Baaghi TV

Tag: جلیل شرقپوری

  • جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

    جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

    باغی ٹی وی: سابق ایم پی اے جلیل شرقپوری جلد پریس کانفرنس میں پاکستان تحریکِ انصاف سے علیحدگی کا اعلان کریں گےاس حوالے سے ایک بیان میں جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کاحصہ نہیں رہ سکتا۔

    تحریک انصاف کے مزید 2 رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ جلیل شرقپوری مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

    قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما ؤں افتخار حسن گیلانی اور عبدالرزاق نیازی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ،پی پی 250 سے رکن پنجاب اسمبلی افتخار حسن گیلانی کا کہنا تھا کہ پاک افواج ہماری محافظ ہے، ہرزہ سرائی ہرگز قابل قبول نہیں 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں پی ٹی آئی کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتا، جو شہدا کے مجسموں اور فوجی تنصیبات کے ساتھ کیا گیا وہ قابل قبول نہیں۔

    جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

    پی پی 209 خانیوال سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عبدالرزاق نیازی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ٹکٹ واپس کرتا ہوں، نو مئی کو دشمن کو خوش کرنے کا موقع دیاگیا۔

  • میں ن لیگ کے ساتھ کھڑا تھا،ہوں، رہوں گا، جلیل شرقپوری کا حمزہ شہباز پر اعتماد کا اظہار

    میں ن لیگ کے ساتھ کھڑا تھا،ہوں، رہوں گا، جلیل شرقپوری کا حمزہ شہباز پر اعتماد کا اظہار

    میں ن لیگ کے ساتھ کھڑا تھا،ہوں، رہوں گا، جلیل شرقپوری کا حمزہ شہباز پر اعتماد کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ن لیگی اراکین کی ن لیگ میں واپسی شروع ہو گئی

    تحریک انصاف کی حمایت کرنے والے جلیل شرقپوری نے آج وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے اور حمزہ شہباز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا، جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہی میری پارٹی ہے ، پارٹی کے ساتھ ہی ہوں، اور ساتھ رہوں گا

    جلیل شرقپوری اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملتے رہے ہیں اور ان سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں، جلیل شرقپوری سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی انکے دور میں ملاقاتیں کر چکے ہیں جبکہ عمران خان سے بھی انکی ملاقاتیں ہوئی ہیں

    جلیل شرقپوری نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھاکہ سیاسی معاملات میں افواج پاکستان کو جو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے یہ ہمارے ملک کے لیے کوئی اچھا رواج نہیں ہے میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں اور ہماری محافظ ہیں ان کے خلاف ہر قسم کے بیانات قابل مزمت ہیں۔ میاں جلیل احمد شرقپوری نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ میرے سیاسی تجربے اور روابط کے ذریعے میں اس بات پہ سو فیصد مطمئن ہوں کہ موجودہ سیاسی بحران میں افواج پاکستان کا کہیں کوئی کردار یا مداخلت نظر نہیں آتی، موجودہ سیاسی بحران میں تمام سیاستدان اپنے سیاسی فیصلوں میں مکمل آزاد ہیں، میری تمام نوجوانوں اور تمام کارکنان جن کا تعلق چاہے کسی بھی پارٹی سے ہو میری سب سے درخواست ہے کہ خدارا افواج پاکستان کے خلاف تنقید سے گریز کریں،

    میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹی وی چینلز پہ بیٹھے سینئیر صحافی بھی اکثر اداروں کے خلاف گفتگو کر کے عام عوام میں اداروں کے خلاف غلط تاثر قائم کرتے ہیں جو کہ قومی جرم ہے، ہمیں تمام سیاسی معاملات کو مل بیٹھ کر افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنا چاہیے اور اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • عمران خان کوبیرونی سازش کےتحت ہٹایاجارہا ہے:  فضل الرحمن اوردیگرمرکزی کردارہیں:جلیل شرقپوری

    عمران خان کوبیرونی سازش کےتحت ہٹایاجارہا ہے: فضل الرحمن اوردیگرمرکزی کردارہیں:جلیل شرقپوری

    لاہور:مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ عمران خان کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا جا رہا ہے۔میاں جلیل شرقپوری کہتے ہیں کہ بڑے افسوس کا ساتھ کہنا پڑرہا ہےکہ اس سازش کوعملی جامہ پہنانے میں‌ وہ ساتھ رہے ہیں جن کی سیاست پاکستان میں جبکہ ان کا مستقبل امریکہ اور برطانیہ میں ہے

    میاں جلیل احمد شرقپوری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور ساتھ ہی رہوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیا الیکشن ہی بہتر راستہ تھا، ہمارے بڑوں نے سستا آٹا چینی کے لیے قربانیاں دے کر پاکستان نہیں بنایا تھا، یورپی طاقتوں کے سامنے اسلامی تشخص منوانے والا عمران خان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور زرداری نے اس مولانا کو آگے لگایا ہوا ہے جو شروع سے اب تک پاکستان مخالف ہیں۔

    ادھروفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے جمعے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عالمی سازش کیخلاف لیفٹیننٹ جنرل(ر) طارق خان کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیدیا گیا ہے جو دھمکی آمیز لیٹر کی تحقیقات کریگا۔

    فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ یہ کمیشن تحقیقات کرے گا کہ لیٹر میں میں رجیم چینج کی دھمکی موجود ہے یا نہیں، سازش کہاں سے بنی، مقامی ہینڈلر کون ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کابینہ نےعالمی سازش کوسامنےرکھ کر کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا، کیونکہ مخصوص لوگ ہیں جنہیں معلوم تھا کہ یہ سازش کہاں بنی، غیرملکی ایمبیسی سے8 سے زائد منحرف اراکین کو اپروچ کیا گیا، منحرفین نےان سےملاقاتیں کیں اور کمٹمنٹس کیں، ان ملاقاتوں کے ریکارڈ خفیہ اداروں کے پاس موجود ہیں، کمیشن تفصیلات کا جائزہ لے گا اور اپنی تحقیقاتی ٹیمیں بنا سکےگا۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے وزیراعظم عمران خان پراعتماد کااظہار کیا اور اعتماد کا اظہار کرکے قرارداد بھی منظور کی۔ ہم کہیں نہیں جارہے،عمران خان وزیراعظم ہیں اور رہیں گے، پنجاب میں بھی منحرفین کو نوٹسز بھیج دیے ہیں ہم قانون کے مطابق آگےبڑھیں گے۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ لیٹر کا مواد کل تمام ممبران اسمبلی کےسامنے رکھا جائیگا۔