Baaghi TV

Tag: جعلی نوٹ

  • ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں، اسٹیٹ بینک ڈائریکٹر فنانس

    ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں، اسٹیٹ بینک ڈائریکٹر فنانس

    کراچی: ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں۔

    باغی ٹی وی: اپنے ویڈیو بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےڈائریکٹر فنانس قادر بخش کا کہنا ہےکہ قانون نافذ کرنےوالے اداروں اور مختلف بینکوں سےمجموعی طور پر 35 ہزار کی تعداد میں جعلی کرنسی نوٹ رواں برس جمع کرائےگے گزشتہ دو سال میں ملک بھر سے جعلی نوٹوں کے 20 ہزار کرنسی نوٹ پکڑے گئے ہیں ایف آئی اے پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے ادراوں نےرواں سال 25 ہزار مختلف مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کو جمع کرائے ہیں۔

    ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے تقریبا جعلی نوٹوں کی تعداد تقریبا برابر ہےجعلی نوٹوں میں 60 سے 70 فیصد نوٹ ایک ہزار روپے کا پکڑا گیا ہے اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ کے حوالے سے ای میل ایڈریس دیا ہوا ہےاگر کسی بینک کے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلتا ہے تو اس پرکرنسی نوٹ مالیت کا 100 گنا جرمانہ کیا جائےگا یعنی اگر اے ٹی ایم سے پانچ ہزار کا جعلی نوٹ نکلتا ہے تو بینک پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،بینکوں کو اے ٹی ایم مشین میں ڈالے گئے نوٹ کی سی سی ٹی وی ویڈیو 90 دن تک رکھنا لازم ہے۔

    امریکا میں مسجد کے باہر فائرنگ سے پیش امام شہید

    ایک دہائی سے کسی بھی بھارتی وزیراعظم کی پریس کانفرنس نا کرنے کا انکشاف

    ڈالرمزید سستا،سونے کی قیمت میں بھی معمولی کمی

  • جعلی نوٹوں کی بھرمار،پریشان عوام

    جعلی نوٹوں کی بھرمار،پریشان عوام

    قصور
    ضلع بھر میں جعلی نوٹوں کی بھرمار،غریب سادہ لوح شہری،دکاندار نوسر بازوں کا شکار،انتظامیہ سے کاروائی کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں 500,1000 کے جعلی نوٹوں کی بھرمار ہے
    نوسر باز آئے روز غریب سادہ لوح عوام و دکانداروں کو چونا لگا رہے ہیں جس سے مہنگائی کے مارے غریب محنت کش دیہاڑی کی کمر ٹوٹ جاتی ہے
    سارا دن مزدوری کرکے جعلی نوٹ ملنے پہ شدید صدمہ برداشت کرنا پڑتا ہے
    نیز غریب و سادہ لوح جب کسی دکان یا بینک پہ جعلی نوٹ لاعلمی میں لیجاتے ہیں تو آگے سے ان کو دھمکیوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے کہ جعلی نوٹ بنانے والوں سے آپ کے روابط ہیں حالانکہ اس غریب کو خود چونا لگا ہوتا ہے
    اس ساری صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے جعلی کرنسی نوٹ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے