Baaghi TV

Tag: جلسے

  • راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں  پر مکمل پابندی

    راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی

    ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

    یہ اقدام صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے جلسے، جلوس، ریلیاں اور مظاہرے ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں اور تمام ادارے باہمی تعاون کے ساتھ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    ترجمان نے خبردار کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، مقدمات درج کیے جائیں گے اور گرفتاریوں سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

    پاکستان میں کیش لیس اکانومی، صارفین ساڑھے 9 کروڑ سے تجاوز کر گئے

    فرانسیسی صدر میکرون کا استعفیٰ سے انکار، ملک کو غیر مستحکم کرنے کا الزام

    غزہ میں تاریخی امن معاہدہ: مصر، ترکیہ، قطر اور امریکا کے دستخط، امن کی نئی امید

    بھارت اور کینیڈا کے تعلقات میں پیش رفت، نئے لائحہ عمل پر اتفاق

  • کیا ایک سیاسی جماعت کی سیاسی بھاگ دوڑ پر پابندی ہے؟ پشاور ہائیکورٹ

    کیا ایک سیاسی جماعت کی سیاسی بھاگ دوڑ پر پابندی ہے؟ پشاور ہائیکورٹ

    پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

    پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی ،چیف سیکرٹری، ایڈوکیٹ جنرل، ڈائریکٹر جنرل لاء الیکشن کمیشن عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ایک پارٹی جلسہ کرے تو اسکے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوجاتا ہے، کیا ایک سیاسی جماعت کی سیاسی بھاگ دوڑ پر پابندی ہے؟ چیف سیکرٹری نے کہا کہ سب کو یکساں مواقع فراہم کریں گے، کل پشاور میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن ہوا ہے،تمام اضلاع میں جلسوں کے لئے جگہ کا تعین کیا ہے, ایس او پیز اور کے مطابق اجازت دیتے ہیں،

    جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ اگر عدالت مداخلت نہیں کرتی تو انکو اجازت نہیں ملتی، 5 سال میں آپکو ایک الیکشن کروانا ہوتا ہے باقی اور کام نہیں ہے, آپ سے کچھ مانگا جاتا ہے تو اپ کہتے ہیں کہ کچھ نہیں ہے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم اپنا کام کررہے ہیں ہمارا کام صاف و شفاف الیکشن کرنا ہے۔ جہاں قانون کی خلاف ورزی ہو تو ہم کاروائی کرتے ہیں، جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ شیڈول کب جاری ہوگا، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ حلقہ بندیاں ہوگئی امید ہے اگلے ہفتے شیڈول جاری ہوگا، الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ سب جماعتوں کو دی جائے، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی میڈیا پر شور ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ ایک پارٹی کو نہیں فراہم کی جارہی، عدالت نے چیف سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کی یقین دہانی پر توہین عدالت درخواست نمٹا دی

    عام انتخابات،حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت

    انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داران کیخلاف کاروائی کیلئے جلد سماعت کی درخواست دائر 

    جسٹس اطہر من اللہ نے 41 صفحات کا اضافی نوٹ جاری کر دیا

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

  • پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینے پر چیف الیکشن کمشنر کی عدالت طلبی

    پی ٹی آئی کو جلسوں کی اجازت نہ دینے پر چیف الیکشن کمشنر کی عدالت طلبی

    پی ٹی ورکرز کنونشن، جلسوں کی ا جازت نہ دینے پر توہین عدالت کا معاملہ،پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

    عدالت نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری کے پی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر پیش ہوکر بتائے کہ وہ خیبرپختونخوا کی صورتحال سے کتنا واقف ہے، پی ٹی آئی کو اجازت نہ دینے پر کیا نگران حکومت کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا، الیکشن کمیشن یہ بھی بتائے کہ الیکشن ضابطہ پر پی ٹی آئی عمل کررہی ہے یا نہیں، باقی سیاسی پارٹیاں ورکرز کنونشن, جلسے کررہی ہے تحریک انصاف کو اجازت نہیں دی جارہی۔عدالت نے 7دسمبر کو تمام فریقین کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا

    قبل ازیں سماعت ہوئی تو اس موقع پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 10دسمبر کو ہم پشاور میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، ابھی تک اجازت نہیں دی گئی، دیگر پارٹیاں جلسے کر رہی ہیں لیکن پی ٹی آئی کو اجازت نہیں دی جا رہی۔جسٹس اعجاز انور نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو درخواست موصول ہوئی ہے، اے ڈی سی نے بیان دیا کہ جی ہمیں درخواست موصول ہوئی اسے قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔عدالت نے کہا کہ جلسوں کی اجازت کیلئے آپ کس سے رپورٹ لیتے ہیں، اے ڈی سی نے کہا کہ پولیس اور اسپیشل برانچ سے رپورٹ کے بعد جلسے کی اجازت کا فیصلہ ہوتا ہے، فاضل جج نے کہا کہ کسی اور جگہ سے بھی رپورٹ لیتے ہیں یا صرف پولیس سے۔جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ جب پی ٹی آئی والے جلسہ کرتے ہیں تو دفعہ 144 لگا لیتے ہیں۔ ایسے ماحول میں الیکشن کیسے ممکن ہو سکتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا۔

    وکیل درخواست گزار علی زمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے کئی بار درخواست دی لیکن ہمیں اجازت نہیں دی جارہی جب کہ کل بھی پشاور میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق صاحب نے بڑا جلسہ کیا ہے،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ رپورٹ ہے کہ امن و امان کے سیریس تھریٹس ہیں، کچھ سیاسی پارٹیز اور رہنماؤں کو سیریس تھریٹس ہے۔

    جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن پُرامن طریقے سے ہوجائے، آپ اگر اس طرح ان رپورٹس کے پیچھے لگے رہے گے تو پھر تو الیکشن نہیں ہوں گے گزشتہ 15 دنوں میں کتنے جلسے ہوئے لیکن آپ ایک سیاسی جماعت کے پیچھے پڑے ہیں-

    خیبر پختونخوا میں ایچ ائی وی ایڈز بے قابو

    ایڈز کے خواجہ سرا مریض، ہسپتال کو فوری علاج کا حکم

    جیلوں میں 140 نوزائیدہ بچے بھی ماؤں کے ہمراہ قید، جیلوں میں ایڈز کے مریض کتنے؟

     پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع 

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    پنجاب میں ایڈز کے مریض بڑھنے لگے،سیکس ورکرز کے کئے گئے ٹیسٹ

    لاڑکانہ میں 11 سو سے زائد بچے ایڈز کا شکار، نیو یارک ٹائمز نے بھٹو کے شہر پر تہلکہ خیز رپورٹ شائع کر دی

    چنیوٹ :ایڈز بےقابو ہونے لگا، 2 ماہ میں 40 نئے کیسزرپورٹ

    ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کو ہر جگہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے

  • میں چاہتا ہوں ہر سیاست دان جیل سے باہر ہو، مولانا فضل الرحمان

    میں چاہتا ہوں ہر سیاست دان جیل سے باہر ہو، مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈپلومیٹ نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر تشویش ہے، میں نے اس سے کہا 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والا سی کلاس میں تھا اس پر تشویش ہونا چاہیئے تھی،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میرا مخالف قید میں ہو اور میں اس کیخلاف جلسے کروں ، اس کا مزہ نہیں، میں چاہتا ہوں ہر سیاست دان جیل سے باہر ہو، ہم نے مغرب کے ایجنڈے کو شکست دی، تمام سیاست دانوں کو ایک پلیٹ میں رکھا تا کہ ملک کی وحدت کو بچایا جا سکے،میرے ہاتھ کھلے تو مخالف کے بھی کھلے ہونے چائیں،ایک اہم ملک کےسفارتکار نے میرے ساتھ ملاقات کرکےکھا کہ عمران خان کی گرفتاری پر ہمیں تشویش ہے،میں نے کہا تشویش تو مجھے بھی ہے مگر جب اس ملک کا تین دفعہ منتخب وزیراعظم سی کلاس میں پڑا تھا تب تو آپکو تشویش نہیں ہوئی یہ آپکا نمائندہ ہےاس لئیے آپکو فکر پڑ گئی ہے۔سب الیکشن کیلئے مہم چلا رہے ہیں ، یہاں ریاست ڈوب رہی ہے،مغربی دنیا کی لابیز یہاں کام کر رہی ہیں، خدشہ تھا کہ کہیں بغاوت نہ شروع ہو جائے،کون لوگ ہیں؟جو ملک کے فیصلے کررہے ہیں، میں الیکشن ملتوی نہیں کروانا چاہتا مسائل کی نشاندہی کرتا ہوں،عوام کواعتماد دلانا چاہیےکہ ہم ان کےحقوق چاہتے ہیں،یہاں ملک ڈوب رہا ہے اور آپ کوالیکشن کی فکر ہے،ڈالر کہاں چلاگیا کوئی سرمایہ کاری کو تیار نہیں،افغان مقیم افراد پر پاک افغان مشترکہ کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا،

    جمعیت علمائے اسلام کے میڈیا کنونشن سے سابق وزیر اعلی اکرم درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی محمود کانفرنس کے انعقاد کا وقت نہایت موزوں ہے ،مفتی محمود کی دینی وسیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں،مولانا فضل الرحمان اپنے والد کامشن کامیابی سے آگے بڑھارہے ہیں،مولانا فضل الرحمان کی پندرہ سالہ پرانی پیشنگوئیاں آج پوری ہورہی ہیں ،مولانا فضل الرحمان نے عوام کو سیاسی شعور دیا،

    آخر کس جرم کی پاداش میں ہمارا خون بہایا جا رہا ہے،

    مستونگ اور ہنگو دھماکے قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہیں ۔

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

  • پیمرا نے اسلام آباد کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد کردی

    پیمرا نے اسلام آباد کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد کردی

    اسلام آباد: پیمرا نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کےمطابق اس سلسلے میں پیمرا کی جانب سے ایک روز کے لیے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، کوریج پر پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔

    عدالت میں پیشی کیلئے عمران خان لاہور سے اسلام آباد روانہ

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیمرا نےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلیوں، جلسے، جلوس اورعوامی اجتماع کی لائیو اور ریکارڈڈ کوریج پر پابندی عائد کر دی، پابندی اسلام آباد کی حدود میں صرف آج کے لیے جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر عائد کی گئی۔

    پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پابندی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خط کے تناظر میں عائد کی گئی ہے، چینلز نے پُرتشدد ہجوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی براہ راست فوٹیجز نشر کیں، ایسی فوٹیجز کی براہ راست نشریات نے افراتفری اور خوف و ہراس پھیلایا۔

    پی ٹی آئی جلسے سے گریٹر پارک کو کتنا نقصان ہوا؟

    واضح رہے کہ عمران خان آج لاہور سے اسلام آباد ہائیکورٹ جا رہے اور پانچ مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں ممکنہ پیشی کا امکان ہے۔

  • جلسے بھی ہوں گے اور سیلاب متاثرین کی بحالی بھی، شوکت یوسفزئی کی انوکھی منطق

    جلسے بھی ہوں گے اور سیلاب متاثرین کی بحالی بھی، شوکت یوسفزئی کی انوکھی منطق

    ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت سیلاب پر سیاست کررہی ہے، ہمارے جلسے بھی ہوں گے اور سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد بھی کریں گے۔

    شوکت یوسفزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے انفراسٹرکچر پر زیادہ فوکس کیا ہوا ہے، جہاں سیلاب آنے کا خدشہ تھا وہ جگہیں پہلے ہی خالی کرانے کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ شانگلہ،چارسدہ،نوشہرہ،کوہستان اور ٹانک بہت زیادہ متاثر ہوئے، جہاں سیلاب کے خطرات ہیں لوگ ان علاقوں میں واپس نہ جائیں۔ترجمان خیبر پختونخوا حکومتنے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

    شوکت یوسفزئی کاکہنا تھا کہ 102.3 ارب روپے کا خیبر پختونخوا میں نقصان ہوا ہے، 1400 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں، ایک ہزار اسکول اور 73 اسپتال سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سوات میں 34،ڈی آئی خان میں 31 اور وزیرستان میں 17 اموات ہوئیں، جبکہ زخمیوں کو ایک لاکھ 60 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وارننگ الرٹ صوبے کے اندر دوبارہ جاری کیا جاچکا ہے، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پاس 2 ہیلی کاپٹر ہیں، ایک ہیلی کاپٹرمیں صرف 3 افراد دوسرے میں 17 افراد بیٹھ سکتے ہیں۔

    ان کاکہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت سیلاب پر سیاست کر رہی ہے تحریک انصاف نہیں، صوبے میں 13 اضلاع آفت زدہ،279 جاں بحق اور6 لاکھ 75 ہزار لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

    ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے کہا کہ ہماری انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں پہلے سے تیار تھیں، 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہےشوکت یوسفزئی

    کے پی حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 1200 ملین روپے جاری کیے تھے، وزیراعلی نے کوہستان میں پھنسنے والے5 افراد سے متعلق انکوائری کا حکم بھی دیا ہے،شوکت یوسفزئی

    شوکت یوسفزئی نے شکوہ کیا کہ این ایف آر سی سی میں ہم سے تعاون نہیں ہو رہا۔

  • ملک میں سیلاب سے تباہی،عمران خان جلسے اور عارف علوی سالگرہ منانے میں مصروف

    ملک میں سیلاب سے تباہی،عمران خان جلسے اور عارف علوی سالگرہ منانے میں مصروف

    پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب اور لامتناہی بارشوں کے بعد ہونے والی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 900 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں،جبکہ صرر مملکت اسلامی جمہوری پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ملک کی ہنگامی حالت سے بے خبر ایوان صدر میں اپنی شادی کی 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیں.

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاز کے باوجود ایوان صدر میں میں تقریب کا انعقاد اور اور اپنی شادی کی 50 ویں سالگرہ منانا کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے.

    پاکستان تحریک انصاف میں شامل تمام لوگ ایک ہی ذہنیت کے حامل ہیں چاہیے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان ہوں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہوں یا سابق وفاقی وزراء سب میں ایک چیز مشترکہ ہے اور وہ ہے ذاتی مفادات.

    ملک سیلا ب میں ڈوب رہا ہے لوگ کھلے آسمان تلے ذندگی گزارنے پر مجبور ہیں، سینکٹرروں ایکڑ پر محیط فصلیں اور گھر تباہ ہو گئے، 900 سے ذائد افراد اپنی جان گنوا بیٹھے،کئی لوگ اور بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے،حکومت اور ملک کے ادارے سیلاب ذدگان کی امداد اور بحالی کیلئے کوشاں ہیں، پاک فوج اور دیگر ادارے دن رات سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے میں لگے ہیں، عالمی ادارے اور ممالگ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کئی ممالک کی جانب سے پاکستان کی امداد کی جارہی ہے مگر پاکستان تحریک انصاف ان حالات میں بھی سیاست اور ذاتی مفادات کے لئے کوشاں ہے.

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کزشتہ روز کے پی کے حکومت کے ہیلی کاپٹر میں اس وقت فضائی جائزہ لیا جب پانچ دوست کئی گھنٹوں تک خود کو ریسکیو کرنے کیلئے پکارے رہے اور آخر کار سیلابی ریلے میں بہہ گئے، یہی نہیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ملک میں ایمرجنسی کی صورتحال میں بھی اپنے اقتدار کیلئے جلسے کر رہے ہیں اور آج جہلم میں عمران خان کی جانب سے سیاسی جلسہ منعقد کیا گیا.

    عمران خان کے خطاب پر سینئر صحاافی،تجزیہ نگار اور اینکر سلیم سافی نے کہا کہ عمران لفافی۔۔تمہاری ساری زندگی لفافوں پر گزری ہے۔ نوازشریف سے پلاٹ لیا۔ گولڈ سمتھ کے لفافوں سے بچے پال رہے ہو۔ تمہارے لفافوں میں جہاز اور لینڈ کروزر آتے ہیں۔ تمہیں حکمرانی بھی لفافوں میں پڑے ووٹوں سے دلوائی گئی۔ اور آج جب سیلاب زدگان کی بات آئی ہے تو آپ کو فیڈریزنگ بری لگی۔


    ایک طرف عمران خان ملک میں جلسے کر رہے ہیں تو دوسری طرف صدر عارف علوی ملک میں تباہی کے باوجود اپنی شادی کی سالگرہ منا رہے ہیں .جبکہ پی ٹی آئی کے سابق وزراء اس کوشش مین ہین کہ کسی طرح پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات خراب ہو جائیں ، یہ ہے پاکستان تحریک انصاف کی حب الوطنی جس پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے.

  • ملک ڈوب رہا،عمران خان لوگوں کو کہہ رہے کہ آخری کال کے لیے تیار رہیں،شیری رحمان

    ملک ڈوب رہا،عمران خان لوگوں کو کہہ رہے کہ آخری کال کے لیے تیار رہیں،شیری رحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

    شریں رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا کوئی ایس حصہ ایسا نہیں جو بارشوں اور سیلاب کی زد میں نہ ہو، افسوس ہے کہ اس صورتحال کے باوجود عمران خان نے ہری پور میں جلسہ کیا، بارشوں اور سیلاب سے خیبرپختونخوا میں 169 لوگ جاں بحق ہوئے ،پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے 164 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، عمران خان متاثرین کی جان و مال بچانے کے بجائے سیاست بچانے میں لگے ہوئے ہیں کیا عمران خان کو پورے ملک میں سیلاب نظر نہیں آ رہا ؟ ملک ڈوب رہا، عمران خان لوگوں کو کہہ رہے کہ آخری کال کے لیے تیار رہیں، پہلے کہتے تھے آخری گیند تک کھیلوں گا اب کہہ رہے آخری کال دونگا،کیا یہ احتجاج اور مظاہروں کا وقت ہے؟عمران خان کوجلسوں کے بجائے سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے ، احتجاج کے لیے عوام کا سمندر نکالنے کا اعلان کرنے والے کو متاثرین نظر نہیں آ رہے؟

    وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی سینئر رہنماء ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں بہت ہی تکلیف دہ و پریشان کن ہیں، پورا ملک بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے، اس قومی اور انسانی بحرانی صورت حال میں ہمیں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے،سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہونا چاہیے،اس وقت ہماری ترجیح سیاسی معاملات و اختلافات نہیں سیلاب زدگان کی امداد ہونی چاہئے، متاثرین کو ہم سب کی مدد کی اشد ضرورت ہے سب کو دل کھول کر انکی مدد کریں،

    سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ کی مستی اور گھمنڈ ہے عمران خان غیرملکی فنڈنگ سے ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے ،عمران خان نے غیرملکی ایجنڈے کے تحت ملک کے اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی،مافیا چیف اب سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دے رہا ہے، عمران خان کے تمام بچے بیرون ملک ہیں انہیں کسی چیز کی فکر نہیں ہے،عمران خان اپنے بچوں کو پاکستان کیوں نہیں لاتے ،

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    واضح رہے کہ پاکستان میں مون سون کے غیرمعمولی طویل سیزن کے دوران بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے این ڈی ایم کے مطابق ڈھائی ماہ میں 900 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے

  • پہلی دفعہ جھنگ آئی ہوں مجھے نہیں پتہ تھا جھنگ کے لوگ محبت کرنے والے ہیں،مریم

    پہلی دفعہ جھنگ آئی ہوں مجھے نہیں پتہ تھا جھنگ کے لوگ محبت کرنے والے ہیں،مریم

    ضمنی انتخابات، مریم نواز آج کہاں کریں گی خطاب؟ شیڈول جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے

    ایک طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے کر رہے ہیں تو دوسری جانب ن لیگ کی رہنما مریم نواز جلسے کر رہی ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کا شیڈول سامنے آیا ہے،

    ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ گوجرہ موڑ والو! مجھے بتاو کہ 17 کو جولائی کو جھنگ میں کون آئے گا؟ 17 جولائی کو جھنگ میں شیر آرہا ہے کیا آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہو؟ آپ چاہتے ہو کہ مہنگائی کم ہو تو شیر کو ووٹ دینا، وعدہ کریں 17 جولائی کو گھر نہیں بیٹھیں گے میں آج پہلی دفعہ جھنگ آئی ہوں مجھے نہیں پتہ تھا جھنگ کے لوگ محبت کرنے والے ہیں نواز شریف کی محبت میں آج پورا جھنگ نکلا ہوا ہے ہم یہاں آلو پیاز کی قیمت کم کرنے آئے ہیں، جب تک جھنگ میں ترقی نہیں ہوگی ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے، 17 جولائی کو کوئی گھروں میں نہیں بیٹھیں گے نا؟ 17 جولائی کو شیر کو جتواؤ، جھنگ میں ترقی کے ڈھیر لگا دیں گے، 17 جولائی کو پنجاب دشمن عمران خان کو اٹھا کر باہر پھینکنا ہے مجھے نہی پتہ تھا میں پہلی بار جس جگہ آرہی ہوں وہاں لوگ اتنے محبت والے ہیں

    گزشتہ روز مریم نواز نے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فتنہ خان کو پتہ چل گیا ہے کہ پنجاب اس کو ووٹ نہیں دینے والا تو اب دھاندلی کا رونا رو رہا ہے.4سال عمران خان صرف نوازشریف کے لگائے منصوبوں پر تختیاں لگاتا رہا لیکن فتنہ خان نے ایک ہی منصوبے پر اپنی تختی لگائی اور وہ منصوبہ توشہ خانہ تھا.نوازشریف نے سی پیک بنایا جس کے نتیجے میں چائنہ سے دھڑا دھڑ انویسٹمنٹ آئی پاکستان میں.عمران خان کا واحد منصوبہ GPECتھا جو دن رات ترقی کرتا رہا اور عوام کا خون چوستا رہا فتنہ خان نے 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کرکے فرح گوگی , بشریٰ پیرنی ماڈل کے نام سے کرپشن کا نیا ماڈل متعارف کروایا.عمران خان نے کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنادونگا لیکن فتنہ خان نے وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کی بجائے اسے اغوا کا اڈا بنا دیا.جتنے مشکل فیصلے ہونے تھے ہوگئے اب انشاءاللہ اچھے دن آنے والے ہیں.شہبازشریف صاحب عوام کیلیے بہت بڑے ریلیف کا اعلان کرنے والے ہیں.

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • حکوت نے جلسوں پر مکمل پابندی لگادی

    حکوت نے جلسوں پر مکمل پابندی لگادی

    پنجاب حکومت نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تاریخی پارک کو جلسوں کے لیے استعمال کرنا کسی طور مناسب نہیں ہے۔
    مزید برآں یہ کہ خالی جگہوں پر درخت پودے اور گھاس لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔
    یہاں خیال رہے کہ پاکستان ‏تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے میں پی ایچ اے کا 55 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
    مینار پاکستان کے گرد لگے جنگلے توڑ کر مرکزی سٹیج بنایا گیا، تحریک انصاف کی قیادت نے رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی جو 4 دن بعد بھی پی ایچ اے کو تاحال ادا نہیں کی گئی ہے۔

    دوسری جانب، صوبائی حکومت نے گریٹر اقبال پارک میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز بھی مسترد کر دی، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یہ غریب آدمی کا پارک ہے کسی صورت داخلہ فیس عائد نہیں کروں گا ان کا کہنا تھا کہ اس تجویز پر غور کرنا تو دور کی بات اس اجلاس میں پیش کرنا بھی مناسب نہیں۔
    وزیراعلیٰ نے سابقہ دور میں پودوں کا بیج بروقت نہ خریدنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بروقت بیج نہ خریدنے کے حوالے سے انکوائری کا حکم دیا اور ہدایات دیں کہ خالی مقامات پر درخت پودے اور گھاس لگانے کا کام فوری طور پر مکمل کیا جاۓ