Baaghi TV

Tag: جمائمہ گولڈ اسمتھ

  • برطانوی عدالت سے جمائما گولڈ اسمتھ کو ایک ہزار پاؤنڈ جرمانے کی سزا

    برطانوی عدالت سے جمائما گولڈ اسمتھ کو ایک ہزار پاؤنڈ جرمانے کی سزا

    پاکستان کے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو گاڑی کی حد رفتار کی خلاف ورزی کے کیس میں میٹروپولیٹن پولیس کو بروقت جواب نہ دینے پر عدالت نے ایک ہزار پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

    52 سالہ جمائما گولڈ اسمتھ کے نام پر رجسٹرڈ منی کلب مین گاڑی کو شمالی لندن میں مقررہ رفتار سے تجاوز کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا، پولیس کی جانب سے بھیجے گئے خطوط کا بروقت جواب نہ دینے پر معاملہ عدالت تک پہنچ گیا۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق گاڑی 28 اگست کو ہیمپسٹڈ کے علاقے میں اے ون شاہراہ پر 40 میل فی گھنٹہ کی حد کے بجائے 46 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جارہی تھی بعد ازاں جمائما نے انتھونی ریلی نامی شخص کو ڈرائیور کے طور پر نامزد کیا جو سوئٹزرلینڈ میں مقیم ہے، تاہم ان کا جواب پولیس کی آخری تاریخ گزرنے کے 6 دن بعد، 4 نومبر کو موصول ہوا۔

    آپریشن غضب للحق:پاک فوج کی کارروائی میں ننگرہار خوگانی بیس تباہ

    ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ کو لکھے گئے خط میں جمائما گولڈ اسمتھ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے کینزنگٹن میں واقع ایک کروڑ پاؤنڈ مالیت کے گھر میں جاری تعمیراتی کام کے باعث ابتدائی خط مزدوروں کے ہاتھوں گم ہوگیا اور انہیں اس کا علم اکتوبر میں ہوااسی ماہ ان کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کا 91 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا جس کے باعث وہ امور پر مکمل توجہ نہ دے سکیں۔

    خیبر پختونخوا حکومت کا کریک ڈاؤن:1000سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار

    مجسٹریٹ گلیڈیز فاموریو نے انہیں ڈرائیور کی شناخت سے متعلق معلومات فراہم نہ کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ، لائسنس پر چھ پینلٹی پوائنٹس، 130 پاؤنڈ عدالتی اخراجات اور 400 پاؤنڈ اضافی سرچارج ادا کرنے کا حکم دیا-

  • مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج

    مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج

    برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کے مظاہرے کے موقع پر امن و امان رکھنے کے لیے پولیس بھی موجود تھی، مظاہرین نے ساؤنڈ سسٹم پر بلند آواز میں لیگی ترانے بھی لگائے ن لیگی کارکنوں نے لندن میں عمران خان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

    عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر لیگی کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ

    کارکنوں نے ملتان جلسے کے دوران عمران خان کی جانب سے مریم نواز کے لئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کی-

    برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) کے صدرناصر بٹ کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن یہ احتجاج پی ٹی آئی کےمظاہرے کے جواب میں کر رہی ہےعمران خان عوام کو بہکانے کے لیے روز نئے جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔

    گھر کے سامنے احتجاج کے اعلان پر جمائما کا ردعمل آ گیا

    قبل ازیں ن لیگ برطانیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کے جواب میں ایسا کرنے پر مجبور ہیں پی ٹی آئی کی جانب سے اتوار کو ایون فیلڈ میں ن لیگی قائد کے بیٹوں کے گھر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا انہیں بارہا سمجھا چکے ہیں کہ فیمیلیز کو سیاست میں نہ گھسیٹیں لیکن وہ یہ بات نہیں سمجھ رہے۔

    انہوں نےکہا تھا کہ پی ٹی آئی کےجواب میں عمران خان کے بچے جہاں رہتے ہیں، جمائما کے گھر کے باہر احتجاج کیلئے جائیں گے جمائما سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، ہم عمران خان کے بچوں کے گھر کے باہر احتجاج کریں گے-

    ن لیگ برطانیہ کےصدر نےکہا تھا کہ ہم یہاں ایسا کلچرپروموٹ نہیں کرنا چاہتےانہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، گھروں کے باہر مظاہروں سے پرہیزکرنا چاہئےپی ٹی آئی کو چاہئے کہ احتجاج کی کال واپس لے اور اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے پاکستان کی قیادت کا گھر پاکستان کا سفارتخانہ ہوتا ہے، وہاں احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔

    بھارت روس سے کتنا تیل لے رہا؟ تحریک انصاف کے پروپیگنڈے کی حقیقت سامنے آ گئی