Baaghi TV

Tag: جلوس

  • آٹھ محرم کے جلوس، سیکورٹی سخت، بڑی تعداد میں عزاداران شریک

    آٹھ محرم کے جلوس، سیکورٹی سخت، بڑی تعداد میں عزاداران شریک

    ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت گردو نواح میں جلوس ہائے عزا سلسلہ گزشتہ رات سے شروع ہو گیا ہے

    عزاداران مظلوم کربلا امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کو اپنے اپنے انداز میں گلہائے عقیدت پیش کررہے ہیں 8 محرم الحرام امام حسین علیہ السلام کے بھائی اور علمدار کربلا حضرت عباس سے منسوب ہے 8 محرم الحرام کی مناسبت سے آج اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ میں روایتی علم کے جلوس ہائے عزا برآمد ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ علی المرتضیٰ سے جلوس علم برآمد ہوا جلوس عزا میں بڑی تعداد میں عزاداران شریک ہوئے، علما و ذاکرین نے خطاب کیا، راولپنڈی میں روایتی قدیمی جلوس عزا 72 تابوت و علم برآمد ہوا ،راولپنڈی میں 72 تابوت جلوس عزا کمال آباد کینٹ سے کلمہ چوک کینٹ تک آیا عزاداران نے اپنے اپنے انداز میں امام عالی مقام حضرتِ امام حسین اور علمدار کربلا حضرت عباس کو نذرانہ عقیدت پیش کیا

    محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے عامر میرکا دورہ قصور
    صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر نے محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے قصور کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر قصور اور اعلی پولیس حکام نے صوبائی وزیر کو محرم الحرام کے سلسلے میں کئے جانیوالے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر کو مجالس و جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی، لائٹنگ اور صفائی کے انتظامات بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیر نے محرم الحرام کے سلسلہ میں قائم ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے سسٹم کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے مرکزی جلوس کے روٹ اور امام بارگاہ سادات منزل میں انتظامات کو چیک کیا۔ اس موقع پر منتظمین مجالس اور امن کمیٹی کے ممبران نے صوبائی وزیر سے بھی ملاقاتیں کیں۔ عامر میر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ محرم الحرام میں مشکوک افراد، ریڑھی بانوں، اور گداگراوں پر خصوصی نظر رکھی جائے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتالوں میں عملے کو الرٹ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نقوی حکومت محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں اور مجالس و جلوسوں کی نگرانی کیلئے تحصیل لیول پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ عامر میر نے کہا کہ انشاء اللہ محرم میں اتفاق اور اتحاد سے امن کی فضا برقرار رکھی جائیگی۔ صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی اور پولیس افسران کے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا

    شہر قائد کراچی میں 8 محرم الحرام کا جلوس نشترپارک سے دوپہر 1 بجے برآمد ہوا، نشترپارک سے جلوس محفل شاہ خراساں پر آئیگا،محفل شاہ خراساں سے ایم اے جناح روڈ ،منسفیلڈ اسٹریٹ اور پھر پریڈی اسٹریٹ پہنچے گا،پریڈی اسٹریٹ سے جلوس دوبارہ ایم اے جناح روڈ وہاں سے بابائے اردو روڈ اور پھر نشتر روڈ پہنچے گا ،جلوس نشتر روڈ سے بارہ امام ،پرانا نیپئر روڈ دوبارہ ایم اے جناح روڈ پہنچے گی،جلوس بولٹن مارکیٹ سے بمبئی بازار وہاں سے نواب محبت خانجی روڈ وہاں سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچے گا۔جلوس کی گزرگاہ جزوی طور پر بند ، عام ٹریفک کے لئے مکمل بند کردی جائیگی جلوس کے برآمد ہونے سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ روٹ کی سرچنگ کریگا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائےگی جلوس کے راستے پر جگہ جگہ پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہونگے روٹ کے اطراف کی بلند عمارتوں پر بھی رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات ہونگے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں دربار حسین سے شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہو گیا شبیہ ذوالجناح کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پرانی انارکلی پام اسٹریٹ اختتام پذیر ہو گا

    نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے 9 اور 10 محرم الحرام کے لیے نگران وزراء کو مختلف ڈویژن کی نگرانی کا حکم دے دیا نگران صوبائی وزیر عامر میر قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ اضلاع کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم لاہور ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر سید اظفر علی ناصر ملتان ڈویژن، بہاولپور ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد سرگودھا ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر راولپنڈی ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر بلال افضل فیصل آباد ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر منصور قادر گوجرانوالہ ڈویژن کو دیکھیں گے.

  • یوم شہادت حضرت علیؓ

    یوم شہادت حضرت علیؓ

    یوم شہادت حضرت علیؓ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور سے مرکزی جلوس صبح مبارک حویلی اکبری منڈی سے برآمد ہوگا جب کہ پشاور میں یوم علی کا جلوس کوچی بازار سے برآمد ہوکر سحری کے وقت ختم ہوا اسلام آباد کا مرکزی جلوس امام بارگاہ زینبیہ سے برآمد ہو کر امام بارگاہ سیکٹر جی 6 ٹو میں ختم ہوا۔

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا سیکشن 4 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے آج دوپہر میں برآمد ہوگا، جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستے بند ہیں جب کہ جلوس کی گزر گاہوں پر موبائل فون سروس بھی معطل رہےگی یوم علی کے موقع پر سندھ بھر کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔

    کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں بھی جلوس نکالا گیا جب کہ راولپنڈی میں یوم علی کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول پہنچ کر ختم ہو ا۔

    آپؓ کا نام علی، لقب حیدر و مرتضٰی، کنیت ابو الحسن اور ابوتراب آپؓ کا نسب حضور ﷺ کےبہت قریب ہےآپؓ کے والد ابو طالب اور حضور ﷺکے والد ماجد حضرت عبد اللہ دونوں بھائی بھائی ہیں، آپؓ کی والدہ فاطمہ بنت اسد تھیں ماں باپ دونوں طرف سےآپؓ ہاشمی ہیں حضور ﷺ کی سب سے چھوٹی اورلاڈلی بیٹی خاتونِ جنت سیدہ حضرت فاطمۃ الزہراؓ کے ساتھ آپؓ کا نکاح ہوا اوران سےآپؓ کی اولاد ہوئی، صحابہ کرامؓ میں جو لوگ اعلیٰ درجہ کے فصیح و بلیغ اور اعلیٰ درجہ کے خطیب اور شجاعت و بہاد ری میں سب سے فائق مانے جاتے تھے ان میں آپؓ کا مقام و مرتبہ بہت نمایاں تھا-

    بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر مار گرانے کا واقعہ،گروپ کیپٹن کی کورٹ مارشل …

    آپؓ ”بیعتِ رضوان“ میں شریک ہوئے اور ”اصحابُ الشجرہؓ“ کی جماعت میں شامل ہوئے جن کو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں راضی ہونے اور جنت کی بشارت و خوشخبری دی، آپؓ ”اصحابِ بدرؓ“ میں سے بھی ہیں جن کی تمام خطائیں اللہ تعالیٰ نے معاف کر دیں، مکی زندگی میں حضور ﷺ کے ساتھ ہر قسم کے مصائب و مشکلات کو جھیلتے رہے…… حضور ﷺ نے آپؓ کو اپنا ”مواخاتی بھائی“ بنایا اور چند سال بعد حضور ﷺ نے ان کو اپنے ساتھ وہی نسبت دی جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کو حضرت ہارون علیہ السلام سے تھی۔

  • جامعہ اشرفیہ لاہور کا عمران خان کے خلاف احتجاج

    جامعہ اشرفیہ لاہور کا عمران خان کے خلاف احتجاج

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے گستاخ رسول سلمان رشدی کی حمایت میں بیان دینے کے خلاف جامعہ اشرفیہ لاہور کے ناظم مولانا حافظ اسعد عبید، مفتی شاہد عبید،مفتی احمد علی،مفتی محمد زکریا، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا مجیب الرحمن انقلابی،مولانا عبداللہ مدنی اور دیگر علماء کی قیادت میں جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور سے مسلم ٹاؤن موڑ تک ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں اساتذہ اور طلباء سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

    جلوس کے شرکاء سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے ناظم مولانا حافظ اسعد عبید، مفتی شاہد عبید اور مولانا علیم الدین شاکر سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ کے ساتھ محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کے بغیر ایمان نامکمل ہے، عمران خان نے شاتم رسولﷺ سلمان رشدی کی حمایت میں بیان دے کر پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح اور گستاخان رسولﷺ کی حوصلہ افزائی کی ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے اس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا.

    انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے دعویدار عمران خان نے اپنے دور حکومت میں مغرب کی خوشنودگی کی خاطر آسیہ ملعونہ اور عبدالشکور قادیانی کورہا کر کے بیرون ملک بھیجنے کے بعد اب سلمان رشدی کی حمایت میں بیان دے کر ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی کر دیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اللہ تعالیٰ اور مسلمانوں سے معافی مانگتے ہوئے توبہ کریں اورسلمان رشدی کی حمایت میں اپنا بیان فوری واپس لیں۔

    علاوہ ازیں جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے عمران خان کی فوج، عدلیہ، پولیس پر تنقید اور آئی جی اسلام آباد اور میجسٹریٹ زیباچودھری کو دھمکیاں دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اقتدار سے علیحدگی کے بعد سے دماغی توازن کھو چکے ہیں، جس تواتر سے وہ اداروں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔ لگتا ہے کہ بہت جلد عمران خان بانی ایم کیو ایم الطاف حسین جیسے انجام سے دوچار جائیںگے۔

    انہیں کراچی کے دہشتگرد کی سیاسی موت کو یاد رکھنا چاہیے ،جس کی کال پر بھی شہر بند ہوجاتے تھے ۔لوگ اس کی لندن سے ٹیلی فونک بکواسات سنتے تھے۔ پھر اس نے قومی اداروں کے خلاف تقریریں شروع کیں تو عدالت نے اس کی تقریروں پر بھی پابندی عائد کر دی تھی، جو اب تک جاری ہے۔ اب پیمرا نے عمران خان کی لائیوتقریروںپر پابندی لگا کر اچھا اقدام کیا ہے۔ غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ایسے شخص کو لائیو چلانے کا مطلب اپنی اقدار اور اپنے اداروں کی بے توقیری کی اجازت دینے کے مترادف ہوگا۔ جس شخص کو سیاست میں شائستگی کا احساس نہ ہو اور اداروں کو متنازعہ بنا کر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے تو ایسے شخص کی گفتگو کو میڈیا پر چلانا ملکی سلامتی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کی آزادی اظہار رائے کا مطلب ذمہ داری کے ساتھ منسلک ہے۔اداروں کی توہین اور کسی کے خلاف نفرت پھیلانے کے لئے میڈیا کو استعمال کرنے کی اجازت نہیںدی جاسکتی ۔ کیونکہ میڈیا قومی پلیٹ فارم ہے جو ملک کو متحد رکھنے کے لئے استعمال ہونا چاہیے ، نہ کہ اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے اور قوم میں تفریق پیدا کرنے کے لیے۔

    جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہباز گل کی اداروں میں پھوٹ ڈلوانے کی سازش سے لا تعلقی کرنے کے بعد غداری کے ملزم کی حمایت میں ریلی نکالنے کا مطلب ہے کہ عمران خان اداروں کو دباو ¿ میں لا کر مرضی کے فیصلے لینا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ شہباز گل تو مہرہ ہے۔ فوج کے خلاف پروپیگنڈے کا تعلق بنی گالہ کے مکین سے ہے۔

  • عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،آئی جی پنجاب

    عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،آئی جی پنجاب

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت لاہور پولیس کا اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام اور عاشورہ محرم کے سکیورٹی انتظامات بارے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کرائم کنٹرول بارے میں حکمت عملی سے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے عاشورہ محرم کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات بارے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہا کہ لاہور میں عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ محرم الحرام کے لیے تشکیل کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ امن کمیٹیوں کے فعال کردار کو یقینی بنائیں، تمام مکاتب فکر کے علماء اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر باہمی ہم آہنگی کی فضا قائم کریں۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہر میں داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ حساس مقامات، امام بارگاہوں، مساجد اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ عاشورہ کے جلوس کے تمام روٹس کی سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے۔ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائیں۔ خواتین اور بچوں پر تشدد اور ہراسگی کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنایا جائے۔ جینڈر کرائم سیل کو ازسر نو تشکیل دیکر فعال بنایا جایے۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ فورس میں شامل خواتین اہلکاروں و افسران کو بھی فیلڈ میں موقع دیا جائے
    شہریوں کے ساتھ بدسلوکی ناقابل برداشت ہے،پولیس اہلکاروں اور افسران کے رویے میں واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے۔ اوورسیز پاکستانیوں اور معصوم شہریوں کے املاک پر قبضہ کرنے والے قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ شہر میں سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، منظم گینگز کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

    آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مقدمات کی پیروی کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کو تفتیشی افسران مکمل تعاون کریں۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے شرکت کی. آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے ایس ایس پیز تمام ڈویژنل ایس پیز اور لاہور پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • تمام مجالس،عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں،غلام محمود ڈوگر

    تمام مجالس،عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں،غلام محمود ڈوگر

    یکم محرم الحرام پرمجالس اور عزاداری جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے لاہور پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا.

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ تمام مجالس،عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں،محرم الحرام میں عزاداری جلوسوں،مجالس کی سکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کئے ہیں،محرم الحرام میں 5235مجالس منعقد،650سے زائد عزاداری جلوس برآمد ہونگے.

    سی سی پی او کے مطابق یکم سے دس محرم کے دوران مجموعی طور پر 3868 مجالس منعقد ہوں گی جبکہ 460 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے،آج شہر میں 400سے زائد مجالس منعقد اور 10عزاداری جلوس برآمد ہونگے،تعینات افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں،عزاداروں کے مکمل انخلا تک ڈیوٹی پوائنٹس نہ چھوڑیں، علما کرام محرم میں بین المسالک ہم آہنگی،بھائی چارے اور برداشت کے رویوں کو فروغ دیں.

    غلام محمود ڈوگر نے ہدایت کی کہ پولیس افسران عزاداری جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کا بار بار جائزہ لیں،بلند عمارات کی چھتوں پر سنائپرز تعینات،امام بارگاہوں پر وینٹیج پوائنٹس تشکیل دیئے ہیں،شرکا کو تین درجاتی سکیورٹی حصار سے گزرنے کے بعد ہی جلوسوں،مجالس میں شرکت کی اجازت دی جائے،مجالس کے انٹری پوائنٹس پر تعینات کمیونٹی رضا کاروں کو چیکنگ کی خصوصی تربیت دی گئی ہے.

    فلیش و ٹرابل پوائنٹس پر تنازعات کےحل کے لئے سنٹرل و ذیلی امن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کئے گئے،نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی، مرکزی عزاداری جلوسوں کے راستوں پر موبائل سروس بھی مخصوص اوقات میں معطل رہے گی، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے عزداری جلوسوں کے روٹس کی مکمل سرویلنس کی جائے گی،مانیٹرنگ کےلئے عزاداری جلوسوں کے روٹس،مجالس عزا گاہوں میں اضافی کیمرے نصب کئے ہیں،

    غلام محمود ڈوگرنے بتایا کہ جلوس و مجالس کی مانیٹرنگ کے لئے مختلف مقامات پر کنٹرول رومزبھی قائم کئے گئے ہیں،سوشل میڈیا پر دل آزاری کرنے والے شر پسند اور اشتعال انگیز عناصر کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا،
    مرکزی عزاداری جلوسوں کے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر محفوظ بنایا جائے گا،یکم محرم سے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں بھی تیزی لائی گئی ہے،فیلڈ میں جا کر اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے جلوس کے روٹس کی مانیٹرنگ کروں گا.

  • محرم الحرام کے جلوس،سیکورٹی سخت،تمام انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت

    محرم الحرام کے جلوس،سیکورٹی سخت،تمام انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت

    محرم الحرام کے انتظامات ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس کے انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا

    اجلاس میں ایس پی سیکیورٹی راشد حیات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اطیاب سلطان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ شاہد کاٹھیا ، اسسٹنٹ کمشنرز ، ایم سی ایل ، واسا ، ایل ڈبلیو ایم سی ، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں محرم الحرام کے دوران منعقد کی جانے والی مجالس و جلوسوں کا جائزہ لیا گیا. اسسٹنٹ کمشنرز نے ماڈل ٹاؤن، شالیمار، سٹی ، رائیونڈ اور کینٹ کی مجالس و جلوسوں کے پوائنٹس پر انتظامات کی بریفنگ دی. اسسٹنٹ کمشنرز نے پیچ ورک، لائٹنگ، صفائی ستھرائی، حسّاس پوائنٹس، پانی کے نکاس اور لیسکو کے انتظامات پر بریفنگ دی. پانی کے نکاس اور لیسکو کے انتظامات پر بریفنگ دی.

    ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے بدھ تک تمام تر انتظامات کو سو فیصد مکمل کرنے کی ہدایت کی. حساس پوائنٹس کو امن کمیٹی اور لائسنس ہولڈرز کے ساتھ وزٹ کرنے اور متعلقہ حکام کے ساتھ ملاقات کرنے کی ہدایت کی. ریسکیو 1122 کو ایمبولینس، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور پوسٹ کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی ریسکیو 1122، 57 ایمنبولینسز ، 24 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، 280 میں موبائل بائیک ایمبولینسز کی تعیناتی کرے گا. محکمہ ہیلتھ کو مجالس و جلوسوں کے قریبی دیہی مراکز کو فعال رکھنے اور عملہ کی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کی گئی واسا کو کیمپ اور ڈی واٹرنگ مشینیں نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کو کنٹرول روم پر ملازمین کی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کی گئی

    ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ مرکزی جلوس نثار حویلی کے روٹ پر تین عارضی ہسپتال قائم کئے جائیں گے.کیٹگری اے، بی اور سی پر سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو یکم محرم سے تعینات کیا جائے گا.بی بی پاک دامن مزار کی جانب جانے والے راستے کو نشیبی ہونے پر سور پوائنٹ ڈکلیئر کر دیا گیا. جلوس کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے. بھائی چارے کے فروغ کے لئے علماء اور امن کمیٹی کے ممبران سے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی گئی.

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور کیپٹن صفدر کے درمیان کال پر تلخ کلامی

  • میان چنوں میں پیپلز پارٹی کے مارچ پر عوامی پتھراؤ

    میان چنوں میں پیپلز پارٹی کے مارچ پر عوامی پتھراؤ

    میاں چنوں:میان چنوں میں پیپلز پارٹی کے مارچ پر عوامی پتھراؤ،اطلاعات ہیں کہ آج جونہی پییلزپارٹی کا جلوس میان چنوں‌ شہر میں‌داخل ہوا تو بڑی تعداد میں میاں چنوی کی عوام نے پی پی جلوس کا پتھروں سے استقبال کیا اور شدید پتھراو کرکے راستہ روک دیا

    اس پتھراو کی تصدیق پی پی نے بھی کی ہے اور کہا ہےکہ واقعی میاں چنوں میں‌عوام کی طرف سے پتھراو کیا گیا ہے، اس پتھراو کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پُرامن جلوس پرپتھراو کیا گیا اور پی پی نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ اس کے پیچھے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی لوگ شامل ہیں ،

     

    پی پی کی طرف سے کہاگیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے اور نہ ہی اس قسم کے حملے جیالوں کا راستہ روک سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری ڈرون کیمرا ٹکرانے سے زخمی ہوگئیں۔خانیوال کے مقام پر عوامی مارچ کے کنٹینر پر کھڑی آصفہ سے ڈرون کیمرا ٹکرایا تھا جس سے وہ زخمی ہوئیں۔

    ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے تھے جبکہ بلاول نے اپنی اجرک بہن کے زخم پر رکھ دی تھی آصفہ کو فوری طور پر طبی امداد کیلئےاسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق آصفہ کے ماتھے پر 3 سے 4 سینٹی میٹر کا زخم تھا اور ماتھے پر 5 ٹانکے لگے ہیں۔

  • 31 جلوس 48 مجالس،موبائل و انٹرنیٹ سروس بند

    31 جلوس 48 مجالس،موبائل و انٹرنیٹ سروس بند

    قصور
    یوم عاشورہ کے موقع پر موبائل و انٹرنیٹ سروس صبح 8 سے رات 8 بجے تک بند رہی،سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کئے گئے،ضلع میں کل 31 جلوس برآمد ہوئے

    تفصیلات کے مطابق قصور میں کل یوم عاشورہ کے موقع پر زبردست ترین سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے جن کی مانیٹرنگ خود ڈی پی او قصور عمران کشور نے کی
    سیکیورٹی وجوہات کی بدولت کل صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ہر قسم کی موبائل سروس بند رکھی گئی اور انٹرنیٹ سروس بھی بند رہی

    ضلع قصور میں کل 31 جلوس برآمد ہوئے جبکہ 48 مجالس ہوئیں جن کی سکیورٹی کے فرائض قصور پولیس نے سر انجام دیئے
    قصور شہر میں سادات منزل سے جلوس کا آغاز ہوا اور ڈائیورشن روٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ الحسینہ کوٹ رکندین پر اختتام پذیر ہوا
    یوم عاشورہ سے پہلے قصور شہر میں تھانہ سٹی اے ڈویژن کی جانب سے کوریج کرنے والے صحافیوں کو سپیشل کارڈ جاری کئے گئے تھے

  • کسی طبقہ کی بیوقوفی اور اس پر حکومتی مجرمانہ غفلت کب سے ہمارے لیے معیار ہو گئی ؟ تحریر، طہ منیب

    ہم ردعمل کا شکار ہی کیوں ہوں ؟ کیا ہم میں عقل خرد سمجھ بوجھ نہیں رہی جو ہم کسی کے عمل کے ردعمل کی بنیاد پر فیصلہ سازی کریں؟ کسی کا کنویں میں کودنا ہمارے لیے کب سے کودنے کی دلیل بن گیا؟ جو جس نے جتنا غلط کیا اسکی سزا خود کو دینا کسی صورت دانش مندی کا تقاضہ نہیں۔ وائرس پہلے بھی تھا ، اب بھی ہے اور ان کے ان جلوسوں سے یقیناً بڑھے گا اور اسکے ردِعمل کا شکار ہم ہونگے تو پھلے پھولے گا جسکا نتیجہ پوری قوم بھگتے گی،

    وائرس نا رکا تھا نا رکا ہے، کسی کے جاننے والے کو ہوا یا نہیں سے اب اکثر کو یہ لگ چکا ہے، اب ہر طبقہ میں اسکے متاثرین موجود ہیں، اس کو سنبھالنے کے لیے حکومتی وسائل اب ناکافی ہوچکے، قرنطینہ مراکز بھر چکے، اب یہ آپ پر ہے آپ ردِعمل کا شکار ہوکر سب سے پہلے خود، اپنی فیملی، حلقہ احباب ، ملک و قوم کو اسکا شکار بناتے ہیں یا عقلمندی و خرد کا مظاہرہ کرتے ہوئے جزباتیت اور ردعمل کا شکار ہوئے بغیر احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے سب کی حفاظت کے ضامن بنتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حکمت و دانائی کو بروئے کار کر درست فیصلوں اور ان پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین