعلسازی، فراڈ اور اس کے غلط استعمال کو روکنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔بتایا گیا کہ بلاک ہونے والے اِن تمام اکاؤنٹس میں سے 14 لاکھ سے زیادہ اکاؤنٹس ایسے تھے جو صارفین کی شکایات موصول ہونے سے پہلے ہی بلاک کر دیے گئے۔ بھارت میں واٹس ایپ کے 500 ملین (50 کروڑ) سے زیادہ صارفین ہیں، لہٰذا واٹس ایپ انتظامیہ اپنے صارفین کو آن لائن خطرات سے بچانے کے لیے فعال انداز میں حفاظتی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    واٹس ایپ کی رپورٹ کے مطابق ’آئی ٹی رولز 2021‘ کے تحت فروری کے دوران بھارت میں کُل 9,967,000 اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی۔’آئی ٹی رولز 2021‘ کے تحت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اپنے صارفین کی شکایات کو دور کرنے اور نقصان دہ سرگرمیوں کو روکنے کے پابند ہوتے ہیں۔واٹس ایپ نے انکشاف کیا کہ اسے فروری کے دوران 17,649 صارفین کی شکایات موصول ہوئیں، جس کے نتیجے میں 427 اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ واٹس ایپ اتنظامیہ اپنے پلیٹ فارم پر مشکوک رویے کی نگرانی اور روک تھام کے لیے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ الگورتھم استعمال کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ واٹس ایپ دھوکہ دہی اور جعلسازی میں ملوث اکاؤنٹس کو آئے روز بلاک کرتا رہتا ہے، جنوری 2025 میں واٹس ایپ نے 99 لاکھ سے زیادہ بھارتی اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی تھی، جو کہ دھوکہ دہی میں ملوث اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کے مسلسل رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔

    سب سے پہلے امریکہ،ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا ٹیرف پیکج، عالمی تجارتی نظام میں زلزلہ

    نوبل انعام،عمران خان کو بڑا جھٹکا،پی ٹی آئی کو پھر ملی رسوائی

    کراچی، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر بیٹے کے سامنے باپ قتل

    پی ایس ایل10 ،ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی

    مزید ریمانڈ سے انکار،صحافی فرحان ملک کو جیل بھیج دیا گیا

  • دستاویزات میں جعل سازی روکنے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات تیز

    دستاویزات میں جعل سازی روکنے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات تیز

    لاہور:حکومت پنجاب نے دستاویزات میں دھوکہ دہی اور جعل سازی کو روکنے کے لیے نوٹریز کے معاملات کو وفاقی حکومت کے بعد خود بھی دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:پنجاب اسمبلی میں صدارتی آرڈیننس کو باضابطہ قانون کی شکل دینے کے لیے ایک بل پیش کر دیا گیا ہے، جس کے تحت نوٹریز کی نگرانی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ یا ان کے مقرر کردہ افسران کریں گے بغیر لائسنس کے نوٹری کا کام کرنے والے افراد پر ایک سےپانچ لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، نوٹریز کو تین سال کے لیے مقرر کیا جائے گا اور غیر تسلی بخش کارکردگی کی صورت میں انہیں ہٹایا جا سکے گا۔

    بل کے مطابق نوٹری کا بنیادی کام دستخطوں، دستاویزات کی کاپی اور اقرار ناموں کی تصدیق کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کاغذات کی توثیق بھی شامل ہےعام طور پر نوٹری کی خدمات بینک، عدالت اور دیگر قانونی معاملات میں استعمال کی جاتی ہیں، اس ترمیم کا مقصد نوٹریز کے کام کو مزید شفاف، مؤثر اور منظم بنانا ہے۔

    ذرائع کےمطابق نوٹریز کا نظام 1961 کے صدارتی آرڈیننس کے تحت وفاق کے پاس تھا تاہم اس میں صوبائی ضروریات کو پورا کرنے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں، پنجاب میں نوٹریز کی خدمات کے حوالے سے بل کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے اور کمیٹی دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

  • واٹس ایپ نے صارفین کو  نئی جعلسازی سے خبردار کر دیا

    واٹس ایپ نے صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار کر دیا

    سان فرانسسکو: میٹا کی زیر ملکیت ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کوخبر دار کیا ہےکہ نیا فشنگ اسکیم ان کے تمام پیغامات سائبر مجرمان کے حوالے کر سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: فشنگ ایک ایسا پینترا ہوتا ہے جس میں جعلسازی میل میسج یا کال کے ذریعے میلویئر بھیج کر نجی معلومات حاصل کر لیتے ہیں، پولیس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ جعلی واٹس ایپ ویب سائٹس پر نظر رکھیں، واٹس ایپ صارف عموماً ڈیسک ٹاپ پرا کاؤ نٹ لاگ ان کرنے کے لیے آفیشل ویب سائٹ سرچ انجن پر ڈھونڈتے ہیں۔

    صارفین کمپیوٹر کے انٹرنیٹ براؤزر میں web.whatsapp.com ٹائپ کرتے ہیں اور پھر ایپ ان لاک کرنے کے لیے خصوصی کوڈ درج کرتے ہیں ایک بار صارفین سائٹ تک پہنچ جائیں تو ان کو فون سے کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوتا ہے تا کہ اکاؤنٹ تک دسترس حاصل ہو سکے لیکن ماہرین کی جانب سے جعلسازوں کے جعلی واٹس ایپ ویب سائٹ کے استعمال کی نشان دہی کی گئی ہے۔

    ڈراؤنی فلمیں صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں،ماہرین نفسیات کا دعویٰ

    پولیس نے کہا کہ کچھ فشنگ ویب سائٹس سرکاری ویب سائٹ سے لیے گئے حقیقی QR کوڈ کے ساتھ ایمبیڈڈ ہیں،سنگا پور پولیس کے مطابق کچھ فشنگ ویب سائٹس پر حقیقی ویب سائٹ سے حاصل کیا گیا اصل کیو آر کوڈ لگا ہوا ہے، جعلسازی کا شکار بننے والے افراد سرچ نتائج میں آنے والی ابتدائی ویب سائٹ پر ان کے ایڈریس کی تصدیق کیے بغیر کلک کر دیتے ہیں، حقیقی اکاؤنٹ پر جانے کے بجائے کسی دوسرے اکاؤنٹ پر پہنچ جاتا ہے جس کے بعد جعلساز جھانسے میں آئے افراد کے اکاؤنٹ میں جاتے ہیں اور ان کا روپ دھار لیتے ہیں، وہ صارف کے کانٹیکٹس کو میسج بھیج سکتے ہیں۔

    نیتن یاہو کا غزہ پلان کیا ہے؟ خفیہ دستاویزات لیک

  • جعلساز اور ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شکنجہ سخت

    جعلساز اور ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شکنجہ سخت

    جعلساز اور ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شکنجہ مزید سخت

    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملاوٹ کرنے والے کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا، آپریشنز اور ویجیلینس ونگ کو ہدایات جاری کر دی ہیں. ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب جدون نے بتایا کہ ملاوٹی خوراک تیار کرنے والے یونٹ کی مشینری،آلات،ا ٹرانسپورٹ، پلانٹس اور دیگر اشیاء ضبط کر لی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا

    عید پرصفائی کے بہترین انتظامات،حمزہ شہبازکا محکموں کو بونس

    شعیب جدون ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق ملاوٹی اشیاء خورونوش تیار، فروخت،پیک،سپلائی یا کسی بھی قسم کی سہولت مہیا کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔مقدمہ درج اور مشینری ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ تیارملاوٹی مال بھی قبضے میں لے کر تلف کر دیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشنز اور ویجیلینس ٹیمیں ایک ہفتے کے اندر کارروائی کی جامع رپورٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز کو جمع کروائیں گی۔رپورٹ کی روشنی میں اے ڈی جی آپریشنز قانونی مشاورت کے ساتھ سخت کارروائی عمل میں لائیں گی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،صحت دشمن عناصر کا کاروبار جڑ سے ختم کر دیا جائے گا۔

    شعیب جدون نے کہا کہ عوام الناس تک صاف اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہم اولین فریضہ ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ گردونواح میں موجود صحت دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی کا ساتھ دیں۔
    میعاری خوراک کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

  • ترقیاتی سکیموں میں جعل سازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    ترقیاتی سکیموں میں جعل سازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ترقیاتی سکیموں میں جعل سازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز کے حصول کے لیے جعلی سکیورٹی فیس جمع کروانے کا انکشاف سامنے آیا ہے،سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈولپمنٹ جاوید اختر محمود کا بڑا ایکشن ،سیکرٹری ہاؤسنگ کے حکم پر جعل سازی میں ملوث سرکاری ٹھیکدار احمد خان کھوسہ اور حیات خان بلوچ کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا، جعلی سازی میں ملوث سرکاری افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جعل سازی میں ملوث ایکسین شعیب کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”461141″ /]

    سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سرکاری سکیموں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ سرکاری ترقیاتی سکیموں میں جعل سازی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔ وزیر اعلی پنجاب نے تمام ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کا ٹاسک دیا ہے۔

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”461142″ /]