Baaghi TV

Tag: جعلی

  • لاہور میں جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی میں ملوث مطلوب ملزمان گرفتار

    لاہور میں جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی میں ملوث مطلوب ملزمان گرفتار

    لاہور: پنجاب پولیس نے جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی کرنے والے مطلوب اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے جعلی ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا۔

    شادمان آپریشن ونگ پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کو دوران اسنیپ چیکنگ ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کرلیا۔
    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار اشتہاریوں میں زاہد، سلمان ،عنایت اور سفیان شامل ہیں، مجرمان کے خلاف تھانہ شادمان میں جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان کو مزید تفتیش کیلئے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

  • جعلی اکاؤنٹس سے صدر عارف علوی کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ، اسد عمر اور قاسم سوری نے بھی پیسے نکالے،تحقیقات میں اہم پیش رفت

    جعلی اکاؤنٹس سے صدر عارف علوی کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ، اسد عمر اور قاسم سوری نے بھی پیسے نکالے،تحقیقات میں اہم پیش رفت

    پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کراچی اور کوئٹہ میں دو اکاؤنٹس سے اسد عمر اور قاسم سوری نے پیسے نکالے۔

    ایف آئی اے کے مطابق جولائی 2013ء میں اسد عمر کے اکاؤنٹ میں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے 15 لاکھ روپے ٹرانسفر ہوئے، یہ پیسے نجی بینک کی زمزمہ برانچ میں اسد عمر کے ذاتی اکاؤنٹ میں آئے۔ کوئٹہ میں جناح روڈ پر واقع ایک بینک سے قاسم سوری نے قسطوں میں 21 لاکھ روپے نکلوائے، یہ بینک اکاؤنٹ بھی پی ٹی آئی کا تھا جسے ظاہر نہیں کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق غیر ملکی فنڈز ٹرانسفر کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے 6 ملکوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، آسٹریلیا، کینیڈا، سوئٹزر لینڈ، امریکا، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور کو خط لکھ دیا۔ایف آئی اے کے مطابق ان ملکوں سے ایم ایل اے کے تحت معلومات کے تبادلے کی درخواست کی گئی۔

    ایف آئی اے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے جعلی اکاؤنٹس سے 2013ء میں موجودہ صدر عارف علوی کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی گئی تھی۔پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے معاملے میں ایف آئی اے نے درجنوں اکاؤنٹس کے حوالے سے اہم انکشاف کیا۔

    ذرائع کے مطابق طارق شفیع، حامد زمان اور منظور چوہدری کے درجنوں اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے جعلی اکاؤنٹس سے صدر عارف علوی کے اکاؤنٹ میں 2013ء میں رقم منتقل کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق عارف علوی نے یہ اکاؤنٹ سینٹرل فنانس بورڈ کی منظوری کے بغیر کھلوایا تھا، اسی اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو بھی رقم منتقل کی گئی۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کے اکاؤنٹ سے اسد عمر کو بھی لاکھوں روپے منتقل ہوئے، اس اکاؤنٹ میں ووٹن کرکٹ لمیٹڈ دبئی سے 13 لاکھ امریکی ڈالر منتقل ہونے کا سراغ بھی ملا ہے۔

    ذرائع کے مطابق 13 مزید مقامی کمپنیوں نے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی، ایک کمپنی کے مالک نے 30 لاکھ روپے کا پارٹی فنڈ دیا، تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے والی مقامی کمپنی بھی جعلی نکلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مختلف بینکوں سے سیکڑوں اکاؤنٹس کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے، جس میں بھاری رقوم کی مبینہ منتقلی سامنے آئی ہے جبکہ ریکارڈ کی مزید چھان بین کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور میں ایک اکاؤنٹ سے دینی ٹرسٹ کے نام پر 25 لاکھ روپے کی رقم کی منتقلی سامنے آئی ہے، یہ رقم سیلاب زدگان کےلیے حاصل کی گئی مگر اس کا استعمال سیاسی مقاصد کےلیے کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی نے طارق شفیع، حامد زمان اور منظور چوہدری کو نوٹس جاری کردیے ہیں، طارق شفیع کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا، وہ بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تمام اکاؤنٹس پی ٹی آئی سینٹرل فنانس بورڈ کی منظوری کے بغیر کھولے گئے۔

  • شہبا گل نے عمران خان کے کہنے  پرہی بیان دیا، مقدمے سےتوجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈا کیا گیا، مریم اورنگزیب

    شہبا گل نے عمران خان کے کہنے پرہی بیان دیا، مقدمے سےتوجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈا کیا گیا، مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز گل کی جعلی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں،شہباز گل کیخلاف ایک مقدمہ ہے، شہبا گل نے عمران خان کے کہنے پر بیان دیا،پی ٹی آئی مقدمے سےتوجہ ہٹانے کیلئے ایک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی پر بھی تشدد نہیں ہونا چاہئے.

    پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر بھی کوئی تشدد نہیں ہوا،شہباز گل سے منصوب سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو چکوال کی ہے،عمران خان فارن فنڈنگ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں،شہباز گل پیشی کے وقت بیماری کا بہانہ بناتے ہیں،ان کا اصل مقصد ہے کہ کہانی کو بدل دو.

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر کے شہدا کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی، پکڑے جائیں تو کہانی بدل دیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر غلط ویڈیوز چلا کر طوفان بدتمیزی پیدا کی گئی ہے،شہباز گل پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا ہے،پکڑے جائیں تو کہانی کو بدل دیا جاتا ہے، شہبا زگل نے عمران خان کے کہنے پر ٹی پر بیان دیا.

    اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں ن ليگ، پيپلز پارٹی کے بارے میں کن ایجنسیوں نے رپورٹ دی تھی؟۔ تماشے،الزامات چھوڑیں، نام بتائیں۔

    مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان بتائیں مسلم لیگ (ن)اور پی پی پی کے بارے میں کن ایجنسیوں نے رپورٹ دی تھی؟رپورٹ دینے والے لوگوں کے نام بتائیں؟۔

    سابق وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بتائیں کہ چیف الیکشن کمیشنر کے بارے میں گارنٹی کس نے دی تھی؟، تماشے، الزامات چھوڑیں اور نام بتائیں۔ کس کے کہنے پر جھوٹے الزام لگاتے رہے اور جیلوں میں ڈالتے رہے، نام بتائیں؟۔

    اورنگزيب کا یہ بھی لکھنا تھا کہ ریلی نہیں بتائیں آپ نے شہباز گل سے اداروں کے اندر بغاوت کا بیان کیوں جاری کروایا؟، کیوں لسبیلہ کے شہدا کے خلاف اپنے سوشل میڈیا ٹرولز سے مہم چلائی؟۔

  • پی ٹی آئی حامیوں کی یوم آذادی کی تقریبات پر جعلی خبروں کی تشہیر

    پی ٹی آئی حامیوں کی یوم آذادی کی تقریبات پر جعلی خبروں کی تشہیر

    پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات پر بھی پی ٹی ائی کی جانب سے سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پروپیگنڈا جاری رہا.

    یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات پر پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر حکومت کے حوالے سے جعلی خبریں چلائی گئیں. ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر پاکستانی فنکاروں کی جانب سے رقص کیا گیا جسے پی ٹی آئی کے حامیوں نے مجرے کا رنگ دیا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر حکومت پر سخت تنقید کی.

    سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف چلائی جانے والی کمپین جعلی نکلی،سماجی حلقوں کی جانب سے پاکستان کے 75 ویں یوم اذادی کی تقریبات میں رقص کو مجرے کا رنگ دینے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، سماجی حلقوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقتدار سے اترنے کا غم پی ٹی آئی کے دل پر گہرا اثر کر گیا ہے.

    یوم آزادی کی تقریبات کو تنقید کا نشانہ بنانا کسی بھی طور پر درست نہیں تھا،پاکستان تو سب کا ہے ،پاکستان پی تی آئی کا بھی اتنا ہی ہے جتنا ملک کے ایک عام پاکستانی اور دوسری جماعتوں کا ہے ،ایسے موقع پر آزادی کی تقریبات پر جعلی خبریں پھیلانا اور نے جا تنقید کسی طور پر بھی محب وطن ہونے کا ثبوت نہیں ہے.

  • بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیوجعلی ہے،شہباز گل

    بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیوجعلی ہے،شہباز گل

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک کوجعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک گھریلو خواتین کو بدنام کرنے کے لیے چھوڑی گئی ہے۔

    مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنایا جائے، بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک

    شہباز گل نے فرح گوگی کے پلاٹ اسکینڈلز پر نات کرتے ہوئےکہا کہ جو پلاٹ انہوں نے حاصل کیا، اُسے 80 کروڑ کا بتایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پلاٹ تو سستا ہے، اُس کی قیمت 75 سے 85 لاکھ روپے ایکڑ ہے۔عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے دوران پریس کانفرنس حکومت کے کئی ارکان پر غیر اخلاقی حملے بھی کیے اور ساتھ ہی حکومت سے فرمائش کردی کہ وہ اپوزیشن پر بھی اسی طرح کے غیر اخلاقی حملے کرے۔

     

    کیابشریٰ‌ بی بی کا سیاست سے واقعی تعلق نہیں؟آڈیولیک ہونےکےبعد ماضی کےکچھ حقائق آگئے

     

    شہباز گل نے پنجاب حکومت کے وزراء کے الزامات کا جواب دینے کے بجائے اُن سے متعلق انتہائی غیر اخلاقی نوعیت کے ذاتی حملے کیے۔عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے بشریٰ بی بی کی سہلیوں کا نام بھی لیا، انہوں نے ایک موقع پر سینئر صحافی فہد حسین کو دھمکی تک دے ڈالی ۔ شہباز گل کو خود بھی اندازہ تھا کہ اس قدر غیر اخلاقی باتوں پر خود اُن کی پارٹی کے اندر بھی تنقید ہوگی۔

     

    فرح گوگی کو ریڈ وارنٹ کے ذریعے لائیں گے،صوبائی وزراء

    انہوں نے پی ٹی آئی کی پڑھی لکھی قیادت سے معافی مانگی اور کہا کہ مجھے لوگ کہتے ہیں گل صاحب آپ امریکا میں پروفیسر ہیں۔آخر میں شہباز گل نے حکومت سے بھی فرمائش کی کہ خود ان پر بھی اسی نوعیت کی غیر اخلاقی تنقید کی جائے اور کہا کہ ’ ہمارے کپڑے بھی اتاریں.

  • بول گیم شو کے نام پر فراڈ جاری،کروڑوں روپےبٹورلیئےمگرایف آئی اے پکڑنہ سکی

    بول گیم شو کے نام پر فراڈ جاری،کروڑوں روپےبٹورلیئےمگرایف آئی اے پکڑنہ سکی

    لاہور:بول گیم شو کے نام پر فراڈ جاری،کروڑوں روپےبٹورلیئےمگرایف آئی اے پکڑنہ سکی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ایک معروف ٹی وی چینل کے نام پر جعلی انعامی اسکیم کے ذریعے فراڈیوں نے اہل وطن کے باسیوں سے کروڑوں روپے بٹور لیے ہیں‌ مگریہ فراڈیے اس قدر طاقت ور ہیں کہ وہ ابھی ایف آئی اے کی پہنچ سے دور ہیں

    ویسے تو ہرروز فراڈ کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں،تازہ واقعہ میں بول نیوز کے نام پرجعلی انعامی اسکیم چلانے والے میڈیا سے منسلک ایک فرد کو یہ پیغام دے چکے کہ آپ کا انعام نکلا ہے ،

    اس میں کوئی کال کرنے والا کہتا ہے کہ بول نیوز گیم شو میں مجھے ٹویٹا کرولہ کار اور دس لاکھ روپے نقد نکلے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے جال میں پھنسانے کے لیے ایسی کہانی بھی سناتا ہے کہ سُننے والا بڑی مشکل ہی سنبھل پاتا ہے ،

     

     

    اس حوالے سے میڈیا پرسن کا کہنا ہے کہ اسے وٹس ایپ پر ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں بول نیوز گیم شو کی جانب سے بتایا گیا کہ ہزاروں نمبروں پر قرعہ اندازی کرنے کے بعد آپ کا موبائل نمبر قرعہ اندازی میں منتخب ہوا ہے اور آپ کا دس لاکھ روپے انعام نکل آیا ہے

    یاد رہے کہ ایسے ہی بول گیم شو کے نام پر فراڈ، صوابی کا امام مسجد 78 لاکھ روپے گنوا بیٹھا

    27 دسمبر 2020 کے اتوار کا دن تھا اور خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے چالیس سالہ پیش امام شیر زمان اپنے مدرسے میں درس و تدریس سے فارغ ہوئے تھے کہ اُن کے وٹس ایپ پر ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں بول نیوز گیم شو کی جانب سے بتایا گیا کہ ہزاروں نمبروں پر قرعہ اندازی کرنے کے بعد آپ کا موبائل نمبر قرعہ اندازی میں منتخب ہوا ہے اور آپ کا دس لاکھ روپے انعام نکل آیا ہے ۔ صوابی مسجد کے پیش امام کو موصول ہونے والی ویڈیو میں مزید بتایا گیا کہ اس رقم اورگاڑی کو حاصل کرنے کے لئے مبلغ پانچ ہزار پانچ سو روپے اس ایزی پیسہ نمبر پر بھیجئے، جس کے بعد مسجد کے پیش امام نے ایک پڑوسی سے قرض لیکر متعلقہ ایزی پیسہ نمبر پر مطلوبہ رقم بھیج دی ۔

     

    اس ویڈیو کے کچھ دن بعد اُن کو اسلام آباد اور لاہور کےگاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی تصویریں وٹس ایپ پر شئیر کی گئی جس کے بعد بول گیم شو کی جانب ایک اور کال موصول ہوئی اور اُن کو بتایا گیا کہ اپ کی قراندازی میں ایک نئی کرولا گاڑی نکل آئی ہے اور جو نمبرآپ گاڑی پر لگوانا چاہتے ہیں ،اس کا انتخاب کریں ۔ درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد نمبر پلیٹ کا انتخاب کرنے کے بعد ان کو بتایا گیا کہ گاڑی کی رجسٹریشن کی مبلغ 72 ہزار روپے ایزی پیسہ اور جاز کیش پر بھیج دیں تاکہ آپ کی گاڑی رجسٹرڈ کرنے کے بعد اپ کو بھیج دی جائے جس کے بعد انہوں نے مطلوبہ رقم بھیج دی اور گاڑی کا انتظار کرتا رہا مگر گاڑی تاحال موصول نہ ہوئی۔

    صوابی کے چالیس سالہ پیش امام گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے دفتر میں کچھ دستاویزات کے ساتھ داخل ہوئے اور اُن کے چہرے پر پریشانی اور غم کے آثار نمایاں تھے۔ صوابی کے یہ پیش امام شادی شدہ ہیں اور اُن کی اہلیہ بھی عالمِ دین ہیں اور وہ ایک مقامی مدرسے میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ انھوں نے ایف آئی اے کو آٹھ صفحوں پر مشتمل ایک درخواست اور کچھ شواہد جمع کروائے جن میں انھوں نے دعویٰ کیا کہ انعام کے لالچ میں آکر انہوں نے بول گیم شو کو 78 لاکھ روپے مختلف موبائل اور بینک اکاؤنٹس سے جمع کروائے مگر انعامی رقم تاحال موصول نہیں ہوئی۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ان فراڈیوں کو پکڑے اور ان سے رقم لے کرمتاثرین کو واپس کرے اور مجرموں کو قرارواقعی کڑی سزا دے تاکہ آئندہ کوئی نقصان نہ اٹھا سکے

  • جعلی پولیس سروس کارڈز بنوانے والوں کی شامت آ گیی

    جعلی پولیس سروس کارڈز بنوانے والوں کی شامت آ گیی

    خیبر پختون خواہ پولیس کے جدید سروس کارڈز کا اجراء ضلع بنوں سے کر دیا گیا۔
    پولیس اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئے کارڈز جاری، جس سے بوگس اور فیک کارڈز کا تدارک ہو گا۔ڈی پی او بنوں وسیم ریاض خان کا کہنا۔
    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کی ہدایات کے مطابق سائنٹیفک طریقے سے تیارشدہ نئے پولیس سروس کارڈز کا اجراء ضلع بنوں سے کردیا گیا۔موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس سیکورٹی کو ہر ممکن طریقے سے مضبوط کرتے ہوئے اس نظام کا اجراء کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد پولیس اہلکاروں کا ریکارڈ ان لائن ڈیٹا بیس پر لانا اور پولیس اہلکاروں کا جب بھی, جہاں بھی ریکارڈ چیک کیا جائے گا تو اس کا مکمل ڈیٹا سامنے آئے گا۔وہ لوگ جو بازاروں سے جعلی پولیس سروس کارڈز بنواتے تھے۔اب اس کا مکمل طور پر تدارک کیا گیا ہے۔وہ جعلی پولیس سروس کارڈز نہیں بناسکے گے۔

  • اوکاڑہ میں فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، مضر صحت کولڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری سیل

    اوکاڑہ میں فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، مضر صحت کولڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری سیل

    اوکاڑہ(علی حسین)فوڈ اتھارٹی کی کاروائی سٹنگ فیکٹری پکڑی گئی۔اوکاڑہ کے علاقے گلاس فیکٹری میں جعلی سٹنگ بوتلیں بنانے والی منی فیکٹری پکڑی گئی۔
    ندیم عرف دیماں نامی شخص عرصہ دراز سے اس مکروہ دھندے میں ملوث تھا۔
    فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے موقع پر جعلی سٹنگ بوتلیں بنانے والا کیمیکل ،بوتلیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
    فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جعلی سٹنگ بنانے والی منی فیکٹری کو موقع سیل کر کے سیل کردیا گیا ہے۔

  • جعلی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ

    جعلی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ

    قصور
    ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت میاں نوید امجد کی جعلی زرعی ادویات بنانے والوں کے خلاف کاروائی

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت قصور کا تحصیل چونیاں کے علاقہ آلہ آباد میں چھاپہ دوران چھاپہ دو نمبر زرعی غذائی زہر بنانے والی فیکٹری پر حساس ادارے کی نشاندہی پر مارا گیا ملزم صابر علی نے ایک یونٹ بنا رکھا تھا جہاں دونمبر مال تیار کیا جاتا تھا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوتے الیکٹرونک کنڈا پیکنگ مشین خالی تھلیے اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ملزم موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ملزم کے خلاف مقدمے کے اندارج کے لیے درخواست تھانہ آلہ آباد میں دے دی گئی ہے