Baaghi TV

Tag: جعلی پولیس مقابلہ

  • ڈاکٹر شاہنواز قتل: آئی جی سندھ کی انکوائری کمیٹی کے اہم انکشافات

    ڈاکٹر شاہنواز قتل: آئی جی سندھ کی انکوائری کمیٹی کے اہم انکشافات

    ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں آئی جی سندھ کی انکوائری کمیٹی کے اہم انکشافات سامنے آ گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 115 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں 24 افسران و اہلکاروں کے بیانات لیے گئے۔اس رپورٹ میں 10 سے زائد گواہان اور ورثا کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں اور رپورٹ وزیرِ داخلہ کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔رپورٹ 2 ڈی آئی جیز اور 2 ایس ایس پیز پر مشتمل 4 رکنی انکوائری کمیٹی نے تیار کی ہے۔انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گای ہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کو عمر کوٹ پولیس نے کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کیا اور ایس ایس پی عمر کوٹ کی ہدایت پر میر پور خاص میں پولیس کے حوالے کیا۔رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی سے واضح ہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کو ایس ایس پی میر پور خاص کی گاڑی میں منتقل کیا گیا، ان کی حوالگی میر پور خاص میں جمڑاو چیک پوسٹ پر کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کی حوالگی کے ڈیڑھ گھنٹے بعد سندھڑی میں انہیں قتل کر دیا گیا۔یاد رہے کہ 18ستمبر کو سندھڑی میں ڈاکٹرشاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

    ٌسندھ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، 10 ہزار کلو گرام غیر معیاری مصالحہ برآمد

    سندھ کی صنعتوں سے 22 ارب روپے جمع کیے لیکن ہمیں نہیں دیے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی میں اتوار تک شدید گرمی اور موسم خشک رہے گا

  • ڈاکٹر شاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، وزیر داخلہ سندھ

    ڈاکٹر شاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، وزیر داخلہ سندھ

    وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن نے کہا ہے کہ عمر کوٹ میں ڈاکٹر شاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلہ میں مارا گیا، مقابلے میں ملوث اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمر کوٹ میں ہونے والے واقعے کی انکوائری کے لیے سی سی ٹی وی سے مدد لی گئی، متاثرین جسے ذمہ دار قرار دیں گے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ انکوائری میں الزام درست ثابت ہونے پر اہلکاروں کو معطل کیا گیا اور یہ ایک جعلی پولیس مقابلہ تھا۔انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ میں پولیس اہلکاروں پر جعلی پولیس مقابلے کا الزام تھا، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کے اہلخانہ کو آزادی حاصل ہے کہ وہ ذمہ داروں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کراسکتے ہیں، ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائی گی۔

    جب تک منافقت ختم نہیں کریں گے نظام اور حالات بہتر نہیں ہونگے،مصطفیٰ کمال

    ان کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی نے میرپور خاص پولیس اور سی آئی اے میرپور خاص کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے اور سب کے خلاف ایف آئی آر کا اندارج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر مقتول کے اہلخانہ نے ایف آئی آر نہ کٹوائی تو ریاست مقدمہ درج کروائے گی، تحقیقات کے مطابق پولیس نے عمرکوٹ میں جعلی پولیس مقابلہ کیا تھا، عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے، درج ہونے والی 6 ایف آئی آرز کی تحقیقات کی جائیں گی۔ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ میر پور خاص کے نئے ڈی آئی جی بطور چیئرمین کمیٹی ان ایف آئی آرز کی تحقیقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات ابھی زیر تحقیق ہے کہ ڈاکٹر شاہ نواز ملزم تھے یا مجرم اور اس کا فیصلہ ان کے موبائل فون کے پنجاب سے فارنزک کے بعد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ عمرکوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کا میرپورخاص میں پولیس نے گولی مار کر مبینہ طور پر ماورائے عدالت قتل کردیا تھا۔

  • جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی موت، آئی جی کا ایکشن

    جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی موت، آئی جی کا ایکشن

    جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی موت، آئی جی کا ایکشن

    وہاڑی میں جعلی پولیس مقابلے میں علی لیاقت نامی جوان کی ہلاکت کا معاملہ ،آئی جی پنجاب فیصل شاہکارنے سخت ایکشن لے لیا، 6 اہلکاروں پر قتل کا مقدمہ درج کروا دیا

    آئی جی پنجاب کے حکم پر جعلی پولیس مقابلے میں ملوث وہاڑی پولیس کے 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تھانہ صدر وہاڑی کے 6 اہلکاروں نے ماچھی والا کی حدود میں جعلی مقابلے میں علی لیاقت نامی شہری کو ہلاک کیا تھا۔اہلکاروں میں اے ایس آئی یونس علی، ٹی اے ایس ائی وقاص ، کانسٹیبل ابرار ، وقار ، وقاص اور ڈرائیور آصف شامل ہیں، آئی جی پنجاب نے انتظامی غفلت برتنے اور حقائق چھپانے پر ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد پرویز کو عہدے سے ہٹا دیا۔جعلی مقابلے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس اہلکاروں کے خلاف رپورٹ نہ کرنے اور واقعہ کو چھپانے کی کوشش میں ڈی ایس پی صدر وہاڑی سعادت علی کو بھی معطل کر دیا،

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

    سات سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    آئی جی پنجاب نے ڈی پی او وہاڑی ، ڈی ایس پی اور 6 اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم بھی دیا، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے حکم پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور آر پی او ملتان نے اس واقعہ کی انکوائری کی تھی۔مقتول علی لیاقت کے والدین نے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی میرٹ پر انکوائری کرانے کی اپیل کی تھی۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکارکا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی پنجاب پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔جعلی پولیس مقابلے کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے آر پی اوز کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کو واقعہ کی ذاتی نگرانی میں تفتیش مکمل کرانے کا حکم دیا

  • رات ہوا پولیس مقابلہ جعلی نکلا،پولیس اہلکاران حوالات میں

    رات ہوا پولیس مقابلہ جعلی نکلا،پولیس اہلکاران حوالات میں

    قصور
    گزشتہ رات تھانہ راجہ جنگ کے علاقے میں ہوئے پولیس مقابلے کا ڈراپ سین
    مقابلہ جعلی نکلا
    ڈی پی او قصور محمد صہیب نے تحقیقات کا حکم دے دیا

    تفصیلات کے مطابق محمد اشرف ولد محمد حنیف قوم راجپوت سکنہ موضع متہ نے بتایا کہ رات 12 اس کا چھوٹا بھائی اصغر علی اپنے دوستوں ،جہانزیب،رمضان و اصغر کے ہمراہ رائیونڈ سے قصور کی جانب اپنی گاڑی نمبری LEB 8344 پر جا رہے تھے کہ پولیس ناکہ تھانہ راجہ جنگ کے قریب پولیس گاڑی نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تاہم کار ڈارئیور جہانزیب بریک نا لگا سکا اور ان کی گاڑی سرکاری گاڑی سے تھوڑا آگے نکلی تو پولیس پارٹی نے پیچھے سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں اس کا بھائی اصغر علی اور اس کا دوست عبدالجبار جانبحق ہو گئے
    سائل نے ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ رائے سعیدی ،محمد وسیم اے ایس آئی،ساجد علی ہیڈ کانسٹیبل و کانسٹیبلان شاہد اور محمد یعقوب کے خلاف ایف آئی آر درج کروا
    ایس ایچ او رائے سعیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ باقی چاروں پولیس اہلکاران کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے

  • پولیس مقابلہ جعلی تھا،ورثا کی پریس کانفرنس

    پولیس مقابلہ جعلی تھا،ورثا کی پریس کانفرنس

    قصور
    چند روز قبل ہونے والے پولیس مقابلے کو لواحقین نے جعلی قرار دے دیا ،میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ قصور پولیس بھی اسلام آباد پولیس کے نقش قدم پر چل رہی ہے
    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس بھی اسلام آباد پولیس کے نقش قدم پر’چونیاں تھانہ سٹی چونیاں کی حدود گاوں ڈھوس کے قریب ہونے والے پولیس مقابلہ کا ڈراپ سین ورثاء نے مقابلہ کو جعلی قرار دے دیا،پولیس کے مطابق ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور ایک زخمی حالت میں فرار ہو گیا تھا اور دونوں ڈاکو پولیس کانسٹیبل کے مقدمہ میں گرفتار تھے،ورثاء نے لاہور ہائی کورٹ میں 22AB کی رٹ دائر کر دی ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس نے اشفاق کو قتل جبکہ غلام رسول کو خود ہی غائب کر دیا ہے ہمیں خدشہ ہے اسے بھی مار دیا جائے گا تفصیلات کے مطابق چونیاں تھانہ سٹی پولیس نے ظلم کی انتہا کر دی نواحی گاوں کوڑے سیال کے متعدد رہائشیوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ پولیس تھانہ الہ آباد نے ہمارے گاوں کے نوجوانوں اشفاق اور غلام رسول کو گندم چوری کے الزام میں گرفتار کیا اور پولیس تھانہ سٹی چونیاں کے حوالہ کر دیا پتہ کرنے پر پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے ورثاء کو بتایا کہ آپ کے بچوں نے پولیس کانسٹیبل صغیر عباس کو شہید کیا ہے ورثاء نے فوری سیشن جج چونیاں کے ہاں رٹ دائر کی کہ پولیس آئی جی کو نوٹس پر کانسٹیبل کے مقدمہ میں ناجائز ہمارے لڑکوں کو پھنسا رہی ہے اور جعلی پولیس مقابلہ میں پار کرنا چاہتی ہے تو پولیس نے جج کے سامنے 70 ہزار روپے برآمدگی شو کروا کر ملزمان کا چودہ روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا اور عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے 12 تاریخ کی رات پولیس کے مطابق پولیس ملزمان کو لے کر جا رہی تھی ساتھی ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے اشفاق ہلاک ہو گیا اور غلام رسول زخمی حالت میں فرار ہو گیا فوری گاوں میں دو سو کے قریب اہلکاروں کو تعینات کر کے خفیہ طریقے دے اشفاق کی تدفین کر دی ورثاء نے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی ہے پولیس نے جعلی پولیس مقابلہ کر کےاشفاق کو قتل کر دیا یے اور غلام رسول کو خود ہی غائب کر دیا ہے خدشہ ہے کہ اسے بھی مار دیا جائے گا ورثاء نے اپنے وکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ وزیر اعلی ہاوس اور گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا دیں گے انہوں نے چیف جسٹس سے فوری نوٹس اور آئی جی پنجاب سے اس سارے معاملہ پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے