Baaghi TV

Tag: جعلی ویڈیوز

  • سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے پر2 ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے پر2 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی: وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے پر بنوں اور کرک سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : حکام کے مطابق ملزمان وسیم خان اور محمد اشفاق خان پر الزام تھا کہ انہوں نے خواتین کی جعلی و نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں ملزمان کوگرفتارکرکے ڈی آئی خان میں پیکا ایکٹ کی سیکشن 21، 24 اور پی پی سی سیکشن 509 کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے لیے گئے ڈیوائسز کو فرانزک تجزیہ کے لیے کے لیے لیبارٹری بھیجوا دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

    شکر گڑھ: سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے 6 افراد قتل

    قبل ازیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سندھ کے سائبرکرائم ونگ کی کاروائی ،خواتین کو ہراساں کرنے اور چائلڈ پورنوگرافی کےالزام میں 6 ملزمان کوگرفتارکیا تھاایف آئی اے سندھ کی جانب سےجاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر اور گھوٹکی سے خواتین کو ہراساں کرنے چائلڈ پورنوگرافی کے الزام میں دو مشتبہ افراد ماجد محبوب اور محسن علی کو کراچی سے گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    سائبرکرائم سندھ کی کاروائی،خواتین کوہراساں کرنےاورچائلڈ پورنوگرافی کےالزام میں…

    زیرحراست ملزمان ماڈلنگ کے شعبہ میں جدوجہد کرنے والی لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل اور ہراساں کرتے تھےمرکزی ملزم نے ایک متاثرہ کی فحش ویڈیو بنائی اور اپنے دوست کے ساتھ شیئر کی جسے اس نے مختلف واٹس ایپ گروپس میں شیئر کیا مرکزی ملزم سے 20 مختلف لڑکیوں کی فحش ویڈیوز برآمد ہوئی تھیں-

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم

    لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جعلی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈ یا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کا حکم دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ بنیاد اور حقائق سے منافی ویڈیوز بناکرغلط اطلاعات کی تشہیر روکنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے جعلی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاون کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ جعلی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر جعلی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں ۔

    وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ یہ حکومت نے سائبر کرائم کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی اور اس کو موثر بنانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے گی. انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی. یاد رہے کہ ملک میں اس وقت جعلی ویڈیوز بنا کر ان کو یوٹیوب اور گوگل پر اپ لوڈ کر کے ملک میں بدامنی اور بے چینی پھیلانے کا سلسلہ زوروں پر ہے جس کی روک تھام کے لیے حکومت دعوے تو کر رہی ہے ان پر عمل درآمد کب ہوتاہے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا .