Baaghi TV

Tag: جعلی ادویات

  • ڈریپ کی ملک گیر کارروائیاں: جعلی ادویات کے 3 بیچز ضبط

    ڈریپ کی ملک گیر کارروائیاں: جعلی ادویات کے 3 بیچز ضبط

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی ادویات کے تین بیچز قبضے میں لے لیے۔

    ڈریپ کے مطابق جعلی ادویات میں بخار، جسمانی درد، امراضِ نسواں اور انزائٹی کے علاج کی دوائیں شامل ہیں۔ ان ادویات کے لیبلز پر کراچی، لاہور اور قصور میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے پتے درج پائے گئے۔حکام کے مطابق پنجاب کی مارکیٹوں سے انزائٹی کے علاج کا جعلی انجکشن بھی برآمد کیا گیا، جب کہ امراضِ نسواں کی ایک ٹیبلٹ کا بیچ نمبر 41160 جعلی قرار دیا گیا۔مزید بتایا گیا ہے کہ ڈریپ نے بیچ نمبر PE-42 کو جعلی اور WSM-27 کو سب اسٹینڈرڈ قرار دے دیا ہے۔

    اتھارٹی نے عوام اور فارماسسٹس کو ہدایت کی ہے کہ مشکوک ادویات کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ انسانی صحت کو لاحق خطرات سے بچا جا سکے۔

    غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ

    غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ

    پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور ‘معرکۂ حق’ نے بھارت کو عبرت دی،وزیراعظم آزادکشمیر

    جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 5 افراد شہید

  • سندھ میں 13 جعلی ادویات کمپنیوں کے ناموں سے فروخت ہونے کا انکشاف

    سندھ میں 13 جعلی ادویات کمپنیوں کے ناموں سے فروخت ہونے کا انکشاف

    سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں 13 مختلف جعلی ادویات مارکیٹ میں کمپنیوں کے ناموں سے فروخت کی جارہی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ جو جعلی ادویات مختلف کمپنیوں کے نام سے مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہیں ان کمپنیوں کا سرے سے وجود ہی نہیں۔ سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ڈائریکٹر عدنان رضوی نے بتایا کہ گذشتہ 2 ماہ کے دوران مختلف ادویات کے 300 سے زائد سمپل ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس میں 13 مختلف ادویات کے سمپل جعلی قرار دیے گئے ہیں، یہ جعلی ادویات اصل کمپنیوں کے ناموں سے مارکیٹ میں فروخت کی جارہی تھیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو کراچی سمیت اندرون سندھ میں جعلی ادویات کی سینکڑوں شکایت موصول ہوئی تھی جس ڈرگ انسپکٹروں نے ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مختلف ادویات کے سپمل حاصل کیے، ان ادویات میں جسم میں درد، مرگی اور ہڈی و پٹھوں کے درد میں استعمال کی جانے والی آئیوڈیکس کے نمونے جب لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے تو انکشاف ہوا کہ ان ادویات میں وہ اجزاء شامل نہیں جو درد میں استعمال کی جاتی ہے۔

    عدنان رضوی نے بتایا کہ جس پر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے متعلقہ ڈرگ انسپکٹروں کو ہدایت کی کہ ادویات پر درج کمپنیوں کے پتوں پر رابطہ کیا جائے، ڈرگ انسپکٹروں کی کاروائی پر انکشاف ہوا کہ یہ کمپنیاں وہاں سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ آئیوڈیکس بنانے والی کمپنی سے جب رابطہ کیا تو اس کمپنی کے حکام نے بتایا کہ آئیوڈیکس کی مینوفیکچرنگ 2017 کے بعد سے بند ہے، آئیوڈیکس پر مینیوفیکچرنگ کی تاریخ 2024 درج تھی۔ اسی طرح دیگر 13 مختلف ادویات پر درج بیج نمبر، لائنس نمبر اور کمینی کی پتے بھی غلط تھے جس کے بعد سندھ کے تمام ڈرگ انسپکٹروں کو جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کردی۔

    صدر آصف زرداری کی لاہور آمد، نواز شریف سے ملاقات کا امکان

    مسلم لیگ ن نے سیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

    انڈونیشیا : ہم جنس پرستی پر 2 افراد کو سر عام کوڑے مارے گئے

    امریکی کمپنی نے اڑنے والی کار کی کامیاب آزمائش کر لی

    افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی انشورنس گارنٹی لازمی قرار

    پاکستان میں تیل و گیس کی پیداوار میں کمی

  • واٹس ایپ گروپ چیٹس کیلئے دلچسپ فیچر متعارف

    واٹس ایپ گروپ چیٹس کیلئے دلچسپ فیچر متعارف

    اب واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کیلئے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو ان کو گروپ چیٹس کو آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

    WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر ابھی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔جس کے ذریعے صارفین واٹس ایپ گروپس میں اپنے لیے لیبلز استعمال کرسکیں گے۔رپورٹ میں شیئر کیئے گئے اسکرین شاٹ سے پتہ چلتا ہے کہ آپ اپنے ساتھ ساتھ گروپ کے تمام ممبرز کے لیے بھی لیبلز کا استعمال کرسکتے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب آپ کسی گروپ ممبر کے لیے لیبلز کا استعمال کریں گے تو وہ صرف اسی گروپ میں کام کرے گا، دیگر مشترکہ گروپس میں اس فرد کے لیے الگ سے لیبلز کا استعمال کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ جب کسی گروپ میں آپ اپنے لیے کسی لیبل کا استعمال کریں گے تو وہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک آپ اسے بدل نہیں دیتے۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف

    شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات

    ترک صدر کا آصف زرداری اور شہباز شریف کو شاندار تحفہ

    پاک نیوزی لینڈ فائنل، ٹکٹوں کی مانگ بڑھ گئی

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف

    کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف

    ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے مختلف دواں کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی اور کہا جن کمپنیوں کی ادویات پکڑی ان کا وجود ہی نہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے مختلف دواں کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی، سربراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری عدنان رضوی نے بتایا سات جعلی کمپنیوں کی ادویات جعلی نکلیں۔ان کا کہنا تھا کہ جن کمپنیوں کی ادویات پکڑی ان کا وجود ہی نہیں، جعلی دوائیاں بنانے والیانسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، ذمہ داروں کیخلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت ایکشن ہونا چاہیے۔

    یاد رہے صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات سامنے آئے تھے۔جس میں بتایا تھا کہ ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی100سے زائد ادویات غیر معیاری نکلی ، جن میں عام استعمال کی ادویات کے ساتھ جان بچانے والی دوائیاں بھی شامل ہیں۔صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے مطابق دوائیوں میں مطلوبہ مقدار موجود نہیں، رپورٹ میں100سے زائد جعلی اور غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔

    شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات

    ترک صدر کا آصف زرداری اور شہباز شریف کو شاندار تحفہ

    پاک نیوزی لینڈ فائنل، ٹکٹوں کی مانگ بڑھ گئی

    مصطفی کمال کا آفاق احمد پر جرم ثابت ہونے تک ضمانت دینے کا مطالبہ

    شادی کی تقریب میں چیتا گھس گیا، باراتیوں کی دوڑیں

    کراچی: شب برات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت

  • ملک میں عالمی برانڈز کی جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کا انکشاف

    ملک میں عالمی برانڈز کی جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کا انکشاف

    ملک میں عالمی برانڈز کی جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کے انکشاف کے بعد دو جعلی ادویات کے بیچز کی سیل، استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملک میں عالمی برانڈز کی جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کا انکشاف سامنے آیا، پنجاب حکومت نے صوبے میں جعلی ادویات کے خلاف بڑا کریک ڈاون کیا۔عالمی برانڈز کے ناموں کی جعلی دوائیاں مختلف شہروں کو سپلائی ہوئی ہیں، پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے مختلف شہروں میں کریک ڈاون کیا ہے،ڈریپ نے بتایا کہ اینستھیزیا، اعضا سکڑنے کے علاج کی جعلی ادویات سپلائی کی گئی ہیں ، جعلی دوائیوں کے پیکٹس پر فرانس، جرمنی کے پتے درج ہیں، ڈرگ ٹیسٹنگ لیب پنجاب نے دونوں ادویات کے سیمپلز کو جعلی قرار دیا ہے۔

    ڈریپ نے دو جعلی دوائیوں کے بیچز کی سیل، استعمال پر پابندی لگا دی اور پنجاب حکومت کی درخواست پر ڈریپ نے ریکال الرٹ جاری کر دیئے۔الرٹ میں کہا ہے کہ کیٹامائن انجکشن 500 ایم جی کا بیچ 20158 جعلی ہے، یہ انجکشن بیہوشی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،انجکشن پیکٹ پر پان فارما فرانس کا پتہ درج ہے۔اوکریوس انجکشن کا جعلی بیچ مختلف شہروں کو سپلائی ہوا ہے،جعلی اوکریوس سلوشن کی اطلاع روشے پاکستان نے دی ہے،اوکریوس سولوشن 300 ایم جی کا بیچ H0041B27 جعلی ہے۔اوکریوس پیکٹ پر روشے ڈائیگناسٹک جرمنی کا پتہ درج ہے، جعلی بیچ مختلف شہروں کو سپلائی ہوا ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جعلی اوکریوس سولوشن کی تصاویر جاری کر دیں ، روشے گلوبل نے اوکریوس کے جعلی بیچ کی تحقیقات کی ہیں، روشے گلوبل نے پاکستان میں دستیاب اوکریوس سولوشن کو جعلی قرار دیا ہے۔روشے گلوبل نے اوکریوس کا اوریجنل بیچ 2020 میں ترکی سپلائی کیا تھا، اوکریوس سولوشن انسانی اعضا کے سکڑنے کے علاج کی دوا ہے ، انسانی اعضا سکڑنے کے علاج کی جعلی دوا کا استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے۔

    ڈریپ کے مطابق جعلی ادویات کا معیار اور افادیت غیر واضح ہوتی ہے، جعلی ادویات کے استعمال سے علاج متاثر ہو سکتا ہے۔الرٹ میں ہدایت کی گئی کہ پنجاب حکومت جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کرے، ریگولیٹری فیلڈ فورس پنجاب کی مارکیٹ میں سرویلنس یقینی بنائے، پنجاب حکومت جعلی ادویات کے سپلائی چین کی جامع تحقیقات کرے۔ڈریپ نے ریگولیٹری فیلڈ فورس کو مارکیٹ سے جعلی ادویات کے خاتمے کی ہدایت کردی۔

    اسرائیل کے آرمی چیف نے استعفیٰ دے دیا

    نو مئی مقدمات ،6پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانت کی توثیق

    ملک ریاض مفرور، بحریہ ٹاؤن دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، نیب

    سندھ اسمبلی میں طلبا یونین بحالی کی قرارداد مسترد

  • عوام کی صحت سے کھلواڑ، محاسبہ کون کرے گا، تجزیہ : شہزاد قریشی

    عوام کی صحت سے کھلواڑ، محاسبہ کون کرے گا، تجزیہ : شہزاد قریشی

    اسلام آباد( شہزاد قریشی ) ملاوٹ زدہ اشیاء خوردونوش جعلی ادویات کی بے خوف و خطر فروخت عوام الناس کی صحت سے گھنائونا کھیل ہے اور کرپٹ بیورو کریسی کی بے حسی کا عکاس ہے ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی بھرمار اور ادویات کے بے اثر اور بے فائدہ علاج پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے ریاست کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، آخر ریاستی ادارے کب بیدار ہوںگے؟ضلعی انتظامیہ اورصوبائی عدالتی نظام میں فوڈ کنٹرول اتھارٹی ، ڈرگ کنٹرول انسپکٹرز اور ڈرگ کورٹس کا نظام تو موجود ہے ۔

    ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز بھی موجود ہیں اور بھاری تنخواہوں پر پلنے والے افسران آخر کس مرض کی دوا ہیں، جعلی ادویات بنانے والی فیکٹریوں کے مالکان ، مضر صحت مشروبات ، ملاوٹ شدہ دودھ اورمصالحہ جات حتیٰ کہ منرل واٹر کی بوتلوں میں ناقص پانی بیچنے والے مافیاز کی گرفت کون کرے گا کون سے طاقتور خفیہ ہاتھ ہیں جو ان انسانی صحت کے کھلے دشمنوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اسلام کے نام پر قائم ہونے والی ریاست میں ملاوٹ ، رشوت ستانی کی کھلی چھٹی بے شک اللہ کے ساتھ کھلی جنگ ہےقرآن کریم اور احاد یث رسول میں ملاوٹ اور کم تولنے والوں کے لئے واضح احکامات موجود ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر صوبائی حکومتوں کو صحت عامہ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سخت ترین اقدامات کرنے ہوں گے اور ملاوٹ زدہ اور مضر صحت خوراک و ادویات کے خلاف بلا تفریق مہم جوئی کرنی ہوگی-

  • جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی بڑی کاروائیاں،ڈائریکٹر کے پی زون نثار تنولی کی ہدایت پر جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے

    جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے گرفتار ملزمان میں شمس الرحمان اور شفیع اللہ شامل ہیں، ملزمان جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث تھے۔ انسپیکٹر عمران وزیر کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے ملزم شفیع اللہ کو سوات جبکہ ملزم شمس الرحمان کو پشاور سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل پشاور سعد اللہ خان نے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں،چھاپہ مار ٹیمیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

    وزیر اعظم بن کر بلوچستان کے لاپتا افراد کا مسئلہ حل کروں گا۔بلاول

    ”مچھ“ میں سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشت گرد جہنم واصل 

    بھارت کا بلوچ نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب 

    بلوچ یکجہتی کونسل کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب

    ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

  • چیف سیکرٹری کا جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

    چیف سیکرٹری کا جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

    چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ہدایت کی ہے کہ جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے اور چیکنگ کیلئے محکمہ زراعت خصوصی سکواڈز تشکیل دے۔

    انہوں نے یہ ہدایت  کپاس کی پیداوار کے اہداف کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ زراعت، آبپاشی اور خزانہ کے محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان کے ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

    چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبہ بھر میں 74کسان سہولت سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں معیاری زرعی ادویات کنٹرول ریٹ پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے حکم دیا کہ زرعی ادویات کے معیار کی جانچ کیلئے سیمپل ٹیسٹنگ شروع کی جائے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کپاس کی کاشت کی حوصلہ افزائی کرنے کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں اورکپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان کے ڈویژنل کمشنرز کو کپا س کی فصل کی مکمل مانیٹرنگ کرنے اور کاشتکاروں کوٹیل تک نہری پانی کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔

    سیکرٹری زراعت نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کی فصل کی پہلی چنائی سے 13تا15من فی ایکڑ پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔کسان سہولت سینٹرز سے اب تک 21ہزار سے زائد کاشتکار مستفید ہو چکے ہیں اوران سینٹرز پر چھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی زرعی ادویات فروخت ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیسٹ سرویلنس کیلئے ایک ہزار فارمز کا ڈیٹا لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (LIMS) کومہیا کیا گیا ہے۔

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی پنیری کی منتقلی بارے سفارشات جاری کر دیں
    دوسری جانب ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کے کاشتکار سپر باسمتی، باسمتی515،پی کے1121ایرو میٹک،چناب باسمتی،نور باسمتی،پنجاب باسمتی،نیاب باسمتی2016،سپر گولڈ،سپر باسمتی2019،نبجی باسمتی2020،پی کے2021 ایرومیٹک،کسان باسمتی،نیاب سپرؤ،این بی آر2،پی کے 386 اور باسمتی ہائبرڈ کے ایس کے 111ایچ کی لاب کی منتقلی 25جولائی تک جبکہ شاہین باسمتی کی منتقلی 31 جولائی تک مکمل کر لیں۔پنیری اکھاڑنے سے ایک دو دن پہلے دیکھ لینا چاہیئے کہ پنیری میں پانی موجود ہے۔ اگر پانی موجود ہو گا تو مٹی نرم ہونے کی وجہ سے پنیری کو اکھاڑتے وقت جڑیں نہیں ٹوٹیں گی۔ اگر پانی موجود نہ ہو تو پانی دے دینا چاہیئے تاکہ پنیری باآسانی اکھاڑی جا سکے۔ پنیری کی منتقلی کے وقت کھیت بالکل ہموار ہونا چاہیئے اور اس میں پانی کی گہرائی ایک سے ڈیڑھ انچ ہونی چاہیئے۔ پنیری کی مناسب عمر(40-25دن)کی صورت میں ایک سوراخ میں دوپودے لگائیں۔ پنیری کی مناسب عمر کی صورت میں ایک پودا یا دو پودے فی سوراخ لگانا ایک جیسی پیداوار دیتا ہے بشرطیکہ لاب کی منتقلی کے بعد ناغے پر کر دیئے جائیں۔ لیکن عملی طو رپر کاشت کار ناغے پُر نہیں کرتے اس لیے دو پودے لگائیں۔ زیادہ عمر کی پنیری کم شاخیں بناتی ہے اس لیے فی سوراخ پودوں کی تعداد بڑھانا ناگزیر ہے۔ 50دن سے زیادہ عمر کی پنیری منتقل نہ کی جائے ورنہ پیداوار میں 40-30فیصد کمی ہو جائے گی کیونکہ 50دن سے زیادہ عمر کی پنیری گنڈھل ہو جاتی ہے۔ ایسی پنیری سے پودوں کی تعداد فی سوراخ بڑھا کر اچھی پیداوار حاصل نہیں کی جا سکتی۔ نتائج سے واضح ہے کہ اگرپنیری زیادہ عمر کی ہو جائے تو فی سوراخ پودوں کی تعداد بڑھا کر اچھی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے لیکن 50دن سے زیادہ عمر کی پنیر ی منتقل کرنا سودمند نہیں ہوتا۔ایک ایکڑ میں 80 ہزار پودوں کی تعداد ہو نی چاہئے۔زنک کی کمی کو دور کرنے کے لئے جو کاشتکار زنک سلفیٹ استعمال نہیں کر سکے وہ لاب لگانے کے10دن بعد تک33فیصد زنک سلفیٹ6 کلوگرام یا27فیصد زنک سلفیٹ7.5کلو گرام یا21 فیصد والا زنک سلفیٹ بحساب10کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔اگر کسی وجہ سے جڑی بوٹیاں اُگ آئیں تو ایک مہینہ کے اندر محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین کے مشورہ سے جڑی بوٹی مار زہروں کا استعمال کریں۔